پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 98 • 8 آیات • مدنی

البينة

Al-Bayyinah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 198:1
پارہ 30•صفحہ 540
لَمۡ يَكُنِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَالۡمُشۡرِكِيۡنَ مُنۡفَكِّيۡنَ حَتّٰى تَاۡتِيَهُمُ الۡبَيِّنَةُ ۙ‏

نہیں ہیں اہل کتاب کے کافر اور مشرک باز آنے والے جب تک کہ نہ آجائے ان کے پاس واضح دلیل

آیت 298:2
پارہ 30•صفحہ 540
رَسُوۡلٌ مِّنَ اللّٰهِ يَتۡلُوۡا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ۙ‏

اللہ کی جانب سے ایک رسول (صلی) جو پڑھے (قرآن) پاک صحیفوں میں سے

آیت 398:3
پارہ 30•صفحہ 540
فِيۡهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ ؕ‏

جن (صحیفوں) میں مضبوط احکام ہیں

آیت 498:4
پارہ 30•صفحہ 540
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ الۡبَيِّنَةُ ؕ‏

اور تفرقہ کیا اہل کتاب نے بعد اس کے کہ آچکی تھی ان کے پاس واضح دلیل (قرآن)

آیت 598:5
پارہ 30•صفحہ 540
وَمَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِيَعۡبُدُوا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَ  ۙ حُنَفَآءَ وَيُقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوا الزَّكٰوةَ​ وَذٰلِكَ دِيۡنُ الۡقَيِّمَةِ ؕ‏

اور انہیں تو حکم دیا گیا کہ عبادت کریں صرف اللہ کی مخلص بن کر اس کے دین میں یکسو ہو کر (اللہ کی طرف) اور نماز کو قائم کریں اور زکوۃ دیتے رہیں اور یہی قائم دین ہے

آیت 698:6
پارہ 30•صفحہ 540
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ فِىۡ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ شَرُّ الۡبَرِيَّةِ ؕ‏

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اہل کتاب میں سے اور مشرکوں میں سے وہ جہنم کی آگ میں ہوں گے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ لوگ بدترین مخلوق ہیں

آیت 798:7
پارہ 30•صفحہ 540
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ اُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ خَيۡرُ الۡبَرِيَّةِ ؕ‏

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے یہ لوگ بہترین مخلوق ہیں

آیت 898:8
پارہ 30•صفحہ 541
جَزَآؤُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ​ؕ رَضِىَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُوۡا عَنۡهُ ​ؕ ذٰلِكَ لِمَنۡ خَشِىَ رَبَّهٗ‏

ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشہ کی جنتیں ہیں، جن کے نیچے جاری ہیں نہریں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا، اور یہ اس سے راضی ہوئے یہ (نصیحت) اس کیلئے ہے جو ڈرے اپنے رب سے