پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 93 • 11 آیات • مکی

الضحى

Ad-Duhaa

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 193:1
پارہ 30•صفحہ 538
وَالضُّحٰىۙ‏

قسم ہے چاشت کے وقت کی (جب سورج بلند ہو)

آیت 293:2
پارہ 30•صفحہ 538
وَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ‏

اور رات کی جب چھا جائے

آیت 393:3
پارہ 30•صفحہ 538
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ‏

نہ چھوڑا تجھے تیرے رب نے اور نہ بے تعلق ہوا

آیت 493:4
پارہ 30•صفحہ 538
وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ‏

اور یقیناً تیرے لئے آخرت بہتر ہے دنیا سے

آیت 593:5
پارہ 30•صفحہ 538
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ‏

اور یقیناً جلد عطا کرے گا تجھے تیرا رب (دنیا اور آخرت کا اجر) اور تو راضی ہو جائے گا

آیت 693:6
پارہ 30•صفحہ 538
اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى‏

کیا اس نے نہیں پایا تجھے یتیم تو ٹھکانا دیا

آیت 793:7
پارہ 30•صفحہ 538
وَوَجَدَكَ ضَآ لًّا فَهَدٰى‏

اور پایا تجھے راہ بھولا ہوا تو ہدایت دی (شریعت اور ایمان کی)

آیت 893:8
پارہ 30•صفحہ 538
وَوَجَدَكَ عَآٮِٕلًا فَاَغۡنٰىؕ‏

اور پایا تجھے فقر میں تو غنی کر دیا

آیت 993:9
پارہ 30•صفحہ 538
فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ‏

تو تم یتیموں پر سختی نہ کرو

آیت 1093:10
پارہ 30•صفحہ 538
وَاَمَّا السَّآٮِٕلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ‏

اور سائلوں کو نہ جھڑکو

آیت 1193:11
پارہ 30•صفحہ 538
وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ‏

اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتے رہو (شکر کے طور پر)