تسبیح بیان کرو تم اپنے رب اعلیٰ کے نام کی
جس نے پیدا کیا، اور درست بنایا
اور جس نے تقدیر بنائی، پھر ہدایت دی
اور جس نے نکالا چارہ
پھر بنا دیتا ہے اسے (سکھا کر) کالا اور چورہ
جلد ہی ہم تجھے پڑھائیں گے (یہ قرآن) پھر تو نہ بھولے گا
مگر جو اللہ چاہے (بھلانا) بے شک وہ جانتا ہے ظاہر اور چھپی چیزوں کو
ہم آسانی پیدا کر دیں گے تیرے لئے
تو تم نصیحت کرتے رہو کہ فائدہ دیتی ہے نصیحت
نصیحت وہی پکڑے گا جو ڈرتا ہے
اور (نصیحت سے) وہ بچتا ہے جو بدقسمت ہے
وہی ہے جو داخل کرے گا بڑی آگ (جہنم) میں
پھر وہ نہ مرے گا اسمیں اور نہ جیئے گا
یقیناً فلاح وہ پائے گا جو (شرک سے) پاک رہے گا
اور جس نے ذکر کیا اپنے رب کے نام کا، اور نماز پڑھتا رہا
بلکہ تم ترجیح دیتے ہو دنیا کی زندگی کو
اور آخرت بہتر اور بہت باقی رہنے والی ہے
بیشک یہ (باتیں) پہلی کتابوں میں بھی ہیں
ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کی کتابوں میں