برجوں والے آسمان کی قسم
البروج
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اور وعدے کے دن کی قسم
شاہد (قیامت) اور مشہود (یوم عرفہ) کی قسم
مارے جائیں گڑھا کھودنیوالے (واقعہ عیسائی مسلم کا ہے آپ سے پہلے)
(وہ) ایک آگ تھی ایندھن والی
جب وہ اس کے پاس بیٹھے تھے (تماشائی بن کر)
اور وہ ایمان والوں کے ساتھ جو کچھ کر رہے تھے اس کا نظارہ کر رہے تھے
اور وہ نہیں سزا دے رہے تھے ایمان والوں کو مگر صرف اس بات کی کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے، جو زبردست قابلِ تعریف ہے
جس کی بادشاہت ہے آسمانوں اور زمین کی، اور اللہ ہر چیز کو خوب دیکھ رہا ہے
بیشک جن لوگوں نے تکلیف دی مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو، پھر انہوں نے توبہ نہ کی، تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کیلئے بھڑکتی آگ کا عذاب ہے
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے باغات ہیں، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں یہی بڑی کامیابی ہے
بیشک تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے
وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرے گا
اور وہ مغفرت کرنیوالا اور محبت کرنیوالا ہے
عرش کا مالک اور بزرگی والا ہے
جو چاہے اسے کر گزرنے والا ہے
(اے نبی) کیا تجھے لشکروں کی خبر بھی ملی ہے
فرعون اور ثمود کے
بلکہ کافر تو جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں
اور اللہ نے گھیر رکھا ہے انہیں پیچھے سے
بلکہ یہ قرآن بڑی شان والا ہے
لوح محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)