پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 83 • 36 آیات • مکی

المطففين

Al-Mutaffifin

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 183:1
پارہ 30•صفحہ 530
وَيۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِيۡنَۙ‏

تباہی ہوگی ناپ تول میں کمی کرنیوالوں کیلیئے

آیت 283:2
پارہ 30•صفحہ 530
الَّذِيۡنَ اِذَا اكۡتَالُوۡا عَلَى النَّاسِ يَسۡتَوۡفُوۡنَۖ‏

جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا لیتے ہیں

آیت 383:3
پارہ 30•صفحہ 530
وَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوْ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَؕ‏

اور جب انہیں ناپ کر دیتے ہیں یا وزن کر کے دیتے ہیں انہیں (تو) وہ کم دیتے ہیں

آیت 483:4
پارہ 30•صفحہ 530
اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓٮِٕكَ اَنَّهُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏

کیا یقین نہیں کرتے وہ کہ بے شک انہیں مرنے کے بعد جینا ہے

آیت 583:5
پارہ 30•صفحہ 530
لِيَوۡمٍ عَظِيۡمٍۙ‏

اس عظیم (قیامت کے) دن میں

آیت 683:6
پارہ 30•صفحہ 530
يَّوۡمَ يَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ‏

جس دن کھڑے ہوں گے لوگ ربّ العالمین کے سامنے

آیت 783:7
پارہ 30•صفحہ 530
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِىۡ سِجِّيۡنٍؕ‏

ہرگز نہیں بیشک بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہے

آیت 883:8
پارہ 30•صفحہ 530
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سِجِّيۡنٌؕ‏

تجھے کیا معلوم کہ سجین کیا ہے؟

آیت 983:9
پارہ 30•صفحہ 530
كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌؕ‏

وہ لکھی ہوئی کتاب (نامہ اعمال) ہے

آیت 1083:10
پارہ 30•صفحہ 530
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ‏

تباہی ہوگی اس (قیامت کے) دن جھٹلانیوالوں کی

آیت 1183:11
پارہ 30•صفحہ 530
الَّذِيۡنَ يُكَذِّبُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِؕ‏

وہ جو (دنیا میں) جھٹلاتے ہیں بدلے کے دن کو

آیت 1283:12
پارہ 30•صفحہ 530
وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏

اور وہی جھٹلاتا ہے اسے جو حد سے بڑھنے والا گنہگار ہوتا ہے

آیت 1383:13
پارہ 30•صفحہ 530
اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏

جب پڑھی جاتی ہیں اس (ولید) کے سامنے ہماری آیتیں تو کہتا ہے یہ قصے ہیں اگلوں کے

آیت 1483:14
پارہ 30•صفحہ 530
كَلَّا​ بَلۡ رَانَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏

ہرگز نہیں بلکہ زنگ ہے ان (کفار) کے دلوں پر ان کے اعمال کیوجہ سے

آیت 1583:15
پارہ 30•صفحہ 530
كَلَّاۤ اِنَّهُمۡ عَنۡ رَّبِّهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَ​ؕ‏

ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سے پردے میں رکھے جائیں گے (تاکہ دیدار نہ ہو)

آیت 1683:16
پارہ 30•صفحہ 530
ثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِيۡمِؕ‏

پھر بیشک یہ لوگ داخل ہوں گے جہنم میں

آیت 1783:17
پارہ 30•صفحہ 530
ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ‏

پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ دن جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

آیت 1883:18
پارہ 30•صفحہ 530
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِىۡ عِلِّيِّيۡنَؕ‏

ہرگز نہیں، بیشک نیکو کاروں کے اعمال نامے علیین میں ہوں گے

آیت 1983:19
پارہ 30•صفحہ 530
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ‏

اور تجھے کیا معلوم کہ علیین کیا ہے؟

آیت 2083:20
پارہ 30•صفحہ 530
كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌۙ‏

وہ ایک کتاب ہے لکھی ہوئی

آیت 2183:21
پارہ 30•صفحہ 530
يَّشۡهَدُهُ الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ‏

اسکا مشاہدہ (نگرانی) کرتے ہیں مقربین (فرشتے)

آیت 2283:22
پارہ 30•صفحہ 530
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۙ‏

نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے

آیت 2383:23
پارہ 30•صفحہ 530
عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ يَنۡظُرُوۡنَۙ‏

مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے

آیت 2483:24
پارہ 30•صفحہ 530
تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِ​ۚ‏

(اے نبی) تم پہچان لو گے ان کے چہروں کی نعمتوں کی تازگی سے

آیت 2583:25
پارہ 30•صفحہ 530
يُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِيۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍۙ‏

پلائی جائے گی انہیں مہر بند خالص شراب

آیت 2683:26
پارہ 30•صفحہ 530
خِتٰمُهٗ مِسۡكٌ ​ؕ وَفِىۡ ذٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ الۡمُتَنــَافِسُوۡنَؕ‏

جس پر مشک کی مہر ہوگی، اس (کام) میں آگے بڑھنا چاہئے

آیت 2783:27
پارہ 30•صفحہ 531
وَ مِزَاجُهٗ مِنۡ تَسۡنِيۡمٍۙ‏

آگے بڑھنے والوں کو اور اس کی ملاوٹ تسنیم کی ہوگی (تسنیم ایک چشمے کا نام ہے جنت میں)

آیت 2883:28
پارہ 30•صفحہ 531
عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ‏

وہ چشمہ جس کا (پانی) پئیں گے مقربین

آیت 2983:29
پارہ 30•صفحہ 531
اِنَّ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا كَانُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَضۡحَكُوۡنَ  ۖ‏

بیشک جو مجرم تھے وہ ایمان والوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے

آیت 3083:30
پارہ 30•صفحہ 531
وَاِذَا مَرُّوۡا بِهِمۡ يَتَغَامَزُوۡنَ  ۖ‏

اور جب گزرتے تھے ان کے پاس سے تو آنکھوں سے اشارے کرتے تھے

آیت 3183:31
پارہ 30•صفحہ 531
وَاِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمُ انْقَلَبُوۡا فَكِهِيۡنَ  ۖ‏

اور جب پلٹتے اپنے گھرانے کی طرف (تو) پلٹ کر ان کی ہی باتیں کرتے

آیت 3283:32
پارہ 30•صفحہ 531
وَاِذَا رَاَوۡهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَـضَآلُّوۡنَۙ‏

اور جب دیکھتے انہیں تو کہتے یقیناً یہ گمراہ لوگ ہیں

آیت 3383:33
پارہ 30•صفحہ 531
وَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَۙ‏

اور (جبکہ) یہ نہیں بھیجے گئے ان پر محافظ بنا کر

آیت 3483:34
پارہ 30•صفحہ 531
فَالۡيَوۡمَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡكُفَّارِ يَضۡحَكُوۡنَۙ‏

تو آج وہ لوگ جو ایمان لائے تھے ان کافروں کا مذاق اڑائیں گے

آیت 3583:35
پارہ 30•صفحہ 531
عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِۙ يَنۡظُرُوۡنَؕ‏

مسندوں پر بیٹھے (نظارے) دیکھ رہے ہوں گے

آیت 3683:36
پارہ 30•صفحہ 531
هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ‏

ویسا ہی ثواب (یعنی بدلہ) پائیں گے کفار، جیسا وہ کیا کرتے تھے