جب آسمان پھٹ جائے گا (اللہ کے جلال سے)
الإنفطار
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اور جب ستارے جھڑ جائیں گے
اور جب سمندر بہ نکلیں گے
اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں گی
ہر شخص جان لے گا جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا
اے انسان! کس چیز نے دھوکے میں ڈالا تمہیں؟ اپنے ربّ کریم سے
جس نے تجھے پیدا کیا پھر درست کیا تجھے اور برابر کیا تجھے
جس صورت میں اس نے چاہا تجھے ترکیب دیا (یعنی جوڑ دیا)
ہرگز نہیں بلکہ تم جھٹلاتے ہو قیامت کو
اور بیشک تم پر محافظ ہیں (فرشتے)
کراماً (اور) کاتبین
وہ (فرشتے بطور نگراں) جانتے ہیں جو تم کرتے ہو
بیشک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
اور بیشک بدکار لوگ جہنم میں ہوں گے
وہ اس (جہنم) میں داخل ہوں گے قیامت کے دن
وہ اس سے غائب نہیں ہو پائیں گے (بھاگ کر)
اور تجھے کیا معلوم کہ بدلے کا دن کیا ہے؟
پھر (سنو) تجھے کیا معلوم کہ بدلے کا دن کیا ہے؟
جس دن کوئی شخص کسی شخص کا کچھ کام نہ آئے گا، اور (تمام) حکم اس دن اللہ کے اختیار میں ہوگا