پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 77 • 50 آیات • مکی

المرسلات

Al-Mursalat

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 177:1
پارہ 29•صفحہ 523
وَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًا ۙ‏

بھیجی جانیوالی خوش کن ہواؤں کی قسم

آیت 277:2
پارہ 29•صفحہ 523
فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًا ۙ‏

پھر سخت آندھی کی قسم

آیت 377:3
پارہ 29•صفحہ 523
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ‏

اور بکھیرنے والی ہواؤں کی قسم

آیت 477:4
پارہ 29•صفحہ 523
فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا ۙ‏

(حق اور باطل میں) فرق کرنیوالے کی قسم

آیت 577:5
پارہ 29•صفحہ 523
فَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ‏

اور وحی لانیوالے فرشتوں کی قسم

آیت 677:6
پارہ 29•صفحہ 523
عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًا ۙ‏

عذر کرو یا ڈرو

آیت 777:7
پارہ 29•صفحہ 523
اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ‏

جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے، وہ یقیناً واقع ہونے والی ہے

آیت 877:8
پارہ 29•صفحہ 523
فَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ‏

جب ستارے مٹادیئے جائیں گے

آیت 977:9
پارہ 29•صفحہ 523
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ‏

اور جب آسمان پھٹ جائے گا

آیت 1077:10
پارہ 29•صفحہ 524
وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ‏

اور جب پہاڑ اڑادیئے جائیں گے

آیت 1177:11
پارہ 29•صفحہ 524
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ‏

اور جب رسولوں کو وقت مقرر پر لایا جائے گا

آیت 1277:12
پارہ 29•صفحہ 524
لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ‏

کس دن کی تاخیر ہے؟

آیت 1377:13
پارہ 29•صفحہ 524
لِيَوۡمِ الۡفَصۡلِ​ۚ‏

فیصلے کے دن کی

آیت 1477:14
پارہ 29•صفحہ 524
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ‏

اور (اے نبیؑ) تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

آیت 1577:15
پارہ 29•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 1677:16
پارہ 29•صفحہ 524
اَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏

کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کیا؟

آیت 1777:17
پارہ 29•صفحہ 524
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ‏

پھر ہم لے آئے ان کے بعد پچھلوں کو

آیت 1877:18
پارہ 29•صفحہ 524
كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

اسی طرح ہم کرتے ہیں (سلوک) مجرموں کے ساتھ

آیت 1977:19
پارہ 29•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 2077:20
پارہ 29•صفحہ 524
اَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ‏

کیا ہم نے پیدا نہیں کیا تمہیں گھٹیا پانی سے؟

آیت 2177:21
پارہ 29•صفحہ 524
فَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ‏

پھر ہم نے بنایا اسے محفوظ جگہ (پیٹ) میں

آیت 2277:22
پارہ 29•صفحہ 524
اِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ‏

ایک وقت مقررہ تک

آیت 2377:23
پارہ 29•صفحہ 524
فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ‏

پھر ہم نے اندازہ کیا اور ہم بہتر اندازہ کرنے والے ہیں

آیت 2477:24
پارہ 29•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 2577:25
پارہ 29•صفحہ 524
اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًا ۙ‏

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟

آیت 2677:26
پارہ 29•صفحہ 524
اَحۡيَآءً وَّاَمۡوَاتًا ۙ‏

زندوں کو اور مردوں کو بھی

آیت 2777:27
پارہ 29•صفحہ 524
وَّجَعَلۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَيۡنٰكُمۡ مَّآءً فُرَاتًا ؕ‏

اور ہم نے بنائے اس میں بلند پہاڑ، اور ہم نے پلایا تمہیں میٹھا پانی

آیت 2877:28
پارہ 29•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 2977:29
پارہ 29•صفحہ 524
اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ​ۚ‏

چلو اس (دوزخ) کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

آیت 3077:30
پارہ 29•صفحہ 524
اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ‏

چلو اس سائے کی طرف جس کی تین شاخیں ہیں

آیت 3177:31
پارہ 29•صفحہ 524
لَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ‏

وہ سایہ نہ ہو گا اور نہ بچا سکے گا شعلے سے

آیت 3277:32
پارہ 29•صفحہ 524
اِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِ​ۚ‏

بیشک (جہنم) پھینکیں گی چنگاریاں جو محل کے برابر ہوں گی

آیت 3377:33
پارہ 29•صفحہ 524
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ؕ‏

گویا کہ وہ زرد اونٹ ہوں

آیت 3477:34
پارہ 29•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 3577:35
پارہ 29•صفحہ 524
هٰذَا يَوۡمُ لَا يَنۡطِقُوۡنَۙ‏

یہ وہ دن ہے کہ (مجرمین) بول بھی نہ سکیں گے

آیت 3677:36
پارہ 29•صفحہ 524
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ‏

اور نہیں اجازت دی جائے گی انہیں معذرت کی

آیت 3777:37
پارہ 29•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 3877:38
پارہ 29•صفحہ 524
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ​ۚ جَمَعۡنٰكُمۡ وَالۡاَوَّلِيۡنَ‏

یہ فیصلے کا دن ہے ہم جمع کریں گے تمہیں اور اگلوں کو

آیت 3977:39
پارہ 29•صفحہ 524
فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ كَيۡدٌ فَكِيۡدُوۡنِ‏

تو اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو چل لو

آیت 4077:40
پارہ 29•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 4177:41
پارہ 29•صفحہ 524
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ ظِلٰلٍ وَّعُيُوۡنٍۙ‏

بیشک متقین سایوں میں، اور چشموں میں ہوں گے

آیت 4277:42
پارہ 29•صفحہ 524
وَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏

اور ان میووں میں جن کی وہ خواہش کریں

آیت 4377:43
پارہ 29•صفحہ 524
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيْٓئًا ۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

کھاؤ اور پیو مزے سے اس کے سبب جو تم عمل کیا کرتے تھے

آیت 4477:44
پارہ 29•صفحہ 524
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

بیشک اسی طرح ہم بدلہ دیں گے نیکی کرنیوالوں کو

آیت 4577:45
پارہ 29•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 4677:46
پارہ 29•صفحہ 524
كُلُوۡا وَتَمَتَّعُوۡا قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ‏

کھاؤ اور فائدہ اٹھا لو تھوڑا، بیشک تم لوگ مجرم ہو

آیت 4777:47
پارہ 29•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 4877:48
پارہ 29•صفحہ 524
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ ارۡكَعُوۡا لَا يَرۡكَعُوۡنَ‏

اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کرتے ہیں

آیت 4977:49
پارہ 29•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 5077:50
پارہ 29•صفحہ 524
فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ‏

تو اس (قرآن کی) بات کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟