آیت 176:1
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 هَلۡ اَتٰى عَلَى الۡاِنۡسَانِ حِيۡنٌ مِّنَ الدَّهۡرِ لَمۡ يَكُنۡ شَيۡـًٔـا مَّذۡكُوۡرًا﴿١﴾
یقیناً آیا ہے انسان پر زمانے میں سے ایک ایسا زمانہ کہ وہ قابل ذکر بھی نہ تھا
آیت 276:2
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 اِنَّا خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّطۡفَةٍ اَمۡشَاجٍۖ نَّبۡتَلِيۡهِ فَجَعَلۡنٰهُ سَمِيۡعًۢا بَصِيۡرًا﴿٢﴾
بیشک ہم نے پیدا کیا انسان کو (مرد اور عورت کے پانی سے) ملے ہوئے نطفے سے، اسے آزمانے کے لئے، تو ہم نے بنایا اسے سننے اور دیکھنے والا
آیت 376:3
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 اِنَّا هَدَيۡنٰهُ السَّبِيۡلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوۡرًا﴿٣﴾
بیشک ہم نے ہدایت دے دی ہے اسے سیدھے راستے کی، چاہے تو وہ شکرگزار بنے، اور چاہے تو ناشکرا بنے
آیت 476:4
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 اِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ سَلٰسِلَا۟ وَاَغۡلٰلًا وَّسَعِيۡرًا﴿٤﴾
بیشک ہم نے تیار کر رکھی ہے کافروں کے لئے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ
آیت 576:5
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 اِنَّ الۡاَبۡرَارَ يَشۡرَبُوۡنَ مِنۡ كَاۡسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوۡرًاۚ﴿٥﴾
بیشک نیک لوگ پییں گے اس جام سے جس میں ملاوٹ ہوگی کافور کی
آیت 676:6
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ يُفَجِّرُوۡنَهَا تَفۡجِيۡرًا﴿٦﴾
وہ ایک چشمہ ہے، جس سے پییں گے اللہ کے بندے، کھولے جائیں گے اسے (جدھر چاہیں گے)
آیت 776:7
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 يُوۡفُوۡنَ بِالنَّذۡرِ وَيَخَافُوۡنَ يَوۡمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسۡتَطِيۡرًا﴿٧﴾
(یہ ان کیلئے ہو گا جو) پوری کرتے ہیں نذر، اور ڈرتے ہیں اس دن سے جس کی برائی پھیل جائے گی
آیت 876:8
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 وَيُطۡعِمُوۡنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسۡكِيۡنًا وَّيَتِيۡمًا وَّاَسِيۡرًا﴿٨﴾
اور جو کھلاتے ہیں کھانا اس (اللہ) کی محبت میں مسکین کو، یتیم کو، اور قیدیوں کو
آیت 976:9
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 اِنَّمَا نُطۡعِمُكُمۡ لِـوَجۡهِ اللّٰهِ لَا نُرِيۡدُ مِنۡكُمۡ جَزَآءً وَّلَا شُكُوۡرًا﴿٩﴾
(یہ سمجھ کر کے) ہم کھلاتے ہیں تمہیں رضاء کے لئے اللہ کی، ہم نہیں چاہتے ہیں تم سے کوئی بدلہ اور نہ شکرگزاری
آیت 1076:10
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 اِنَّا نَخَافُ مِنۡ رَّبِّنَا يَوۡمًا عَبُوۡسًا قَمۡطَرِيۡرًا﴿١٠﴾
بیشک ہم خوف رکھتے ہیں اپنے رب سے، اس دن کا جو اداسی اور سختی والا ہے
آیت 1176:11
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 فَوَقٰٮهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الۡيَوۡمِ وَ لَقّٰٮهُمۡ نَضۡرَةً وَّسُرُوۡرًاۚ﴿١١﴾
تو بچالے گا انہیں اللہ اس دن کی برائی سے، اور ڈالے گا ان پر تازگی اور خوشی
آیت 1276:12
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 وَجَزٰٮهُمۡ بِمَا صَبَرُوۡا جَنَّةً وَّحَرِيۡرًا ۙ﴿١٢﴾
اور ان کا بدلہ ان کے صبر کیوجہ سے ہو گا جنت اور ریشمی لباس
آیت 1376:13
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 مُّتَّكِـِٕـيۡنَ فِيۡهَا عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِۚ لَا يَرَوۡنَ فِيۡهَا شَمۡسًا وَّلَا زَمۡهَرِيۡرًاۚ﴿١٣﴾
ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے اس میں مسندوں پر، نہیں دیکھیں گے اس میں سورج (کی تپش) اور نہ ٹھنڈک (کی تکلیف)
آیت 1476:14
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 وَدَانِيَةً عَلَيۡهِمۡ ظِلٰلُهَا وَذُلِّلَتۡ قُطُوۡفُهَا تَذۡلِيۡلًا﴿١٤﴾
اور قریب ہوں گے ان پر سائے اور قریب ہوں گے پھلوں کے گچھے بہت قریب
آیت 1576:15
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 وَيُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِاٰنِيَةٍ مِّنۡ فِضَّةٍ وَّاَكۡوَابٍ كَانَتۡ قَوَارِيۡرَا۟ ۙ﴿١٥﴾
اور پھیرے (یعنی پیش کیے) جائیں گے ان پر چاندی کے برتنوں اور ان پیالوں کو جو ہوں گے شیشے کے
آیت 1676:16
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 قَوَارِيۡرَا۟ مِنۡ فِضَّةٍ قَدَّرُوۡهَا تَقۡدِيۡرًا﴿١٦﴾
شیشے چاندی کے ہوں گے، جن کی بناوٹ بہترین ہوں گی
آیت 1776:17
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 وَيُسۡقَوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنۡجَبِيۡلًا ۚ﴿١٧﴾
اور پلائے جائیں گے انہیں اس میں (وہ) جام جن کی ملاوٹ زنجبیل کی ہو گی
آیت 1876:18
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 522 عَيۡنًا فِيۡهَا تُسَمّٰى سَلۡسَبِيۡلًا﴿١٨﴾
ایک چشمہ ہے اس (جنت) میں جس کا نام سلسبیل ہے
آیت 1976:19
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۚ اِذَا رَاَيۡتَهُمۡ حَسِبۡتَهُمۡ لُـؤۡلُـؤًا مَّنۡثُوۡرًا﴿١٩﴾
ان کے اردگرد وہ کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں، جب تم انہیں دیکھو گے تو گمان کرو گے کہ وہ موتی ہیں بکھرے ہوئے
آیت 2076:20
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 وَاِذَا رَاَيۡتَ ثَمَّ رَاَيۡتَ نَعِيۡمًا وَّمُلۡكًا كَبِيۡرًا﴿٢٠﴾
اور جب تم دیکھو گے اور پھر دیکھو گے تو نعمت (ہی نعمت) اور بڑی بادشاہت (پاؤ گے)
آیت 2176:21
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 عٰلِيَهُمۡ ثِيَابُ سُنۡدُسٍ خُضۡرٌ وَّاِسۡتَبۡرَقٌ وَّحُلُّوۡۤا اَسَاوِرَ مِنۡ فِضَّةٍ ۚوَسَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ شَرَابًا طَهُوۡرًا﴿٢١﴾
اعلیٰ ہوں گے ان کے کپڑے پتلے ہرے ریشم اور موٹے ریشم کے، اور پہنایا جائے گا انہیں کنگن چاندی کا، اور پلائے گا انہیں ان کا رب پاکیزہ شراب
آیت 2276:22
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 اِنَّ هٰذَا كَانَ لَـكُمۡ جَزَآءً وَّكَانَ سَعۡيُكُمۡ مَّشۡكُوۡرًا﴿٢٢﴾
(کہا جائے گا) یہ ہے تمہارے لئے بدلہ، اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی (جو تو نے دنیا میں کی)
آیت 2376:23
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ الۡقُرۡاٰنَ تَنۡزِيۡلًا ۚ﴿٢٣﴾
بیشک ہم نے نازل کیا ہے تم پر قرآن تھوڑا تھوڑا
آیت 2476:24
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 فَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعۡ مِنۡهُمۡ اٰثِمًا اَوۡ كَفُوۡرًاۚ﴿٢٤﴾
تو تم جمے رہو اپنے رب کے حکم پر، اور نہ اطاعت کرو ان میں سے کسی گناہگار یا ناشکرے کی
آیت 2576:25
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 وَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا ۚ ۖ﴿٢٥﴾
اور یاد کرو اپنے رب کا نام صبح اور شام
آیت 2676:26
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 وَمِنَ الَّيۡلِ فَاسۡجُدۡ لَهٗ وَسَبِّحۡهُ لَيۡلًا طَوِيۡلًا﴿٢٦﴾
اور رات میں سجدے کرو اس کے سامنے، اور تسبیح کیا کرو اس کی رات میں دیر تک
آیت 2776:27
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ يُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ وَيَذَرُوۡنَ وَرَآءَهُمۡ يَوۡمًا ثَقِيۡلًا﴿٢٧﴾
بیشک یہ لوگ چاہتے ہیں جلدی (یعنی دنیا) کو، اور چھوڑ دیتے ہیں اپنے پیچھے بھاری دن (قیامت) کو
آیت 2876:28
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 نَحۡنُ خَلَقۡنٰهُمۡ وَشَدَدۡنَاۤ اَسۡرَهُمۡۚ وَاِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَاۤ اَمۡثَالَهُمۡ تَبۡدِيۡلًا﴿٢٨﴾
ہم نے ان (کافر) کو پیدا کیا اور ہم نے مضبوط بنائے ان کے جوڑ، اور جب ہم چاہیں ان جیسے کسی اور سے بدل لائیں گے
آیت 2976:29
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا﴿٢٩﴾
بیشک یہ (قرآن) نصیحت ہے، تو جو چاہے بنالے اپنے رب کی طرف راستہ
آیت 3076:30
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 وَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا ۖ﴿٣٠﴾
اور تم لوگوں کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے بیشک اللہ علم والا حکمت والا ہے
آیت 3176:31
پارہ 29•سورۃ 76صفحہ 523 يُّدۡخِلُ مَنۡ يَّشَآءُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖؕ وَالظّٰلِمِيۡنَ اَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا﴿٣١﴾
وہ داخل کرتا ہے جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں، اور ظالموں کے لئے اس نے تیار کر رکھا ہے دردناک عذاب