آیت 175:1
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 520 لَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِۙ﴿١﴾
میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
آیت 275:2
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 520 وَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَةِؕ﴿٢﴾
اور میں قسم کھاتا ہوں اپنے نفس پر ملامت کرنے والوں کی
آیت 375:3
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 520 اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَهٗؕ﴿٣﴾
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم (دوبارہ) ہرگز نہیں جمع کریں گے اس کی ہڈیاں
آیت 475:4
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ﴿٤﴾
کیوں نہیں؟ ہم قادر ہیں اس پر کہ درست کر دیں اس کی پور کو (ہر ایک جوڑ کو)
آیت 575:5
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 بَلۡ يُرِيۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِيَفۡجُرَ اَمَامَهٗۚ﴿٥﴾
بلکہ انسان چاہتا ہے کہ نافرمانی کرتا جائے آگے آگے
آیت 675:6
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 يَسۡـَٔـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ﴿٦﴾
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا؟
آیت 775:7
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُۙ﴿٧﴾
تو جب (آئے گی قیامت تو) پتھرا جائیں گی نگاہیں
آیت 875:8
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 وَخَسَفَ الۡقَمَرُۙ﴿٨﴾
اور بے نور ہو جائے گا چاند
آیت 975:9
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 وَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ﴿٩﴾
اور جمع کر دیئے جائیں گے سورج اور چاند
آیت 1075:10
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 يَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍ اَيۡنَ الۡمَفَرُّ ۚ﴿١٠﴾
کہے گا انسان اس دن کہ کہاں فرار ہوں (قیامت کی ہولناکی کیوجہ سے)
آیت 1175:11
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 كَلَّا لَا وَزَرَؕ﴿١١﴾
ہرگز نہیں، کوئی پناہ نہیں
آیت 1275:12
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمُسۡتَقَرُّ ؕ﴿١٢﴾
تمہارے رب کے پاس ہی پناہ ہے
آیت 1375:13
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 يُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَؕ﴿١٣﴾
بتایا جائے گا انسان کو اس دن جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا ہو گا
آیت 1475:14
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰى نَفۡسِهٖ بَصِيۡرَةٌ ۙ﴿١٤﴾
بلکہ انسان اپنے آپ پے خود گواہ ہو گا
آیت 1575:15
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ﴿١٥﴾
اور اگرچہ وہ ڈالے گا اپنا عذر (بہانہ)
آیت 1675:16
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 لَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ﴿١٦﴾
(اے نبیؑ) آپ حرکت نہ دیں اپنی زبان کو کہ آپ جلدی کریں اس (قرآن کو پڑھنے) میں
آیت 1775:17
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 اِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚ ۖ﴿١٧﴾
بیشک ہم پر ہے اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھانا
آیت 1875:18
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 فَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗۚ﴿١٨﴾
ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اتباع کریں اس کے پڑھنے کی
آیت 1975:19
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ﴿١٩﴾
پھر بیشک ہم پر (ذمے داری) ہے اس کے بیان کی
آیت 2075:20
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 كَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ ۙ﴿٢٠﴾
ہرگز نہیں بلکہ تم محبت رکھتے ہو جلدی ملنے والی (دنیا) کی
آیت 2175:21
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 وَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ؕ﴿٢١﴾
آیت 2275:22
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۙ﴿٢٢﴾
بعض چہرے اس دن تازہ ہوں گے
آیت 2375:23
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ۚ﴿٢٣﴾
اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے
آیت 2475:24
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍۢ بَاسِرَةٌ ۙ﴿٢٤﴾
اور بعض چہرے اس دن اداس ہوں گے
آیت 2575:25
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 تَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ؕ﴿٢٥﴾
گمان کر رہے ہوں گے (کافر) کہ معاملہ کیا جائے گا ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا
آیت 2675:26
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ﴿٢٦﴾
ہرگز نہیں جب پہنچ جاتی ہے (روح) حلق کو
آیت 2775:27
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 وَقِيۡلَ مَنۡ رَاقٍۙ﴿٢٧﴾
اور کہا جاتا ہے کہ کوئی جھاڑ پھونک کرنیوالا ہے
آیت 2875:28
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 وَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ﴿٢٨﴾
اور یقین ہو جاتا ہے کہ جدائی کا وقت ہے
آیت 2975:29
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 وَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ﴿٢٩﴾
اور لپٹ جاتی ہے پنڈلی (دوسری) پنڈلی سے
آیت 3075:30
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمَسَاقُؕ﴿٣٠﴾
(اب) تیرے رب کی طرف ہی چلنا ہے
آیت 3175:31
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ﴿٣١﴾
تو نہ اس نے تصدیق کی نہ نماز پڑھی (دنیا میں ابو جہل نے)
آیت 3275:32
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 وَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ﴿٣٢﴾
اور لیکن جھٹلایا اور منہ پھیرا
آیت 3375:33
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ﴿٣٣﴾
پھر چلا گیا اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا
آیت 3475:34
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ﴿٣٤﴾
بہت تباہی ہو تیری اور بہت تباہی ہو تیری
آیت 3575:35
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 ثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ﴿٣٥﴾
پھر بہت تباہی ہو تیری اور بہت تباہی ہو تیری
آیت 3675:36
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ﴿٣٦﴾
کیا سمجھتا ہے انسان کہ (اسے) چھوڑ دیا جائے گا سدا؟
آیت 3775:37
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 اَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ﴿٣٧﴾
کیا وہ ایک نطفہ (یعنی قطرہ) نہ تھا منی کا جو ٹپکایا گیا؟ (ماں کے پیٹ میں)
آیت 3875:38
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ﴿٣٨﴾
پھر لوتھڑا ہوا پھر پیدا کیا اور درست کیا
آیت 3975:39
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ﴿٣٩﴾
پھر بنایا اس سے جوڑا مذکر اور مؤنث (یعنی نر اور مادہ جو اللہ نے چاہا)
آیت 4075:40
پارہ 29•سورۃ 75صفحہ 521 اَلَيۡسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـىِۦَ الۡمَوۡتٰى﴿٤٠﴾
کیا وہ (اللہ) نہیں اس پر قادر کہ زندہ کر دے مردے کو؟