پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 70 • 44 آیات • مکی

المعارج

Al-Ma'arij

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 170:1
پارہ 29•صفحہ 512
سَاَلَ سَآٮِٕلٌ ۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ‏

سوال کیا ایک سوال کرنیوالے (نضر بن حارث) نے واقع ہونیوالے عذاب کے متعلق

آیت 270:2
پارہ 29•صفحہ 512
لِّلۡكٰفِرِيۡنَ لَيۡسَ لَهٗ دَافِعٌ ۙ‏

کافروں سے کوئی دفاع کرنے والا نہ ہو گا

آیت 370:3
پارہ 29•صفحہ 512
مِّنَ اللّٰهِ ذِى الۡمَعَارِجِؕ‏

اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں والا ہے

آیت 470:4
پارہ 29•صفحہ 513
تَعۡرُجُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَ الرُّوۡحُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗ خَمۡسِيۡنَ اَلۡفَ سَنَةٍ​ۚ‏

چڑھتے ہیں فرشتے اور روح (الامین) اس (اللہ) کی طرف ایک دن میں جس کی مقدار (یعنی مدت) پچاس ہزار سال کی ہے

آیت 570:5
پارہ 29•صفحہ 513
فَاصۡبِرۡ صَبۡرًا جَمِيۡلًا‏

تو تم (اے نبی) صبر کرو اچھی طرح

آیت 670:6
پارہ 29•صفحہ 513
اِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهٗ بَعِيۡدًا ۙ‏

بیشک یہ (کافر) سمجھ رہے ہیں اس (عذاب) کو دور

آیت 770:7
پارہ 29•صفحہ 513
وَّنَرٰٮهُ قَرِيۡبًا ؕ‏

اور ہم اسے سمجھتے ہیں قریب

آیت 870:8
پارہ 29•صفحہ 513
يَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ‏

جس دن ہو جائے گا آسمان تلچھٹ کی طرح

آیت 970:9
پارہ 29•صفحہ 513
وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ‏

اور ہو جائیں گے پہاڑ رنگین اون کی طرح

آیت 1070:10
پارہ 29•صفحہ 513
وَلَا يَسۡـَٔـلُ حَمِيۡمٌ حَمِيۡمًا ۖۚ‏

اور نہ پوچھے گا کوئی دوست کسی دوست کو

آیت 1170:11
پارہ 29•صفحہ 513
يُّبَصَّرُوۡنَهُمۡ​ؕ يَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِىۡ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِٮِٕذٍۢ بِبَنِيۡهِۙ‏

ایک دوسرے کو دیکھیں گے (یعنی پہچانیں گے) چاہیں گے مجرم کہ کاش فدیے میں دیدے اس دن کے عذاب میں اپنے بیٹوں کو

آیت 1270:12
پارہ 29•صفحہ 513
وَ صَاحِبَتِهٖ وَاَخِيۡهِۙ‏

اور اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو

آیت 1370:13
پارہ 29•صفحہ 513
وَفَصِيۡلَتِهِ الَّتِىۡ تُــْٔوِيۡهِۙ‏

اور اپنے کنبے (یا قلعے) کو جو اسے پناہ دیتا تھا

آیت 1470:14
پارہ 29•صفحہ 513
وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ۙ ثُمَّ يُنۡجِيۡهِۙ‏

اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو پھر وہ نجات دلادے اپنے آپ کو

آیت 1570:15
پارہ 29•صفحہ 513
كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ‏

ہرگز نہیں بیشک وہ شعلے والی (آگ) ہے

آیت 1670:16
پارہ 29•صفحہ 513
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى​ ۖ​ۚ‏

کھینچنے والی ہے کھالوں کو

آیت 1770:17
پارہ 29•صفحہ 513
تَدۡعُوۡا مَنۡ اَدۡبَرَ وَتَوَلّٰىۙ‏

وہ (آگ) پکارے گی اسے جو پیچھے ہٹتا اور منہ موڑتا تھا (دین سے)

آیت 1870:18
پارہ 29•صفحہ 513
وَجَمَعَ فَاَوۡعٰى‏

اور (جو) جمع کرتا اور سینت کے رکھتا تھا

آیت 1970:19
پارہ 29•صفحہ 513
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ هَلُوۡعًا ۙ‏

بیشک انسان پیدا کیا گیا ہے کم ہمت (یعنی ہلکا)

آیت 2070:20
پارہ 29•صفحہ 513
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوۡعًا ۙ‏

جب پہنچتی ہے اسے برائی تو گھبراتا ہے

آیت 2170:21
پارہ 29•صفحہ 513
وَاِذَا مَسَّهُ الۡخَيۡرُ مَنُوۡعًا ۙ‏

اور جب پہنچتی ہے اسے اچھائی تو منع کرتا ہے (بخیلی کی وجہ سے)

آیت 2270:22
پارہ 29•صفحہ 513
اِلَّا الۡمُصَلِّيۡنَۙ‏

مگر وہ نمازی

آیت 2370:23
پارہ 29•صفحہ 513
الَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ دَآٮِٕمُوۡنَۙ‏

جو اپنی نمازوں پر پابندی کرنے والے ہیں

آیت 2470:24
پارہ 29•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ فِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏

اور جو اپنے مالوں میں حق مقرر کرتے ہیں

آیت 2570:25
پارہ 29•صفحہ 513
لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِۙ‏

سائل (یعنی مانگنے والوں کیلئے) اور محروم کیلئے

آیت 2670:26
پارہ 29•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ يُصَدِّقُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ‏

اور جو تصدیق کرتے ہیں قیامت کے دن کی (یعنی یقین رکھتے ہیں)

آیت 2770:27
پارہ 29•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَ​ۚ‏

اور وہ لوگ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں

آیت 2870:28
پارہ 29•صفحہ 513
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَاۡمُوۡنٍ‏

بیشک ان کے رب کا عذاب امن کی چیز نہیں

آیت 2970:29
پارہ 29•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ‏

اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

آیت 3070:30
پارہ 29•صفحہ 513
اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَ​ۚ‏

سوائے اپنی بیویوں اور جو ملکیت میں ان کی لونڈیاں ہیں، تو بیشک ان میں کوئی ملامت نہیں

آیت 3170:31
پارہ 29•صفحہ 513
فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ​ۚ‏

تو جو اس کے علاوہ چاہے تو وہ حد سے بڑھنے والے ہیں

آیت 3270:32
پارہ 29•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رٰعُوۡنَ ۙ‏

اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت (یعنی لحاظ) کرتے ہیں

آیت 3370:33
پارہ 29•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِشَهٰدٰتِهِمۡ قَآٮِٕمُوۡنَ ۙ‏

اور جو اپنی شہادت پر قائم رہتے ہیں

آیت 3470:34
پارہ 29•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَؕ‏

اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں

آیت 3570:35
پارہ 29•صفحہ 513
اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ جَنّٰتٍ مُّكۡرَمُوۡنَؕ‏

یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہیں

آیت 3670:36
پارہ 29•صفحہ 513
فَمَالِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا قِبَلَكَ مُهۡطِعِيۡنَۙ‏

تو کیا ہو گیا ہے کافروں کو؟ کہ وہ تیری طرف دوڑتے ہوئے آتے ہیں

آیت 3770:37
پارہ 29•صفحہ 514
عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِيۡنَ‏

دائیں سے اور بائیں سے گروہ کے گروہ

آیت 3870:38
پارہ 29•صفحہ 514
اَيَطۡمَعُ كُلُّ امۡرِىءٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيۡمٍۙ‏

کیا امید رکھتا ہے ان میں سے ہر ایک، کہ وہ داخل کیا جائے گا نعمتوں والی جنت میں

آیت 3970:39
پارہ 29•صفحہ 514
كَلَّا ؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّمَّا يَعۡلَمُوۡنَ‏

ہرگز نہیں، بے شک ہم نے پیدا کیا ہے انہیں جس چیز سے اسے وہ بھی جانتے ہیں

آیت 4070:40
پارہ 29•صفحہ 514
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِرَبِّ الۡمَشٰرِقِ وَالۡمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوۡنَۙ‏

تو میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے رب کی بیشک ہم قادر ہیں

آیت 4170:41
پارہ 29•صفحہ 514
عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ خَيۡرًا مِّنۡهُمۡۙ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَ‏

اس پر کہ انہیں بدل کر ان سے اچھے لوگ لے آئیں، اور ہم عاجز نہیں ہیں

آیت 4270:42
پارہ 29•صفحہ 514
فَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَۙ‏

تو چھوڑ دو انہیں کہ فضولیات میں پڑے رہیں اور کھیلتے رہیں یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے

آیت 4370:43
پارہ 29•صفحہ 514
يَوۡمَ يَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمۡ اِلٰى نُصُبٍ يُّوۡفِضُوۡنَۙ‏

جس دن یہ نکلیں گے قبروں سے دوڑتے ہوئے، گویا کہ وہ (بتوں کے) تھان کی طرف دوڑ رہے ہوں

آیت 4470:44
پارہ 29•صفحہ 514
خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ‏

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی، چھائی ہوئی ہو گی ان پر ذلت، یہ ہے وہ دن جسکا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا