آیت 168:1
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 نٓ وَالۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُوۡنَۙ﴿١﴾
ن، قسم ہے قلم کی اور جو لکھتے ہیں (فرشتے اس کی)
آیت 268:2
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 مَاۤ اَنۡتَ بِـنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُوۡنٍۚ﴿٢﴾
تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے
آیت 368:3
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 وَاِنَّ لَڪَ لَاَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُوۡنٍۚ﴿٣﴾
اور (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) بیشک تیرے لئے اجر ہے بے انتہا
آیت 468:4
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيۡمٍ﴿٤﴾
اور بیشک تو بڑے اخلاق پر ہے
آیت 568:5
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُوۡنَۙ﴿٥﴾
تو جلد ہی تو بھی دیکھ لے گا، اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے (قیامت میں)
آیت 668:6
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 بِاَيِّٮكُمُ الۡمَفۡتُوۡنُ﴿٦﴾
کہ تم میں سے کون آزمایا جاتا ہے
آیت 768:7
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ﴿٧﴾
بیشک تیرا رب خوب جانتا ہے اسے جو گمراہ ہے اس کے راستے سے، اور وہ ہدایت یافتہ کو بھی خوب جانتا ہے
آیت 868:8
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ﴿٨﴾
تو اطاعت نہ کر جھٹلانیوالوں کی
آیت 968:9
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ﴿٩﴾
چاہتے ہیں (مشرکین) کہ تو پھسل جا تو وہ بھی پھسل جائیں (دین سے)
آیت 1068:10
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيۡنٍۙ﴿١٠﴾
اور تو اطاعت نہ کر گھٹیا قسم کھانیوالے کی
آیت 1168:11
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ﴿١١﴾
غیبت کرنیوالا، عیب لگانیوالا، چغلخوری
آیت 1268:12
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ﴿١٢﴾
بھلائی سے منع کرنیوالا، حد سے بڑھنے والا گناہ گار کی
آیت 1368:13
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 عُتُلٍّ ۢ بَعۡدَ ذٰلِكَ زَنِيۡمٍۙ﴿١٣﴾
اُجڈ اس کے بعد بے نسب (یعنی حرامی) کی
آیت 1468:14
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ﴿١٤﴾
اگر چہ وہ (ولید بن مغیرہ) مال اور اولاد والا ہے
آیت 1568:15
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ﴿١٥﴾
جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلوں کے قصے ہیں
آیت 1668:16
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ﴿١٦﴾
جلد ہم داغیں گے اسکی سونڈ (یعنی ناک) پر
آیت 1768:17
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 اِنَّا بَلَوۡنٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ ۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِيۡنَۙ﴿١٧﴾
بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزمایا، جس طرح ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا، جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ توڑ لیں گے اس (باغ) کا پھل صبح ہوتے ہی
آیت 1868:18
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 وَلَا يَسۡتَثۡنُوۡنَ﴿١٨﴾
آیت 1968:19
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآٮِٕفٌ مِّنۡ رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآٮِٕمُوۡنَ﴿١٩﴾
تو پھر گئی اس (یمن کے قریب صنعاء کے باغ) پر ایک آفت تیرے رب کی، اور وہ سوتے رہ گئے
آیت 2068:20
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 فَاَصۡبَحَتۡ كَالصَّرِيۡمِۙ﴿٢٠﴾
تو ہو گیا (باغ ایسا) جیسے کٹی ہوئی کھیتی
آیت 2168:21
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 فَتَـنَادَوۡا مُصۡبِحِيۡنَۙ﴿٢١﴾
تو انہوں نے پکارا صبح ہوتے ہی
آیت 2268:22
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰى حَرۡثِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰرِمِيۡنَ﴿٢٢﴾
کہ صبح ہی چل پڑو اپنی کھیتی پر اگر تمہیں (پھل) توڑنا ہے
آیت 2368:23
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 فَانۡطَلَقُوۡا وَهُمۡ يَتَخَافَتُوۡنَۙ﴿٢٣﴾
تو وہ چل پڑے اور وہ آپس میں چپکے باتیں کر رہے تھے
آیت 2468:24
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 اَنۡ لَّا يَدۡخُلَنَّهَا الۡيَوۡمَ عَلَيۡكُمۡ مِّسۡكِيۡنٌۙ﴿٢٤﴾
کہ کہیں داخل نہ ہو جائے تمہارے پاس آج کوئی مسکین
آیت 2568:25
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 وَّغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ﴿٢٥﴾
اور وہ صبح کو نکلے لپکتے ہوئے اپنی قدرت بھر
آیت 2668:26
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 فَلَمَّا رَاَوۡهَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَـضَآلُّوۡنَۙ﴿٢٦﴾
تو جب انہوں نے دیکھا (باغ کو) تو کہنے لگے یقیناً ہم بھول گئے (راستہ)
آیت 2768:27
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ﴿٢٧﴾
(نہیں نہیں) بلکہ ہم محروم ہو گئے
آیت 2868:28
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ﴿٢٨﴾
کہا ان میں جو بہتر تھا کہ میں نہیں کہتا تھا تم سے کہ تم اللہ کی تسبیح کیوں نہیں کرتے؟
آیت 2968:29
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ﴿٢٩﴾
تو کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ظالم تھے
آیت 3068:30
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 509 فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَلَاوَمُوۡنَ﴿٣٠﴾
تو متوجہ ہوئے ایک دوسرے کی طرف اور آپس میں ملامت کرنے لگے
آیت 3168:31
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيۡنَ﴿٣١﴾
کہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے
آیت 3268:32
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَـنَا خَيۡرًا مِّنۡهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوۡنَ﴿٣٢﴾
ممکن ہے ہمارا رب بدلہ دے ہمیں اس سے بہتر، ہم (تواب) اپنے رب سے ہی رغبت (یعنی امید) رکھتے ہیں
آیت 3368:33
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 كَذٰلِكَ الۡعَذَابُؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ﴿٣٣﴾
اسی طرح عذاب آتا ہے اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے، کاش! یہ جانتے
آیت 3468:34
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ﴿٣٤﴾
بیشک متقین اپنے رب کے پاس نعمتوں والی جنت میں ہوں گے
آیت 3568:35
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 اَفَنَجۡعَلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ كَالۡمُجۡرِمِيۡنَؕ﴿٣٥﴾
کیا ہم بنا دیں مسلمانوں کو مجرموں کی طرح
آیت 3668:36
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَۚ﴿٣٦﴾
(اے مشرکین) تمہیں کیا ہو گیا ہے، تم کیسے فیصلے کر رہے ہو
آیت 3768:37
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 اَمۡ لَـكُمۡ كِتٰبٌ فِيۡهِ تَدۡرُسُوۡنَۙ﴿٣٧﴾
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھ رہے ہو
آیت 3868:38
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 اِنَّ لَـكُمۡ فِيۡهِ لَمَا تَخَيَّرُوۡنَۚ﴿٣٨﴾
کہ بیشک اس (جنت) میں تمہارے لئے وہ ہے جو تم پسند کرو
آیت 3968:39
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 اَمۡ لَـكُمۡ اَيۡمَانٌ عَلَيۡنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ ۙ اِنَّ لَـكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُوۡنَۚ﴿٣٩﴾
یا تم نے ہم سے قسمیں لی ہیں جو قیامت تک باقی رہے گی کہ تمہارے لئے وہ ہے جو تم فیصلہ کرو
آیت 4068:40
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 سَلۡهُمۡ اَيُّهُمۡ بِذٰلِكَ زَعِيۡمٌ ۛۚ﴿٤٠﴾
پوچھو ان سے ان (مشرکین) میں کون اس بات کا ذمے دار ہے
آیت 4168:41
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآٮِٕهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ﴿٤١﴾
یا ان کے شریک ہیں، تو انہیں چاہئے کہ وہ لے آئیں اپنے شریکوں کو اگر وہ سچے ہیں
آیت 4268:42
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 يَوۡمَ يُكۡشَفُ عَنۡ سَاقٍ وَّيُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَۙ﴿٤٢﴾
جس دن کھول دی جائے گی پنڈلی (اللہ کی دیدار کیلئے) اور انہیں بلایا جائے گا سجدے کیلئے، تو وہ (سجدہ) نہیں کر سکیں گے
آیت 4368:43
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ وَقَدۡ كَانُوۡا يُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ وَهُمۡ سٰلِمُوۡنَ﴿٤٣﴾
نیچی ہوں گی ان کی نگاہیں اور چھا جائے گی ان پر ذلت، اور یقیناً انہیں بلایا جاتا تھا سجدے کے لئے جب وہ صحیح سالم تھے (دنیا میں تو سجدہ نہیں کرتے تھے)
آیت 4468:44
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 فَذَرۡنِىۡ وَمَنۡ يُّكَذِّبُ بِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِؕ سَنَسۡتَدۡرِجُهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُوۡنَۙ﴿٤٤﴾
تو چھوڑ دو مجھے اور جو جھٹلاتا تھا اس کلام کو عنقریب ہم آہستہ آہستہ کھینچ لے جائیں گے انہیں (جہنم میں) اسطرح کہ انہیں معلوم بھی نہ ہو گا
آیت 4568:45
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ﴿٤٥﴾
اور میں ڈھیل دے رہا ہوں انہیں، بیشک میری تدبیر بہت مضبوط ہے
آیت 4668:46
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 اَمۡ تَسۡـَٔـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَۚ﴿٤٦﴾
یا تم سوال کرتے ہو ان سے کسی اجر کا یا وہ جرمانہ تلے دبے جا رہے ہیں
آیت 4768:47
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَ﴿٤٧﴾
یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے جسے وہ لکھتے ہوں
آیت 4868:48
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 فَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنۡ كَصَاحِبِ الۡحُوۡتِۘ اِذۡ نَادٰى وَهُوَ مَكۡظُوۡمٌؕ﴿٤٨﴾
تو جمے رہو اپنے رب کے حکم پر، اور نہ ہو جاؤ مچھلی والے (یونسؑ) کی طرح کہ جب اس نے پکارا (اپنے رب کو) تو وہ بہت غمگین تھا
آیت 4968:49
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 لَوۡلَاۤ اَنۡ تَدٰرَكَهٗ نِعۡمَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُوۡمٌ﴿٤٩﴾
اگر نہ پالتی اسے رحمت اس کے رب کی تو یقیناً اسے پھینک دیا جاتا چٹیل میدان میں اور وہ ملامت زدہ ہو جاتا
آیت 5068:50
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 فَاجۡتَبٰهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ﴿٥٠﴾
تو چن لیا اسے اس کے رب نے، اور بنا دیا اسے صالحین میں سے
آیت 5168:51
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 وَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌۘ﴿٥١﴾
اور قریب ہے کہ یہ کافر پھسلا دیں تمہیں اپنی نظروں سے (نظر لگا کر) جب وہ سنتے ہیں قرآن تو کہتے ہیں بیشک یہ مجنوں ہے
آیت 5268:52
پارہ 29•سورۃ 68صفحہ 510 وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ﴿٥٢﴾
اور یہ (قرآن اللہ کی طرف سے) نصیحت ہے جہان والوں کیلئے