پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 63 • 11 آیات • مدنی

المنافقون

Al-Munafiqun

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 163:1
پارہ 28•صفحہ 500
اِذَا جَآءَكَ الۡمُنٰفِقُوۡنَ قَالُوۡا نَشۡهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوۡلُ اللّٰهِ ​ۘ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوۡلُهٗ ؕ وَاللّٰهُ يَشۡهَدُ اِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَـكٰذِبُوۡنَ​ ۚ‏

جب آتے ہیں آپ کے پاس منافق تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک آپ اللہ کے رسول ہیں، اور اللہ جانتا ہے کہ بیشک آپ اس کے رسول ہیں، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک یہ منافق جھوٹے ہیں

آیت 263:2
پارہ 28•صفحہ 500
اِتَّخَذُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ جُنَّةً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

انہوں نے بنا رکھا ہے اپنی قسموں کو ڈھال (جنگ سے بچنے کیلئے) اور روکتے ہیں (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے، بیشک برا ہے وہ کام جو یہ کر رہے ہیں

آیت 363:3
پارہ 28•صفحہ 500
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ اٰمَنُوۡا ثُمَّ كَفَرُوۡا فَطُبِعَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَفۡقَهُوۡنَ‏

یہ اسلئے کہ یہ ایمان لے آئے پھر کافر ہو گئے، تو مہر لگا دی گئی انکے دلوں پر، تو یہ سمجھتے نہیں

آیت 463:4
پارہ 28•صفحہ 500
وَاِذَا رَاَيۡتَهُمۡ تُعۡجِبُكَ اَجۡسَامُهُمۡ​ ؕ وَاِنۡ يَّقُوۡلُوۡا تَسۡمَعۡ لِقَوۡلِهِمۡ​ ؕ كَاَنَّهُمۡ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ   ​ؕ يَحۡسَبُوۡنَ كُلَّ صَيۡحَةٍ عَلَيۡهِمۡ​ ؕ هُمُ الۡعَدُوُّ فَاحۡذَرۡهُمۡ​ ؕ قَاتَلَهُمُ اللّٰهُ​ اَنّٰى يُـؤۡفَكُوۡنَ‏

اور جب آپ انہیں دیکھیں تو آپ کو تعجب ہو گا ان کے جسموں (کے ڈیل ڈول) پر اور جب یہ باتیں کرنے لگیں اور آپ سنیں ان کی باتوں کو (تو) گویا کہ یہ لکڑیاں ہیں دیوار سے لگی ہوئیں ہر چیخ کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں (بزدلی کی وجہ سے) یہ دشمن ہیں تو ان سے بچتے رہیں، اللہ انہیں غارت کرے، کہاں یہ بہک رہے ہیں؟

آیت 563:5
پارہ 28•صفحہ 500
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡا يَسۡتَغۡفِرۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ لَـوَّوۡا رُءُوۡسَهُمۡ وَرَاَيۡتَهُمۡ يَصُدُّوۡنَ وَهُمۡ مُّسۡتَكۡبِرُوۡنَ‏

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ استغفار کریں تمہارے لئے اللہ کے رسول، تو مٹکاتے ہیں اپنا سر اور آپ دیکھیں گے کہ وہ رک جاتے ہیں اور وہ تکبر کرتے ہیں

آیت 663:6
پارہ 28•صفحہ 500
سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ اَسۡتَغۡفَرۡتَ لَهُمۡ اَمۡ لَمۡ تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡؕ لَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَهُمۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ‏

برابر ہے ان پر (یعنی ان کے حق میں) آپ استغفار کریں ان کیلئے یا نہ کریں استغفار ان کیلئے، ہرگز اللہ مغفرت نہیں کرے گا ان کی بیشک اللہ ہدایت نہیں دیتا نافرمانوں کو (اس کے بعد آپ نے منافقوں کیلئے مغفرت کی دعاء چھوڑ دیں)

آیت 763:7
پارہ 28•صفحہ 501
هُمُ الَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ لَا تُنۡفِقُوۡا عَلٰى مَنۡ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللّٰهِ حَتّٰى يَنۡفَضُّوۡا​ؕ وَلِلّٰهِ خَزَآٮِٕنُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَلٰـكِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَا يَفۡقَهُوۡنَ‏

یہی وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس ہیں ان پر خرچ نہ کرو یہاں تک کہ (یہ صحابہ کرامؓ) بھاگ جائیں، اور اللہ ہی کے خزانے ہیں آسمانوں کے اور زمین کے، اور لیکن یہ منافق نہیں سمجھتے

آیت 863:8
پارہ 28•صفحہ 501
يَقُوۡلُوۡنَ لَٮِٕنۡ رَّجَعۡنَاۤ اِلَى الۡمَدِيۡنَةِ لَيُخۡرِجَنَّ الۡاَعَزُّ مِنۡهَا الۡاَذَلَّ ​ؕ وَلِلّٰهِ الۡعِزَّةُ وَلِرَسُوۡلِهٖ وَلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَلٰـكِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

(یہ منافقین) کہتے ہیں کہ اگر ہم اب لوٹ کر مدینہ جائیں گے، تو ہم عزت والے ضرور نکالیں گے وہاں سے ذلت والے (مؤمنوں) کو، اور عزت تو صرف اللہ کیلئے اور اس کے رسول کیلئے اور ایمان والوں کیلئے ہے اور لیکن یہ منافقین نہیں جانتے (یعنی انہیں اللہ کے وعدے پر یقین نہیں)

آیت 963:9
پارہ 28•صفحہ 501
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُلۡهِكُمۡ اَمۡوَالُكُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُكُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ​ۚ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

اے ایمان والو! تمہیں غافل نہ کر دیں تمہارے مال اور تمہاری اولاد اللہ کے ذکر سے، اور جو ایسا کرے گا تو یہی وہ لوگ ہیں جو خسارہ پانیوالے ہیں

آیت 1063:10
پارہ 28•صفحہ 501
وَاَنۡفِقُوۡا مِنۡ مَّا رَزَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ اَحَدَكُمُ الۡمَوۡتُ فَيَقُوۡلَ رَبِّ لَوۡلَاۤ اَخَّرۡتَنِىۡۤ اِلٰٓى اَجَلٍ قَرِيۡبٍۙ فَاَصَّدَّقَ وَاَكُنۡ مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور خرچ کرو جو کچھ ہم نے رزق دیا ہے تمہیں (موقع غنیمت جان کر) اس سے پہلے کہ آ جائے تم میں کسی کو موت، تو کہنے لگے اے میرے رب! تو نے مجھے تھوڑی مہلت کیوں نہیں دی؟ کہ میں صدقہ کروں اور ہو جاؤں نیک لوگوں میں سے

آیت 1163:11
پارہ 28•صفحہ 501
وَلَنۡ يُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفۡسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَا​ؕ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور ہرگز مہلت نہیں دیتا اللہ کسی شخص کو جب آجاتا ہے اس کا مقررہ وقت، اور اللہ باخبر ہے اس عمل سے جو تم کرتے ہو