پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 59 • 24 آیات • مدنی

الحشر

Al-Hashr

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 159:1
پارہ 28•صفحہ 492
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

تسبیح بیان کرتے ہیں اللہ ہی کیلئے جو بھی ہیں آسمانوں اور جو بھی ہیں زمین میں، اور وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 259:2
پارہ 28•صفحہ 492
هُوَ الَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ مِنۡ دِيَارِهِمۡ لِاَوَّلِ الۡحَشۡرِ​ؔؕ مَا ظَنَنۡـتُمۡ اَنۡ يَّخۡرُجُوۡا​ وَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ مَّانِعَتُهُمۡ حُصُوۡنُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ فَاَتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ حَيۡثُ لَمۡ يَحۡتَسِبُوۡا وَقَذَفَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمُ الرُّعۡبَ يُخۡرِبُوۡنَ بُيُوۡتَهُمۡ بِاَيۡدِيۡهِمۡ وَاَيۡدِى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ فَاعۡتَبِـرُوۡا يٰۤاُولِى الۡاَبۡصَارِ​‏

وہی ہے جس نے نکالا ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا اہل کتاب (بنو نضیر کے یہودیوں) میں سے ان کے گھروں سے پہلے حشر (یعنی مڈ بھیڑ) میں، تمہارا گمان نہیں تھا کہ وہ نکلیں گے، اور وہ خود بھی گمان کر رہے تھے کہ بچالیں گے انہیں ان کے قلعے اللہ سے (بنو نضیر کی جنگ میں) تو آیا ان پر اللہ (کا حکم) ایسی جگہ سے کہ وہ گمان بھی نہ کر سکے، اور ڈال دیا ان کے دلوں میں رعب، وہ خراب کر رہے تھے اپنے گھروں کو اپنے ہی ہاتھوں اور مؤمنین کے ہاتھوں بھی، تو عبرت حاصل کرو اے آنکھ والو (یعنی عقل والو)

آیت 359:3
پارہ 28•صفحہ 492
وَلَوۡلَاۤ اَنۡ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمُ الۡجَـلَاۤءَ لَعَذَّبَهُمۡ فِى الدُّنۡيَا​ؕ وَلَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ‏

اور اگر نہ لکھی ہوتی اللہ نے ان پر جلا وطنی تو یقیناً انہیں دنیا ہی میں عذاب دیتا (قتل یا قیدی بنا کر) اور ان کیلئے آخرت میں آگ کا عذاب ہے

آیت 459:4
پارہ 28•صفحہ 492
ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ شَآقُّوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ​ ۚ وَمَنۡ يُّشَآقِّ اللّٰهَ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ‏

یہ اس لئے کہ انہوں نے مخالفت کی اللہ اور اس کے رسول کی، اور جو مخالفت کرے گا اللہ کی، تو بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

آیت 559:5
پارہ 28•صفحہ 492
مَا قَطَعۡتُمۡ مِّنۡ لِّيۡنَةٍ اَوۡ تَرَكۡتُمُوۡهَا قَآٮِٕمَةً عَلٰٓى اُصُوۡلِهَا فَبِاِذۡنِ اللّٰهِ وَلِيُخۡزِىَ الۡفٰسِقِيۡنَ‏

جو بھی تم نے کاٹے کھجوروں کے درخت یا جنہیں تم نے چھوڑ دیا قائم ان کی جڑوں پر، تو یہ سب اللہ کے حکم سے ہوا، اور تاکہ اللہ رسوا کرے فاسقوں کو

آیت 659:6
پارہ 28•صفحہ 492
وَمَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ مِنۡهُمۡ فَمَاۤ اَوۡجَفۡتُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ خَيۡلٍ وَّلَا رِكَابٍ وَّلٰڪِنَّ اللّٰهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهٗ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ ​ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اور جو (مال فیء، بغیر لڑے) عطا کیا اللہ نے اپنے رسول کو ان سے، تو نہ دوڑائے تم نے اس پر اپنے گھوڑے اور نہ اونٹ، اور بلکہ اللہ (ہی ہے جو) مسلط کر دیتا ہے اپنے رسول کو جس پر چاہتا ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 759:7
پارہ 28•صفحہ 492
مَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ مِنۡ اَهۡلِ الۡقُرٰى فَلِلّٰهِ وَلِلرَّسُوۡلِ وَلِذِى الۡقُرۡبٰى وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِۙ كَىۡ لَا يَكُوۡنَ دُوۡلَةًۢ بَيۡنَ الۡاَغۡنِيَآءِ مِنۡكُمۡ​ ؕ وَمَاۤ اٰتٰٮكُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوْهُ وَ مَا َنَهٰٮكُمۡ عَنۡهُ فَانْتَهُوۡا​ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ​ۘ‏

جو (مال فیء، بغیر لڑے) عطا کیا اللہ نے اپنے رسول کو بستی والوں (بنو نضیر) کا وہ اللہ کا ہے اور رسول کا اور (رسول اللہ کے) رشتے داروں کا اور یتیموں اور مسکینوں کا اور مسافروں کا ہے، تاکہ نہ رہ جائے دولت تمہارے مالداروں کے درمیان اور جو عطا کرے تمہیں رسول تو تم اسے لے لو، اور جس سے وہ روکے تمہیں اس سے تم رک جاؤ، اور تم ڈرو اللہ سے، بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

آیت 859:8
پارہ 28•صفحہ 493
لِلۡفُقَرَآءِ الۡمُهٰجِرِيۡنَ الَّذِيۡنَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ وَاَمۡوَالِهِمۡ يَبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًا وَّيَنۡصُرُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الصّٰدِقُوۡنَ​ۚ‏

(مال فیء) ان مہاجر فقراء کیلئے ہے جو نکالے گئے اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے (اس وجہ سے کہ) وہ تلاشتے ہیں اللہ کا فضل اور اس کی رضاء، اور وہ مدد کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی، یہی لوگ سچے (مؤمن) ہیں

آیت 959:9
پارہ 28•صفحہ 493
وَالَّذِيۡنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَالۡاِيۡمَانَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ يُحِبُّوۡنَ مَنۡ هَاجَرَ اِلَيۡهِمۡ وَلَا يَجِدُوۡنَ فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ حَاجَةً مِّمَّاۤ اُوۡتُوۡا وَيُـؤۡثِرُوۡنَ عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ وَلَوۡ كَانَ بِهِمۡ خَصَاصَةٌ ؕ وَمَنۡ يُّوۡقَ شُحَّ نَـفۡسِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ​ۚ‏

اور (مال فیء، ان کیلئے بھی ہے) جنہوں نے ٹھکانہ بنایا بطور گھر (مدینے میں) اور ایمان میں ان سے پہلے ہیں، اور وہ محبت کرتے ہیں اس سے جو ہجرت کر کے آتے ہیں ان کی طرف، اور وہ نہیں پاتے اپنے دلوں میں کوئی تنگی اس پر جو عطا کیا جائے (مہاجرین کو) اور وہ ترجیح دیتے ہیں اپنے اوپر (انہیں) اگرچہ انہیں فاقہ (یعنی بھوکمری) ہو، اور جسے بچالیا جائے اپنے نفس کے بخل سے تو وہی لوگ کامیاب ہیں

آیت 1059:10
پارہ 28•صفحہ 493
وَالَّذِيۡنَ جَآءُوۡ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَـنَا وَلِاِخۡوَانِنَا الَّذِيۡنَ سَبَقُوۡنَا بِالۡاِيۡمَانِ وَلَا تَجۡعَلۡ فِىۡ قُلُوۡبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور (مال فیء، ان کیلئے بھی ہے) جو آئیں گے ان کے بعد کہیں گے اے ہمارے رب! مغفرت فرما ہماری اور ہمارے ان بھائیوں کی جو ہم سے پہلے ایمان لاچکے ہیں، اور نہ ڈال ہمارے دلوں میں کینہ ایمان والوں کیلئے، اے ہمارے رب! بیشک تو شفیق اور مہربان ہے

آیت 1159:11
پارہ 28•صفحہ 493
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ نَافَقُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ لِاِخۡوَانِهِمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ لَٮِٕنۡ اُخۡرِجۡتُمۡ لَنَخۡرُجَنَّ مَعَكُمۡ وَلَا نُطِيۡعُ فِيۡكُمۡ اَحَدًا اَبَدًاۙ وَّاِنۡ قُوۡتِلۡتُمۡ لَـنَـنۡصُرَنَّكُمۡ ؕ وَاللّٰهُ يَشۡهَدُ اِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ‏

کیا نہیں دیکھا تو نے (عبداللہ بن ابی سلول اور ان کے ساتھی) منافقوں کو، جو کہتے ہیں اپنے اہل کتاب کافر بھائیوں سے کہ اگر تم نکالے گئے تو یقیناً ہم بھی نکل جائیں گے تمہارے ساتھ، اور ہم نہیں مانیں گے تمہارے بارے میں کسی کی کبھی بھی، اور اگر تم سے جنگ کی جائے تو ضرور ہم تمہاری مدد کریں گے اور اللہ گواہ ہے بیشک یہ جھوٹے ہیں

آیت 1259:12
پارہ 28•صفحہ 493
لَٮِٕنۡ اُخۡرِجُوۡا لَا يَخۡرُجُوۡنَ مَعَهُمۡ​ۚ وَلَٮِٕنۡ قُوۡتِلُوۡا لَا يَنۡصُرُوۡنَهُمۡ​ۚ وَلَٮِٕنۡ نَّصَرُوۡهُمۡ لَيُوَلُّنَّ الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يُنۡصَرُوۡنَ‏

اگر نکالے گئے (یہودی) تو یہ (منافقین) نہیں نکلیں گے ان کے ساتھ، اور اگر قتال کیا گیا ان کے ساتھ تو یہ مدد نہ کریں گے ان کی، اور اگر مدد کی بھی ان کی تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے پھر ان کی مدد نہیں کی جائے گی

آیت 1359:13
پارہ 28•صفحہ 493
لَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ رَهۡبَةً فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ مِّنَ اللّٰهِ​ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَفۡقَهُوۡنَ‏

تمہارا خوف ان (یہودیوں) کے دلوں میں بہت زیادہ ہے اللہ (کے خوف) سے ایسا اسلئے کہ یہ لوگ سمجھتے نہیں (اللہ کی طاقت)

آیت 1459:14
پارہ 28•صفحہ 493
لَا يُقَاتِلُوۡنَكُمۡ جَمِيۡعًا اِلَّا فِىۡ قُرًى مُّحَصَّنَةٍ اَوۡ مِنۡ وَّرَآءِ جُدُرٍؕ بَاۡسُهُمۡ بَيۡنَهُمۡ شَدِيۡدٌ ​ؕ تَحۡسَبُهُمۡ جَمِيۡعًا وَّقُلُوۡبُهُمۡ شَتّٰى​ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَعۡقِلُوۡنَ​ۚ‏

یہ سب (یہودی) مل کر بھی تم سے لڑ نہیں سکتے، مگر یہ کہ قلعہ بند بستیوں میں یا دیواروں کے پیچھے سے ان کی آپسی لڑائی بہت سخت ہے، تم (مسلمان) سمجھتے ہو ان (یہودیوں) کو ایک ساتھ اور ان کے دل جدا ہیں، یہ اسلئے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں

آیت 1559:15
پارہ 28•صفحہ 494
كَمَثَلِ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ قَرِيۡبًا​ ذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِهِمۡ​ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ​ۚ‏

ان کی مثال ان لوگوں کی طرح ہے جو ان سے پہلے گزرے ہیں (جنگ بدر میں) جنہوں نے چکھا اپنے کئے کا مزہ، اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے

آیت 1659:16
پارہ 28•صفحہ 494
كَمَثَلِ الشَّيۡطٰنِ اِذۡ قَالَ لِلۡاِنۡسَانِ اكۡفُرۡ​ۚ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّنۡكَ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

شیطان کی طرح ہے کہ اس نے کہا انسان سے کفر کرو، تو جب اس نے کفر کیا، تو کہنے لگا میں بری ہوں تم سے، میں ڈرتا ہوں اللہ سے جو رب ہے سارے جہاں کا

آیت 1759:17
پارہ 28•صفحہ 494
فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَاۤ اَنَّهُمَا فِى النَّارِ خَالِدَيۡنِ فِيۡهَا​ ؕ وَذٰ لِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِيۡن‏

تو دونوں (شیطان اور کافر) کا انجام یہ ہو گا کہ بیشک دونوں آگ میں ہوں گے ہمیشہ رہیں گے اس میں، اور یہی سزا ہے ظالموں کی

آیت 1859:18
پارہ 28•صفحہ 494
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا اتَّقُوا اللّٰهَ وَلۡتَـنۡظُرۡ نَـفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ لِغَدٍ​ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اے ایمان والو! ڈرو اللہ سے، اور چاہئے کہ دیکھ لے ہر شخص کہ اس نے کل (قیامت) کیلئے کیا آگے بھیجا ہے، اور ڈرو اللہ سے بیشک اللہ باخبر ہے اس عمل سے جو تم کرتے ہو

آیت 1959:19
پارہ 28•صفحہ 494
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنۡسٰٮهُمۡ اَنۡفُسَهُمۡ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ‏

اور (مؤمنو!) تم مت ہو جانا ان کی طرح جنہوں نے بھلا دیا اللہ (کے حقوق) کو، تو اللہ نے بھی بھلا دیا انہیں اپنے آپ (کی فکر) سے، یہی فاسق ہیں (جو کفار، منافقین، مشرکین اور یہودی ہیں وہ اہل نار ہیں)

آیت 2059:20
پارہ 28•صفحہ 494
لَا يَسۡتَوِىۡۤ اَصۡحٰبُ النَّارِ وَاَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ​ؕ اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ‏

نہیں ہیں برابر اہل نار اور اہل جنت، اہل جنت ہی کامیاب ہیں

آیت 2159:21
پارہ 28•صفحہ 494
لَوۡ اَنۡزَلۡنَا هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ عَلٰى جَبَلٍ لَّرَاَيۡتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنۡ خَشۡيَةِ اللّٰهِ​ؕ وَتِلۡكَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ‏

اگر ہم نازل کرتے اس قرآن کو کسی پہاڑ پر، تو یقیناً تم دیکھتے اس (پہاڑ) کو کہ جھک جاتا (اور) پھٹ جاتا اللہ کے خوف سے، اور یہ وہ مثالیں ہیں جنہیں ہم بیان کرتے ہیں لوگوں کیلئے تاکہ وہ غور و فکر کریں

آیت 2259:22
پارہ 28•صفحہ 494
هُوَ اللّٰهُ الَّذِىۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ ۚ عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ​ ۚ هُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِيۡمُ‏

وہی اللہ ہے (وحدہ لا شریک) جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ جاننے والا ہے غیب اور ظاہر کا وہ رحمان (اور) رحیم ہے

آیت 2359:23
پارہ 28•صفحہ 494
هُوَ اللّٰهُ الَّذِىۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ۚ اَلۡمَلِكُ الۡقُدُّوۡسُ السَّلٰمُ الۡمُؤۡمِنُ الۡمُهَيۡمِنُ الۡعَزِيۡزُ الۡجَـبَّارُ الۡمُتَكَبِّرُ​ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏

وہی اللہ ہے (وحدہ لا شریک) جس کے سوا کوئی معبود نہیں، مالک ہے، پاک ہے، سلامتی والا ہے، امن دینے والا ہے نگہبان ہے، زبردست ہے، زور آور ہے، بڑائی والا ہے، پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں

آیت 2459:24
پارہ 28•صفحہ 494
هُوَ اللّٰهُ الۡخَـالِـقُ الۡبَارِئُ الۡمُصَوِّرُ​ لَـهُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰى​ؕ يُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

وہی اللہ ہے پیدا کرنیوالا، درست بنانے والا صورت بنانیوالا، اسی کیلئے اچھے نام ہیں، تسبیح بیان کرتی ہے ہر چیز جو بھی آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے، اور وہ زبردست حکمت والا ہے