یقیناً سن لی اللہ نے (خولہ بنت ثعلبہ کی) بات جو تم سے اپنے شوہر کے بارے میں جھگڑ رہی تھی، اور شکایت کر رہی تھی اللہ کے سامنے، اور اللہ سن رہا تھا تم دونوں کی بات بیشک اللہ سننے اور دیکھنے والا ہے
جو لوگ ظہار کرتے ہیں تم میں سے اپنی بیویوں سے (بیویوں کو ماں جیسی کہہ دیتے ہیں) وہ ان کی مائیں نہیں ہیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے انہیں پیدا کیا، اور بیشک اس طرح کی باتیں کہنا ناپسندیدہ اور جھوٹ ہے، اور بیشک اللہ غفور اور رحیم ہے
اور جو لوگ ظہار کریں اپنی بیویوں سے، پھر وہ رجوع کر لیں اپنی ان باتوں سے جو انہوں نے کہی، تو ایک غلام آزاد کرے (بیوی سے) ملنے سے پہلے، اس کے ذریعے تمہیں نصیحت کی جاتی ہے، اور اللہ باخبر ہے اس سے جو تم کرتے ہو
تو جو شخص نہ پائے (غلام) تو وہ روزے رکھے دو مہینے لگاتار قبل اس کے کہ دونوں (میاں بیوی) ملیں، اور جس شخص کو یہ طاقت بھی نہ ہو تو وہ کھانا کھلائے ساٹھ مسکینوں کو، یہ اس لئے ہے تاکہ تم ایمان رکھو اللہ اور اس کے رسول پر، اور یہ اللہ کے حدود ہیں، اور کافروں کیلئے عذاب ہے دردناک
بیشک جو لوگ مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی، وہ ذلیل کئے جائیں گے جیسے ذلیل کئے گئے ان سے پہلے کے لوگ، اور یقیناً ہم نے نازل کی ہیں واضح آیتیں، اور کافروں کیلئے گھٹیا عذاب ہے
جس دن اللہ (قبر سے) اٹھائے گا ان سب کو پھر بتائے گا انہیں جو عمل انہوں نے کئے، اللہ نے شمار رکھا ہے اسے اور وہ بھول گئے ہیں، اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، جب ہوتے ہیں مشورے میں تین لوگ تو وہ (یعنی اللہ رب العزت) ان کا چوتھا ہوتا ہے اور جب پانچ ہوتے ہیں وہ (اللہ) ان کا چھٹا ہوتا ہے، اور چاہے اس سے کم ہوں یا زیادہ وہ (اللہ) ان کے ساتھ ہوتا ہے چاہے وہ جہاں بھی ہوں، پھر وہ بتائے گا انہیں جو عمل وہ کیا کرتے تھے قیامت کے دن، بیشک اللہ ہر چیز کو جانتا ہے
کیا تو نے نہیں دیکھا جنہیں منع کیا گیا تھا (کانا پھوسی کے) مشورے سے پھر وہ دوبارہ کرنے لگے اسے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا اور وہ کانا پھوسی کرتے ہیں گناہ کی اور زیادتی کی اور نافرمانی کی رسول کی، اور جب تیرے پاس آتے ہیں تو سلام کرتے ہیں ایسا جیسا اللہ نے تجھے نہیں کیا (السَّامُ عَلَیْکُمْ: تم پر موت ہو) اور وہ کہتے ہیں اپنے دل میں کہ کیوں سزا نہیں دیتا ہمیں اللہ اس پر جو ہم کہتے ہیں، ان کیلئے جہنم کافی ہے جس میں یہ داخل ہوں گے، تو وہ برا ٹھکانہ ہے
اے وہ لوگ جو ایمان لائے ہو جب تم (کسی معاملے میں رسول اللہ سے) مشورہ کرو تو تم نہ کرو مشورہ گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی (کی باتوں) کا، بلکہ تم مشورہ کرو نیکی اور تقویٰ کی باتوں پر اور ڈرو اللہ سے جس کی طرف تم (قیامت کے دن) جمع کئے جاؤ گے
یقیناً کانا پھوسی شیطانی (عمل) ہے (یہودی اور منافقین سلئے کرتے ہیں) تاکہ غم پہونچے ایمان والوں کو اور (جبکہ) نہیں وہ ضرر پہونچا سکتے کچھ بھی سوائے اللہ کے حکم سے، اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہئے ایمان والوں کو
اے ایمان والو! جب کہا جائے تم سے کہ جگہ بناؤ (دوسروں کیلئے) مجلسوں میں، تو تم جگہ بناؤ اللہ جگہ بنائے گا تمہارے لئے، اور جب کہا جائے کھڑے ہو جاؤ تو تم کھڑے ہو جاؤ اللہ بلند کر دے گا ایمان والوں کے تم میں سے اور اور ان لوگوں کے درجے جنہیں علم عطا کیا گیا، اور اللہ باخبر ہے تمہارے اس عمل سے جو تم کرتے ہو
اے ایمان والو! جب تم مشورہ کرو رسول سے (کسی معاملے میں) تو تم کچھ صدقہ کرو اپنے مشورے سے پہلے، یہ بہتر ہے تمہارے لئے اور پاکیزہ ہے، تو اگر (صدقہ) نہ پاؤ تو بیشک اللہ غفور (اور) رحیم ہے
کیا تم ڈر گئے (اے اصحاب رسول صدقہ) دینے سے، اپنے مشورے سے پہلے، تو جب تم نے ایسا نہیں کیا (غربت کیوجہ سے) تو اللہ نے معاف فرما دیا تمہیں، تو (اب) قائم کرو نماز اور ادا کرو زکوٰۃ، اور اطاعت کرو اللہ اور اسکے رسول کی، اور اللہ باخبر ہے تمہارے اعمال سے جو تم کرتے ہو
کیا تو نے نہیں دیکھا ان (منافقین) کو جنہوں نے دوستی کی اس (یہودی) قوم سے جن پر اللہ نے غضب کیا ہے، یہ (منافقین) نہ تمہارے ہیں نہ ان (یہودیوں) کے، قسمیں کھا رہے ہیں جھوٹی اور جانتے ہیں (کہ جھوٹ ہے)
جس دن اٹھائے گا اللہ ان سب کو (قبروں سے) تو یہ قسمیں کھائیں گے اللہ کے سامنے جس طرح قسمیں کھاتے ہیں تمہارے سامنے، اور وہ گمان کریں گے کہ وہ کسی دلیل پر ہیں (چھٹکارے کی) خبردار بیشک وہ جھوٹے ہیں
تم ہرگز نہ پاؤ گے کسی قوم کو جو ایمان رکھتی ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر پھر وہ محبت کریں (ان سے) جو مخالفت رکھیں اللہ اور اسکے رسول سے، اور اگرچہ وہ ہوں ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے کنبے کے، یہی لوگ ہیں لکھ دیا ہے جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان کو، اور تائید کی اس (اللہ) نے ان کی اپنی روح (یعنی مدد) سے اور وہ داخل کرے گا انہیں جنتوں میں جن کے نیچے جاری ہیں نہریں، ہمیشہ رہیں گے ان میں، اللہ ان (مؤمنین) سے راضی ہوا، اور یہ (مؤمنین) اللہ سے راضی ہوئے، خبردار بیشک یہی لوگ اللہ کی جماعت ہیں (اور) یہی کامیاب ہونے والے ہیں