پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 53 • 62 آیات • مکی

النجم

An-Najm

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 153:1
پارہ 27•صفحہ 474
وَالنَّجۡمِ اِذَا هَوٰىۙ‏

قسم ہے تارے کی جب وہ ڈوبنے لگے

آیت 253:2
پارہ 27•صفحہ 474
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوٰى​ۚ‏

نہ گمراہ ہوا تمہارا ساتھی (نبی صلی) اور نہ بہکا

آیت 353:3
پارہ 27•صفحہ 474
وَمَا يَنۡطِقُ عَنِ الۡهَوٰىؕ‏

اور وہ نہیں کہتا اپنی خواہش سے (کوئی بات)

آیت 453:4
پارہ 27•صفحہ 474
اِنۡ هُوَ اِلَّا وَحۡىٌ يُّوۡحٰىۙ‏

وہ تو صرف وحی ہے جو وحی کی جاتی ہے

آیت 553:5
پارہ 27•صفحہ 474
عَلَّمَهٗ شَدِيۡدُ الۡقُوٰىۙ‏

سکھایا اس (نبی) کو شدید قوت والے (جبرئیل) نے

آیت 653:6
پارہ 27•صفحہ 474
ذُوۡ مِرَّةٍؕ فَاسۡتَوٰىۙ‏

قوت والا ہے قائم ہوا

آیت 753:7
پارہ 27•صفحہ 474
وَهُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰى ؕ‏

وہ آسمان کی بلندی پر

آیت 853:8
پارہ 27•صفحہ 474
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ‏

پھر قریب ہوا اور قریب ہوا

آیت 953:9
پارہ 27•صفحہ 474
فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ اَوۡ اَدۡنٰى​ۚ‏

پھر (نبیؐ) ہو گیا دو کمانوں کے قریب یا اس سے بھی زیادہ قریب

آیت 1053:10
پارہ 27•صفحہ 474
فَاَوۡحٰۤى الٰى عَبۡدِهٖ مَاۤ اَوۡحٰىؕ‏

تو (جبرئیل نے) وحی پہونچائی اس کے بندے (نبی) کو جو وحی کی

آیت 1153:11
پارہ 27•صفحہ 474
مَا كَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰى‏

جھوٹ نہیں کہا دل نے جو دیکھا (نبی نے)

آیت 1253:12
پارہ 27•صفحہ 475
اَفَتُمٰرُوۡنَهٗ عَلٰى مَا يَرٰى‏

کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (نبیؐ) دیکھتے ہیں

آیت 1353:13
پارہ 27•صفحہ 475
وَلَقَدۡ رَاٰهُ نَزۡلَةً اُخۡرٰىۙ‏

اور یقیناً اس نے نازل ہوتے ہوئے اسے ایک اور مرتبہ بھی دیکھا

آیت 1453:14
پارہ 27•صفحہ 475
عِنۡدَ سِدۡرَةِ الۡمُنۡتَهٰى‏

سدرۃ المنتہی کے پاس

آیت 1553:15
پارہ 27•صفحہ 475
عِنۡدَهَا جَنَّةُ الۡمَاۡوٰىؕ‏

اسی (سدرۃ) کے پاس جنت الماویٰ ہے

آیت 1653:16
پارہ 27•صفحہ 475
اِذۡ يَغۡشَى السِّدۡرَةَ مَا يَغۡشٰىۙ‏

جب چھا رہا تھا سدرہ پر (وہ نور) جو چھانا تھا

آیت 1753:17
پارہ 27•صفحہ 475
مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَمَا طَغٰى‏

نہ تو نگاہ بہکی نہ حد سے بڑھی (نبیؐ کی)

آیت 1853:18
پارہ 27•صفحہ 475
لَقَدۡ رَاٰى مِنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِ الۡكُبۡرٰى‏

یقیناً اس (نبیؐ) نے دیکھیں نشانیاں اپنے رب کی بڑی نشانیوں میں سے

آیت 1953:19
پارہ 27•صفحہ 475
اَفَرَءَيۡتُمُ اللّٰتَ وَالۡعُزّٰىۙ‏

کیا خیال ہے تمہارا لات اور عزیٰ (بت) کے بارے میں

آیت 2053:20
پارہ 27•صفحہ 475
وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الۡاُخۡرٰى‏

اور تیسرا اور آخری منات (بت کے بارے میں)

آیت 2153:21
پارہ 27•صفحہ 475
اَلَـكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الۡاُنۡثٰى‏

کیا تمہارے لئے بیٹے اور اللہ کیلئے بیٹیاں ہیں

آیت 2253:22
پارہ 27•صفحہ 475
تِلۡكَ اِذًا قِسۡمَةٌ ضِيۡزٰى‏

یہ تقسیم تو بہت بری ہے

آیت 2353:23
پارہ 27•صفحہ 475
اِنۡ هِىَ اِلَّاۤ اَسۡمَآءٌ سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ​ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى الۡاَنۡفُسُ​ۚ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنۡ رَّبِّهِمُ الۡهُدٰىؕ‏

یہ وہ نام ہیں (بتوں کے) جو تم نے رکھ لئے ہیں اور تمہارے باپ داداؤں نے، نہیں نازل کی اللہ نے ان کی کوئی دلیل، یہ اتباع کرتے ہیں گمان کی اور جو چاہے ان کا دل (اسی کی) اور یقیناً آچکی ہے ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت

آیت 2453:24
پارہ 27•صفحہ 475
اَمۡ لِلۡاِنۡسَانِ مَا تَمَنّٰى   ۖ‏

کیا انسان کیلئے جس کی وہ تمنا کرتا ہے (مل جاتا ہے)

آیت 2553:25
پارہ 27•صفحہ 475
فَلِلّٰهِ الۡاٰخِرَةُ وَالۡاُوۡلٰى‏

تو اللہ ہی کو (اختیار) ہے آخرت اور دنیا کا

آیت 2653:26
پارہ 27•صفحہ 475
وَكَمۡ مِّنۡ مَّلَكٍ فِى السَّمٰوٰتِ لَا تُغۡنِىۡ شَفَاعَتُهُمۡ شَيۡــًٔــا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ يَّاۡذَنَ اللّٰهُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَرۡضٰى‏

اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی ان (کفار اور مشرکین) کو، مگر جس کیلئے اللہ اجازت دے، اور جسے چاہے، اور (جس سے) راضی ہو

آیت 2753:27
پارہ 27•صفحہ 475
اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ لَيُسَمُّوۡنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ تَسۡمِيَةَ الۡاُنۡثٰى‏

بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، وہ فرشتوں کا نام رکھتے ہیں عورتوں کے نام جیسا

آیت 2853:28
پارہ 27•صفحہ 475
وَمَا لَهُمۡ بِهٖ مِنۡ عِلۡمٍ​ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ​ۚ وَاِنَّ الظَّنَّ لَا يُغۡنِىۡ مِنَ الۡحَـقِّ شَيۡـًٔـاۚ‏

اور نہیں ہے ان (کفار اور مشرکوں) کو اس کا کوئی علم، وہ اتباع کرتے ہیں گمان کی، اور بیشک گمان نہیں فائدہ دیتا حق کے معاملے میں کچھ بھی

آیت 2953:29
پارہ 27•صفحہ 475
فَاَعۡرِضۡ عَنۡ مَّنۡ تَوَلّٰى ۙ عَنۡ ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ اِلَّا الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ؕ‏

تو آپ اعراض کریں اس سے جو منہ موڑتا ہے ہمارے ذکر سے، اور اسکا (یعنی ایسے لوگوں کا) ارادہ تو صرف دنیوی زندگی ہے

آیت 3053:30
پارہ 27•صفحہ 475
ذٰ لِكَ مَبۡلَـغُهُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ​ ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ۙ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اهۡتَدٰى‏

یہی پہونچ ہے ان کے علم کی، بیشک آپ کا رب خوب جانتا ہے اسے جو گمراہ ہے اس کے راستے سے، اور وہ خوب جانتا ہے اسے جو ہدایت یافتہ ہے

آیت 3153:31
پارہ 27•صفحہ 475
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۙ لِيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَسَآءُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا بِالۡحُسۡنٰى​ ۚ‏

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، تا کہ اللہ بدلہ دے انہیں جنہوں نے برائی کی ان کے عمل کا، اور بدلہ دے انہیں بھی جنہوں نے اچھائی کی ان کے اچھے عمل کا

آیت 3253:32
پارہ 27•صفحہ 476
اَلَّذِيۡنَ يَجۡتَنِبُوۡنَ كَبٰٓٮِٕرَ الۡاِثۡمِ وَالۡفوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الۡمَغۡفِرَةِ​ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِكُمۡ اِذۡ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَاِذۡ اَنۡتُمۡ اَجِنَّةٌ فِىۡ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡ​ۚ فَلَا تُزَكُّوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ​ ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى‏

جو لوگ اجتناب کرتے (یعنی بچتے) ہیں بڑے گناہوں سے اور فحش کاموں سے، سوائے چھوٹے گناہ کے، بیشک تیرا رب بہت مغفرت کرنیوالا ہے، وہ خوب جانتا ہے تمہیں (اس وقت بھی) جب اس نے پیدا کیا تمہیں زمین سے، اور جبکہ تم بچے تھے اپنی ماؤں کے پیٹوں میں تھے، تو تم پاک نہ سمجھو اپنے آپ کو وہ خوب جانتا ہے اسے جو متقی ہے

آیت 3353:33
پارہ 27•صفحہ 476
اَفَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ تَوَلّٰىۙ‏

کیا آپ نے (ولید بن مغیرہ کو) دیکھا جس نے منہ موڑ لیا

آیت 3453:34
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَعۡطٰى قَلِيۡلًا وَّاَكۡدٰى‏

اور بہت کم دیا اور (ہاتھ) روک لیا

آیت 3553:35
پارہ 27•صفحہ 476
اَعِنۡدَهٗ عِلۡمُ الۡغَيۡبِ فَهُوَ يَرٰى‏

کیا اس کے پاس علم غیب ہے اور وہ (سب کچھ) دیکھ رہا ہے

آیت 3653:36
پارہ 27•صفحہ 476
اَمۡ لَمۡ يُنَبَّاۡ بِمَا فِىۡ صُحُفِ مُوۡسٰىۙ‏

کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ کے صحیفوں میں تھی

آیت 3753:37
پارہ 27•صفحہ 476
وَاِبۡرٰهِيۡمَ الَّذِىۡ وَفّٰىٓ  ۙ‏

اور ابراہیم جس نے پورا کیا (وعدے کو)

آیت 3853:38
پارہ 27•صفحہ 476
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰىۙ‏

نہیں اٹھائے گا کوئی شخص بوجھ کسی دوسرے کا

آیت 3953:39
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنۡ لَّيۡسَ لِلۡاِنۡسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ‏

اور انسان کیلئے وہی ہو گا جسکی وہ کوشش کرے گا

آیت 4053:40
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنَّ سَعۡيَهٗ سَوۡفَ يُرٰى‏

اور بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھ لی جائے گی

آیت 4153:41
پارہ 27•صفحہ 476
ثُمَّ يُجۡزٰٮهُ الۡجَزَآءَ الۡاَوۡفٰىۙ‏

پھر بدلہ دیا جائے گا اسے پورا پورا

آیت 4253:42
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الۡمُنۡتَهٰىۙ‏

اور بیشک آپ کے رب کی طرف ہی پہونچنا ہے

آیت 4353:43
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنَّهٗ هُوَ اَضۡحَكَ وَاَبۡكٰىۙ‏

اور بیشک وہی ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے

آیت 4453:44
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحۡيَا ۙ‏

اور بیشک وہی مارتا ہے اور وہی جلاتا ہے

آیت 4553:45
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىۙ‏

اور بیشک اسی نے پیدا کیا ہے جوڑا نر اور مادہ کا

آیت 4653:46
پارہ 27•صفحہ 476
مِنۡ نُّطۡفَةٍ اِذَا تُمۡنٰى‏

نطفے سے، جبکہ وہ ٹپکایا جاتا ہے

آیت 4753:47
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنَّ عَلَيۡهِ النَّشۡاَةَ الۡاُخۡرٰىۙ‏

اور بیشک اسی کے ذمہ ہے دوبارہ پیدا کرنا (اسی کو اختیار ہے)

آیت 4853:48
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنَّهٗ هُوَ اَغۡنٰى وَ اَقۡنٰىۙ‏

اور بیشک وہی غنی کرتا ہے اور وہی مالدار بناتا ہے

آیت 4953:49
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰىۙ‏

اور بیشک وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے

آیت 5053:50
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنَّهٗۤ اَهۡلَكَ عَادَا۟ اۨلۡـٮُٔـوْلٰى ۙ‏

اور بیشک اسی نے ہلاک کیا عاد اول کو

آیت 5153:51
پارہ 27•صفحہ 476
وَثَمُوۡدَا۟ فَمَاۤ اَبۡقٰىۙ‏

اور ثمود کو بھی باقی نہ چھوڑا

آیت 5253:52
پارہ 27•صفحہ 476
وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا هُمۡ اَظۡلَمَ وَاَطۡغٰىؕ‏

اور نوح کی قوم کو اس سے پہلے، بیشک وہ لوگ بڑے ظالم اور سرکش تھے

آیت 5353:53
پارہ 27•صفحہ 476
وَالۡمُؤۡتَفِكَةَ اَهۡوٰىۙ‏

اور مؤتفکہ (لوط کی قوم) کو اسی نے الٹ دیا

آیت 5453:54
پارہ 27•صفحہ 476
فَغَشّٰٮهَا مَا غَشّٰى​ۚ‏

تو ڈھانک لیا (عذاب نے) جیسا ڈھانکنا تھا

آیت 5553:55
پارہ 27•صفحہ 476
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى‏

تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت پہ جھگڑو گے؟

آیت 5653:56
پارہ 27•صفحہ 476
هٰذَا نَذِيۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰٓى‏

یہ (نبیؐ) ڈرانیوالے ہیں پہلے ڈرانیوالوں میں سے

آیت 5753:57
پارہ 27•صفحہ 476
اَزِفَتِ الۡاٰزِفَةُ​ۚ‏

آگئی آنیوالی (جلد ہی آنے والی ہے قیامت)

آیت 5853:58
پارہ 27•صفحہ 476
لَيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ؕ‏

نہ ہو گا اللہ کے سوا کوئی اس (کے عذاب) کو دور کرنیوالا

آیت 5953:59
پارہ 27•صفحہ 476
اَفَمِنۡ هٰذَا الۡحَدِيۡثِ تَعۡجَبُوۡنَۙ‏

تو کیا تم اس قرآن پے تعجب کرتے ہو؟

آیت 6053:60
پارہ 27•صفحہ 476
وَتَضۡحَكُوۡنَ وَلَا تَبۡكُوۡنَۙ‏

اور تم ہنستے ہو روتے نہیں؟

آیت 6153:61
پارہ 27•صفحہ 476
وَاَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ‏

اور تم غافل ہو (قیامت سے، ان کو چھوڑو و مؤمنو)

آیت 6253:62
پارہ 27•صفحہ 476
فَاسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ وَاعۡبُدُوۡا ۩‏

تم سجدہ کرو اللہ کے سامنے اور (اسی کی) عبادت کرو