پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 52 • 49 آیات • مکی

الطور

At-Tur

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 152:1
پارہ 27•صفحہ 472
وَالطُّوۡرِۙ‏

قسم ہے طور کی

آیت 252:2
پارہ 27•صفحہ 472
وَكِتٰبٍ مَّسۡطُوۡرٍۙ‏

اور لکھی ہوئی کتاب (قرآن) کی

آیت 352:3
پارہ 27•صفحہ 472
فِىۡ رَقٍّ مَّنۡشُوۡرٍۙ‏

جو (کتاب) کھلے ورقوں میں ہے

آیت 452:4
پارہ 27•صفحہ 472
وَالۡبَيۡتِ الۡمَعۡمُوۡرِۙ‏

قسم ہے بیت معمور (آسمانی کعبہ) کی

آیت 552:5
پارہ 27•صفحہ 472
وَالسَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِۙ‏

قسم ہے اونچی چھت (آسمان) کی

آیت 652:6
پارہ 27•صفحہ 472
وَالۡبَحۡرِ الۡمَسۡجُوۡرِۙ‏

قسم ہے جوش مارتے سمندر کی

آیت 752:7
پارہ 27•صفحہ 472
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لوَاقِعٌ ۙ‏

بیشک آپ کے رب کا عذاب واقع ہونیوالا ہے

آیت 852:8
پارہ 27•صفحہ 472
مَّا لَهٗ مِنۡ دَافِعٍۙ‏

نہیں ہے اسے کوئی دفاع کرنیوالا (یعنی روکنے والا)

آیت 952:9
پارہ 27•صفحہ 472
يَّوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًا ۙ‏

جس دن کانپ اٹھے گا آسمان اچھی طرح

آیت 1052:10
پارہ 27•صفحہ 472
وَّتَسِيۡرُ الۡجِبَالُ سَيۡرًا ؕ‏

اور چلنے لگیں گے پہاڑ اچھی طرح

آیت 1152:11
پارہ 27•صفحہ 472
فَوَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّـلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ‏

تو تباہی ہو گی اس دن (دین، اور قرآن کو) جھٹلانے والوں کیلئے

آیت 1252:12
پارہ 27•صفحہ 472
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ خَوۡضٍ يَّلۡعَبُوۡنَ​ۘ‏

جو اپنی خرافات میں کھیل رہے ہیں

آیت 1352:13
پارہ 27•صفحہ 472
يَوۡمَ يُدَعُّوۡنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ‏

جس دن انہیں دھکے دے کر لایا جائے گا جہنم کی آگ کی طرف

آیت 1452:14
پارہ 27•صفحہ 472
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ‏

(فرشتے کہیں گے) یہی وہ (جہنم کی) آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

آیت 1552:15
پارہ 27•صفحہ 472
اَفَسِحۡرٌ هٰذَاۤ اَمۡ اَنۡتُمۡ لَا تُبۡصِرُوۡنَ​ۚ‏

(جہنم کے داروغہ کہیں گے) کیا یہ جادو ہے، یا تم دیکھتے ہی نہیں

آیت 1652:16
پارہ 27•صفحہ 472
اِصۡلَوۡهَا فَاصۡبِرُوۡۤا اَوۡ لَا تَصۡبِرُوۡا​ۚ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡ​ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

داخل ہو جاؤ اس (دوزخ) میں، تو تم صبر کرو یا صبر نہ کرو برابر ہے تم پر، بے شک تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو تم (دنیا میں) عمل کیا کرتے تھے

آیت 1752:17
پارہ 27•صفحہ 472
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَعِيۡمٍۙ‏

بیشک متقی جنتوں میں اور نعمتوں میں ہوں گے

آیت 1852:18
پارہ 27•صفحہ 472
فٰكِهِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ​ۚ وَوَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ‏

خوش ہوں گے ان پر جو عطا کرے گا انہیں ان کا رب، اور بچالے گا انہیں ان کا رب جہنم کے عذاب سے

آیت 1952:19
پارہ 27•صفحہ 473
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَـنِٓـيـْئًا ۢ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ‏

تم کھاؤ اور پیو مزے لے کر، ان اعمال کے بدلے جو تم کیا کرتے تھے

آیت 2052:20
پارہ 27•صفحہ 473
مُتَّكِـــِٕيۡنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَةٍ​ ۚ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍ‏

ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے تختوں پر صف بصف، اور ہم ان کی شادی کرا دیں گے بڑی آنکھوں والی حوروں سے

آیت 2152:21
پارہ 27•صفحہ 473
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَاتَّبَعَتۡهُمۡ ذُرِّيَّتُهُمۡ بِاِيۡمَانٍ اَلۡحَـقۡنَا بِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَمَاۤ اَلَـتۡنٰهُمۡ مِّنۡ عَمَلِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ​ؕ كُلُّ امۡرِیءٍۢ بِمَا كَسَبَ رَهِيۡنٌ‏

اور جو لوگ ایمان لائے اور اتباع کی ان کی اولاد نے بھی ایمان میں تو ہم ملا دیں گے ان سے ان کی اولاد کو (جنت میں ساتھ) اور ہم کمی نہیں کریں گے ان کے عمل سے کچھ بھی، ہر شخص جو اس نے کمایا گروی ہو گا (یعنی اسے وہ ملے گا)

آیت 2252:22
پارہ 27•صفحہ 473
وَاَمۡدَدۡنٰهُمۡ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحۡمٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَ‏

اور ہم عطا کریں گے انہیں میوے اور گوشت جو وہ چاہیں گے

آیت 2352:23
پارہ 27•صفحہ 473
يَـتَـنَازَعُوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِيۡهَا وَلَا تَاۡثِيۡمٌ‏

وہ جھپٹیں گے ایک دوسرے سے اسمیں جام (شراب کا، یہ جھپٹنا) لغو نہ ہو گا اس میں اور نہ گناہ کی بات ہو گی

آیت 2452:24
پارہ 27•صفحہ 473
وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٌ لَّهُمۡ كَاَنَّهُمۡ لُـؤۡلُـؤٌ مَّكۡنُوۡنٌ‏

اور پھریں گے ان کے اردگرد نو عمر بچے (یعنی خادم) گویا کہ وہ موتی ہوں چھپے ہوئے (موتی کے خول میں)

آیت 2552:25
پارہ 27•صفحہ 473
وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏

اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھیں گے (دنیا کے حالات)

آیت 2652:26
پارہ 27•صفحہ 473
قَالُـوۡۤا اِنَّا كُـنَّا قَبۡلُ فِىۡۤ اَهۡلِنَا مُشۡفِقِيۡنَ‏

کہیں گے ہم اس سے پہلے اپنے گھرانے (دنیا) میں ڈرا کرتے تھے (اللہ سے)

آیت 2752:27
پارہ 27•صفحہ 473
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَا وَوَقٰٮنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ‏

تو احسان کیا اللہ نے ہم پر، اور اس نے بچالیا ہمیں جھلسانے والے عذاب سے

آیت 2852:28
پارہ 27•صفحہ 473
اِنَّا كُـنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡهُ​ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡبَـرُّ الرَّحِيۡمُ‏

بیشک ہم اس سے پہلے (عبادت کیلئے) اسی کو پکارتے تھے بیشک وہ احسان کرنیوالا اور مہربان ہے

آیت 2952:29
پارہ 27•صفحہ 473
فَذَكِّرۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّلَا مَجۡنُوۡنٍؕ‏

تو آپ نصیحت کیجئے! کیونکہ آپ نہ تو اپنے رب کے فضل سے کاہن (یعنی جادوگر) ہیں اور نہ ہی مجنوں

آیت 3052:30
پارہ 27•صفحہ 473
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ شَاعِرٌ نَّتَـرَبَّصُ بِهٖ رَيۡبَ الۡمَنُوۡنِ‏

کیا (یہ کافر) کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے (کہتے ہیں) ہم انتظار کر رہے ہیں اس (نبیؐ) پر زمانے کے حادثے کا

آیت 3152:31
پارہ 27•صفحہ 473
قُلۡ تَرَبَّصُوۡا فَاِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُتَـرَبِّصِيۡنَ ؕ‏

کہہ دیجئے! تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنیوالوں میں ہوں

آیت 3252:32
پارہ 27•صفحہ 473
اَمۡ تَاۡمُرُهُمۡ اَحۡلَامُهُمۡ بِهٰذَآ​ اَمۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ​ۚ‏

کیا ان کی عقلیں انہیں ان (باتوں) کا حکم دیتی ہیں، یا وہ ہیں ہی سرکش لوگ

آیت 3352:33
پارہ 27•صفحہ 473
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ تَقَوَّلَهٗ​ ۚ بَلْ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ​ ۚ‏

کیا یہ کہتے ہیں کہ گھڑ لیا ہے (نبیؐ نے قرآن) بلکہ یہ ایمان نہیں لائیں گے

آیت 3452:34
پارہ 27•صفحہ 473
فَلۡيَاۡتُوۡا بِحَدِيۡثٍ مِّثۡلِهٖۤ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَؕ‏

تو لے آئیں ایک بات ہی اس جیسی، اگر یہ سچے ہیں

آیت 3552:35
پارہ 27•صفحہ 473
اَمۡ خُلِقُوۡا مِنۡ غَيۡرِ شَىۡءٍ اَمۡ هُمُ الۡخٰلِقُوۡنَؕ‏

کیا یہ (کفار) پیدا کئے گئے ہیں بغیر کسی کے، یا یہ خود خالق ہیں

آیت 3652:36
پارہ 27•صفحہ 473
اَمۡ خَلَـقُوا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ​ۚ بَلْ لَّا يُوۡقِنُوۡنَؕ‏

کیا (ان کفار نے) پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو، بلکہ یہ یقین کرنیوالے نہیں

آیت 3752:37
پارہ 27•صفحہ 473
اَمۡ عِنۡدَهُمۡ خَزَآٮِٕنُ رَبِّكَ اَمۡ هُمُ الۡمُصَۜيۡطِرُوۡنَؕ‏

کیا ان (کفار) کے پاس خزانے ہیں تیرے رب کے، یا یہ داروغہ ہیں (خزانوں کے)

آیت 3852:38
پارہ 27•صفحہ 473
اَمۡ لَهُمۡ سُلَّمٌ يَّسۡتَمِعُوۡنَ فِيۡهِ​ ۚ فَلۡيَاۡتِ مُسۡتَمِعُهُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍؕ‏

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے، اور وہ سنتے ہیں (آسمان کی باتیں) تو لے آئیں اپنی سنی ہوئی بات کھلی دلیل کے طور پر

آیت 3952:39
پارہ 27•صفحہ 474
اَمۡ لَـهُ الۡبَنٰتُ وَلَـكُمُ الۡبَنُوۡنَؕ‏

کیا اس (اللہ) کیلئے بیٹیاں ہیں، اور تمہارے لئے بیٹے

آیت 4052:40
پارہ 27•صفحہ 474
اَمۡ تَسۡـَٔـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَؕ‏

کیا تم سوال کرتے ہو ان سے کسی اجر کا تو کیا وہ کسی تاوان (یعنی جرمانے) کے تلے دبے جا رہے ہیں

آیت 4152:41
پارہ 27•صفحہ 474
اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَؕ‏

کیا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے، اور وہ اسے لکھ لیتے ہیں

آیت 4252:42
پارہ 27•صفحہ 474
اَمۡ يُرِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا​ؕ فَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا هُمُ الۡمَكِيۡدُوۡنَؕ‏

کیا یہ (کفار) ارادہ کر رہے ہیں کسی چال کا، تو جو کافر ہیں، چال انہیں پہ پڑتی ہے (الٹی)

آیت 4352:43
پارہ 27•صفحہ 474
اَمۡ لَهُمۡ اِلٰهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ​ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏

کیا ان کیلئے اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہے، اللہ پاک ہے اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں

آیت 4452:44
پارہ 27•صفحہ 474
وَاِنۡ يَّرَوۡا كِسۡفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا يَّقُوۡلُوۡا سَحَابٌ مَّرۡكُوۡمٌ‏

اور اگر یہ (کفار) دیکھ لیں کوئی ٹکڑا آسمان سے گرتا ہوا (عذاب کا، تو) کہیں گے یہ بادل ہے تہ بہ تہ

آیت 4552:45
پارہ 27•صفحہ 474
فَذَرۡهُمۡ حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ فِيۡهِ يُصۡعَقُوۡنَۙ‏

تو چھوڑ دو انہیں یہاں تک کہ یہ ملیں اپنے اس دن سے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے

آیت 4652:46
پارہ 27•صفحہ 474
يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ‏

اس دن نہ فائدہ دے گی انہیں ان کی چال کچھ بھی، اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

آیت 4752:47
پارہ 27•صفحہ 474
وَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا عَذَابًا دُوۡنَ ذٰلِكَ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور بیشک ان کے لئے جو ظالم ہیں عذاب ہے اس (عذاب) کے علاوہ بھی، اور لیکن ان لوگوں میں اکثر نہیں جانتے

آیت 4852:48
پارہ 27•صفحہ 474
وَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعۡيُنِنَا​ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ‏

تو صبر کرو اپنے رب کے حکم (کے انتظار) میں، بیشک تو ہماری آنکھوں (یعنی نگرانی) میں ہے اور تسبیح کرو حمد کے ساتھ اپنے رب کی جس وقت تم قیام کرو (نماز میں)

آیت 4952:49
پارہ 27•صفحہ 474
وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ‏

اور رات میں تسبیح کرو اسکی، اور ستاروں کے (ڈوبنے کے) بعد