آیت 150:1
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 قٓ ۚ وَالۡقُرۡاٰنِ الۡمَجِيۡدِۚ﴿١﴾
ق! قرآن کی قسم! جو بزرگی والا ہے
آیت 250:2
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 بَلۡ عَجِبُوۡۤا اَنۡ جَآءَهُمۡ مُّنۡذِرٌ مِّنۡهُمۡ فَقَالَ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰذَا شَىۡءٌ عَجِيۡبٌۚ﴿٢﴾
بلکہ انہیں تعجب ہے کہ آیا ان کے پاس ایک ڈرانیوالا انہیں میں سے، تو کافروں نے کہا یہ چیز عجیب ہے
آیت 350:3
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا ۚ ذٰ لِكَ رَجۡعٌ ۢ بَعِيۡدٌ﴿٣﴾
کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہو جائیں گے مٹی، تو یہ دوبارہ لوٹنا دور کی بات ہے
آیت 450:4
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 قَدۡ عَلِمۡنَا مَا تَنۡقُصُ الۡاَرۡضُ مِنۡهُمۡۚ وَعِنۡدَنَا كِتٰبٌ حَفِيۡظٌ﴿٤﴾
یقیناً ہمیں معلوم ہے جو گھٹاتی ہے زمین انہیں (گوشت، ہڈی) اور ہمارے پاس محفوظ کتاب ہے
آیت 550:5
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 بَلۡ كَذَّبُوۡا بِالۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ فَهُمۡ فِىۡۤ اَمۡرٍ مَّرِيۡجٍ﴿٥﴾
بلکہ انہوں نے جھٹلایا حق کو ان کے پاس آنے کے بعد، تو وہ الجھن والے معاملے میں ہیں
آیت 650:6
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 اَ فَلَمۡ يَنۡظُرُوۡۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوۡقَهُمۡ كَيۡفَ بَنَيۡنٰهَا وَزَ يَّـنّٰهَا وَمَا لَهَا مِنۡ فُرُوۡجٍ﴿٦﴾
کیا انہوں نے نہیں دیکھا آسمان کو اپنے اوپر، کیسے ہم نے بنایا ہے اسے، اور زینت دی اسے (تاروں سے) اور نہیں ہے اسمیں کوئی سوراخ
آیت 750:7
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 وَالۡاَرۡضَ مَدَدۡنٰهَا وَاَ لۡقَيۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ وَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍۢ بَهِيۡجٍ ۙ﴿٧﴾
اور زمین کو ہم نے بچھا دیا، اور ڈال دیئے ہم نے اس میں پہاڑ، اور اگائے ہم نے اس میں تمام طرح کے خوشنما جوڑے
آیت 850:8
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 تَبۡصِرَةً وَّذِكۡرٰى لِكُلِّ عَبۡدٍ مُّنِيۡبٍ﴿٨﴾
بصیرت اور نصیحت ہے ہر رجوع کرنیوالے بندے کیلئے
آیت 950:9
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 وَنَزَّلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰـرَكًا فَاَنۡۢبَـتۡـنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّحَبَّ الۡحَصِيۡدِ ۙ﴿٩﴾
اور ہم نے نازل کیا آسمان سے بابرکت پانی، اور ہم نے اگائے اس کے ذریعے باغات اور دانے (یعنی اناج) کٹنے والے
آیت 1050:10
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 وَالنَّخۡلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلۡـعٌ نَّضِيۡدٌ ۙ﴿١٠﴾
اور کھجوروں کے بلند درخت جن کے خوشے تہ بہ تہ ہیں
آیت 1150:11
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 رِّزۡقًا لِّلۡعِبَادِ ۙ وَاَحۡيَيۡنَا بِهٖ بَلۡدَةً مَّيۡـتًا ؕ كَذٰلِكَ الۡخُـرُوۡجُ﴿١١﴾
رزق ہے میرے بندوں کیلئے اور ہم نے زندہ کیا اس (پانی) سے مردہ شہر کو، اسی طرح نکلنا ہے (قبروں سے)
آیت 1250:12
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّاَصۡحٰبُ الرَّسِّ وَثَمُوۡدُۙ﴿١٢﴾
جھٹلایا ان سے پہلے نوح کی قوم نے اور نبی کو کنویں میں ڈالنے والوں نے اور ثمود (صالح کی قوم) نے
آیت 1350:13
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 467 وَعَادٌ وَّفِرۡعَوۡنُ وَاِخۡوَانُ لُوۡطٍۙ﴿١٣﴾
اور (جھٹلایا) عاد نے اور فرعون نے اور لوط کے بھائیوں نے (یعنی قوم نے)
آیت 1450:14
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 وَّاَصۡحٰبُ الۡاَيۡكَةِ وَقَوۡمُ تُبَّعٍؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيۡدِ﴿١٤﴾
اور اصحاب ایکہ (قوم شعیب) نے اور قوم تبع (یمن کے بادشاہ کی قوم) نے ان سبھوں نے جھٹلایا رسولوں کو، تو سچ ہوا میرا عذاب
آیت 1550:15
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 اَفَعَيِيۡنَا بِالۡخَـلۡقِ الۡاَوَّلِؕ بَلۡ هُمۡ فِىۡ لَبۡسٍ مِّنۡ خَلۡقٍ جَدِيۡدٍ﴿١٥﴾
تو کیا ہم تھک گئے پہلی بار پیدا کر کے بلکہ یہ شک میں ہیں جدید تخلیق (یعنی نئی پیدائش) میں
آیت 1650:16
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ وَنَعۡلَمُ مَا تُوَسۡوِسُ بِهٖ نَفۡسُهٗ ۖۚ وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡ حَبۡلِ الۡوَرِيۡدِ﴿١٦﴾
اور یقیناً ہم نے پیدا کیا ہے انسان کو، اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ پیدا ہوتا ہے ان کے دل میں، اور ہم زیادہ قریب ہیں اس کی جان کی رگ سے بھی
آیت 1750:17
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 اِذۡ يَتَلَقَّى الۡمُتَلَقِّيٰنِ عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيۡدٌ﴿١٧﴾
جبکہ ملے ہوتے ہیں دو ملنے والے (فرشتے، انسان سے) ایک دائیں طرف اور ایک بائیں طرف بیٹھا ہوا
آیت 1850:18
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 مَا يَلۡفِظُ مِنۡ قَوۡلٍ اِلَّا لَدَيۡهِ رَقِيۡبٌ عَتِيۡدٌ﴿١٨﴾
(انسان) جو لفظ نکالتا ہے (منہ سے) اس کے پاس نگہبان (فرشتہ) تیار رہتا ہے
آیت 1950:19
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 وَ جَآءَتۡ سَكۡرَةُ الۡمَوۡتِ بِالۡحَـقِّؕ ذٰلِكَ مَا كُنۡتَ مِنۡهُ تَحِيۡدُ﴿١٩﴾
اور آئے گی موت کی بیہوشی (یہ) برحق ہے یہ (وہی ہے) جس سے تو بھاگا کرتا تھا
آیت 2050:20
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ ؕ ذٰ لِكَ يَوۡمُ الۡوَعِيۡدِ﴿٢٠﴾
اور پھونکا جائے گا صور میں، یہ وعدہ (عذاب) کا دن ہے
آیت 2150:21
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 وَجَآءَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ مَّعَهَا سَآٮِٕقٌ وَّشَهِيۡدٌ﴿٢١﴾
اور آئے گا ہر شخص اسکے ساتھ ایک ہانکنے والا (فرشتہ) اور ایک گواہی دینے والا (فرشتہ) ہو گا
آیت 2250:22
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 لَقَدۡ كُنۡتَ فِىۡ غَفۡلَةٍ مِّنۡ هٰذَا فَكَشَفۡنَا عَنۡكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الۡيَوۡمَ حَدِيۡدٌ﴿٢٢﴾
یقیناً تو غفلت میں اس (دن) سے، تو ہم نے ہٹا دیا تیرے سامنے سے تیرا پردہ، تو تیری آنکھ آج بہت تیز ہے
آیت 2350:23
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 وَقَالَ قَرِيۡـنُهٗ هٰذَا مَا لَدَىَّ عَتِيۡدٌ ؕ﴿٢٣﴾
اور کہے گا اس کا ساتھی (فرشتہ) یہ (تیرا عمل) میرے سامنے حاضر ہے
آیت 2450:24
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 اَلۡقِيَا فِىۡ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيۡدٍۙ﴿٢٤﴾
تم دونوں (فرشتے) ڈالدو جہنم میں ہر کافر سرکش کو
آیت 2550:25
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ مُّرِيۡبِ ۙ﴿٢٥﴾
(کیوں کہ یہ) منع کرتا تھا خیر سے، حد سے گزرنیوالا شک کرنیوالا تھا
آیت 2650:26
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 اۨلَّذِىۡ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَ لۡقِيٰهُ فِى الۡعَذَابِ الشَّدِيۡدِ﴿٢٦﴾
جس نے بنا رکھا تھا اللہ کے ساتھ دوسرا معبود، تو تم دونوں (فرشتے) ڈالدو اسے سخت عذاب میں
آیت 2750:27
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 قَالَ قَرِيۡنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطۡغَيۡتُهٗ وَلٰـكِنۡ كَانَ فِىۡ ضَلٰلٍۢ بَعِيۡدٍ﴿٢٧﴾
کہے گا اس کا ساتھی (شیطان) اے ہمارے رب! میں نے نہیں گمراہ کیا تھا اسے، بلکہ یہ خود ہی دور کی گمراہی میں تھا
آیت 2850:28
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 قَالَ لَا تَخۡتَصِمُوۡا لَدَىَّ وَقَدۡ قَدَّمۡتُ اِلَيۡكُمۡ بِالۡوَعِيۡدِ﴿٢٨﴾
فرمائے گا مت جھگڑو میرے سامنے، یقیناً میں نے بھیج دیا تھا پہلے ہی تمہاری طرف وعید (یعنی عذاب کا وعدہ)
آیت 2950:29
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 مَا يُبَدَّلُ الۡقَوۡلُ لَدَىَّ وَمَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ﴿٢٩﴾
نہیں بدلی جاتی بات میرے سامنے، اور نہ میں ظلم کرنیوالا ہوں اپنے بندوں پر
آیت 3050:30
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 يَوۡمَ نَـقُوۡلُ لِجَهَـنَّمَ هَلِ امۡتَلَـئْتِ وَتَقُوۡلُ هَلۡ مِنۡ مَّزِيۡدٍ﴿٣٠﴾
اس دن ہم کہیں گے جہنم سے، کیا تو بھر گئی، وہ کہے گی کیا کوئی اور بھی ہے؟
آیت 3150:31
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 وَاُزۡلِفَتِ الۡجَـنَّةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَ غَيۡرَ بَعِيۡدٍ﴿٣١﴾
اور قریب لائی جائے گی جنت متقیوں کیلئے (جو یقیناً) دور نہ ہو گی
آیت 3250:32
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 هٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِيۡظٍۚ﴿٣٢﴾
یہی ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، ہر رجوع اور حفاظت کرنیوالے کیلئے ہے
آیت 3350:33
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 468 مَنۡ خَشِىَ الرَّحۡمٰنَ بِالۡغَيۡبِ وَجَآءَ بِقَلۡبٍ مُّنِيۡبِۙ﴿٣٣﴾
جو ڈرا رحمان سے بن دیکھے اور رجوع کرنیوالا دل لے کر
آیت 3450:34
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 اۨدۡخُلُوۡهَا بِسَلٰمٍؕ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡخُلُوۡدِ﴿٣٤﴾
داخل ہو اس (جنت) میں سلامتی کے ساتھ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے
آیت 3550:35
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ فِيۡهَا وَلَدَيۡنَا مَزِيۡدٌ﴿٣٥﴾
ان کیلئے وہ ہو گا جو وہ چاہیں گے اسمیں، اور ہمارے پاس اور بھی زیادہ ہے
آیت 3650:36
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 وَكَمۡ اَهۡلَـكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ هُمۡ اَشَدُّ مِنۡهُمۡ بَطۡشًا فَنَقَّبُوۡا فِى الۡبِلَادِ ؕ هَلۡ مِنۡ مَّحِيۡصٍ﴿٣٦﴾
اور کتنی ہی امتوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں ان سے پہلے، جو ان سے شدید پکڑ والی تھیں تو وہ لوگ بھاگنے لگے شہروں میں (عذاب سے) کہ کوئی ٹھکانہ ہے؟
آیت 3750:37
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَذِكۡرٰى لِمَنۡ كَانَ لَهٗ قَلۡبٌ اَوۡ اَلۡقَى السَّمۡعَ وَهُوَ شَهِيۡدٌ﴿٣٧﴾
بیشک ان (واقعات) میں نصیحت ہے اس کیلئے جسے دل ہو، یا جو کان دھرنے والا ہو اور وہ جو حاضر (دماغ) ہو
آیت 3850:38
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍۖ وَّمَا مَسَّنَا مِنۡ لُّغُوۡبٍ﴿٣٨﴾
اور یقیناً ہم نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے (سب کو) چھ دن میں، اور نہیں پہنچی ہمیں کوئی تھکاوٹ
آیت 3950:39
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 فَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ وَقَبۡلَ الۡغُرُوۡبِۚ﴿٣٩﴾
تو آپ صبر کریں اس پر جو کچھ یہ کہتے ہیں، اور تسبیح کریں اپنے رب کی حمد کے ساتھ سورج نکلنے سے پہلے اور (سورج) غروب ہونے سے پہلے بھی
آیت 4050:40
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاَدۡبَارَ السُّجُوۡدِ﴿٤٠﴾
اور رات میں تسبیح کریں (تہجد پڑھیں) اور نمازوں کے بعد بھی
آیت 4150:41
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 وَاسۡتَمِعۡ يَوۡمَ يُنَادِ الۡمُنَادِ مِنۡ مَّكَانٍ قَرِيۡبٍۙ﴿٤١﴾
اور سنو جس دن پکارے گا ایک پکارنے والا (فرشتہ) قریب کی جگہ سے
آیت 4250:42
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 يَوۡمَ يَسۡمَعُوۡنَ الصَّيۡحَةَ بِالۡحَـقِّ ؕ ذٰ لِكَ يَوۡمُ الۡخُـرُوۡجِ﴿٤٢﴾
جس دن وہ سنیں گے چنگھاڑ برحق (سچ مچ) یہ دن ہو گا (قبروں سے) نکلنے کا
آیت 4350:43
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 اِنَّا نَحۡنُ نُحۡىٖ وَنُمِيۡتُ وَاِلَيۡنَا الۡمَصِيۡرُۙ﴿٤٣﴾
بیشک ہم ہی حیات دیتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں اور ہماری ہی طرف لوٹنا ہے
آیت 4450:44
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 يَوۡمَ تَشَقَّقُ الۡاَرۡضُ عَنۡهُمۡ سِرَاعًا ؕ ذٰ لِكَ حَشۡرٌ عَلَيۡنَا يَسِيۡرٌ﴿٤٤﴾
جس دن پھٹ جائے گی زمین ان سے پھر دوڑ پڑیں گے، یہ جمع کرنا ہم پر آسان ہے
آیت 4550:45
پارہ 26•سورۃ 50صفحہ 469 نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَقُوۡلُوۡنَ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِجَـبَّارٍ فَذَكِّرۡ بِالۡقُرۡاٰنِ مَنۡ يَّخَافُ وَعِيۡدِ﴿٤٥﴾
ہم جانتے ہیں جو یہ کہہ رہے ہیں، اور آپ ان پر جبر کرنیوالے نہیں، تو آپ نصیحت کیجئے انہیں قرآن کے ذریعے جو ڈرتا ہو میرے وعید (یعنی ڈرانے) سے