پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 47 • 38 آیات • مدنی

محمد

Muhammad

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 147:1
پارہ 26•صفحہ 457
اَلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَضَلَّ اَعۡمَالَهُمۡ‏

جن لوگوں نے کفر کیا اور روکا اللہ کے راستے سے اللہ نے ان کے اعمال برباد کر دیئے

آیت 247:2
پارہ 26•صفحہ 457
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاٰمَنُوۡا بِمَا نُزِّلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّهُوَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّهِمۡ​ۙ كَفَّرَ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَاَصۡلَحَ بَالَهُمۡ‏

اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور اس پر بھی ایمان لائے جو نازل کیا گیا محمدؐ پر ، اور وہی برحق دین ہے ان کے رب کی طرف سے ، اللہ معاف کردے گا ان کے گناہوں کو ، اور اصلاح کردے گا ان کے حال کی

آیت 347:3
پارہ 26•صفحہ 457
ذٰ لِكَ بِاَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا اتَّبَعُوا الۡبَاطِلَ وَاَنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّبَعُوا الۡحَقَّ مِنۡ رَّبِّهِمۡ​ؕ كَذٰلِكَ يَضۡرِبُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ اَمۡثَالَهُمۡ‏

یہ اسلئے کہ بیشک جن لوگوں نے کفر کیا وہ اتباع کرتے ہیں باطل کی ، اور بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے انہوں نے اتباع کی برحق (دین) کی جو ان کے رب کی طرف سے ہے ، اسی طرح اللہ بیان کرتا ہے لوگوں کیلئے ان کی مثالیں (یعنی حالات)

آیت 447:4
پارہ 26•صفحہ 457
فَاِذَا لَقِيۡتُمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَضَرۡبَ الرِّقَابِ ؕ حَتّٰٓى اِذَاۤ اَثۡخَنۡتُمُوۡهُمۡ فَشُدُّوۡا الۡوَثَاقَ ۙ فَاِمَّا مَنًّۢا بَعۡدُ وَاِمَّا فِدَآءً حَتّٰى تَضَعَ الۡحَـرۡبُ اَوۡزَارَهَا ۛۚ  ذٰ لِكَ ​ۛؕ وَلَوۡ يَشَآءُ اللّٰهُ لَانْـتَصَرَ مِنۡهُمۡ  وَلٰـكِنۡ لِّيَبۡلُوَا۟ بَعۡضَكُمۡ بِبَعۡضٍ​ؕ وَالَّذِيۡنَ قُتِلُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَلَنۡ يُّضِلَّ اَعۡمَالَهُمۡ‏

تو جب تم (جنگ میں) بھڑو کافروں سے تو مارو گردنوں پر ، یہاں تک کہ جب تم کچل ڈالو ان کو تو مضبوطی سے باندھو (یعنی گرفتار کرو ، اختیار ہے کہ) احسان کرو یا فدیہ لے کر (چھوڑ دو) یہاں تک کہ لڑائی رکھ دے اپنے ہتھیار (جنگ ختم ہو جائے) یہی (حکم ہے) اور اگر اللہ چاہتا تو (خود) ہی ان سے بدلہ لے لیتا ، اور لیکن (اللہ) آزماتا ہے تم کو ایک دوسرے سے ، اور جو قتل کیے گئے اللہ کے راستے میں تو اللہ ہرگز ضائع نہیں کرے گا ان کے اعمال کو

آیت 547:5
پارہ 26•صفحہ 457
سَيَهۡدِيۡهِمۡ وَيُصۡلِحُ بَالَهُمۡۚ‏

جلد ہی ہدایت دے گا انہیں اور اصلاح کردے گا ان کے حالات کی

آیت 647:6
پارہ 26•صفحہ 457
وَيُدۡخِلُهُمُ الۡجَـنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمۡ‏

اور داخل کرے گا انہیں اس جنت میں جس کی پہچان انہیں کرا دی ہے (اللہ نے)

آیت 747:7
پارہ 26•صفحہ 458
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تَـنۡصُرُوا اللّٰهَ يَنۡصُرۡكُمۡ وَيُثَبِّتۡ اَقۡدَامَكُمۡ‏

اے ایمان والو! اگر تم مدد کرو گے اللہ کی تو وہ تمہاری مدد کرے گا ، اور تم کو ثابت قدم رکھے گا

آیت 847:8
پارہ 26•صفحہ 458
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَتَعۡسًا لَّهُمۡ وَاَضَلَّ اَعۡمَالَهُمۡ‏

اور جو کافر ہیں تو تباہی ہے ان کی اور (اللہ) ضائع کر دے گا ان کے اعمال کو

آیت 947:9
پارہ 26•صفحہ 458
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَرِهُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاَحۡبَطَ اَعۡمَالَهُمۡ‏

یہ اسلئے کہ بیشک انہوں نے ناپسند کیا جو اللہ نے نازل کیا (قرآن) تو ضائع کر دیا ان کے اعمال کو

آیت 1047:10
پارہ 26•صفحہ 458
اَفَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ​ؕ دَمَّرَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ وَلِلۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡثَالُهَا‏

تو کیا انہوں نے سیر نہیں کی زمین میں اور دیکھا نہیں کہ کیسا انجام ہوا ان سے پہلوں کا ، تباہ کر دیا اللہ نے انہیں ، اور کافروں کی یہی مثالیں (یعنی سزائیں) ہیں

آیت 1147:11
پارہ 26•صفحہ 458
ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ مَوۡلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَاَنَّ الۡكٰفِرِيۡنَ لَا مَوۡلٰى لَهُمۡ‏

یہ اسلئے ہے کہ بیشک اللہ دوست ہے ایمان والوں کا ، اور یقیناً کافروں کا نہیں ہو گا کوئی دوست

آیت 1247:12
پارہ 26•صفحہ 458
اِنَّ اللّٰهَ يُدۡخِلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ​ ؕ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يَتَمَتَّعُوۡنَ وَيَاۡكُلُوۡنَ كَمَا تَاۡكُلُ الۡاَنۡعَامُ وَالنَّارُ مَثۡوًى لَّهُمۡ‏

بیشک اللہ داخل کرے گا انہیں جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ایسی جنت میں جاری ہیں جن کے نیچے نہریں ، اور جو کافر ہیں وہ فائدہ اٹھا رہے ہیں (دنیا کا) اور کھا رہے ہیں جس طرح جانور کھاتے ہیں ، اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے

آیت 1347:13
پارہ 26•صفحہ 458
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ هِىَ اَشَدُّ قُوَّةً مِّنۡ قَرۡيَتِكَ الَّتِىۡۤ اَخۡرَجَتۡكَ​ۚ اَهۡلَكۡنٰهُمۡ فَلَا نَاصِرَ لَهُمۡ‏

اور کتنی بستیاں ایسی تھیں جو زیادہ قوت والی تھیں تمہاری اس بستی (بستی مکہ) سے جس سے تجھے نکالا ، ہم نے ہلاک کر دیا انہیں ، تو کوئی مدد گار نہ ہوا ان کا

آیت 1447:14
پارہ 26•صفحہ 458
اَفَمَنۡ كَانَ عَلٰى بَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّهٖ كَمَنۡ زُيِّنَ لَهٗ سُوۡٓءُ عَمَلِهٖ وَاتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ‏

تو کیا وہ شخص جو دلیل پر ہو اپنے رب کی (اسکی طرح ہو گا) جسکے مزین کئے گئے ہوں برے عمل ، اور وہ تابع ہو اپنی خواہشات کی

آیت 1547:15
پارہ 26•صفحہ 458
مَثَلُ الۡجَـنَّةِ الَّتِىۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ​ؕ فِيۡهَاۤ اَنۡهٰرٌ مِّنۡ مَّآءٍ غَيۡرِ اٰسِنٍ​ ۚ وَاَنۡهٰرٌ مِّنۡ لَّبَنٍ لَّمۡ يَتَغَيَّرۡ طَعۡمُهٗ ​ۚ وَاَنۡهٰرٌ مِّنۡ خَمۡرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ ۚ وَاَنۡهٰرٌ مِّنۡ عَسَلٍ مُّصَفًّى​ ؕ وَلَهُمۡ فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِ وَمَغۡفِرَةٌ مِّنۡ رَّبِّهِمۡ​ؕ كَمَنۡ هُوَ خَالِدٌ فِى النَّارِ وَسُقُوۡا مَآءً حَمِيۡمًا فَقَطَّعَ اَمۡعَآءَهُمۡ‏

مثال اس جنت کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے متقیوں سے (یہ ہے کہ) اس میں نہریں ہیں پانی کی بغیر بد بو والی ، اور نہریں ہیں دودھ کی جن کا نہیں بدلتا ذائقہ ، اور نہریں ہیں شراب کی جن میں لذت ہے پینے والوں کیلئے ، اور نہریں ہیں شہد کی جو بہت صاف ہیں ، اور ان کیلئے وہاں ہر قسم کے پھل ہیں اور مغفرت ہے ان کے رب کی طرف سے (یہ اس جیسا ہو گا) جو ہمیشہ آگ میں رہنے والا ہو؟ اور انہیں پلایا جائے گا کھولتا پانی جو ٹکڑے کر دے گا ان کی آنتیں

آیت 1647:16
پارہ 26•صفحہ 458
وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّسۡتَمِعُ اِلَيۡكَ​ۚ حَتّٰٓى اِذَا خَرَجُوۡا مِنۡ عِنۡدِكَ قَالُوۡا لِلَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ مَاذَا قَالَ اٰنِفًا​​ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ وَ اتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ‏

اور ان میں بعض ایسے ہیں جو سنتے رہتے ہیں کان لگا کر تمہاری طرف یہاں تک کہ جب نکلتے ہیں تمہارے پاس سے تو پوچھتے ہیں اہل علم (صحابہؓ) سے کہ اس (رسول) نے کیا کہا تھا ابھی؟ یہی ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگادی ہے ، اور وہ اتباع کرتے ہیں اپنی خواہشوں کی

آیت 1747:17
پارہ 26•صفحہ 459
وَالَّذِيۡنَ اهۡتَدَوۡا زَادَهُمۡ هُدًى وَّاٰتٰٮهُمۡ تَقۡوٰٮهُمۡ‏

اور جو ہدایت یافتہ ہیں تو زیادہ کر دیتا ہے اللہ ان کی ہدایت کو ، اور عطا فرماتا ہے انہیں ان کا تقویٰ (یعنی ہدایت کی توفیق)

آیت 1847:18
پارہ 26•صفحہ 459
فَهَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنۡ تَاۡتِيَهُمۡ بَغۡتَةً ​ ۚ فَقَدۡ جَآءَ اَشۡرَاطُهَا​​ ۚ فَاَنّٰى لَهُمۡ اِذَا جَآءَتۡهُمۡ ذِكۡرٰٮهُمۡ‏

تو کیا یہ انتظار کر رہے ہیں قیامت کا کہ آجائے ان پے اچانک ، تو یقیناً آچکی ہیں اس کی شرطیں (یعنی علامتیں) تو کہاں سے ملے انہیں نصیحت جب وہ آجائے گی ان پے

آیت 1947:19
پارہ 26•صفحہ 459
فَاعۡلَمۡ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۡۢبِكَ وَلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ​ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مُتَقَلَّبَكُمۡ وَمَثۡوٰٮكُمۡ‏

تو جان لو بیشک اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور مغفرت طلب کرو اپنے گناہوں کی اور مومن مردوں اور مؤمنہ عورتوں کیلئے بھی ، اللہ جانتا ہے تمہارا پلٹنا اور تمہارا ٹھکانا (یعنی دن اور رات کے معمولات)

آیت 2047:20
پارہ 26•صفحہ 459
وَيَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَوۡلَا نُزِّلَتۡ سُوۡرَةٌ ​ۚ فَاِذَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَةٌ مُّحۡكَمَةٌ وَّذُكِرَ فِيۡهَا الۡقِتَالُ​ۙ رَاَيۡتَ الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ يَّنۡظُرُوۡنَ اِلَيۡكَ نَظَرَ الۡمَغۡشِىِّ عَلَيۡهِ مِنَ الۡمَوۡتِ​ؕ فَاَوۡلٰى لَهُمۡ​ۚ‏

اور کہتے ہیں وہ جو (کچے) ایمان والے ہیں کیوں نہیں نازل کی جاتی ہے کوئی سورت (جنگ کیلئے) تو جب نازل کی جاتی ہے کوئی سورہ محکم والی ، اور اسمیں ذکر ہوتا ہے قتال کا ، تو آپ دیکھتے ہیں جنکے دلوں میں بیماری ہے وہ دیکھتے ہیں آپ کی طرف جیسے وہ دیکھتا ہے جس پرغشی (یعنی بیہوشی) چھائی ہو موت کی ، تو بہت تباہی ہو ان کی

آیت 2147:21
پارہ 26•صفحہ 459
طَاعَةٌ وَّقَوۡلٌ مَّعۡرُوۡفٌ​ فَاِذَا عَزَمَ الۡاَمۡرُ فَلَوۡ صَدَقُوا اللّٰهَ لَـكَانَ خَيۡرًا لَّهُمۡ​ۚ‏

اطاعت کرتے اور اچھی بات کہتے اور جب (جنگ ہو تو اس) امر کا ارادہ کرتے تو کاش وہ سچے رہتے اللہ (کے وعدے) پے تو بہتر ہوتا ان کیلئے

آیت 2247:22
پارہ 26•صفحہ 459
فَهَلۡ عَسَيۡتُمۡ اِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ اَنۡ تُفۡسِدُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَتُقَطِّعُوۡۤا اَرۡحَامَكُمۡ‏

تو تم سے یہ ممکن ہے اگر تم ولی (یعنی حاکم) بن جاؤ تو فساد کرو زمین میں ، اور توڑ دو تم اپنے رشتوں کو

آیت 2347:23
پارہ 26•صفحہ 459
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمۡ وَاَعۡمٰٓى اَبۡصَارَهُمۡ‏

یہ وہی لوگ ہیں جن پر لعنت کی اللہ نے ، تو بہرا کر دیا ہے (اللہ نے) انہیں اور اندھی کر دی ہیں ان کی آنکھیں

آیت 2447:24
پارہ 26•صفحہ 459
اَفَلَا يَتَدَبَّرُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ اَمۡ عَلٰى قُلُوۡبٍ اَ قۡفَالُهَا‏

کیا یہ غور و فکر نہیں کرتے قرآن میں؟ کیا ان کے دلوں پر تالے پڑے ہیں

آیت 2547:25
پارہ 26•صفحہ 459
اِنَّ الَّذِيۡنَ ارۡتَدُّوۡا عَلٰٓى اَدۡبَارِهِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الۡهُدَى​ۙ الشَّيۡطٰنُ سَوَّلَ لَهُمۡ ؕ وَاَمۡلٰى لَهُمۡ‏

بیشک جو لوگ پلٹ جاتے ہیں (جہاد سے) اپنی پیٹھوں کے بل ، اس کے بعد کہ ان کیلئے ہدایت واضح ہو چکی ہے ، شیطان نے بہتر بنا دیا ان کیلئے (اعمال کو) اور (اللہ نے) انہیں ڈھیل دے رکھی ہے

آیت 2647:26
پارہ 26•صفحہ 459
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡا لِلَّذِيۡنَ كَرِهُوۡا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِيۡعُكُمۡ فِىۡ بَعۡضِ الۡاَمۡرِ ۖۚ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اِسۡرَارَهُمۡ‏

یہ اسلئے کہ کہا (منافقین نے مشرکوں سے) جنہوں نے ناپسند کیا جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہم عنقریب اطاعت کریں گے تمہاری بعض (دینی) امور میں ، اور اللہ جانتا ہے ان کے راز کو

آیت 2747:27
پارہ 26•صفحہ 459
فَكَيۡفَ اِذَا تَوَفَّتۡهُمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يَضۡرِبُوۡنَ وُجُوۡهَهُمۡ وَاَدۡبَارَهُمۡ‏

تو کیا حال ہو گا؟ جب وفات دیں گے انہیں فرشتے اور ماریں گے ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر

آیت 2847:28
پارہ 26•صفحہ 459
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اتَّبَعُوۡا مَاۤ اَسۡخَطَ اللّٰهَ وَكَرِهُوۡا رِضۡوَانَهٗ فَاَحۡبَطَ اَعۡمَالَهُمۡ‏

یہ اسلئے کہ انہوں نے اتباع کی اس چیز کی جو ناراض کرتی ہے اللہ کو ، اور ناپسند کی اس کی رضا ، تو برباد کر دیئے اس نے ان کے اعمال

آیت 2947:29
پارہ 26•صفحہ 460
اَمۡ حَسِبَ الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ اَنۡ لَّنۡ يُّخۡرِجَ اللّٰهُ اَضۡغَانَهُمۡ‏

کیا یہ سمجھ رکھا ہے ان لوگوں نے جن کے دلوں میں بیماری ہے کہ ہرگز نہ نکالے گا اللہ ان کے کینوں کو

آیت 3047:30
پارہ 26•صفحہ 460
وَلَوۡ نَشَآءُ لَاَرَيۡنٰكَهُمۡ فَلَعَرَفۡتَهُمۡ بِسِيۡمٰهُمۡ​ؕ وَلَتَعۡرِفَنَّهُمۡ فِىۡ لَحۡنِ الۡقَوۡلِ​ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اَعۡمَالَكُمۡ‏

اور اگر ہم چاہیں تو دکھا دیں تمہیں ان سب کو ، اور تم پہچان لو انہیں ان کے چہرے سے ، اور یقیناً تم پہچان لو گے انہیں ان کی بات کے انداز سے ، اور اللہ جانتا ہے تمہارے اعمال کو

آیت 3147:31
پارہ 26•صفحہ 460
وَلَـنَبۡلُوَنَّكُمۡ حَتّٰى نَعۡلَمَ الۡمُجٰهِدِيۡنَ مِنۡكُمۡ وَالصّٰبِرِيۡنَ ۙ وَنَبۡلُوَا۟ اَخۡبَارَكُمۡ‏

اور یقیناً ہم آزمائیں گے تمہیں تاکہ ہم جان لیں جہاد کرنیوالوں کو تم میں سے اور صبر کرنیوالوں کو ، اور ہم جان لیں تمہاری خبروں (یعنی حالتوں) کو

آیت 3247:32
پارہ 26•صفحہ 460
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَشَآقُّوا الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الۡهُدٰىۙ لَنۡ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيۡـــًٔا ؕ وَسَيُحۡبِطُ اَعۡمَالَهُمۡ‏

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور روکا اللہ کے راستے سے (لوگوں کو) اور مخالفت کی رسول کی بعد اس کے جبکہ واضح ہو چکی ان کیلئے ہدایت ، یہ ہرگز اللہ کا کچھ نقصان نہ کر سکیں گے ، اور عنقریب اللہ ضائع کر دے گا ان کے اعمال کو

آیت 3347:33
پارہ 26•صفحہ 460
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَلَا تُبۡطِلُوۡۤا اَعۡمَالَـكُمۡ‏

اے ایمان والو! اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی ، اور اپنے اعمال کو ضائع نہ کرو

آیت 3447:34
پارہ 26•صفحہ 460
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ فَلَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَهُمۡ‏

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور روکا اللہ کے راستے سے (لوگوں کو) پھر مر گئے کفر کی حالت میں ، تو ہرگز اللہ ان کی مغفرت نہیں کرے گا

آیت 3547:35
پارہ 26•صفحہ 460
فَلَا تَهِنُوۡا وَتَدۡعُوۡۤا اِلَى السَّلۡمِ​ۖ وَاَنۡـتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ​ۖ وَاللّٰهُ مَعَكُمۡ وَلَنۡ يَّتِـرَكُمۡ اَعۡمَالَـكُمۡ‏

تو تم کمزور نہ پڑو اور نہ بلاؤ انہیں صلح کیلئے اور تم ہی اعلیٰ (یعنی غالب) رہو گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے ، اور وہ ہرگز ضائع نہیں کرے گا تمہارے اعمال کو

آیت 3647:36
پارہ 26•صفحہ 460
اِنَّمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا لَعِبٌ وَّلَهۡوٌ​ ؕ وَاِنۡ تُؤۡمِنُوۡا وَتَتَّقُوۡا يُؤۡتِكُمۡ اُجُوۡرَكُمۡ وَلَا يَسۡــَٔــلۡكُمۡ اَمۡوَالَكُمۡ‏

بیشک دنیوی زندگی کھیل کود ہے اور اگر تم ایمان لاؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو عطا کرے گا اللہ تمہیں تمہارا اجر اور وہ (اللہ) نہیں مانگتا تم سے تمہارا مال

آیت 3747:37
پارہ 26•صفحہ 460
اِنۡ يَّسۡـَٔــلۡكُمُوۡهَا فَيُحۡفِكُمۡ تَبۡخَلُوۡا وَيُخۡرِجۡ اَضۡغَانَكُمۡ‏

اگر وہ مانگے تم سے (مال) اور زور دے کر مانگے تم سے تو تم بخیلی کرو گے اور وہ نکال دے گا تمہارے کینے کو

آیت 3847:38
پارہ 26•صفحہ 460
هٰۤاَنۡـتُمۡ هٰٓؤُلَاۤءِ تُدۡعَوۡنَ لِتُنۡفِقُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ​ۚ فَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يَّبۡخَلُ ​ ۚ وَمَنۡ يَّبۡخَلۡ فَاِنَّمَا يَبۡخَلُ عَنۡ نَّـفۡسِهٖ​ ؕ وَاللّٰهُ الۡغَنِىُّ وَاَنۡـتُمُ الۡفُقَرَآءُ ​ۚ وَاِنۡ تَتَوَلَّوۡا يَسۡتَـبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡ ۙ ثُمَّ لَا يَكُوۡنُوۡۤا اَمۡثَالَـكُم‏

تم ہی ہو تمہیں بلایا جاتا ہے تاکہ خرچ کرو اللہ کے راستے میں ، تو تم میں سے بعض (ایسے بھی ہیں جو) بخیلی کرتے ہیں ، اور جو بخل کرتا ہے وہ اپنے لئے بخل کرتا ہے ، اور اللہ غنی ہے اور تم فقیر ہو ، اور اگر تم پلٹ جاؤ تو وہ بدل کر لائے گا تمہاری جگہ کسی اور قوم کو ، پھر وہ تمہاری طرح نہ ہوں گی