پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 46 • 35 آیات • مکی

الأحقاف

Al-Ahqaf

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 146:1
پارہ 26•صفحہ 453
حٰمٓ‏

حم

آیت 246:2
پارہ 26•صفحہ 453
تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ‏

یہ کتاب (قرآن کریم) نازل کی گئی ہے اللہ زبردست حکمت والے کی طرف سے۔

آیت 346:3
پارہ 26•صفحہ 453
مَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَاَجَلٍ مُّسَمًّى​ؕ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَمَّاۤ اُنۡذِرُوۡا مُعۡرِضُوۡنَ‏

ہم نے پیدا کیا ہے (اپنی قدرت سے) آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، برحق (یعنی تدبیر سے) ایک مقرر وقت کیلئے اور کافروں کو جس چیز سے ڈرایا جاتا ہے (اس سے) منہ موڑتے ہیں

آیت 446:4
پارہ 26•صفحہ 453
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَرُوۡنِىۡ مَاذَا خَلَقُوۡا مِنَ الۡاَرۡضِ اَمۡ لَهُمۡ شِرۡكٌ فِى السَّمٰوٰتِ​ؕ اِیْتُوۡنِىۡ بِكِتٰبٍ مِّنۡ قَبۡلِ هٰذَاۤ اَوۡ اَثٰرَةٍ مِّنۡ عِلۡمٍ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے! کیا خیال ہے تمہارا جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا ، دکھاؤ مجھے انہوں نے کیا پیدا کیا ہے زمین میں ، یا ان کا کوئی شریک ہے آسمانوں میں لے آؤ اس سے پہلے کی کوئی کتاب یا کوئی علمی آثار (یعنی کوئی نقل جو پہلے کی کتابوں میں ہو) اگر تم سچے ہو

آیت 546:5
پارہ 26•صفحہ 453
وَمَنۡ اَضَلُّ مِمَّنۡ يَّدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَنۡ لَّا يَسۡتَجِيۡبُ لَهٗۤ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ وَهُمۡ عَنۡ دُعَآٮِٕهِمۡ غٰفِلُوۡنَ‏

اور اس سے بڑا گمراہ کون ہو گا؟ جو پکارے اللہ کے سوا (ایسوں کو) جو اس کی دعا قبول نہ کرے قیامت کے دن تک ، اور وہ (معبود) ان کی پکار سے غافل ہوں

آیت 646:6
پارہ 26•صفحہ 453
وَاِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوۡا لَهُمۡ اَعۡدَآءً وَّ كَانُوۡا بِعِبَادَتِهِمۡ كٰفِرِيۡنَ‏

اور جب جمع کیا جائے گا لوگوں کو (قیامت میں) تو یہ (معبود) ہو جائیں گے ان کے دشمن ، اور یہ ان کی عبادت سے انکار کریں گے

آیت 746:7
پارہ 26•صفحہ 453
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلۡحَقِّ لَـمَّا جَآءَهُمۡۙ هٰذَا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌؕ‏

اور جب ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری واضح آیتیں ، تو کافر کہتے ہیں حق کے بارے میں جب کہ (حق) آچکا ہے ان کے پاس ، کہ یہ کھلا جادو ہے

آیت 846:8
پارہ 26•صفحہ 453
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰٮهُ​ؕ قُلۡ اِنِ افۡتَـرَيۡتُهٗ فَلَا تَمۡلِكُوۡنَ لِىۡ مِنَ اللّٰهِ شَيـــًٔا​ ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَا تُفِيۡضُوۡنَ فِيۡهِ​ؕ كَفٰى بِهٖ شَهِيۡدًاۢ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡ​ ؕ وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ‏

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (نبی) نے گھڑ لیا ہے اس (قرآن) کو آپ کہیں اگر میں نے گھڑا ہے اسے تو تم نہیں مالک میرے لئے اللہ کی طرف سے کچھ بھی وہ خوب جانتا ہے جو تم باتیں بنا رہے ہو اس (قرآن) کے متعلق وہ کافی ہے اس پر گواہ میرے اور تمہارے درمیان اور وہ بہت مغفرت کرنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے

آیت 946:9
پارہ 26•صفحہ 453
قُلۡ مَا كُنۡتُ بِدۡعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَمَاۤ اَدۡرِىۡ مَا يُفۡعَلُ بِىۡ وَلَا بِكُمۡؕ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوۡحٰٓى اِلَىَّ وَمَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‏

آپ کہہ دیجئے! میں کوئی نیا رسول نہیں ، اور میں نہیں جانتا کہ میرے اور تمہارے ساتھ کیا (معاملہ) کیا جائے گا ، میں تو اتباع کرتا ہوں اس وحی کی جو میری طرف کی جاتی ہے ، اور میں تو صرف کھلا ڈرانے والا ہوں

آیت 1046:10
پارہ 26•صفحہ 454
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ كَانَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ وَكَفَرۡتُمۡ بِهٖ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّنۡۢ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ عَلٰى مِثۡلِهٖ فَاٰمَنَ وَاسۡتَكۡبَرۡتُمۡ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

آپ کہہ دیں کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر ہو (قرآن) اللہ کی طرف سے اور تم نے اس کا انکار کیا ہو ، اور گواہی دے چکا ہے ایک گواہ (عبد اللہ بن سلام نے) بنی اسرائیل کا اس جیسی (کتاب تورات) کی تو وہ (بنی اسرائیل) ایمان لاچکا ، اور تم تکبر کر رہے ہو ، بیشک اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالموں کو

آیت 1146:11
پارہ 26•صفحہ 454
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَوۡ كَانَ خَيۡرًا مَّا سَبَقُوۡنَاۤ اِلَيۡهِ​ ؕ وَاِذۡ لَمۡ يَهۡتَدُوۡا بِهٖ فَسَيَقُوۡلُوۡنَ هٰذَاۤ اِفۡكٌ قَدِيۡمٌ‏

اور کہا کافروں نے ایمان والوں سے کہ اگر یہ (دین) بہتر ہوتا تو یہ ہم سے سبقت نہ کرتے اس کی طرف ، اور جب انہوں نے ہدایت حاصل نہیں کی اس (قرآن) سے تو جلد ہی یہ کہیں گے یہ قدیم جھوٹ ہے

آیت 1246:12
پارہ 26•صفحہ 454
وَمِنۡ قَبۡلِهٖ كِتٰبُ مُوۡسٰٓى اِمَامًا وَّرَحۡمَةً  ​ ؕ وَهٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِيًّا لِّيُنۡذِرَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ​ۖ وَبُشۡرٰى لِلۡمُحۡسِنِيۡنَ​ۚ‏

اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب امام (یعنی رہنما) اور رحمت تھی ، اور یہ کتاب (قرآن) تصدیق کرنیوالی ہے عربی زبان میں ہے تاکہ (نبی) ڈرائے ظالموں کو ، اور بشارت ہے (قرآن میں) محسنین (یعنی مومنین) کیلئے

آیت 1346:13
پارہ 26•صفحہ 454
اِنَّ الَّذِيۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسۡتَقَامُوۡا فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ​ۚ‏

بیشک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر جمے رہے (یہی مومنین اور محسنین ہیں) تو نہ خوف ہو گا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 1446:14
پارہ 26•صفحہ 454
اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّةِ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

یہی لوگ جنتی ہیں جو ہمیشہ اسی میں رہیں گے ، یہ بدلہ ہو گا اس عمل کا جو وہ (دنیا میں) کیا کرتے تھے

آیت 1546:15
پارہ 26•صفحہ 454
وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَيۡهِ اِحۡسَانًا​ ؕ حَمَلَـتۡهُ اُمُّهٗ كُرۡهًا وَّوَضَعَتۡهُ كُرۡهًا​ ؕ وَحَمۡلُهٗ وَفِصٰلُهٗ ثَلٰـثُوۡنَ شَهۡرًا​ ؕ حَتّٰٓى اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَبَلَغَ اَرۡبَعِيۡنَ سَنَةً  ۙ قَالَ رَبِّ اَوۡزِعۡنِىۡۤ اَنۡ اَشۡكُرَ نِعۡمَتَكَ الَّتِىۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ وَعَلٰى وَالِدَىَّ وَاَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰٮهُ وَاَصۡلِحۡ لِىۡ فِىۡ ذُرِّيَّتِىۡ ؕۚ اِنِّىۡ تُبۡتُ اِلَيۡكَ وَاِنِّىۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ‏

اور ہم نے وصیت کی (یعنی حکم دیا) انسان کو اپنے والدین سے حسن سلوک کا حمل میں رکھا اسے اسکی ماں نے تکلیف کے ساتھ اور جنا اسے تکلیف کے ساتھ اسکے حمل کی اور اسکے دودھ کی مدت تیس ماہ ہے ۔ یہاں تک کہ جب وہ پہونچتا ہے جوانی کو اور پہونچتا ہے چالیس سال کی عمر کو (نیک ہو تو) کہتا ہے یا رب مجھے توفیق دے کہ میں شکر کروں تیری اس نعمت کا جو تو نے انعام کی ہے مجھ پر اور میرے والدین پر کہ میں نیک عمل کروں جن سے تو راضی ہو ، اور تو صالح بنا میرے لئے میری اولاد کو ، بیشک میں توبہ کرتا ہوں تیرے سامنے اور میں مسلمانوں میں سے ہوں

آیت 1646:16
پارہ 26•صفحہ 454
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ نَـتَقَبَّلُ عَنۡهُمۡ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَنَـتَجَاوَزُ عَنۡ سَيِّاٰتِهِمۡ فِىۡۤ اَصۡحٰبِ الۡجَنَّةِ​ ؕ وَعۡدَ الصِّدۡقِ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ‏

یہی وہ لوگ ہیں ہم قبول فرماتے ہیں جن کے نیک اعمال جو انہوں نے عمل کئے ، اور ہم معاف کر دیتے ہیں ان کے برے اعمال کو (یہ لوگ) جنتی لوگوں میں ہیں (جنت کا) وعدہ سچا ہے جو ان سے کیا جارہا ہے

آیت 1746:17
پارہ 26•صفحہ 454
وَالَّذِىۡ قَالَ لِـوَالِدَيۡهِ اُفٍّ لَّكُمَاۤ اَتَعِدٰنِنِىۡۤ اَنۡ اُخۡرَجَ وَقَدۡ خَلَتِ الۡقُرُوۡنُ مِنۡ قَبۡلِىۡ​ ۚ وَهُمَا يَسۡتَغِيۡثٰنِ اللّٰهَ وَيۡلَكَ اٰمِنۡ ۖ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ  ۖۚ فَيَقُوۡلُ مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

اور جس نے اپنے والدین سے کہا اف (تعجب ہے) کیا تم دونوں مجھ سے یہ وعدہ کرتے ہو کہ میں نکالا جاؤں گا (قبر سے) جبکہ گزر چکی ہیں امتیں مجھ سے قبل اور وہ دونوں (والدین) مدد طلب کرتے ہیں اللہ سے اور (کہتے ہیں) تباہی ہو تیری تو ایمان لے آ ، بیشک اللہ کا وعدہ برحق ہے ، تو وہ کہتا ہے یہ تو پہلوں کے قصے ہیں

آیت 1846:18
پارہ 26•صفحہ 455
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ فِىۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا خٰسِرِيۡنَ‏

یہی ہیں وہ لوگ جن پر طے ہے بات (اللہ کی طرف سے عذاب کی) یہ ان جماعتوں میں سے ہیں جو گزر چکی ہیں ان سے پہلے جنوں اور انسانوں میں سے ، بیشک یہ خسارہ پانیوالے ہیں

آیت 1946:19
پارہ 26•صفحہ 455
وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوۡا​ ۚ وَلِيُوَفِّيَهُمۡ اَعۡمَالَهُمۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏

اور ہر ایک کے درجے ہیں ان کے اعمال کے مطابق ، تاکہ پورا بدلہ دیا جائے انہیں ان کے اعمال کا ، اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

آیت 2046:20
پارہ 26•صفحہ 455
وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَلَى النَّارِ ؕ اَذۡهَبۡتُمۡ طَيِّبٰـتِكُمۡ فِىۡ حَيَاتِكُمُ الدُّنۡيَا وَاسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِهَا ​ۚ فَالۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ عَذَابَ الۡهُوۡنِ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَسۡتَكۡبِرُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ وَبِمَا كُنۡتُمۡ تَفۡسُقُوۡنَ‏

اور جس دن پیش کئے جائیں گے وہ لوگ جو کافر ہیں جہنم کے سامنے (کہا جائے گا) تم مزے اڑا چکے اپنے حصے کا تم اپنی (دنیوی) زندگی میں ، اور تم فائدے اٹھاچکے اس سے (دنیا کی زندگی میں) تو آج تمہیں بدلہ دیا جائے گا گھٹیا عذاب کا ، اسوجہ سے کہ تم تکبر کیا کرتے تھے زمین میں ناحق ، اور اس وجہ سے کہ تم فسق (یعنی گناہ) کیا کرتے تھے

آیت 2146:21
پارہ 26•صفحہ 455
وَاذۡكُرۡ اَخَا عَادٍؕ اِذۡ اَنۡذَرَ قَوۡمَهٗ بِالۡاَحۡقَافِ وَقَدۡ خَلَتِ النُّذُرُ مِنۡۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهٖۤ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ ؕ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ‏

اور یاد کرو عاد کے بھائی (ہود علیہ السلام) کو جبکہ ڈرایا اس نے اپنی قوم کو احقاف (یعنی پہاڑوں) میں ، اور یقیناً گزر چکے ہیں ڈرانیوالے ان سے پہلے اور ان کے بعد (نبیوں نے کہا) کہ تم عبادت نہ کرو کسی کی اللہ کے سوا بیشک میں ڈرتا ہوں تم پر بڑے دن کے عذاب سے

آیت 2246:22
پارہ 26•صفحہ 455
قَالُـوۡۤا اَجِئۡتَـنَا لِتَاۡفِكَنَا عَنۡ اٰلِهَـتِنَا​ ۚ فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

انہوں نے کہا کیا آپ اس لئے آئے ہیں ہمارے پاس کہ آپ روکیں ہمیں اپنے معبودوں سے تو لے آئیں ہم پر (وہ عذاب) جس کا آپ وعدہ کرتے ہیں ہم سے ، اگر آپ سچے ہیں

آیت 2346:23
پارہ 26•صفحہ 455
قَالَ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِ ​ۖ وَاُبَلِّغُكُمۡ مَّاۤ اُرۡسِلۡتُ بِهٖ وَلٰـكِنِّىۡۤ اَرٰٮكُمۡ قَوۡمًا تَجۡهَلُوۡنَ‏

کہا اس کا علم اللہ کے پاس ہے ، اور میں پہونچاتا ہوں تمہیں وہ جو پیغام دے کر میں بھیجا گیا ہوں اور لیکن میں دیکھتا ہوں تمہیں کہ تم لوگ جہالت کر رہے ہو

آیت 2446:24
پارہ 26•صفحہ 455
فَلَمَّا رَاَوۡهُ عَارِضًا مُّسۡتَقۡبِلَ اَوۡدِيَتِهِمۡ ۙ قَالُوۡا هٰذَا عَارِضٌ مُّمۡطِرُنَا​ ؕ بَلۡ هُوَ مَا اسۡتَعۡجَلۡتُمۡ بِهٖ ​ۚ رِيۡحٌ فِيۡهَا عَذَابٌ اَ لِيۡمٌۙ‏

تو جب انہوں نے دیکھا اس (عذاب) کو بادل (کی طرح) آتا ہوا اپنی وادیوں میں ، کہنے لگے یہ بادل برسنے والا ہے ہم پر (نہیں) بلکہ یہ وہ (عذاب) ہے جس کی تم جلدی کر رہے تھے (یہ) ہوا ہے جس میں درد ناک عذاب ہے

آیت 2546:25
پارہ 26•صفحہ 455
تُدَمِّرُ كُلَّ شَىۡءٍ ۭ بِاَمۡرِ رَبِّهَا فَاَصۡبَحُوۡا لَا يُرٰٓى اِلَّا مَسٰكِنُهُمۡ​ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡقَوۡمَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

تباہ کر دے گی ہر چیز کو اپنے رب کے حکم سے ، تو وہ ایسے ہو گئے کہ نہ دکھائی دیتے تھے ان کے مکان کے سوا کچھ بھی ، اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں مجرموں کو

آیت 2646:26
پارہ 26•صفحہ 456
وَلَقَدۡ مَكَّنّٰهُمۡ فِيۡمَاۤ اِنۡ مَّكَّنّٰكُمۡ فِيۡهِ وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ سَمۡعًا وَّاَبۡصَارًا وَّاَفۡـِٕدَةً  ۖ فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ سَمۡعُهُمۡ وَلَاۤ اَبۡصَارُهُمۡ وَلَاۤ اَفۡـِٕدَتُهُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ اِذۡ كَانُوۡا يَجۡحَدُوۡنَۙ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

یقیناً ہم نے بسایا تھا (قوم عاد) کو اسطرح جیسے تمہیں بھی نہیں بسایا اس (دنیا) میں ، اور ہم نے بنائے تھے ان کے کان ، آنکھیں ، اور دل تو کچھ فائدہ نہ دیا انہیں ان کے کانوں نے اور نہ ان کی آنکھوں نے اور نہ ان کے دلوں نے ، جبکہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور الٹا پڑا ان پے وہ مذاق جو وہ اڑایا کرتے تھے

آیت 2746:27
پارہ 26•صفحہ 456
وَلَقَدۡ اَهۡلَكۡنَا مَا حَوۡلَـكُمۡ مِّنَ الۡقُرٰى وَصَرَّفۡنَا الۡاٰيٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏

اور (اے نبیؐ) یقیناً ہم نے ہلاک کی ہیں تمہارے آس پاس کی بستیاں ، اور پھیر پھیر کے ہم نے بیان کی ہیں اپنی نشانیاں ، تاکہ وہ رجوع کریں

آیت 2846:28
پارہ 26•صفحہ 456
فَلَوۡلَا نَصَرَهُمُ الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ قُرۡبَانًا اٰلِهَةً ؕ بَلۡ ضَلُّوۡا عَنۡهُمۡ​ۚ وَذٰلِكَ اِفۡكُهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ‏

تو کیوں نہیں مدد کی ان کی جو انہوں نے بنا رکھا تھا اللہ کے علاوہ قرب حاصل کرنے کیلئے معبود؟ بلکہ وہ بھول گئے انہیں ، یہ تھے ان کے گھڑے ہوئے (معبود) جنہیں وہ گھڑا کرتے تھے

آیت 2946:29
پارہ 26•صفحہ 456
وَاِذۡ صَرَفۡنَاۤ اِلَيۡكَ نَفَرًا مِّنَ الۡجِنِّ يَسۡتَمِعُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ​ۚ فَلَمَّا حَضَرُوۡهُ قَالُوۡۤا اَنۡصِتُوۡا​ۚ فَلَمَّا قُضِىَ وَلَّوۡا اِلٰى قَوۡمِهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ‏

اور جب ہم نے پھیرا (یعنی بھیجا) تمہاری طرف جنوں کی ایک جماعت کو کہ وہ سنیں قرآن ، تو جب وہ حاضر ہوئے (نبیؐ کے) پاس ، تو کہنے لگے (ایک دوسرے سے) خاموش رہو ، تو جب پورا ہوا (پڑھنا) تو لوٹ گئے اپنی قوم کی طرف ڈرانے کیلئے

آیت 3046:30
پارہ 26•صفحہ 456
قَالُوۡا يٰقَوۡمَنَاۤ اِنَّا سَمِعۡنَا كِتٰبًا اُنۡزِلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مُوۡسٰى مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ يَهۡدِىۡۤ اِلَى الۡحَقِّ وَاِلٰى طَرِيۡقٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏

کہنے لگے اے ہماری قوم! بیشک ہم نے سنی ہے وہ کتاب جو نازل کی گئی ہے موسیٰ کے بعد ، جو تصدیق کرتی ہے اپنے سامنے (کتابوں) کی ، جو رہنمائی کرتی ہے حق کی طرف اور سیدھے راستے کی طرف

آیت 3146:31
پارہ 26•صفحہ 456
يٰقَوۡمَنَاۤ اَجِيۡبُوۡا دَاعِىَ اللّٰهِ وَاٰمِنُوۡا بِهٖ يَغۡفِرۡ لَـكُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِكُمۡ وَيُجِرۡكُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ اَ لِيۡمٍ‏

اے ہماری قوم! قبول کرو اللہ کے داعی (نبیؐ) کو ، اور ایمان لاؤ اس پر ، اللہ معاف کردے گا تمہارے گناہوں کو اور پناہ دے گا تمہیں درد ناک عذاب سے

آیت 3246:32
پارہ 26•صفحہ 456
وَمَنۡ لَّا يُجِبۡ دَاعِىَ اللّٰهِ فَلَيۡسَ بِمُعۡجِزٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَيۡسَ لَهٗ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءُ ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

اور جو قبول نہیں کرے گا اللہ کے داعی (یعنی نبیؐ) کو تو وہ عاجز نہیں کر سکے گا زمین میں (اللہ کو) اور نہ ہو گا اس کے لئے کوئی مدد گار اللہ کے سوا ، یہی ہیں کھلی گمراہی میں

آیت 3346:33
پارہ 26•صفحہ 456
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ اۨلَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَلَمۡ يَعۡىَ بِخَلۡقِهِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنۡ يُّحۡیِۦَ الۡمَوۡتٰى ​ؕ بَلٰٓى اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏‏

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ بیشک اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو ، اور وہ نہیں تھکا ان کے پیدا کرنے میں ، وہ قادر ہے اس پر کہ وہ حیات دے مُردوں کو ، کیوں نہیں؟ بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 3446:34
پارہ 26•صفحہ 456
وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَلَى النَّارِ ؕ اَلَيۡسَ هٰذَا بِالۡحَقِّ​ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَرَبِّنَا​ ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ‏

اور اس دن پیش کئے جائیں گے کافر جہنم کے سامنے (اور کہا جائے گا) کیا یہ برحق نہیں ہے؟ تو جواب دیں گے کہ ہاں قسم ہے ہمارے رب کی (برحق ہے ، اللہ) فرمائے گا ، تو مزہ چکھو عذاب کا بسبب تم اپنے کفر کے

آیت 3546:35
پارہ 26•صفحہ 456
فَاصۡبِرۡ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الۡعَزۡمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسۡتَعۡجِلْ لَّهُمۡ​ؕ كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡن مَا يُوۡعَدُوۡنَۙ لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنۡ نَّهَارٍ ​ؕ بَلٰغٌ ۚ فَهَلۡ يُهۡلَكُ اِلَّا الۡقَوۡمُ الۡفٰسِقُوۡنَ‏

تو (اے نبیؐ) صبر کریں جیسا صبر کیا اعلیٰ ہمت رسولوں نے ، اور جلدی نہ کریں ان کے (عذاب) لئے ، جس دن یہ دیکھ لیں گے جس (عذاب) کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے ، تو (معلوم ہو گا) دن کی ایک گھڑی ٹھہرے (دنیا میں ، آپ کا کام) پہونچا دینا ہے ، تو فاسق ہی ہلاک ہوں گے