پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 45 • 37 آیات • مکی

الجاثية

Al-Jathiyah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 145:1
پارہ 25•صفحہ 450
حٰمٓ​​ ۚ‏

حم

آیت 245:2
پارہ 25•صفحہ 450
تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ‏

یہ کتاب نازل کی ہوئی ہے زبردست حکمت والے کی طرف سے

آیت 345:3
پارہ 25•صفحہ 450
اِنَّ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ لَاٰيٰتٍ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ‏

بیشک آسمانوں اور زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیں مومنوں کے لئے

آیت 445:4
پارہ 25•صفحہ 450
وَفِىۡ خَلۡقِكُمۡ وَمَا يَبُثُّ مِنۡ دَآبَّةٍ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَۙ‏

اور خود تمہاری پیدائش میں اور جو اس نے پھیلا رکھا ہے جانوروں کو اسمیں بھی نشانیاں ہیں یقین کرنے والوں کیلئے

آیت 545:5
پارہ 25•صفحہ 450
وَاخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ رِّزۡقٍ فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا وَ تَصۡرِيۡفِ الرِّيٰحِ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ‏

اور رات اور دن کے آنے جانے میں، اور جو کچھ نازل کیا ہے اللہ نے آسمان سے رزق، اور وہ زندہ کرتا ہے اس (پانی) کے ذریعے زمین کو اس کی موت کے بعد، اور ہواؤں کے چلنے میں نشانیاں ہیں لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں

آیت 645:6
پارہ 25•صفحہ 450
تِلۡكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتۡلُوۡهَا عَلَيۡكَ بِالۡحَقِّ​ ​ۚ فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَ اللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ يُؤۡمِنُوۡنَ‏

یہ ہیں اللہ کی آیتیں جنہیں ہم آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں برحق، تو اللہ کی ان باتوں اور آیتوں کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟

آیت 745:7
پارہ 25•صفحہ 450
وَيۡلٌ لِّـكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ‏

تباہی ہے ہر گھڑنیوالے گناہگار کیلئے

آیت 845:8
پارہ 25•صفحہ 450
يَّسۡمَعُ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُتۡلٰى عَلَيۡهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسۡتَكۡبِرًا كَاَنۡ لَّمۡ يَسۡمَعۡهَا​ ۚ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ اَ لِيۡمٍ‏

وہ سنتے ہیں اللہ کی آیتیں جو پڑھی جاتی ہیں ان پر پھر وہ اڑے رہتے ہیں تکبر پر، گویا کہ سنی ہی نہیں تو خبر سنا دیجئے انہیں دردناک عذاب کی

آیت 945:9
پارہ 25•صفحہ 450
وَاِذَا عَلِمَ مِنۡ اٰيٰتِنَا شَيۡــًٔـا اۨتَّخَذَهَا هُزُوًا​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ ؕ‏

اور جب معلوم ہوتا ہے انہیں ہماری آیتوں میں سے کسی آیت کے بارے میں تو اس کا مذاق بناتے ہیں یہی ہیں جن کے لئے گھٹیا عذاب ہے

آیت 1045:10
پارہ 25•صفحہ 450
مِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ جَهَنَّمُۚ وَلَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ مَّا كَسَبُوۡا شَيۡــًٔـا وَّلَا مَا اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡلِيَآءَ​ ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌؕ‏

ان کے پیچھے جہنم ہے اور انہیں کچھ فائدہ نہ دے گا جو کچھ انہوں نے کمایا، اور نہ وہ (کچھ کام آئیں گے) جن کو انہوں نے بنا یا اللہ کے سوا کارساز، ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے

آیت 1145:11
پارہ 25•صفحہ 450
هٰذَا هُدًى​ ​ۚ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ لَهُمۡ عَذَابٌ مِّنۡ رِّجۡزٍ اَلِيۡمٌ‏

یہ (قرآن) ہدایت ہے، اور جن لوگوں نے انکار کیا اپنے رب کی آیتوں کا، ان کے لئے دردناک عذاب کا عذاب ہے

آیت 1245:12
پارہ 25•صفحہ 450
اَللّٰهُ الَّذِىۡ سَخَّرَ لَـكُمُ الۡبَحۡرَ لِتَجۡرِىَ الۡفُلۡكُ فِيۡهِ بِاَمۡرِهٖ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ​ۚ‏

اللہ ہی ہے جس نے مسخر (یعنی قابو میں) کیا تمہارے لئے دریا کو، تاکہ کشتیاں چلیں اس میں اس کے حکم سے، اور تاکہ تم تلاش کرو اس کا فضل، اور تاکہ تم شکرگزار بنو

آیت 1345:13
پارہ 25•صفحہ 450
وَسَخَّرَ لَـكُمۡ مَّا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا مِّنۡهُ​ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ‏

اور اس نے مسخر کیا تمہارے لئے آسمانوں اور زمین کی ساری چیز کو اپنی طرف سے، بیشک اسمیں نشانیاں ہیں غور وفکر کرنے والوں کیلئے

آیت 1445:14
پارہ 25•صفحہ 450
قُلْ لِّلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَغۡفِرُوۡا لِلَّذِيۡنَ لَا يَرۡجُوۡنَ اَيَّامَ اللّٰهِ لِيَجۡزِىَ قَوۡمًۢا بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏

آپ کہہ دیں ایمان والوں سے کہ وہ معاف کریں ان لوگوں کو جو نہیں امید رکھتے (اجر کی) اللہ کے دنوں (یعنی آخرت) پر تاکہ بدلہ دے اس قوم کو ان کا جو وہ کماتے ہیں

آیت 1545:15
پارہ 25•صفحہ 451
مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا فَلِنَفۡسِهٖ​ۚ وَمَنۡ اَسَآءَ فَعَلَيۡهَا​ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ‏

جو نیکی کرے گا تو اپنے لئے کرے گا، اور جو برائی کرے گا تو (اس کا وبال) اسی پر ہے، پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے

آیت 1645:16
پارہ 25•صفحہ 451
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ وَرَزَقۡنٰهُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَفَضَّلۡنٰهُمۡ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ​ۚ‏

یقیناً ہم نے عطا کی تھی بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور نبوت۔ اور ہم نے رزق دیا تھا انہیں پاکیزہ، اور ہم نے فضیلت دی انہیں تمام جہانوں پر

آیت 1745:17
پارہ 25•صفحہ 451
وَاٰتَيۡنٰهُمۡ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ​ ۚ فَمَا اخۡتَلَفُوۡۤا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ ۙ بَغۡيًاۢ بَيۡنَهُمۡ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ‏

اور ہم نے عطاکیں انہیں دلیلیں امر (یعنی دین) کی تو انہوں نے اختلاف کیا بعد اس کے کہ آچکا تھا ان کے پاس علم آپسی ضد میں، بیشک تمہارا رب فیصلہ کر دے گا ان کے درمیان قیامت کے دن جن (چیزوں) میں یہ اختلاف کر رہے ہیں

آیت 1845:18
پارہ 25•صفحہ 451
ثُمَّ جَعَلۡنٰكَ عَلٰى شَرِيۡعَةٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ فَاتَّبِعۡهَا وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

پھر ہم نے ڈالا آپ کو شریعت پر دین کے، تو آپ اتباع کریں اس کی۔ اور نہ اتباع کریں ان (کفار) کی خواہشوں کی جو علم نہیں رکھتے

آیت 1945:19
پارہ 25•صفحہ 451
اِنَّهُمۡ لَنۡ يُّغۡنُوۡا عَنۡكَ مِنَ اللّٰهِ شَيۡــًٔـا​ ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ​ ۚ وَاللّٰهُ وَلِىُّ الۡمُتَّقِيۡنَ‏

بیشک یہ لوگ ہرگز کام نہیں آسکتے آپ کے اللہ کے پاس کچھ بھی، اور بیشک ظالم دوست ہیں ایک دوسرے کے، اور اللہ دوست ہے متقیوں کا

آیت 2045:20
پارہ 25•صفحہ 451
هٰذَا بَصَاٮِٕرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَ‏

یہ (قرآن) بصیرت (یعنی نصیحت) ہے لوگوں کیلئے اور ہدایت اور رحمت ہے اس قوم کے لئے جو یقین رکھتی ہے

آیت 2145:21
پارہ 25•صفحہ 451
اَمۡ حَسِبَ الَّذِيۡنَ اجۡتَـرَحُوا السَّيِّاٰتِ اَنۡ نَّجۡعَلَهُمۡ كَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ سَوَآءً مَّحۡيَاهُمۡ وَمَمَاتُهُمۡ​ ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ‏

کیا یہ گمان ہے ان لوگوں کا جو برے کام کرتے ہیں کہ ہم انہیں ان لوگوں جیسا کر دیں گے جو ایمان لائے اور نیک کام کئے، کیا ان کا زندہ رہنا اور ان کا مردہ ہونا برابر ہے، برا ہے وہ فیصلہ جو وہ کر رہے ہیں

آیت 2245:22
پارہ 25•صفحہ 451
وَ خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ وَلِتُجۡزٰى كُلُّ نَفۡسٍۢ بِمَا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏

اور اسی نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو برحق (یعنی درست) اور تاکہ بدلہ دیا جائے ہر شخص کو جو اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

آیت 2345:23
پارہ 25•صفحہ 451
اَفَرَءَيۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰٮهُ وَاَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰى عِلۡمٍ وَّخَتَمَ عَلٰى سَمۡعِهٖ وَقَلۡبِهٖ وَجَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً  ؕ فَمَنۡ يَّهۡدِيۡهِ مِنۡۢ بَعۡدِ اللّٰهِ​ ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ‏

کیا آپ نے اسے دیکھا جس نے بنارکھا ہے اپنا معبود اپنی خواہش کو تو گمراہ کر دیا اسے اللہ نے اپنے علم کیوجہ سے اور مہر لگادی اس کے کان اور دل پر، اور ڈال دیا اس کی آنکھ پر پردہ، تو کون ہدایت دے گا اسے اللہ کے بعد؟ کیا تم غور نہیں کرتے

آیت 2445:24
پارہ 25•صفحہ 451
وَقَالُوۡا مَا هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا نَمُوۡتُ وَنَحۡيَا وَمَا يُهۡلِكُنَاۤ اِلَّا الدَّهۡرُ​ؕ وَمَا لَهُمۡ بِذٰلِكَ مِنۡ عِلۡمٍ​ ۚ اِنۡ هُمۡ اِلَّا يَظُنُّوۡنَ‏

اور انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا کی زندگی ہے، ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں، اور ہمیں زمانہ (بوڑھا اور حادثہ) ہلاک کرتا ہے، اور انہیں اس کا کچھ علم نہیں یہ تو صرف گمان لگاتے ہیں

آیت 2545:25
پارہ 25•صفحہ 451
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا ائۡتُوۡا بِاٰبَآٮِٕنَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور جب تلاوت کی جاتی ہے ان کے سامنے ہماری واضح آیتوں کی، تو وہ اپنی حجت میں کہتے ہیں، لے آؤ ہمارے باپ داداؤں کو اگر تم سچے ہو

آیت 2645:26
پارہ 25•صفحہ 452
قُلِ اللّٰهُ يُحۡيِيۡكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يَجۡمَعُكُمۡ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے! اللہ ہی تمہیں حیات دیتا ہے پھر وہی تمہیں موت دے گا، پھر وہی تمہیں جمع کرے گا قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں، اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

آیت 2745:27
پارہ 25•صفحہ 452
وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّخۡسَرُ الۡمُبۡطِلُوۡنَ‏

اللہ ہی کی بادشاہت ہے آسمانوں اور زمین کی، اور جس دن قائم ہو گی قیامت اس دن خسارے میں ہوں گے باطل

آیت 2845:28
پارہ 25•صفحہ 452
وَتَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِيَةً​ كُلُّ اُمَّةٍ تُدۡعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَا ؕ اَلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور آپ دیکھیں گے ہر امت کو گھٹنوں کے بل (خوف سے) ہر امت کو بلایا جائے گا انکے نامہ اعمال کی طرف کہ آج تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے

آیت 2945:29
پارہ 25•صفحہ 452
هٰذَا كِتٰبُنَا يَنۡطِقُ عَلَيۡكُمۡ بِالۡحَقِّ​ؕ اِنَّا كُنَّا نَسۡتَنۡسِخُ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

یہ ہے ہماری کتاب جو بول رہی ہے تمہارے بارے میں حق (یعنی سچ) بیشک ہم لکھوا لیا کرتے تھے جو تم عمل کیا کرتے تھے

آیت 3045:30
پارہ 25•صفحہ 452
فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُدۡخِلُهُمۡ رَبُّهُمۡ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ​ ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡمُبِيۡنُ‏

تو جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے، تو داخل کرے گا انہیں ان کا رب اپنی رحمت (یعنی جنت) میں، یہی کامیابی ہے کھلی ہوئی

آیت 3145:31
پارہ 25•صفحہ 452
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَفَلَمۡ تَكُنۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَاسۡتَكۡبَرۡتُمۡ وَكُنۡتُمۡ قَوۡمًا مُّجۡرِمِيۡنَ‏

اور لیکن جنہوں نے کفر کیا (میں کہوں گا) کیا میری آیتیں تمہیں سنائی نہیں جاتی تھیں تو تم تکبر کرتے رہے، اور تم ہو گئے مجرم لوگ

آیت 3245:32
پارہ 25•صفحہ 452
وَاِذَا قِيۡلَ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّالسَّاعَةُ لَا رَيۡبَ فِيۡهَا قُلۡتُمۡ مَّا نَدۡرِىۡ مَا السَّاعَةُ ۙ اِنۡ نَّـظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّمَا نَحۡنُ بِمُسۡتَيۡقِنِيۡنَ‏

اور جب کہا جاتا تھا (تم سے) کہ بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں، تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہے ہم کچھ گمان رکھتے ہیں (قیامت پر، لیکن) ہمیں یقین نہیں ہے

آیت 3345:33
پارہ 25•صفحہ 452
وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

اور ظاہر ہو جائیں گی ان کی برائیاں جو وہ کیا کرتے تھے، اور الٹا پڑے گا ان پر وہ مذاق جو وہ اڑایا کرتے تھے

آیت 3445:34
پارہ 25•صفحہ 452
وَقِيۡلَ الۡيَوۡمَ نَنۡسٰٮكُمۡ كَمَا نَسِيۡتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا وَمَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ‏

اور کہا جائے گا کہ آج ہم تمہیں بھلا دیں گے، جیسا کہ تم نے بھلا دیا تھا اپنے اس دن کی ملاقات کو اور تمہارا ٹھکانہ آگ ہے اور نہیں ہے تمہارے لئے کوئی مددگار

آیت 3545:35
پارہ 25•صفحہ 452
ذٰلِكُمۡ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذۡتُمۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّغَرَّتۡكُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا​ ۚ فَالۡيَوۡمَ لَا يُخۡرَجُوۡنَ مِنۡهَا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُوۡنَ‏

یہ اسلئے کہ بیشک تم نے مذاق اڑایا تھا اللہ کی آیتوں کا اور دھوکے میں رکھا تمہیں دنیا کی زندگی نے، تو آج نہ وہ نکالے جائیں گے اس (دوزخ) سے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی

آیت 3645:36
پارہ 25•صفحہ 452
فَلِلّٰهِ الۡحَمۡدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الۡاَرۡضِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

تو تمام تعریف اللہ ہی کیلئے ہے جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور رب ہے تمام جہانوں کا

آیت 3745:37
پارہ 25•صفحہ 452
وَلَهُ الۡكِبۡرِيَآءُ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

اور اسی (ذات وحدہ لاشریک) کی بڑائی ہے آسمانوں اور زمین میں، اور وہ زبردست حکمت والا ہے