پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 44 • 59 آیات • مکی

الدخان

Ad-Dukhan

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 144:1
پارہ 25•صفحہ 447
حٰمٓ ​ ۛ​ۚ‏

حم

آیت 244:2
پارہ 25•صفحہ 447
وَالۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ ​ ۛ​ۙ‏

قسم ہے اس کھلی کتاب (قرآن) کی

آیت 344:3
پارہ 25•صفحہ 447
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةٍ مُّبٰـرَكَةٍ​ اِنَّا كُنَّا مُنۡذِرِيۡنَ‏

بیشک ہم نے نازل کیا اس (قرآن) کو بابرکت رات (لیلۃ القدر) میں، بیشک ہم ڈرانیوالے ہیں

آیت 444:4
پارہ 25•صفحہ 447
فِيۡهَا يُفۡرَقُ كُلُّ اَمۡرٍ حَكِيۡمٍۙ‏

اسی (رات) میں فرق (یعنی فیصلہ) کیا جاتا ہے ہر حکمت والے کام کا

آیت 544:5
پارہ 25•صفحہ 447
اَمۡرًا مِّنۡ عِنۡدِنَا​ؕ اِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِيۡنَ​ۚ‏

حکم ہماری طرف سے بیشک ہم ہی ہیں بھیجنے والے (قرآن)

آیت 644:6
پارہ 25•صفحہ 447
رَحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُۙ‏

رحمت ہے (یہ قرآن) آپ کے رب کی طرف سے بیشک وہ جانکار سننے والا ہے

آیت 744:7
پارہ 25•صفحہ 447
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا​ۘ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ‏

وہ رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو ان دونوں کے درمیان ہے، اگر تمہیں یقین ہو

آیت 844:8
پارہ 25•صفحہ 447
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ​ؕ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی حیات اور موت دیتا ہے وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلوں کا

آیت 944:9
پارہ 25•صفحہ 447
بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ يَّلۡعَبُوۡنَ‏

بلکہ وہ شک میں کھیل رہے ہیں

آیت 1044:10
پارہ 25•صفحہ 447
فَارۡتَقِبۡ يَوۡمَ تَاۡتِى السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِيۡنٍۙ‏

تو آپ انتظار کریں اس دن کا جب آسمان لائے گا کھلا دھواں

آیت 1144:11
پارہ 25•صفحہ 447
يَغۡشَى النَّاسَ​ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

ڈھانک لے گا وہ (دھواں) لوگوں کو، یہ دردناک عذاب ہو گا

آیت 1244:12
پارہ 25•صفحہ 448
رَبَّنَا اكۡشِفۡ عَنَّا الۡعَذَابَ اِنَّا مُؤۡمِنُوۡنَ‏

(لوگ کہیں گے) اے ہمارے رب! دور کردے ہم سے یہ عذاب اب ہم ایمان لاتے ہیں

آیت 1344:13
پارہ 25•صفحہ 448
اَنّٰى لَهُمُ الذِّكۡرٰى وَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ مُّبِيۡنٌۙ‏

کہاں سے ہو ان کیلئے نصیحت اور یقیناً آئے تھے ان کے پاس واضح رسول

آیت 1444:14
پارہ 25•صفحہ 448
ثُمَّ تَوَلَّوۡا عَنۡهُ وَقَالُوۡا مُعَلَّمٌ مَّجۡنُوۡنٌ​ۘ‏

پھر منہ پھیر لیا (کفار مکہ نے) ان سے اور کہا جانکار مجنوں ہے

آیت 1544:15
پارہ 25•صفحہ 448
اِنَّا كَاشِفُوا الۡعَذَابِ قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ عَآٮِٕدُوۡنَ​ۘ‏

اگر ہم دور کر دیں (تم کفار سے) عذاب تھوڑا تو بیشک تم پھر لوٹ آؤ گے (کفر پر)

آیت 1644:16
پارہ 25•صفحہ 448
يَوۡمَ نَبۡطِشُ الۡبَطۡشَةَ الۡكُبۡـرٰى​ۚ اِنَّا مُنۡتَقِمُوۡنَ‏

جس دن ہم پکڑیں گے بڑی سخت پکڑ (جنگ بدر میں) بیشک ہم انتقام لینے والے ہیں

آیت 1744:17
پارہ 25•صفحہ 448
وَلَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَهُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ كَرِيۡمٌۙ‏

اور یقیناً آزمایا ہم نے ان سے پہلے قوم فرعون کو اور آیا تھا ان کے پاس مکرم رسول (موسیٰ)

آیت 1844:18
پارہ 25•صفحہ 448
اَنۡ اَدُّوۡۤا اِلَىَّ عِبَادَ اللّٰهِ​ؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ‏

کہ (ادا کرو) یعنی حوالے کر مجھے اللہ کے بندوں کو بیشک میں تمہارے لئے امانتدار رسول ہوں

آیت 1944:19
پارہ 25•صفحہ 448
وَّاَنۡ لَّا تَعۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِ​ۚ اِنِّىۡۤ اٰتِيۡكُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ​ۚ‏

اور تم زیادتی نہ کرو اللہ کے سامنے بیشک میں لانے والا ہوں تمہارے سامنے کھلی دلیل

آیت 2044:20
پارہ 25•صفحہ 448
وَاِنِّىۡ عُذۡتُ بِرَبِّىۡ وَرَبِّكُمۡ اَنۡ تَرۡجُمُوۡنِ ۚ‏

اور بیشک میں پناہ مانگتا ہوں اپنے اور تمہارے رب کی کہ تم پتھر مارو مجھے

آیت 2144:21
پارہ 25•صفحہ 448
وَاِنۡ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا لِىۡ فَاعۡتَزِلُوۡنِ‏

اور اگر تم ایمان نہیں لاتے مجھ پر تو الگ رہو مجھ سے (یعنی میرے قتل سے)

آیت 2244:22
پارہ 25•صفحہ 448
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ قَوۡمٌ مُّجۡرِمُوۡنَ‏

تو پکارا اپنے رب کو کہ بیشک یہ مجرم لوگ ہیں

آیت 2344:23
پارہ 25•صفحہ 448
فَاَسۡرِ بِعِبَادِىۡ لَيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَۙ‏

تو (فرمایا) تم نکلو میرے بندوں کو لے کر رات میں، بیشک تمہارا پیچھا کیا جائے گا

آیت 2444:24
پارہ 25•صفحہ 448
وَاتۡرُكِ الۡبَحۡرَ رَهۡوًا​ؕ اِنَّهُمۡ جُنۡدٌ مُّغۡرَقُوۡنَ‏

اور چھوڑ دینا دریا کو جما ہوا، بیشک یہ فوج غرق ہونیوالی ہے

آیت 2544:25
پارہ 25•صفحہ 448
كَمۡ تَرَكُوۡا مِنۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ‏

کتنے ہی چھوڑ گئے (فرعون اور اسکی قوم) باغات اور چشمے

آیت 2644:26
پارہ 25•صفحہ 448
وَّزُرُوۡعٍ وَّمَقَامٍ كَرِيۡمٍۙ‏

اور کھیتیاں اور عمدہ مکان

آیت 2744:27
پارہ 25•صفحہ 448
وَّنَعۡمَةٍ كَانُوۡا فِيۡهَا فٰكِهِيۡنَۙ‏

اور نعمت، جن میں (فرعون اور اسکی قوم) عیش کیا کرتے تھے

آیت 2844:28
پارہ 25•صفحہ 448
كَذٰلِكَ​ وَاَوۡرَثۡنٰهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ‏

اسی طرح (ہوا) اور ہم نے وارث بنا دیا ان کا دوسری قوم (بنی اسرائیل) کو

آیت 2944:29
پارہ 25•صفحہ 448
فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ السَّمَآءُ وَالۡاَرۡضُ وَمَا كَانُوۡا مُنۡظَرِيۡنَ‏

تو نہ روئے ان پر آسمان اور زمین اور نہ انہیں مہلت دی گئی

آیت 3044:30
پارہ 25•صفحہ 448
وَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ مِنَ الۡعَذَابِ الۡمُهِيۡنِۙ‏

اور بیشک ہم نے نجات دی بنی اسرائیل کو گھٹیا عذاب (یعنی مصیبت) سے

آیت 3144:31
پارہ 25•صفحہ 448
مِنۡ فِرۡعَوۡنَ​ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الۡمُسۡرِفِيۡنَ‏

فرعون سے بیشک وہ سرکش اور حد سے بڑھنے والوں میں تھا

آیت 3244:32
پارہ 25•صفحہ 448
وَلَقَدِ اخۡتَرۡنٰهُمۡ عَلٰى عِلۡمٍ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ​ۚ‏

اور یقیناً ہم نے چنا تھا ان (بنی اسرائیل) کو اپنے علم سے جہان والوں پر

آیت 3344:33
پارہ 25•صفحہ 448
وَاٰتَيۡنٰهُمۡ مِّنَ الۡاٰيٰتِ مَا فِيۡهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِيۡنٌ‏

اور ہم نے عطا کی تھیں انہیں نشانیاں جن میں کھلی آزمائش تھی (موسیٰ کے معجزے پر ایمان لانا)

آیت 3444:34
پارہ 25•صفحہ 448
اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ‏

بیشک یہ (کفار مکہ بھی) کہہ رہے ہیں

آیت 3544:35
پارہ 25•صفحہ 448
اِنۡ هِىَ اِلَّا مَوۡتَتُنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُنۡشَرِيۡنَ‏

کہ یہی ہماری پہلی موت ہو گی اور ہم دوبارہ نہیں اٹھائے جائیں گے

آیت 3644:36
پارہ 25•صفحہ 449
فَاۡتُوۡا بِاٰبَآٮِٕنَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

تو لے آؤ (اے نبیؐ) ہمارے باپ دادا کو اگر تم سچے ہو

آیت 3744:37
پارہ 25•صفحہ 449
اَهُمۡ خَيۡرٌ اَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٍۙ وَّ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ​ؕ اَهۡلَكۡنٰهُمۡ​ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا مُجۡرِمِيۡنَ‏

کیا یہ (کفار مکہ) بہتر ہیں یا تبع کی قوم جو ان سے پہلے تھی (ملک یمن میں) ہم نے انہیں ہلاک کر دیا بیشک وہ مجرم لوگ تھے

آیت 3844:38
پارہ 25•صفحہ 449
وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ‏

اور ہم نے نہیں پیدا کیا آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کی چیزوں کو کھیل کیلئے

آیت 3944:39
پارہ 25•صفحہ 449
مَا خَلَقۡنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

ہم نے پیدا کیا ان دونوں کو برحق (آزمائش کیلئے) اور لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے (اس لئے غافل ہیں)

آیت 4044:40
پارہ 25•صفحہ 449
اِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ مِيۡقَاتُهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

بیشک فیصلے کا دن مقرر ہے ان سب کیلئے

آیت 4144:41
پارہ 25•صفحہ 449
يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ مَوۡلًى عَنۡ مَّوۡلًى شَيۡــًٔا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَۙ‏

اس دن نہ کام آئے گا کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی، اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

آیت 4244:42
پارہ 25•صفحہ 449
اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ اللّٰهُ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏

مگر جس پر رحم فرمادے اللہ بیشک وہ زبردست رحم کرنیوالا ہے

آیت 4344:43
پارہ 25•صفحہ 449
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِۙ‏

بیشک زقوم کا درخت

آیت 4444:44
پارہ 25•صفحہ 449
طَعَامُ الۡاَثِيۡمِ ۛۚ   ۖ‏

گناہگار کا کھانا ہو گا

آیت 4544:45
پارہ 25•صفحہ 449
كَالۡمُهۡلِ ۛۚ يَغۡلِىۡ فِى الۡبُطُوۡنِۙ‏

پگھلے ہوئے تانبے کی طرح وہ کھولے گا پیٹ میں

آیت 4644:46
پارہ 25•صفحہ 449
كَغَلۡىِ الۡحَمِيۡمِ‏

جیسے کھولتا ہوا گرم پانی

آیت 4744:47
پارہ 25•صفحہ 449
خُذُوۡهُ فَاعۡتِلُوۡهُ اِلٰى سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ   ۖ‏

پکڑو اسے (اے فرشتو!) اور گھسیٹ کے لے جاؤ اسے جہنم کے بیچ میں

آیت 4844:48
پارہ 25•صفحہ 449
ثُمَّ صُبُّوۡا فَوۡقَ رَاۡسِهٖ مِنۡ عَذَابِ الۡحَمِيۡمِؕ‏

پھر بہاؤ اس کے سر کے اوپر سے عذاب کا کھولتا پانی

آیت 4944:49
پارہ 25•صفحہ 449
ذُقۡ ۖۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡكَرِيۡمُ‏

(دوزخیوں کو کہا جائے گا) چکھو مزہ بیشک تو تو زبردست عزت دار تھا

آیت 5044:50
پارہ 25•صفحہ 449
اِنَّ هٰذَا مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تَمۡتَرُوۡنَ‏

بیشک یہی ہے (ہمارا عذاب) جس میں تم شک کیا کرتے تھے

آیت 5144:51
پارہ 25•صفحہ 449
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ مَقَامٍ اَمِيۡنٍۙ‏

بیشک متقی امن کے مقام میں ہوں گے

آیت 5244:52
پارہ 25•صفحہ 449
فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍ ۙ ۚ‏

باغوں اور چشموں میں

آیت 5344:53
پارہ 25•صفحہ 449
يَّلۡبَسُوۡنَ مِنۡ سُنۡدُسٍ وَّاِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَۚ ۙ‏

وہ پہنے ہوئے (بیٹھے) ہوں گے باریک اور موٹے ریشم کے لباس آمنے سامنے

آیت 5444:54
پارہ 25•صفحہ 449
كَذٰلِكَ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍؕ‏

اسی طرح (ہو گا) اور ہم شادی کرا دیں گے ان کی بڑی آنکھوں والی حوروں سے

آیت 5544:55
پارہ 25•صفحہ 449
يَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِيۡنَۙ‏

وہ مانگیں گے اس میں تمام طرح کے میوے امن (یعنی ٹھاٹ) سے

آیت 5644:56
پارہ 25•صفحہ 449
لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا الۡمَوۡتَ اِلَّا الۡمَوۡتَةَ الۡاُوۡلٰى​ ۚ وَوَقٰٮهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِۙ‏

وہ نہیں چکھیں گے اس (جنت) میں مگر پہلی موت کا مزہ، بچا لے گا انہیں (اللہ) جہنم کے عذاب سے

آیت 5744:57
پارہ 25•صفحہ 449
فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّكَ ​ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏

یہ فضل ہو گا تمہارے رب کا، یہی ہے بڑی کامیابی

آیت 5844:58
پارہ 25•صفحہ 449
فَاِنَّمَا يَسَّرۡنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ‏

تو ہم نے آسان کر دیا اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

آیت 5944:59
پارہ 25•صفحہ 449
فَارۡتَقِبۡ اِنَّهُمۡ مُّرۡتَقِبُوۡنَ‏

تو تم انتظار کرو بیشک وہ بھی انتظار کریں