پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 42 • 53 آیات • مکی

الشورى

Ash-Shuraa

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 142:1
پارہ 25•صفحہ 436
حٰمٓ‏

حٰم

آیت 242:2
پارہ 25•صفحہ 436
عٓسٓقٓ‏

عٓسٓقٓ

آیت 342:3
پارہ 25•صفحہ 436
كَذٰلِكَ يُوۡحِىۡۤ اِلَيۡكَ وَاِلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكَۙ اللّٰهُ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

اسی طرح وحی کی جاتی رہی ہے تیری طرف اور تجھ سے پہلوں کی طرف (اللہ کی طرف سے) جو زبردست حکمت والا ہے

آیت 442:4
پارہ 25•صفحہ 436
لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ؕ وَهُوَ الۡعَلِىُّ الۡعَظِيۡمُ‏

اسی (وحدہ لا شریک) کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور وہ بلند و برتر ہے

آیت 542:5
پارہ 25•صفحہ 436
تَـكَادُ السَّمٰوٰتُ يَتَفَطَّرۡنَ مِنۡ فَوۡقِهِنَّ​ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَيَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ​ؕ اَلَاۤ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ‏

قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں اوپر سے (جلال کیوجہ سے) اور فرشتے تسبیح کرتے ہیں تعریف کے ساتھ اپنے رب کی اور استغفار کرتے ہیں ان کیلئے جو زمین میں ہیں، خبردار! بیشک اللہ بہت مغفرت کرنیوالا اور رحیم ہے

آیت 642:6
پارہ 25•صفحہ 436
وَالَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ اللّٰهُ حَفِيۡظٌ عَلَيۡهِمۡ​ۖ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِوَكِيۡلٍ‏

اور جن لوگوں نے بنا لیا ہے اس کے علاوہ کو دوست (یعنی کارساز) اللہ ان (کی حرکتوں) پر نگہبان ہے، اور آپ نہیں ہیں ان (کفار اور مشرکین) پر وکیل

آیت 742:7
پارہ 25•صفحہ 436
وَكَذٰلِكَ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ قُرۡاٰنًا عَرَبِيًّا لِّـتُـنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰى وَمَنۡ حَوۡلَهَا وَتُنۡذِرَ يَوۡمَ الۡجَمۡعِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ​ؕ فَرِيۡقٌ فِى الۡجَنَّةِ وَفَرِيۡقٌ فِى السَّعِيۡرِ‏

اسی طرح ہم نے وحی کی ہے آپ کی طرف قرآن کو عربی میں، تاکہ آپ ڈرائیں مکہ والوں اور اس کے آس پاس والوں کو اور آپ ڈرائیں جمع ہونے کے دن سے جس میں کوئی شک نہیں، ایک فریق جنت میں ہو گا اور ایک فریق جہنم میں

آیت 842:8
پارہ 25•صفحہ 436
وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَهُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّلٰـكِنۡ يُّدۡخِلُ مَنۡ يَّشَآءُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ​ؕ وَالظّٰلِمُوۡنَ مَا لَهُمۡ مِّنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏

اور اگر اللہ چاہتا تو بنا دیتا ان سب کو ایک ہی امت میں، اور لیکن وہ داخل کرتا ہے جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں، اور ظالموں کا نہ کوئی دوست ہے اور نہ ہی کوئی مددگار

آیت 942:9
پارہ 25•صفحہ 436
اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ​ۚ فَاللّٰهُ هُوَ الۡوَلِىُّ وَهُوَ يُحۡىِ الۡمَوۡتٰى وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

کیا ان (کفار اور مشرکین) نے بنا لئے ہیں اسکے سوا اور معبود، تو (یقینا) اللہ ہی معبود ہے وہی حیات دیتا ہے مُردوں کو اور وہی ہر چیز پر قادر ہے

آیت 1042:10
پارہ 25•صفحہ 436
وَمَا اخۡتَلَـفۡتُمۡ فِيۡهِ مِنۡ شَىۡءٍ فَحُكۡمُهٗۤ اِلَى اللّٰهِ​ ؕ ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ رَبِّىۡ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُۖ وَاِلَيۡهِ اُنِيۡبُ‏

اور جو تم نے اختلاف کیا ہے اس (دین) کی کسی چیز میں تو اس کا فیصلہ اللہ کے پاس ہے یہ اللہ میرا رب ہے جس پر میں نے توکل کیا، اور اسکی طرف میں رجوع کرتا ہوں

آیت 1142:11
پارہ 25•صفحہ 436
فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ اَزۡوَاجًا وَّ مِنَ الۡاَنۡعَامِ اَزۡوَاجًا​ ۚ يَذۡرَؤُكُمۡ فِيۡهِ​ ؕ لَيۡسَ كَمِثۡلِهٖ شَىۡءٌ ​ۚ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ‏

وہ پیدا کرنیوالا ہے آسمانوں اور زمین کا، اسی نے بنائے تمہارے لئے تمہی میں سے جوڑے اور چوپایوں کے جوڑے (بنائے) وہ پھیلا رہا ہے تمہیں اس (زمین) میں، نہیں ہے اسی کی طرح کوئی بھی، اور وہ سننے اور دیکھنے والا ہے

آیت 1242:12
پارہ 25•صفحہ 437
لَهٗ مَقَالِيۡدُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ۚ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُ​ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

اسی کے پاس ہے کنجیاں آسمانوں اور زمین کی، وہ زیادہ دیتا ہے رزق جسے چاہتا ہے، اور تنگ بھی کرتا ہے، بیشک وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

آیت 1342:13
پارہ 25•صفحہ 437
شَرَعَ لَـكُمۡ مِّنَ الدِّيۡنِ مَا وَصّٰى بِهٖ نُوۡحًا وَّالَّذِىۡۤ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ وَمَا وَصَّيۡنَا بِهٖۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى وَعِيۡسٰٓى اَنۡ اَقِيۡمُوا الدِّيۡنَ وَ لَا تَتَفَرَّقُوۡا فِيۡهِ​ؕ كَبُـرَ عَلَى الۡمُشۡرِكِيۡنَ مَا تَدۡعُوۡهُمۡ اِلَيۡهِ​ ؕ اَللّٰهُ يَجۡتَبِىۡۤ اِلَيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡۤ اِلَيۡهِ مَنۡ يُّنِيۡبُ‏

(اللہ نے) شریعت بنادی تمہارے لئے دین کو، جس کی وصیت کی اس نے نوح کو، اور جس کی وحی کی ہم نے تمہاری طرف، اور جس کی وصیت کی ہم نے ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو، کہ تم قائم کرو (اس) دین کو، اور تفرقہ نہ ڈالو اس میں، مشکل ہے مشرکین پر (یہ دین) جس کی طرف آپ بلا رہے ہیں انہیں اللہ چن لیتا ہے اپنی طرف جسے وہ چاہتا ہے، اور ہدایت اسی کو دیتا ہے اپنی طرف جو رجوع کرتا ہے

آیت 1442:14
پارہ 25•صفحہ 437
وَمَا تَفَرَّقُوۡۤا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ بَغۡيًاۢ بَيۡنَهُمۡ​ؕ وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ​ؕ وَ اِنَّ الَّذِيۡنَ اُوۡرِثُوا الۡكِتٰبَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ لَفِىۡ شَكٍّ مِّنۡهُ مُرِيۡبٍ‏

اور ان لوگوں نے تفرقہ کیا بعد اس کے کہ آچکا ان کے پاس علم آپسی ضد میں، اور اگر (قیامت کی) بات طے نہ ہوتی آپ کے رب کی طرف سے ایک وقت مقرر تک (تو) یقیناً فیصلہ ہو جاتا ان کے درمیان اور بیشک جو وارث بنے اہل کتاب اپنے پہلے (اہل کتاب) کے بعد وہ بھی شک ہی شک میں ہیں اس (قرآن) میں

آیت 1542:15
پارہ 25•صفحہ 437
فَلِذٰلِكَ فَادۡعُ​ ۚ وَاسۡتَقِمۡ كَمَاۤ اُمِرۡتَ​ۚ وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَهُمۡ​ۚ وَقُلۡ اٰمَنۡتُ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنۡ كِتٰبٍ​​ۚ وَاُمِرۡتُ لِاَعۡدِلَ بَيۡنَكُمُ​ؕ اَللّٰهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمۡ​ؕ لَـنَاۤ اَعۡمَالُـنَا وَلَـكُمۡ اَعۡمَالُكُمۡ​ۚ لَا حُجَّةَ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمُ​ؕ اَللّٰهُ يَجۡمَعُ بَيۡنَنَا​ۚ وَاِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُؕ‏

تو اس (قرآن) کی طرف تم بلاؤ اور جمے رہو جیسا کہ تم کو حکم دیا گیا ہے، اور اتباع نہ کرو ان کی خواہشوں کی اور کہو میں ایمان لایا اس کتاب پر جو اللہ نے نازل کی، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں انصاف کروں تمہارے درمیان، اللہ ہمارا اور تمہارا رب ہے، ہمارے اعمال ہمارے اور تمہارے تمہارے لئے ہیں، کوئی حجت نہیں ہمارے اور تمہارے درمیان، اللہ جمع کرے گا ہم کو، اور اسی کی طرف لوٹنا ہے

آیت 1642:16
پارہ 25•صفحہ 437
وَالَّذِيۡنَ يُحَآجُّوۡنَ فِى اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا اسۡتُجِيۡبَ لَهٗ حُجَّتُهُمۡ دَاحِضَةٌ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ وَعَلَيۡهِمۡ غَضَبٌ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ‏

اور جو حجت کرتے ہیں اللہ (کی باتوں) میں بعد اس کے کہ قبول کر لی ہیں انہیں (مسلمانوں نے) ان کی حجت باطل ہے ان کے رب کے نزدیک، اور ان پر غضب ہے اور ان کے لئے سخت عذاب ہے

آیت 1742:17
پارہ 25•صفحہ 437
اَللّٰهُ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَقِّ وَالۡمِيۡزَانَ​ؕ وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيۡبٌ‏

اللہ ہی ہے جس نے نازل کی ہے کتاب حق کے ساتھ اور میزان (یعنی انصاف) اور آپ کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی ہو؟

آیت 1842:18
پارہ 25•صفحہ 438
يَسۡتَعۡجِلُ بِهَا الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهَا​ ۚ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مُشۡفِقُوۡنَ مِنۡهَا ۙ وَيَعۡلَمُوۡنَ اَنَّهَا الۡحَقُّ ​ ؕ اَلَاۤ اِنَّ الَّذِيۡنَ يُمَارُوۡنَ فِى السَّاعَةِ لَفِىۡ ضَلٰلٍۢ بَعِيۡدٍ‏

وہ جلدی کر رہے ہیں اس (قیامت) کے بارے میں جو ایمان نہیں رکھتے اس پر، اور جو ایمان رکھتے ہیں وہ تو اس سے ڈرتے ہیں، اور وہ جانتے ہیں کہ بیشک وہ برحق ہے، خبردار! بیشک جو جھگڑ رہے ہیں قیامت کے بارے میں بیشک وہ دور کی گمراہی میں ہیں

آیت 1942:19
پارہ 25•صفحہ 438
اَللّٰهُ لَطِيۡفٌۢ بِعِبَادِهٖ يَرۡزُقُ مَنۡ يَّشَآءُ​ۚ وَهُوَ الۡقَوِىُّ الۡعَزِيۡزُ‏

اللہ لطیف (یعنی مہربان) ہے اپنے بندوں پر وہ رزق دیتا ہے جسے چاہتا ہے، اور وہ زبردست قوت والا ہے

آیت 2042:20
پارہ 25•صفحہ 438
مَنۡ كَانَ يُرِيۡدُ حَرۡثَ الۡاٰخِرَةِ نَزِدۡ لَهٗ فِىۡ حَرۡثِهٖ​ۚ وَمَنۡ كَانَ يُرِيۡدُ حَرۡثَ الدُّنۡيَا نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا وَمَا لَهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنۡ نَّصِيۡبٍ‏

جس کا ارادہ آخرت کی کھیتی ہو، ہم زیادہ دیتے ہیں اسے اس کی کھیتی میں اور جس کا ارادہ (صرف) دنیا کی کھیتی کا ہو، تو ہم عطا کرتے ہیں اسے اسی سے، اور ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں

آیت 2142:21
پارہ 25•صفحہ 438
اَمۡ لَهُمۡ شُرَكٰٓؤُا شَرَعُوۡا لَهُمۡ مِّنَ الدِّيۡنِ مَا لَمۡ يَاۡذَنۡۢ بِهِ اللّٰهُ​ؕ وَلَوۡلَا كَلِمَةُ الۡفَصۡلِ لَقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ​ؕ وَاِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ لَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

کیا ان کے شرکاء نے شریعت بنائی ہیں ان کے لئے دین میں جس کی اجازت اللہ نے نہیں دی ہے، اور اگر فیصلے کی بات (قیامت) طے نہ ہوتی، تو فیصلہ کر دیا جاتا ان کے درمیان اور بیشک ظالموں کے لئے ہی دردناک عذاب ہے

آیت 2242:22
پارہ 25•صفحہ 438
تَرَى الظّٰلِمِيۡنَ مُشۡفِقِيۡنَ مِمَّا كَسَبُوۡا وَهُوَ وَاقِعٌۢ بِهِمۡ​ؕ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِىۡ رَوۡضَاتِ الۡجَـنّٰتِ​ۚ لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ​ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَضۡلُ الۡكَبِيۡرُ‏

آپ دیکھیں گے ظالموں کو ڈرتے ہوئے جیسا انہوں نے کمایا وہ واقع ہونے والا ہے ان پر، اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ جنت کے باغات میں ہوں گے، ان کے لئے وہ ہو گا جو وہ چاہیں گے اپنے رب کے پاس یہی بہت بڑا فضل ہے

آیت 2342:23
پارہ 25•صفحہ 438
ذٰ لِكَ الَّذِىۡ يُبَشِّرُ اللّٰهُ عِبَادَهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ​ؕ قُلْ لَّاۤ اَسۡـَٔـــلُـكُمۡ عَلَيۡهِ اَجۡرًا اِلَّا الۡمَوَدَّةَ فِى الۡقُرۡبٰى​ؕ وَمَنۡ يَّقۡتَرِفۡ حَسَنَةً نَّزِدۡ لَهٗ فِيۡهَا حُسۡنًا​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ شَكُوۡرٌ‏

یہی وہ (جنت کا وعدہ) ہے جسکی بشارت دیتا ہے اللہ اپنے ان بندوں کو جو ایمان لائے اور عمل کئے نیک (تو) کہہ دیجئے! میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا، مگر رشتے کی محبت (کا ہی لحاظ کرو) جو شخص کرے گا کوئی نیکی تو ہم زیادہ کردیں گے اس کیلئے اس (کام) میں نیکی، بیشک اللہ مغفرت کرنیوالا قدر دان ہے

آیت 2442:24
پارہ 25•صفحہ 438
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا​ ۚ فَاِنۡ يَّشَاِ اللّٰهُ يَخۡتِمۡ عَلٰى قَلۡبِكَ​ ؕ وَيَمۡحُ اللّٰهُ الۡبَاطِلَ وَيُحِقُّ الۡحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖۤ​ ؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏

کیا یہ کہتے ہیں کہ (آپ نے) گھڑ لیا ہے اللہ پر جھوٹ، تو اگر چاہے اللہ تو مہر لگادے آپ کے دل پر (اگر گھڑتے تو) اور اللہ مٹاتا ہے باطل کو اور حق کو حق ثابت کرتا ہے اپنے کلمے سے، بیشک وہ جاننے والا ہے سینے کی باتوں کو

آیت 2542:25
پارہ 25•صفحہ 438
وَهُوَ الَّذِىۡ يَقۡبَلُ التَّوۡبَةَ عَنۡ عِبَادِهٖ وَيَعۡفُوۡا عَنِ السَّيِّاٰتِ وَيَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ۙ‏

اور وہی (اللہ) ہے جو توبہ قبول فرماتا ہے اپنے بندوں کی، اور معاف فرماتا ہے گناہوں کو، اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو

آیت 2642:26
پارہ 25•صفحہ 439
وَيَسۡتَجِيۡبُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَيَزِيۡدُهُمۡ مِّنۡ فَضۡلِهٖ​ؕ وَالۡكٰفِرُوۡنَ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ‏

اور وہ قبول کرتا ہے دعائیں ایمان والوں اور نیک عمل کرنیوالوں کی، اور زیادہ کردیتا ہے انہیں اپنے فضل سے، اور (جو) کفار ہیں ان کیلئے سخت عذاب ہے

آیت 2742:27
پارہ 25•صفحہ 439
وَلَوۡ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزۡقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَلٰكِنۡ يُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَآءُ ​ؕ اِنَّهٗ بِعِبَادِهٖ خَبِيۡرٌۢ بَصِيۡرٌ‏

اور اگر زیادہ کردے اللہ اپنے (تمام) بندوں کی روزی کو، تو یقیناً وہ بغاوت کر دیں زمین میں، اور لیکن اللہ نازل کرتا ہے بقدر ضرورت جسے چاہتا ہے، بیشک وہ اپنے بندوں سے باخبر اور دیکھ رہا ہے

آیت 2842:28
پارہ 25•صفحہ 439
وَهُوَ الَّذِىۡ يُنَزِّلُ الۡغَيۡثَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا قَنَطُوۡا وَيَنۡشُرُ رَحۡمَتَهٗ​ ؕ وَهُوَ الۡوَلِىُّ الۡحَمِيۡدُ‏

اور وہی ہے جو نازل کرتا ہے بارش لوگوں کے ناامید ہو جانے کے بعد اور پھیلا دیتا ہے اپنی رحمت، اور وہ قابل تعریف دوست ہے

آیت 2942:29
پارہ 25•صفحہ 439
وَ مِنۡ اٰيٰتِهٖ خَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَثَّ فِيۡهِمَا مِنۡ دَآبَّةٍ​ ؕ وَهُوَ عَلٰى جَمۡعِهِمۡ اِذَا يَشَآءُ قَدِيۡرٌ‏

اور اس کی نشانیوں میں سے پیدائش ہے آسمانوں اور زمین کی اور اسی نے پھیلایا ہے ان دونوں میں (یعنی آسمانوں اور زمینوں میں) جاندار کو، اور وہ اسکے جمع کرنے پر جب چاہے قادر ہے

آیت 3042:30
پارہ 25•صفحہ 439
وَمَاۤ اَصَابَكُمۡ مِّنۡ مُّصِيۡبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتۡ اَيۡدِيۡكُمۡ وَيَعۡفُوۡا عَنۡ كَثِيۡرٍؕ‏

اور جو پہونچتی ہے تمہیں مصیبت تو وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہے، اور وہ بہت سی باتوں کو (اپنی رحمت سے) معاف فرما دیتا ہے

آیت 3142:31
پارہ 25•صفحہ 439
وَمَاۤ اَنۡـتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ ۖۚ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏

اور تم عاجز نہیں کر سکتے (اللہ کو) زمین میں، اور نہیں ہے تمہارے لئے اللہ کے علاوہ کوئی کارساز، اور نہ ہی مددگار

آیت 3242:32
پارہ 25•صفحہ 439
وَمِنۡ اٰيٰتِهِ الۡجَوَارِ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِؕ‏

اور اس کی نشانیوں میں سے کشتیاں (چلتی) ہیں دریا میں پہاڑوں کی طرح

آیت 3342:33
پارہ 25•صفحہ 439
اِنۡ يَّشَاۡ يُسۡكِنِ الرِّيۡحَ فَيَظۡلَلۡنَ رَوَاكِدَ عَلٰى ظَهۡرِهٖؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوۡرٍۙ‏

اگر وہ چاہے تو روک دے ہوا کو تو وہ (کشتیاں) ہو جائیں کھڑی ان (دریاؤں) کی پیٹھ پر، بیشک اسمیں نشانیاں ہیں ہر صبر اور شکر کرنیوالے کیلئے

آیت 3442:34
پارہ 25•صفحہ 439
اَوۡ يُوۡبِقۡهُنَّ بِمَا كَسَبُوۡا وَيَعۡفُ عَنۡ كَثِيۡرٍ‏

یا وہ تباہ کردے انہیں جیسا انہوں نے کمایا اور وہ معاف کرتا ہے بہت سے (گناہ) کو

آیت 3542:35
پارہ 25•صفحہ 439
وَّيَعۡلَمَ الَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا ؕ مَا لَهُمۡ مِّنۡ مَّحِيۡصٍ‏

اور جان لیں وہ جو جھگڑتے ہیں ہماری نشانیوں میں کہ نہیں ہے ان کیلئے کوئی پناہ

آیت 3642:36
پارہ 25•صفحہ 439
فَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ فَمَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا​ۚ وَمَا عِنۡدَ اللّٰهِ خَيۡرٌ وَّاَبۡقٰى لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَۚ‏

تو جو چیزیں تمہیں عطا کی گئی ہیں وہ (تھوڑا) سامان ہے حیات دنیا کا، اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے ان لوگوں کیلئے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے رب پر ہی توکل کرتے ہیں

آیت 3742:37
پارہ 25•صفحہ 439
وَالَّذِيۡنَ يَجۡتَنِبُوۡنَ كَبٰٓٮِٕرَ الۡاِثۡمِ وَالۡفَوَاحِشَ وَاِذَا مَا غَضِبُوۡا هُمۡ يَغۡفِرُوۡنَ​ۚ‏

اور جو اجتناب کرتے (یعنی بچتے) ہیں کبیرہ گناہوں سے اور بے حیائیوں سے، اور جب کبھی وہ غصہ کرتے ہیں تو معاف کر دیتے ہیں

آیت 3842:38
پارہ 25•صفحہ 439
وَالَّذِيۡنَ اسۡتَجَابُوا لِرَبِّهِمۡ وَاَقَامُوۡا الصَّلٰوةَ وَاَمۡرُهُمۡ شُوۡرٰى بَيۡنَهُمۡ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ​ۚ‏

اور یہی ہیں وہ جو قبول کرتے ہیں اپنے رب کو اور نماز قائم کرتے ہیں، اور اپنے معاملے میں مشورہ کرتے ہیں آپس میں، اور جو کچھ ہم نے رزق دیا ہے انہیں اس میں سے خرچ کرتے ہیں

آیت 3942:39
پارہ 25•صفحہ 440
وَالَّذِيۡنَ اِذَاۤ اَصَابَهُمُ الۡبَغۡىُ هُمۡ يَنۡتَصِرُوۡنَ‏

اور جب پہونچتی ہے ان پر زیادتی تو وہ بدلہ لیتے ہیں

آیت 4042:40
پارہ 25•صفحہ 440
وَجَزٰٓؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثۡلُهَا​ۚ فَمَنۡ عَفَا وَاَصۡلَحَ فَاَجۡرُهٗ عَلَى اللّٰهِ​ؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور بدلہ برائی کا اسی جیسی برائی سے (لیتے ہیں) اور جو معاف کرے اور اصلاح کرے تو اس کا اجر اللہ پر ہے، بیشک اللہ محبت نہیں کرتا ظالموں سے

آیت 4142:41
پارہ 25•صفحہ 440
وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعۡدَ ظُلۡمِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ مَا عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ سَبِيۡلٍؕ‏

اور جو بدلہ لے اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد، تو یہ وہ ہیں جن پر کوئی راستہ (یعنی گناہ) نہیں

آیت 4242:42
پارہ 25•صفحہ 440
اِنَّمَا السَّبِيۡلُ عَلَى الَّذِيۡنَ يَظۡلِمُوۡنَ النَّاسَ وَ يَبۡغُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

بے شک راستہ (یعنی گناہ) تو ان پر ہے جو ظلم کریں لوگوں پر، اور بغاوت (و فساد) کریں زمین میں ناحق، یہی وہ لوگ ہیں جن کیلئے (اللہ کی طرف سے) دردناک عذاب ہے

آیت 4342:43
پارہ 25•صفحہ 440
وَلَمَنۡ صَبَرَ وَغَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ‏

اور جو صبر کرے اور معاف کردے (تو) بیشک یہ یقیناً ہمت کے کام ہیں

آیت 4442:44
پارہ 25•صفحہ 440
وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ وَّلِىٍّ مِّنۡۢ بَعۡدِهٖ​ ؕ وَتَرَى الظّٰلِمِيۡنَ لَمَّا رَاَوُا الۡعَذَابَ يَقُوۡلُوۡنَ هَلۡ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنۡ سَبِيۡلٍ​ۚ‏

اور جسے اللہ گمراہ کردے تو نہیں ہے اس کے لئے کوئی دوست اس کے بعد، اور تم دیکھو گے ظالموں کو جب وہ عذاب کو دیکھ لیں گے تو کہیں گے کہ کیا (اب دنیا میں) لوٹنے کا کوئی راستہ ہے

آیت 4542:45
پارہ 25•صفحہ 440
وَتَرٰٮهُمۡ يُعۡرَضُوۡنَ عَلَيۡهَا خٰشِعِيۡنَ مِنَ الذُّلِّ يَنۡظُرُوۡنَ مِنۡ طَرۡفٍ خَفِىٍّ​ ؕ وَقَالَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ الۡخٰسِرِيۡنَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ وَاَهۡلِيۡهِمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ ؕ اَلَاۤ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ فِىۡ عَذَابٍ مُّقِيۡمٍ‏

اور تم دیکھو گے انہیں جب وہ پیش کئے جائیں گے اس (جہنم) پر، ڈر رہے ہوں گے ذلت سے اور دیکھیں گے چھپی نظروں سے، اور کہیں گے ایمان والے بیشک خسارے میں وہی ہے جنہوں نے خسارے میں رکھا اپنے آپ کو اور اپنے گھرانے کو (آج) قیامت کے دن، خبردار! بیشک ظالم ہمیشہ کے عذاب میں رہیں گے

آیت 4642:46
پارہ 25•صفحہ 440
وَمَا كَانَ لَهُمۡ مِّنۡ اَوۡلِيَآءَ يَنۡصُرُوۡنَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ​ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ سَبِيۡلٍؕ‏

اور نہ ہو گا ان کے لئے (قیامت کے دن) کوئی مددگار جو مدد کرے ان کی اللہ کے علاوہ اور جسے اللہ گمراہ کردے اس کے لئے کوئی راستہ نہیں

آیت 4742:47
پارہ 25•صفحہ 440
اِسۡتَجِيۡبُوۡا لِرَبِّكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ يَوۡمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ​ؕ مَا لَكُمۡ مِّنۡ مَّلۡجَاٍ يَّوۡمَٮِٕذٍ وَّمَا لَكُمۡ مِّنۡ نَّكِيۡرٍ‏

(اے لوگو!) قبول کرو اپنے رب (کے احکام) کو اس سے پہلے کہ آجائے وہ دن جو نہ ہور د اس کے لیے اللہ کی طرف سے، نہ ہو گی تمہارے لئے کوئی پناہ اس دن اور نہ تم انکار کرسکو گے (قیامت کے دن)

آیت 4842:48
پارہ 25•صفحہ 440
فَاِنۡ اَعۡرَضُوۡا فَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيۡظًا​ؕ اِنۡ عَلَيۡكَ اِلَّا الۡبَلٰغُ​ ؕ وَاِنَّاۤ اِذَاۤ اَذَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنَّا رَحۡمَةً فَرِحَ بِهَا​ۚ وَاِنۡ تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ فَاِنَّ الۡاِنۡسَانَ كَفُوۡرٌ‏

تو اگر یہ (کفار) اعراض کریں تو نہیں بھیجا ہم نے آپ کو ان پر محافظ بنا کر، آپ کے ذمہ تو صرف (پیغام) پہونچانا ہے، اور جب ہم مزہ چکھاتے ہیں انسان کو اپنی رحمت کا تو وہ خوش ہو جاتا ہے اس سے، اور اگر پہونچتی ہے انہیں مصیبت انکے اعمال کیوجہ سے تو بیشک انسان بڑا ہی ناشکرا ہو جاتا ہے

آیت 4942:49
پارہ 25•صفحہ 441
لِّـلَّـهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ​ؕ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ​ ؕ يَهَبُ لِمَنۡ يَّشَآءُ اِنَاثًا وَّيَهَبُ لِمَنۡ يَّشَآءُ الذُّكُوۡرَ ۙ‏

اللہ ہی کی بادشاہت ہے آسمانوں کی اور زمین کی وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے (اور) وہ عطا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں، اور عطا کرتا ہے جسے چاہتا ہے بیٹے

آیت 5042:50
پارہ 25•صفحہ 441
اَوۡ يُزَوِّجُهُمۡ ذُكۡرَانًا وَّاِنَاثًا​ ۚ وَيَجۡعَلُ مَنۡ يَّشَآءُ عَقِيۡمًا​ؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌ قَدِيۡرٌ‏

یا جوڑا دیتا ہے انہیں بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی، اور (مصلحت کے مدنظر) بنا دیتا ہے جسے چاہتا ہے بانجھ، بیشک وہ بہت جاننے والا بہت قدرت والا ہے

آیت 5142:51
پارہ 25•صفحہ 441
وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنۡ يُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحۡيًا اَوۡ مِنۡ وَّرَآىٴِ حِجَابٍ اَوۡ يُرۡسِلَ رَسُوۡلًا فَيُوۡحِىَ بِاِذۡنِهٖ مَا يَشَآءُ​ؕ اِنَّهٗ عَلِىٌّ حَكِيۡمٌ‏

اور ممکن نہیں کسی بشر کیلئے کہ اللہ اس سے کلام کرے مگر وحی کے ذریعے یا پردے کے پیچھے سے، یا بھیجے کسی فرشتے کو اور وہ (فرشتہ) وحی کرے اسکے حکم سے جو اللہ چاہے، بیشک وہ اعلیٰ اور حکمت والا ہے

آیت 5242:52
پارہ 25•صفحہ 441
وَكَذٰلِكَ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ رُوۡحًا مِّنۡ اَمۡرِنَا​ ؕ مَا كُنۡتَ تَدۡرِىۡ مَا الۡكِتٰبُ وَلَا الۡاِيۡمَانُ وَلٰـكِنۡ جَعَلۡنٰهُ نُوۡرًا نَّهۡدِىۡ بِهٖ مَنۡ نَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِنَا​ ؕ وَاِنَّكَ لَتَهۡدِىۡۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍۙ‏

اور اسی طرح ہم نے وحی کی آپکی طرف روح (یعنی قرآن) کو اپنے حکم سے آپ نہیں جانتے تھے کہ کتاب اور ایمان کیا ہے؟ اور لیکن ہم نے بنایا ہے اس (قرآن) کو نور، ہم ہدایت دیتے ہیں اس (نور) کے ذریعے جسے ہم چاہتے ہیں اپنے بندوں میں سے، اور بیشک آپ یقیناً راہ دکھاتے ہیں سیدھے راستے کی

آیت 5342:53
پارہ 25•صفحہ 441
صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِىۡ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ؕ اَلَاۤ اِلَى اللّٰهِ تَصِيۡرُ الۡاُمُوۡرُ‏

اللہ کے راستے کی، اسی (اللہ) کیلئے ہے جو کچھ بھی ہے آسمانوں اور جو کچھ ہے زمین میں، خبردار! اللہ ہی کی طرف تمام امور لوٹتے ہیں