پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 41 • 54 آیات • مکی

فصلت

Fussilat

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 141:1
پارہ 24•صفحہ 430
حٰمٓ​ ۚ‏

حٰم

آیت 241:2
پارہ 24•صفحہ 430
تَنۡزِيۡلٌ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ​ۚ‏

نازل کی گئی ہے (یہ کتاب) رحمان اور رحیم کی طرف سے

آیت 341:3
پارہ 24•صفحہ 430
كِتٰبٌ فُصِّلَتۡ اٰيٰتُهٗ قُرۡاٰنًا عَرَبِيًّا لِّقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَۙ‏

اس کتاب کی آیتوں کی تفصیل کی گئی (یہ) قرآن عربی میں ہے اس قوم کیلئے جو جانتی ہے (عربی زبان)

آیت 441:4
پارہ 24•صفحہ 430
بَشِيۡرًا وَّنَذِيۡرًا​ ۚ فَاَعۡرَضَ اَكۡثَرُهُمۡ فَهُمۡ لَا يَسۡمَعُوۡنَ‏

بشارت سنانیوالی اور ڈرانیوالی ہے پھر بھی اعراض کرتے ہیں ان کے اکثر لوگ اور سنتے نہیں

آیت 541:5
پارہ 24•صفحہ 430
وَقَالُوۡا قُلُوۡبُنَا فِىۡۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَاۤ اِلَيۡهِ وَفِىۡۤ اٰذَانِنَا وَقۡرٌ وَّمِنۡۢ بَيۡنِنَا وَبَيۡنِكَ حِجَابٌ فَاعۡمَلۡ اِنَّنَا عٰمِلُوۡنَ‏

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں پر پردہ ہے جس کی طرف تم بلا رہے ہو ہمیں، اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے، اور ہمارے اور تمہارے درمیان حجاب ہے، تو تم عمل کرو اور بیشک ہم بھی عمل کر رہے ہیں

آیت 641:6
پارہ 24•صفحہ 430
قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ يُوۡحٰٓى اِلَىَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ فَاسۡتَقِيۡمُوۡۤا اِلَيۡهِ وَاسۡتَغۡفِرُوۡهُ​ ؕ وَوَيۡلٌ لِّلۡمُشۡرِكِيۡنَ ۙ‏

کہہ دیجئے! کہ میں بشر ہوں تمہاری طرح مجھ پر وحی نازل کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک ہی ہے، تو تم قائم رہو اس (اللہ) کی طرف اور مغفرت چاہو اسی سے، اور تباہی ہے مشرکوں کیلئے

آیت 741:7
پارہ 24•صفحہ 430
الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏

(یہ مشرکین وہی لوگ ہیں) جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور یہی ہیں وہ جو آخرت کے انکاری ہیں

آیت 841:8
پارہ 24•صفحہ 430
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ‏

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے ان کے لئے اجر ہے نہ ختم ہونے والا

آیت 941:9
پارہ 24•صفحہ 430
قُلۡ اَٮِٕنَّكُمۡ لَتَكۡفُرُوۡنَ بِالَّذِىۡ خَلَقَ الۡاَرۡضَ فِىۡ يَوۡمَيۡنِ وَتَجۡعَلُوۡنَ لَهٗۤ اَنۡدَادًا​ؕ ذٰلِكَ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ​ۚ‏

آپ کہہ دیجئے! کہ کیا تم انکار کرتے ہو اس (اللہ رب العزت) کا جس نے پیدا کیا زمین کو دو دنوں میں اور تم بناتے ہو اس کا شریک، یہی رب ہے سارے جہاں کا

آیت 1041:10
پارہ 24•صفحہ 431
وَجَعَلَ فِيۡهَا رَوَاسِىَ مِنۡ فَوۡقِهَا وَبٰرَكَ فِيۡهَا وَقَدَّرَ فِيۡهَاۤ اَقۡوَاتَهَا فِىۡۤ اَرۡبَعَةِ اَيَّامٍؕ سَوَآءً لِّلسَّآٮِٕلِيۡنَ‏

اور اس نے بنائے اسمیں پہاڑ اس کے اوپر سے، اور برکت دی اس (زمین) میں، اور مقرر کیں اسمیں غذائیں چار دنوں میں یہ جواب ہے سوال کرنیوالوں کیلئے (جس کے ذہن میں سوال ہو)

آیت 1141:11
پارہ 24•صفحہ 431
ثُمَّ اسۡتَـوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًا ؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏

پھر توجہ کی آسمان کی طرف اور وہ (آسمان) دھواں تھا، تو فرمایا اس سے اور زمین سے کہ آؤ تم دونوں خوشی سے یا ناخوشی سے، دونوں نے کہا ہم آتے ہیں اطاعت گزار بن کر

آیت 1241:12
پارہ 24•صفحہ 431
فَقَضٰٮهُنَّ سَبۡعَ سَمٰوَاتٍ فِىۡ يَوۡمَيۡنِ وَاَوۡحٰى فِىۡ كُلِّ سَمَآءٍ اَمۡرَهَا​ ؕ وَزَ يَّـنَّـا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ ​ۖ وَحِفۡظًا ​ؕ ذٰ لِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِ‏

تو فیصلہ فرمایا سات آسمان (بنانے) کا دو دنوں میں اور وحی کی (یعنی حکم دیا) ہر آسمان میں اس کے کام کے متعلق، اور ہم نے مزین کیا آسمان دنیا کو ستاروں سے اور حفاظت کی (شیطان سے) یہ تدبیر ہے زبردست علم والے کی

آیت 1341:13
پارہ 24•صفحہ 431
فَاِنۡ اَعۡرَضُوۡا فَقُلۡ اَنۡذَرۡتُكُمۡ صٰعِقَةً مِّثۡلَ صٰعِقَةِ عَادٍ وَّثَمُوۡدَ ؕ‏

تو اگر یہ اعراض کریں تو کہہ دیجئے! کہ میں ڈراتا ہوں تمہیں اس کڑک (والے عذاب) سے جیسی کڑک عاد اور ثمود (پر آئی)

آیت 1441:14
پارہ 24•صفحہ 431
اِذۡ جَآءَتۡهُمُ الرُّسُلُ مِنۡۢ بَيۡنِ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمِنۡ خَلۡفِهِمۡ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ​ؕ قَالُوۡا لَوۡ شَآءَ رَبُّنَا لَاَنۡزَلَ مَلٰٓٮِٕكَةً فَاِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلۡتُمۡ بِهٖ كٰفِرُوۡنَ‏

جب آئے تھے ان کے پاس رسول ان کے آگے اور ان کے پیچھے سے (کہا) کہ تم نہ کرو عبادت اللہ کے سوا کسی کی، تو انہوں نے کہا اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتوں کو بھیجتا (رسول بنا کر) ہم انکار کرتے ہیں ان کا جو تم لے کر آئے ہو

آیت 1541:15
پارہ 24•صفحہ 431
فَاَمَّا عَادٌ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ وَقَالُوۡا مَنۡ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً  ​ؕ اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِىۡ خَلَقَهُمۡ هُوَ اَشَدُّ مِنۡهُمۡ قُوَّةً  ؕ وَكَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَجۡحَدُوۡنَ‏

تو جہاں تک عاد کا تعلق ہے تو انہوں نے تکبر کیا زمین میں ناحق، اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ قوت میں؟ کیا انہوں نے نہیں دیکھا بیشک جس اللہ نے پیدا کیا انہیں وہ ان سے شدید قوت والا ہے، اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے

آیت 1641:16
پارہ 24•صفحہ 431
فَاَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيۡحًا صَرۡصَرًا فِىۡۤ اَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّـنُذِيۡقَهُمۡ عَذَابَ الۡخِزۡىِ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا​ ؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَخۡزٰى​ وَهُمۡ لَا يُنۡصَرُوۡنَ‏

تو بھیجی ہم نے ان پر تیز ہوا منحوس دنوں میں (قوم عاد پر جو ہود علیہ السلام کی قوم ہے) تاکہ ہم مزہ چکھائیں انہیں عذاب کا دنیا کی زندگی میں اور یقینا آخرت کا عذاب زیادہ رسوا کرنے والا ہے اور ان کی مدد نہیں کی جائے گی

آیت 1741:17
پارہ 24•صفحہ 431
وَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَهَدَيۡنٰهُمۡ فَاسۡتَحَبُّوا الۡعَمٰى عَلَى الۡهُدٰى فَاَخَذَتۡهُمۡ صٰعِقَةُ الۡعَذَابِ الۡهُوۡنِ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ​ۚ‏

اور جہاں تک ثمود کا تعلق ہے تو انہوں نے محبوب رکھا اندھے پن کو ہدایت پر، تو پکڑا انہیں ذلت کے عذاب کی کڑک نے، بسبب ان کی کمائی کے (قوم ثمود صالح علیہ السلام کی قوم ہے)

آیت 1841:18
پارہ 24•صفحہ 432
وَ نَجَّيۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَكَانُوۡا يَتَّقُوۡنَ‏

اور ہم نے نجات دی ایمان والوں اور متقیوں کو

آیت 1941:19
پارہ 24•صفحہ 432
وَيَوۡمَ يُحۡشَرُ اَعۡدَآءُ اللّٰهِ اِلَى النَّارِ فَهُمۡ يُوۡزَعُوۡنَ‏

اور اس دن جمع کئے جائیں گے (یہ سارے کے سارے) اللہ کے دشمن آگ کے پاس پھر ان کی صف بندی کی جائے گی

آیت 2041:20
پارہ 24•صفحہ 432
حَتّٰٓى اِذَا مَا جَآءُوۡهَا شَهِدَ عَلَيۡهِمۡ سَمۡعُهُمۡ وَاَبۡصَارُهُمۡ وَجُلُوۡدُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

یہاں تک کہ جب آئیں گے اس (جہنم) کے پاس تو گواہی دیں گے ان پر انکے کان اور انکی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال کی

آیت 2141:21
پارہ 24•صفحہ 432
وَقَالُوۡا لِجُلُوۡدِهِمۡ لِمَ شَهِدْتُّمۡ عَلَيۡنَا​ ؕ قَالُوۡۤا اَنۡطَقَنَا اللّٰهُ الَّذِىۡۤ اَنۡطَقَ كُلَّ شَىۡءٍ وَّهُوَ خَلَقَكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

وہ کہیں گے اپنی کھالوں سے کیسے شہادت دی تم نے ہمارے خلاف، وہ کہیں گی ہمیں بولنے کی قوت دی اللہ نے جس نے بولنے کی قوت دی ہر چیز کو، اور اسی نے تمہیں اول مرتبہ پیدا کیا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 2241:22
پارہ 24•صفحہ 432
وَمَا كُنۡتُمۡ تَسۡتَتِرُوۡنَ اَنۡ يَّشۡهَدَ عَلَيۡكُمۡ سَمۡعُكُمۡ وَلَاۤ اَبۡصَارُكُمۡ وَلَا جُلُوۡدُكُمۡ وَلٰكِنۡ ظَنَنۡتُمۡ اَنَّ اللّٰهَ لَا يَعۡلَمُ كَثِيۡرًا مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور جیسا کہ تم نے چھپ کے کیا تھا (اپنا بد اعمال) کہ (نہیں) گواہی دیں گے تم پر تمہارے کان اور نہ تمہاری آنکھیں اور نہ تمہاری کھالیں، اور لیکن تم نے یہ گمان کیا تھا کہ بیشک اللہ جانتا ہی نہیں تمہارے بہت سے عمل کو

آیت 2341:23
پارہ 24•صفحہ 432
وَذٰلِكُمۡ ظَنُّكُمُ الَّذِىۡ ظَنَنۡتُمۡ بِرَبِّكُمۡ اَرۡدٰٮكُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ مِّنَ الۡخٰسِرِيۡنَ‏

یہ تمہارا گمان تھا جو تم نے گمان کیا تھا (دنیا میں) اپنے رب کے بارے میں، اسی نے تمہیں ہلاک کیا اور تم ہو گئے خسارہ پانے والوں میں سے

آیت 2441:24
پارہ 24•صفحہ 432
فَاِنۡ يَّصۡبِرُوۡا فَالنَّارُ مَثۡوًى لَّهُمۡ​ؕ وَاِنۡ يَّسۡتَعۡتِبُوۡا فَمَا هُمۡ مِّنَ الۡمُعۡتَبِيۡنَ‏

تو (اب آخرت میں) اگر یہ صبر کریں تو بھی آگ ہی ان کا ٹھکانہ ہے، اور اگر یہ توبہ کریں تو ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی

آیت 2541:25
پارہ 24•صفحہ 432
وَقَيَّضۡنَا لَهُمۡ قُرَنَآءَ فَزَيَّنُوۡا لَهُمۡ مَّا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ وَحَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ فِىۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ​ۚ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا خٰسِرِيۡنَ‏

اور ہم نے مقرر کئے ہیں ان کیلئے دوست (شیاطین کو) جنہوں نے مزین کر دئے تھے ان کے اگلے اور پچھلے (اعمال) کو، اور سچ ہوئی ان پر بات (عذاب کی) جس طرح گزری ہوئی امت میں ہوئی ان سے پہلے جنوں اور انسانوں میں سے بیشک وہ ہو گئے خسارہ پانیوالے

آیت 2641:26
پارہ 24•صفحہ 432
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَسۡمَعُوۡا لِهٰذَا الۡقُرۡاٰنِ وَالۡغَوۡا فِيۡهِ لَعَلَّكُمۡ تَغۡلِبُوۡنَ‏

اور کافروں نے کہا کہ مت سنو اس قرآن کو، اور لغو بات کرو اس میں (یعنی چیخو چلاؤ سیٹیاں تالیاں بجاؤ وغیرہ) تاکہ تم غالب آجاؤ

آیت 2741:27
پارہ 24•صفحہ 432
فَلَـنُذِيۡقَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَذَابًا شَدِيۡدًاۙ وَّلَنَجۡزِيَنَّهُمۡ اَسۡوَاَ الَّذِىۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

تو ہم یقیناً مزہ چکھائیں گے ان کافروں کو سخت عذاب کا (قیامت کے دن) اور ضرور بدلہ دیں گے انہیں ان کے برے اعمال کا جو وہ کیا کرتے ہیں

آیت 2841:28
پارہ 24•صفحہ 432
ذٰ لِكَ جَزَآءُ اَعۡدَآءِ اللّٰهِ النَّارُ​ ۚ لَهُمۡ فِيۡهَا دَارُ الۡخُـلۡدِ​ ؕ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَجۡحَدُوۡنَ‏

ان اللہ کے دشمنوں کی سزا (قیامت کے دن) آگ ہے ان کیلئے اسمیں ہمیشہ کا گھر ہے (اسلئے ہے یہ) بدلہ کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے

آیت 2941:29
پارہ 24•صفحہ 433
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَيۡنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ نَجۡعَلۡهُمَا تَحۡتَ اَقۡدَامِنَا لِيَكُوۡنَا مِنَ الۡاَسۡفَلِيۡنَ‏

اور کافر کہیں گے اے ہمارے رب! دکھا دیجئے ہمیں وہ لوگ جنہوں نے گمراہ کیا تھا ہمیں جنوں اور انسانوں کے (تاکہ) ہم ڈالیں ان دونوں کو اپنے قدموں کے نیچے تاکہ دونوں ہو جائیں (جہنم میں) سب سے نیچے

آیت 3041:30
پارہ 24•صفحہ 433
اِنَّ الَّذِيۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسۡتَقَامُوۡا تَتَنَزَّلُ عَلَيۡهِمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ اَلَّا تَخَافُوۡا وَلَا تَحۡزَنُوۡا وَاَبۡشِرُوۡا بِالۡجَـنَّةِ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ‏

بیشک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر قائم رہے (اس پر) نازل ہوتے ہیں ان پر فرشتے (اور کہتے ہیں) تم نہ ڈرو اور نہ غم کرو، اور بشارت سن لو اس جنت کی جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا

آیت 3141:31
پارہ 24•صفحہ 433
نَحۡنُ اَوۡلِيٰٓـؤُکُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَفِى الۡاٰخِرَةِ ۚ وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَا تَشۡتَهِىۡۤ اَنۡفُسُكُمۡ وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَا تَدَّعُوۡنَ ؕ‏

ہم (فرشتے اللہ کی طرف سے) دوست ہیں تمہارے دنیوی زندگی میں اور آخرت میں بھی، اور تمہارے لئے ہے اس (جنت) میں (وہ سب کچھ) جو تم چاہو گے اور تمہارے لئے ہے اسمیں وہ جو تم مانگو گے

آیت 3241:32
پارہ 24•صفحہ 433
نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِيۡمٍ‏

مہمانی ہے غفور (اور) رحیم کی طرف سے

آیت 3341:33
پارہ 24•صفحہ 433
وَمَنۡ اَحۡسَنُ قَوۡلًا مِّمَّنۡ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ اِنَّنِىۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ‏

اور اس سے بہتر بات کس کی ہوگی جو بلائے اللہ کی طرف اور نیک عمل کرے اور کہے کہ بیشک میں مسلمانوں میں سے ہوں

آیت 3441:34
پارہ 24•صفحہ 433
وَلَا تَسۡتَوِى الۡحَسَنَةُ وَ لَا السَّيِّئَةُ ؕ اِدۡفَعۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ فَاِذَا الَّذِىۡ بَيۡنَكَ وَبَيۡنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِىٌّ حَمِيۡمٌ‏

اور اچھائی اور برائی برابر نہیں ہو سکتے، دفع کرو (یعنی دور کرو) بھلائی کے ذریعے برائی کو تو جب (تم دیکھو گے) تمہارے اور اس (دشمن) کے بیچ عداوت بھی ہو تو وہ دوست اور مددگار ہو جائیں گے

آیت 3541:35
پارہ 24•صفحہ 433
وَمَا يُلَقّٰٮهَاۤ اِلَّا الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡا​ۚ وَمَا يُلَقّٰٮهَاۤ اِلَّا ذُوۡ حَظٍّ عَظِيۡمٍ‏

اور یہ باتیں ان ہی کو ملتی ہیں جو صبر کرتے ہیں، اور یہ باتیں ان ہی کو ملتی ہیں جو بڑے نصیب والے ہیں

آیت 3641:36
پارہ 24•صفحہ 433
وَاِمَّا يَنۡزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيۡطٰنِ نَزۡغٌ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰهِ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

اور جب تمہیں شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ آئے تو اللہ کی پناہ طلب کرو، بیشک وہ بہت ہی سننے اور جاننے والا ہے

آیت 3741:37
پارہ 24•صفحہ 433
وَمِنۡ اٰيٰتِهِ الَّيۡلُ وَالنَّهَارُ وَالشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ​ؕ لَا تَسۡجُدُوۡا لِلشَّمۡسِ وَلَا لِلۡقَمَرِ وَاسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ الَّذِىۡ خَلَقَهُنَّ اِنۡ كُنۡتُمۡ اِيَّاهُ تَعۡبُدُوۡنَ‏

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہیں دن، اور رات، اور سورج اور چاند، تم سجدہ نہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو (بلکہ) سجدہ کرو اس اللہ کے لئے جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے، اگر تمہیں اسی کی عبادت کرنی ہے (تو)

آیت 3841:38
پارہ 24•صفحہ 433
فَاِنِ اسۡتَكۡبَرُوۡا فَالَّذِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّكَ يُسَبِّحُوۡنَ لَهٗ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَهُمۡ لَا يَسۡـَٔـمُوۡنَ۩‏

تو اگر یہ تکبر کریں تو وہ (فرشتے) جو آپ کے رب کے نزدیک ہیں وہ تسبیح کرتے رہتے ہیں اسی کی رات اور دن (یعنی ہمیشہ) اور وہ سستی نہیں کرتے

آیت 3941:39
پارہ 24•صفحہ 434
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الۡاَرۡضَ خَاشِعَةً فَاِذَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡهَا الۡمَآءَ اهۡتَزَّتۡ وَرَبَتۡ​ؕ اِنَّ الَّذِىۡۤ اَحۡيَاهَا لَمُحۡىِ الۡمَوۡتٰى ؕ اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اور اسکی نشانیوں میں سے ہے کہ تو زمین کو بنجر دیکھتا ہے، تو جب ہم نازل کرتے ہیں اس پر پانی تو وہ تازہ ہو جاتی ہے اور ابھر جاتی ہے، بیشک جس نے اسے حیات دی وہی حیات دینے والا ہے مُردوں کو، بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 4041:40
پارہ 24•صفحہ 434
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُلۡحِدُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا لَا يَخۡفَوۡنَ عَلَيۡنَا ؕ اَفَمَنۡ يُّلۡقٰى فِى النَّارِ خَيۡرٌ اَمۡ مَّنۡ يَّاۡتِىۡۤ اٰمِنًا يَّوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ ؕ اِعۡمَلُوۡا مَا شِئۡتُمۡ​ ۙ اِنَّهٗ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

بیشک جو کجروی (یعنی قیل وقال) کرتے ہیں ہماری آیتوں میں وہ ہم سے چھپے نہیں ہیں، تو جو آگ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ جو آئے امن کے ساتھ قیامت کے دن؟ تم عمل کرو جو تم چاہو بیشک وہ (اللہ) دیکھ رہا ہے تمہارے اعمال کو

آیت 4141:41
پارہ 24•صفحہ 434
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِالذِّكۡرِ لَمَّا جَآءَهُمۡ​ۚ وَاِنَّهٗ لَـكِتٰبٌ عَزِيۡزٌۙ‏

جنہوں نے انکار کیا ذکر (یعنی قرآن) کا جو آچکا انکے پاس (وہ بھی چھپے نہیں) اور بیشک یہ (قرآن) زبردست کتاب ہے

آیت 4241:42
پارہ 24•صفحہ 434
لَّا يَاۡتِيۡهِ الۡبَاطِلُ مِنۡۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَلَا مِنۡ خَلۡفِهٖ​ؕ تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ حَكِيۡمٍ حَمِيۡدٍ‏

نہیں آسکتا اس کے پاس باطل اسکے آگے سے اور نہ ہی اسکے پیچھے سے، یہ (قرآن) نازل کیا گیا ہے حکمت والے قابل تعریف کی طرف سے

آیت 4341:43
پارہ 24•صفحہ 434
مَا يُقَالُ لَـكَ اِلَّا مَا قَدۡ قِيۡلَ لِلرُّسُلِ مِنۡ قَبۡلِكَ ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوۡ مَغۡفِرَةٍ وَّذُوۡ عِقَابٍ اَ لِيۡمٍ‏

آپ سے وہی کہا جا رہا ہے جو کہا گیا آپ سے پہلے رسولوں سے (جادوگر اور مجنون وغیرہ) بیشک آپکا رب معاف کرنیوالا اور دردناک عذاب دینے والا ہے

آیت 4441:44
پارہ 24•صفحہ 434
وَلَوۡ جَعَلۡنٰهُ قُرۡاٰنًا اَعۡجَمِيًّا لَّقَالُوۡا لَوۡلَا فُصِّلَتۡ اٰيٰتُهٗ ؕ ءَؔاَعۡجَمِىٌّ وَّعَرَبِىٌّ​  ؕ قُلۡ هُوَ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا هُدًى وَشِفَآءٌ​  ؕ وَ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ فِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَقۡرٌ وَّهُوَ عَلَيۡهِمۡ عَمًى​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ يُنَادَوۡنَ مِنۡ مَّكَانٍۢ بَعِيۡدٍ‏

اور اگر ہم بناتے اس (قرآن) کو عجمی (غیر عرب) زبان میں تو یقینا کہتے تفصیل کیوں نہیں کی گئیں اسکی آیتوں کی؟ عجمی (کتاب) اور عربی (رسول؟) کہہ دیجئے یہ (قرآن) ایمان والوں کیلئے ہدایت اور شفا ہے، اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں بوجھ ہے، اور یہ (قرآن) ان پر اندھا پن ہے یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں پکارا جا رہا ہو دور کی جگہ سے

آیت 4541:45
پارہ 24•صفحہ 434
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ فَاخۡتُلِفَ فِيۡهِ​ؕ وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ لَـقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ​ؕ وَاِنَّهُمۡ لَفِىۡ شَكٍّ مِّنۡهُ مُرِيۡبٍ‏

اور یقیناً ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب (یعنی تورات) تو اختلاف کیا گیا اس میں اور اگر یہ بات طے نہ ہوتی آپ کے رب کی طرف سے تو فیصلہ کیا جاچکا ہوتا ان کے درمیان (عذاب کا) اور بیشک یہ لوگ شک ہی شک میں ہیں اس (قرآن) کی طرف سے

آیت 4641:46
پارہ 24•صفحہ 434
مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا فَلِنَفۡسِهٖ​ وَمَنۡ اَسَآءَ فَعَلَيۡهَا​ؕ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ‏

جو نیکی کرے گا وہ اسی کیلئے ہے، اور جو برائی کرے گا تو (اسکا وبال) اسی پر ہے، اور آپ کا رب ظلم کرنیوالا نہیں اپنے بندوں پر

آیت 4741:47
پارہ 25•صفحہ 435
اِلَيۡهِ يُرَدُّ عِلۡمُ السَّاعَةِ​ؕ وَمَا تَخۡرُجُ مِنۡ ثَمَرٰتٍ مِّنۡ اَكۡمَامِهَا وَمَا تَحۡمِلُ مِنۡ اُنۡثٰى وَلَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلۡمِهٖ​ؕ وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ اَيۡنَ شُرَكَآءِىۡۙ قَالُـوۡۤا اٰذَنّٰكَۙ مَا مِنَّا مِنۡ شَهِيۡدٍ​ۚ‏

اسی (اللہ) کی طرف لوٹایا جاتا ہے قیامت کا علم، اور جو نکلتے ہیں پھل اپنے غلافوں (یا چھلکوں) سے اور جو حمل سے ہوتی ہے مادہ اور جو بچے وہ جنتی ہے سب کا علم اسی کو ہے، اور جس دن پکارے گا اللہ ان (مشرکوں) کو، کہ کہاں ہیں میرے شریک؟ وہ کہیں گے ہم نے تو تجھے کہہ دیا کہ ہم میں کوئی اسکا گواہ نہیں

آیت 4841:48
پارہ 25•صفحہ 435
وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ قَبۡلُ​ وَظَنُّوۡا مَا لَهُمۡ مِّنۡ مَّحِيۡصٍ‏

اور گم ہو جائیں گے ان سے جنہیں یہ پکارا کرتے تھے اس سے پہلے، اور انہیں یقین ہو جائے گا کہ اب نہیں ہے ان کیلئے کوئی پناہ

آیت 4941:49
پارہ 25•صفحہ 435
لَا يَسۡـَٔـمُ الۡاِنۡسَانُ مِنۡ دُعَآءِ الۡخَيۡرِ وَاِنۡ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَـُٔـوۡسٌ قَنُوۡطٌ‏

نہیں تھکتا انسان خیر کی دعاء مانگنے سے، اور اگر پہونچتی ہے اس (انسان) کو کوئی تکلیف تو وہ مایوس اور ناامید ہو جاتا ہے

آیت 5041:50
پارہ 25•صفحہ 435
وَلَٮِٕنۡ اَذَقۡنٰهُ رَحۡمَةً مِّنَّا مِنۡۢ بَعۡدِ ضَرَّآءَ مَسَّتۡهُ لَيَقُوۡلَنَّ هٰذَا لِىۡ ۙ وَمَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآٮِٕمَةً  ۙ وَّلَٮِٕنۡ رُّجِعۡتُ اِلٰى رَبِّىۡۤ اِنَّ لِىۡ عِنۡدَهٗ لَـلۡحُسۡنٰى​ ۚ فَلَـنُنَـبِّـئَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَلَـنُذِيۡقَنَّهُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ غَلِيۡظٍ‏

اور اگر ہم مزہ چکھائیں اسے رحمت کا اپنی طرف سے مصیبت کے بعد جو اسے پہونچی، تو ضرور وہ کہے گا یہ تو میرا حق ہے، اور میرا گمان نہیں کہ قیامت قائم ہوگی، اور اگر میں لوٹایا بھی گیا اپنے رب کی طرف تو بیشک میرے لئے اسکے پاس اچھائی ہی ہوگی، تو ضرور ہم بتادیں گے کافروں کو جو عمل وہ کرتے تھے، اور ضرور ہم مزہ چکھائیں گے انہیں سخت عذاب کا

آیت 5141:51
پارہ 25•صفحہ 435
وَاِذَاۤ اَنۡعَمۡنَا عَلَى الۡاِنۡسَانِ اَعۡرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِهٖ​ۚ وَاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوۡ دُعَآءٍ عَرِيۡضٍ‏

اور جب ہم انعام کرتے ہیں انسان پر تو اعراض کرتا ہے اور موڑتا ہے اپنا پہلو (تکبر سے) اور جب پہونچتی ہے اسے برائی تو لمبی دعائیں کرتا ہے

آیت 5241:52
پارہ 25•صفحہ 435
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ كَانَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ ثُمَّ كَفَرۡتُمۡ بِهٖ مَنۡ اَضَلُّ مِمَّنۡ هُوَ فِىۡ شِقَاقٍۢ بَعِيۡدٍ‏

آپ کہہ دیجئے! تمہارا کیا خیال ہے اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہو پھر تم نے انکار کیا اس کا، تو اس سے بڑا گمراہ کون ہو گا جو دور کی ضد میں پڑا ہوا ہے

آیت 5341:53
پارہ 25•صفحہ 435
سَنُرِيۡهِمۡ اٰيٰتِنَا فِى الۡاٰفَاقِ وَفِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَهُمۡ اَنَّهُ الۡحَـقُّ​ ؕ اَوَلَمۡ يَكۡفِ بِرَبِّكَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ‏

عنقریب ہم دکھائیں گے انہیں اپنی نشانیاں آفاق میں (کائنات میں) اور ان کی اپنی ذات میں بھی (کہ کیسے ہم نے پیدا کیا) یہاں تک کہ واضح ہو جائے گا ان پر حق، کیا یہ کافی نہیں آپ کے رب (کی گواہی) کیلئے کہ وہ ہر چیز پر گواہ ہے

آیت 5441:54
پارہ 25•صفحہ 435
اَلَاۤ اِنَّهُمۡ فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّنۡ لِّقَآءِ رَبِّهِمۡ​ؕ اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىۡءٍ مُّحِيۡطٌ‏

خبردار! بیشک وہ شک میں ہیں اپنے رب کی ملاقات (یعنی قیامت) میں، خبردار! بیشک وہ ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے