خبردار! اللہ کا دین خالص ہے، اور وہ لوگ جنہوں نے بنا رکھے ہیں اس کے سوا معبود! (وہ کہتے ہیں) ہم ان کی عبادت اس لئے کرتے ہیں کہ یہ قریب کر دیں گے ہمیں اللہ سے مرتبے میں، بیشک اللہ فیصلہ کرے گا ان کے درمیان جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں بیشک اللہ نہیں ہدایت دیتا اسے جو جھوٹا اور ناشکرا ہے
اسی نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو برحق، وہ لپیٹتا ہے رات کو دن پر اور لپیٹتا ہے دن کو رات پر، اور اسی نے مسخر کیا ہے سورج اور چاند کو، ہر ایک جاری ہے مقررہ مدت تک کے لیے، خبردار! وہ زبردست مغفرت کرنیوالا ہے
اسی نے پیدا کیا تمہیں ایک جان سے، پھر بنایا اس سے اس کا جوڑا اور نازل فرمائے تمہارے لئے جانوروں میں سے آٹھ جوڑے (اور) وہ پیدا کرتا ہے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک بناوٹ کے بعد دوسری بناوٹ پر تین اندھیروں میں، یہی اللہ تمہارا رب ہے اسی کی بادشاہت ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو تم کہاں بہک رہے ہو
اگر تم ناشکری کرو گے تو بیشک اللہ بے نیاز ہے تم سے، اور وہ نہیں راضی ہوتا اپنے بندوں کی ناشکری سے، اور اگر تم شکر کرو گے تو وہ راضی ہو گا تم سے، اور نہیں اٹھائے گا کوئی کسی کا بوجھ پھر تم سب کو اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے، تو وہ تمہیں بتلا دے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے، بیشک وہ جانتا ہے دلوں کی باتوں کو
اور جب پہونچتی ہے انسان کو کوئی تکلیف تو وہ پکارتا ہے اپنے رب کو رجوع ہو کر، پھر جب عطا کرتا ہے اسے نعمت اپنی طرف سے، تو وہ بھول جاتا ہے اسے دعاء کرتا تھا جس سے وہ پہلے، اور بنا لیتا ہے اللہ کیلئے شریک تاکہ وہ گمراہ کرے اس کے راستے سے، آپ کہہ دیجئے! تم فائدہ اٹھا لو اپنے کفر کے باوجود تھوڑا، بیشک تم دوزخی ہو
کیا وہ جو فرمانبردار ہو رات کے اوقات میں سجدے اور قیام کرتا ہو ڈرتا ہو آخرت سے اور امید رکھتا ہو رحمت کی اپنے رب کی (اور جو ایسا نہ ہو وہ برابر ہے؟)(اے نبی) کہہ دو کیا برابر ہیں وہ جو جانتے ہیں اور وہ جو نہیں جانتے ہیں؟ یقینا نصیحت تو عقلمند ہی پکڑتے ہیں
کہہ دو کہ اے میرے ایمان والے بندو! تم ڈرو اپنے رب سے، جو نیکی کرتے ہیں اس دنیا میں ان کیلئے نیک بدلہ ہے، اور اللہ کی زمین وسیع (یعنی بڑی) ہے، بیشک پورا دیا جائے گا صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بغیر حساب کے
تو تم عبادت کرو جس کی چاہو اس کے سوا، کہہ دیجئے کہ بیشک خسارہ اٹھانیوالے وہ ہیں جنہوں نے خسارہ میں ڈالا اپنے آپ کو اور اپنے گھرانے کو قیامت کے دن، یاد رکھو کہ یہی خسارہ ہے کھلا ہوا
لیکن جو لوگ ڈرتے ہیں اپنے رب سے ان کے لئے بالا خانے (یعنی اونچے محل) ہیں جن کے اوپر بھی بالا خانے بنے ہیں، بہہ رہی ہیں ان کے نیچے نہریں، یہ اللہ کا وعدہ ہے، اور اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ بیشک اللہ نے نازل کیا ہے آسمان سے پانی، تو پہونچا دیا اسے زمین کے چشموں میں، پھر وہ نکالتا ہے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگ کی کھیتیاں، پھر لہلہاتی ہیں اور آپ دیکھتے ہیں اس (کے رنگ) کو پیلا، پھر بنا دیتا ہے انہیں ریزہ ریزہ بیشک اسمیں نصیحت ہے عقل والوں کے لئے
جس شخص کے سینے کو اللہ نے کھول دیا ہے اسلام کے لئے تو وہ نور پر ہوتا ہے اپنے رب کی طرف سے، اور تباہی ہے ان کیلئے جن کے دل سخت ہو گئے ہیں اللہ کے ذکر سے، یہ لوگ کھلی گمراہی میں ہیں
اللہ نے نازل کی ہے بہترین بات کتاب (کی شکل میں قرآن جو) مشابہ (یعنی آیتیں ملتی جلتی) ہیں اور دہرائی گئی ہیں، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ان سے جو خوف رکھتے ہیں اپنے رب سے، پھر نرم ہو جاتے ہیں ان کی کھالیں (یعنی جسم) اور دل اللہ کے ذکر سے، یہ ہے اللہ کی ہدایت وہ ہدایت دیتا ہے اس کے ذریعے جسے چاہتا ہے اور جسے اللہ گمراہ کر دے تو نہیں ہے اس کیلئے کوئی ہدایت دینے والا
بیان کرتا ہے اللہ مثال ایک (غلام) شخص کی جس کے شریک (یعنی مالک) کئی ضدی لوگ ہوں، اور دوسرا غلام سلیم (یعنی نیک) شخص کا ہو، کیا یہ دونوں مثالیں برابر ہیں؟ تمام تعریف اللہ کی ہیں، بلکہ ان میں اکثر لا علم ہیں
تو اس سے بڑا ظالم کون ہو گا؟ جو جھوٹ بولے اللہ پر (کہ اولاد ہے) اور جھٹلائے سچا (دین) کو جب کہ آ گیا ہے اس کے پاس، کیا جہنم ٹھکانہ نہیں ہے ایسے کفار کیلئے؟
کیا اللہ کافی نہیں ہے اپنے بندے کیلئے اور یہ (کفار) خوف دلاتے ہیں آپکو اللہ کے سوا (غیر اللہ) سے، اور جسے اللہ گمراہ کر دے تو نہیں ہے اس کیلئے کوئی ہدایت دینے والا
اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو؟ تو یقینا وہ کہیں گے اللہ نے، آپ ان سے کہئے کہ تمہارا کیا خیال ہے جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا اگر چاہے اللہ مجھے نقصان پہونچانا تو کیا یہ (غیر اللہ) دور کر سکتے ہیں اس کے نقصان کو، یا ارادہ ہو اللہ کا میرے لئے رحمت کا تو کیا یہ روک سکتے ہیں اس کی رحمت کو؟ آپ کہہ دیں کہ کافی ہے میرے لئے اللہ، اسی پر توکل کرتے ہیں توکل کرنیوالے
بیشک ہم نے نازل کی ہے آپ پر یہ کتاب (قرآن) لوگوں کے لئے حق کی جانب سے، تو جو ہدایت پائے گا اپنے لئے پائے گا اور جو گمراہ رہے گا اس کی گمراہی اسی پے ہو گی، اور آپ ان پر وکیل نہیں
اللہ ہی وفات دیتا ہے نفوس (یعنی روحوں) کو ان کی موت کے وقت، اور جو شخص نہیں مرتا اپنی نیند میں، تو روک لیتا ہے اللہ جس شخص کی موت کا فیصلہ ہوتا ہے (بعد میں) اور بھیج دیتا ہے دوسری (روحوں) کو ایک وقت مقررہ تک کے لئے، بیشک اس میں نشانیاں ہیں غور و فکر کرنے والوں کے لئے
اور جب ذکر کیا جاتا ہے اللہ وَحْدَهُ کا تو بدکتے ہیں ان کے دل جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اور جب ذکر کیا جاتا ہے اس کے علاوہ (غیر اللہ) کا تو وہ خوش ہو جاتے ہیں
آپ کہہ دیجئے! کہ اے اللہ! تو ہی پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا، تو ہی جاننے والا ہے غیب اور ظاہر کا، تو ہی فیصلہ فرمائے گا اپنے بندوں کے درمیان جس (توحید کے ماننے) میں یہ اختلاف کر رہے ہیں
اور اگر ظالموں کے پاس زمین میں جو ہے وہ سب ہو جائے، اور اتنا ہی اور ہو جائے اس کے پاس، اور فدیے میں دے اسے برے عذاب کے بدلے قیامت کے دن (تو قبول نہ ہو) اور ظاہر ہو گا ان کے سامنے اللہ کی طرف سے (عذاب) جس کا انہیں گمان نہ تھا
اور جب پہونچتی ہے انسان کو تکلیف تو پکارتا ہے ہمیں پھر جب ہم عطا کرتے ہیں اسے اپنی طرف سے نعمت تو کہتا ہے یہ مجھے میرے علم کی وجہ سے دیا گیا ہے، بلکہ یہ آزمائش ہے اور لیکن اکثر ان میں نہیں جانتے ہیں
تو پہونچی ان (پچھلوں) کو مصیبت جو انہوں نے کمایا، اور جو ظالم ہیں یہ سارے (کفار مکہ) جلد پہونچے گی مصیبت ان کی کمائی کی، اور یہ (ہمیں) عاجز نہیں کر سکتے (یعنی ہرا نہیں سکتے)
کہہ دو اے میرے بندو! جنہوں نے زیادتی کی اپنی جانوں پر تم ناامید نہ ہو اللہ کی رحمت سے، بیشک اللہ مغفرت فرماتا ہے گناہوں کی سارے کے سارے، بیشک وہ غفور اور رحیم ہے
اور اتباع کرو اس بہترین چیز (قرآن) کی جو نازل کیا گیا ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اس سے قبل کہ آجائے تمہارے پاس عذاب اچانک، اور تم سمجھ بھی نہ سکو
اور یقینا وحی کی گئی ہے آپ کی طرف اور ان (نبیوں) کی طرف جو آپ سے پہلے تھے، اگر آپ نے شرک کیا تو ضرور ضائع ہو جائے گا آپ کا عمل اور ضرور ہو جائیں گے خسارہ پانیوالوں میں
اور انہوں نے قدر نہیں کی اللہ کی جیسا اس کی قدر کا حق تھا، اور زمین ساری اسی کے قبضے میں ہو گی قیامت کے دن اور تمام آسمان لپٹے ہوں گے اس کے داہنے ہاتھ میں وہ پاک ہے اور اعلیٰ ہے اس سے جو اس کا شریک بناتے ہیں
اور پھونکا جائے گا صور میں تو بے ہوش ہو جائیں گے جو بھی ہے آسمانوں اور جو بھی زمین میں ہے، مگر جسے اللہ چاہے، پھر پھونکا جائے گا اس میں دوبارہ، تو جب ہی وہ سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے
اور چمک اٹھے گی زمین اپنے رب کے نور سے، حاضر کئے جائیں گے نامہ اعمال، اور لائے جائیں گے انبیاء اور گواہ، اور فیصلے کئے جائیں گے ان کے درمیان برحق اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
اور ہانک لے جائے جائیں گے کافر جہنم کی طرف جماعت بنا کر جب وہ آئیں گے اس کے پاس کھول دئے جائیں گے اس کے دروازے اور کہیں گے ان سے اس کے نگہبان (فرشتے) کیا نہیں آئے تھے تمہارے پاس رسول تم ہی میں سے؟ جو پڑھتے تھے تم پر تمہارے رب کی آیتیں اور ڈراتے تھے تمہیں تمہارے اس دن کی ملاقات سے؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں (آئے تھے) اور لیکن طے ہو جائے گی عذاب کی بات کافروں پر
اور (اسی طرح) ہانکے جائیں گے وہ لوگ جو متقی ہیں جنت کی طرف جماعتوں کی شکل میں، یہاں تک کہ جب آجائیں گے اس کے پاس اور کھول دیے جائیں گے اس کے دروازے اور کہیں گے ان سے ان کے نگہبان سلام ہو تم پر تم خوش رہو اور داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ کیلئے
اور وہ کہیں گے تمام تعریف اللہ کیلئے جس نے سچ کیا ہمارے لئے اپنا وعدہ، اور ہمیں وارث بنایا (جنت کی) زمین کا، کہ ہم ٹھکانہ بنائیں جنت میں جہاں ہم چاہیں، تو کیا ہی بہتر اجر ہے عمل کرنیوالوں کا
اور تم دیکھو گے فرشتوں کو حلقہ باندھے ہوئے عرش کے ارد گرد وہ تسبیح کریں گے حمد کے ساتھ اپنے رب کی، اور فیصلہ کیا جائے گا ان کے درمیان انصاف سے، اور کہا جائے گا تمام تعریف اللہ ہی کیلئے ہے جو رب ہے تمام جہانوں کا