آیت 1 38:1
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 408 کارڈ صٓ وَالۡقُرۡاٰنِ ذِى الذِّكۡرِؕ ﴿١﴾
ص! قسم اس قرآن کی جو نصیحت والا ہے
آیت 2 38:2
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 408 کارڈ بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ عِزَّةٍ وَّشِقَاقٍ ﴿٢﴾
بلکہ کافر اپنی (جھوٹی) عزت اور ضد میں پڑے ہوئے ہیں
آیت 3 38:3
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوْا وَّلَاتَ حِيۡنَ مَنَاصٍ ﴿٣﴾
کتنی ہی ہم نے ہلاک کیا ہے ان سے پہلے امتوں کو تو انہوں نے پکارا اور نہ تھا وہ وقت چھٹکارے کا
آیت 4 38:4
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ وَعَجِبُوۡۤا اَنۡ جَآءَهُمۡ مُّنۡذِرٌ مِّنۡهُمۡ وَقَالَ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌ ۖۚ ﴿٤﴾
اور ان (کافروں) کو تعجب ہوا کہ آیا ان کے پاس ایک ڈرانیوالا ان ہی میں سے، اور کہنے لگے کافر یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے
آیت 5 38:5
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ اَجَعَلَ الۡاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَىۡءٌ عُجَابٌ ﴿٥﴾
کیا بنا دیا ہے اس (نبی) نے سارے معبودوں کا ایک معبود؟ بیشک یہ چیز عجیب ہے
آیت 6 38:6
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ وَانْطَلَقَ الۡمَلَاُ مِنۡهُمۡ اَنِ امۡشُوۡا وَاصۡبِرُوۡا عَلٰٓى اٰلِهَتِكُمۡ ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَىۡءٌ يُّرَادُ ۖۚ ﴿٦﴾
اور چل پڑے ان (کفار مکہ) کے سردار (یہ کہتے ہوئے) کہ چلو اور جم جاؤ اپنے معبودوں پر، بیشک اس بات میں (نبی کا) کوئی ارادہ ہے (اپنی سرداری کا)
آیت 7 38:7
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ مَا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِى الۡمِلَّةِ الۡاٰخِرَةِ ۖۚ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا اخۡتِلَاقٌ ۖۚ ﴿٧﴾
نہیں سنا ہم نے یہ (کہ ایک خدا کی عبادت کرو) پچھلی ملت میں، یہ گھڑی ہوئی بات ہے
آیت 8 38:8
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ ءَاُنۡزِلَ عَلَيۡهِ الذِّكۡرُ مِنۡۢ بَيۡنِنَاؕ بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّنۡ ذِكۡرِىۡۚ بَلْ لَّمَّا يَذُوۡقُوۡا عَذَابِؕ ﴿٨﴾
کیا اس پر نازل کی گئی ہے نصیحت (یعنی وحی) ہمارے درمیان، بلکہ وہ شک میں ہیں میری نصیحت میں، بلکہ (ابھی) انہوں نے نہیں چکھا ہے میرے عذاب کا مزہ
آیت 9 38:9
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ اَمۡ عِنۡدَهُمۡ خَزَآٮِٕنُ رَحۡمَةِ رَبِّكَ الۡعَزِيۡزِ الۡوَهَّابِۚ ﴿٩﴾
کیا ان (کفار مکہ) کے پاس رحمت کے خزانے ہیں تیرے زبردست عطا کرنیوالے رب کے
آیت 10 38:10
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ اَمۡ لَهُمۡ مُّلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَافَلۡيَرۡتَقُوۡا فِى الۡاَسۡبَابِ ﴿١٠﴾
کیا ان کی بادشاہت ہے آسمانوں و زمین کی اور ان دونوں کے درمیان کی، تو انہیں چاہئے کہ چڑھ جائیں اسباب (یعنی رسیوں) کے ذریعے (آسمان میں)
آیت 11 38:11
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ جُنۡدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهۡزُوۡمٌ مِّنَ الۡاَحۡزَابِ ﴿١١﴾
یہ ایک فوج ہے یہاں ہاری ہوئی جماعت میں سے
آیت 12 38:12
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّعَادٌ وَّفِرۡعَوۡنُ ذُو الۡاَوۡتَادِۙ ﴿١٢﴾
جھٹلایا تھا ان سے پہلے قوم نوح اور عاد اور فرعون میخوں (خیموں کی کھونٹیوں) والے نے
آیت 13 38:13
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ وَثَمُوۡدُ وَقَوۡمُ لُوۡطٍ وَّاَصۡحٰبُ لْئَیْكَةِ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ الۡاَحۡزَابُ ﴿١٣﴾
اور ثمود نے اور قوم لوط نے اور اصحاب اَیکہ (یعنی شعیب کی قوم) نے، یہ لوگ بڑی جماعت کے تھے
آیت 14 38:14
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ اِنۡ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ ﴿١٤﴾
ان تمام نے جھٹلایا رسولوں کو، تو حق (یعنی واقع) ہوا میرا عذاب
آیت 15 38:15
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ وَمَا يَنۡظُرُ هٰٓؤُلَاۤءِ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنۡ فَوَاقٍ ﴿١٥﴾
اور انتظار کر رہے ہیں یہ ایک چنگھاڑ کا، نہ ہو گی اس میں کوئی ڈھیل
آیت 16 38:16
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ وَقَالُوۡا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبۡلَ يَوۡمِ الۡحِسَابِ ﴿١٦﴾
اور کہا (نضر بن حارث وغیرہ کفار نے) اے ہمارے رب! جلد دے دے ہمیں ہمارا حصہ حساب کے دن سے پہلے
آیت 17 38:17
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ اِصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاذۡكُرۡ عَبۡدَنَا دَاوٗدَ ذَا الۡاَيۡدِۚ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ ﴿١٧﴾
صبر کریں آپ اس پر جو وہ کہتے ہیں، اور یاد کریں ہمارے بندے داؤد کو جو قوت والا تھا بیشک وہ رجوع کرنے والا تھا
آیت 18 38:18
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ اِنَّا سَخَّرۡنَا الۡجِبَالَ مَعَهٗ يُسَبِّحۡنَ بِالۡعَشِىِّ وَالۡاِشۡرَاقِۙ ﴿١٨﴾
بیشک ہم نے مسخر کر دیا تھا پہاڑوں کو اس کے ساتھ، تسبیح کرتے تھے (پہاڑ بھی) شام اور صبح
آیت 19 38:19
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ وَالطَّيۡرَ مَحۡشُوۡرَةً ؕ كُلٌّ لَّـهٗۤ اَوَّابٌ ﴿١٩﴾
اور پرندے جمع ہو کر سب اسی (خدا) کیلئے رجوع کرتے تھے
آیت 20 38:20
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 409 کارڈ وَشَدَدۡنَا مُلۡكَهٗ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡحِكۡمَةَ وَفَصۡلَ الۡخِطَابِ ﴿٢٠﴾
اور ہم نے مضبوط کر دیا تھا اس کی سلطنت کو، اور ہم نے عطا کی تھیں اسے حکمت، اور بیان کی صلاحیت
آیت 21 38:21
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 410 کارڈ وَهَلۡ اَتٰٮكَ نَبَؤُا الۡخَصۡمِۘ اِذۡ تَسَوَّرُوا الۡمِحۡرَابَۙ ﴿٢١﴾
اور کیا پہونچی ہے تم کو جھگڑنے والوں کی خبر؟ جب وہ کود آئے تھے محراب میں
آیت 22 38:22
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 410 کارڈ اِذۡ دَخَلُوۡا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنۡهُمۡ قَالُوۡا لَا تَخَفۡۚ خَصۡمٰنِ بَغٰى بَعۡضُنَا عَلٰى بَعۡضٍ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَنَا بِالۡحَقِّ وَلَا تُشۡطِطۡ وَاهۡدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ ﴿٢٢﴾
جب وہ داخل ہوئے داؤد کے پاس، تو گھبرا گئے ان سے، انہوں نے کہا خوف نہ کیجئے! ہم دو جھگڑنے والوں نے زیادتی کی ہے ایک دوسرے پر، تو آپ فیصلہ کیجئے ہمارے درمیان حق کے ساتھ، اور ناانصافی نہ کیجئے، اور ہماری رہنمائی کیجیے سیدھی راہ کی طرف
آیت 23 38:23
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 410 کارڈ اِنَّ هٰذَاۤ اَخِىۡ لَهٗ تِسۡعٌ وَّتِسۡعُوۡنَ نَعۡجَةً وَّلِىَ نَعۡجَةٌ وَّاحِدَةٌ فَقَالَ اَكۡفِلۡنِيۡهَا وَعَزَّنِىۡ فِى الۡخِطَابِ ﴿٢٣﴾
یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں، اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے، لیکن یہ کہتا ہے کفیل بنا دے مجھے اس کا بھی اور دباتا ہے مجھے خطاب (یعنی بات) میں
آیت 24 38:24
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 410 کارڈ قَالَ لَقَدۡ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعۡجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ ؕ وَاِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ الۡخُلَـطَآءِ لَيَبۡغِىۡ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَقَلِيۡلٌ مَّا هُمۡ ؕ وَظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسۡتَغۡفَرَ رَبَّهٗ وَخَرَّ رَاكِعًا وَّاَنَابَ ﴿٢٤﴾
آپ نے فرمایا! یقینا اس نے ظلم کیا تجھ پر سوال کر کے تیری ایک دنبی کا اپنی دنبیوں میں ملا لینے کیلئے، اور اکثر حصے دار اس طرح کی زیادتی کرتے ہیں ایک دوسرے پر، سوائے ان کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے، اور کم ہی ہیں ایسے لوگ اور یقین ہو گیا داؤد کو کہ ہم نے آزمایا ہے اسے، تو استغفار کرنے لگے اپنے رب سے اور گر گئے سجدے میں اور رجوع کر لیا
آیت 25 38:25
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 410 کارڈ فَغَفَرۡنَا لَهٗ ذٰ لِكَ ؕ وَاِنَّ لَهٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰى وَحُسۡنَ مَاٰبٍ ﴿٢٥﴾
تو ہم نے معاف کر دیا اسے اس پے، اور بیشک اس کا ہمارے نزدیک ایک مرتبہ ہے اور بہتر ٹھکانہ ہے
آیت 26 38:26
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 410 کارڈ يٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلۡنٰكَ خَلِيۡفَةً فِى الۡاَرۡضِ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَ النَّاسِ بِالۡحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الۡهَوٰى فَيُضِلَّكَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَضِلُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌۢ بِمَا نَسُوۡا يَوۡمَ الۡحِسَابِ ﴿٢٦﴾
اے داؤد! بیشک ہم نے بنایا ہے تمہیں خلیفہ زمین میں، تو تم فیصلہ کرو لوگوں کے درمیان حق (یعنی انصاف) کے ساتھ، اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو، ورنہ وہ (خواہش) گمراہ دے گی تمہیں اللہ کی راہ سے، بیشک جو گمراہ ہوتے ہیں اللہ کی راہ سے ان کے لئے سخت عذاب ہے اس لئے کہ انہوں نے بھلا دیا ہے حساب کے دن کو
آیت 27 38:27
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 410 کارڈ وَمَا خَلَقۡنَا السَّمَآءَ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا بَاطِلًا ؕ ذٰ لِكَ ظَنُّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡاۚ فَوَيۡلٌ لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنَ النَّارِؕ ﴿٢٧﴾
اور نہیں پیدا کیا ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو باطل (یعنی ناحق) یہ گمان تو ان لوگوں کا ہے جو کافر ہیں، تو تباہی ہو گی کافروں کے لئے آگ سے
آیت 28 38:28
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 410 کارڈ اَمۡ نَجۡعَلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالۡمُفۡسِدِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ اَمۡ نَجۡعَلُ الۡمُتَّقِيۡنَ كَالۡفُجَّارِ ﴿٢٨﴾
کیا ہم بنا دیں ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے زمین میں فساد کرنے والوں کی طرح، یا ہم بنا دیں متقیوں کو فجار (یعنی گناہگاروں) کی طرح؟
آیت 29 38:29
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 410 کارڈ كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ اِلَيۡكَ مُبٰرَكٌ لِّيَدَّبَّرُوۡۤا اٰيٰتِهٖ وَلِيَتَذَكَّرَ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿٢٩﴾
یہ کتاب (قرآن) ہم نے نازل کی ہے آپ کی طرف مبارک ہے، تاکہ لوگ غور و فکر کریں اسکی آیتوں پر اور نصیحت حاصل کریں عقلمند
آیت 30 38:30
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَوَهَبۡنَا لِدَاوٗدَ سُلَيۡمٰنَ ؕ نِعۡمَ الۡعَبۡدُ ؕ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ ؕ ﴿٣٠﴾
اور ہم نے عطا کیا داؤد کو سلیمان کیا ہی بہتر بندہ تھا اور بیشک وہ رجوع کرنیوالا تھا
آیت 31 38:31
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ اِذۡ عُرِضَ عَلَيۡهِ بِالۡعَشِىِّ الصّٰفِنٰتُ الۡجِيَادُ ۙ ﴿٣١﴾
جب پیش کئے گئے ان کے سامنے شام کے وقت جید (یعنی عمدہ قسم کے) گھوڑے
آیت 32 38:32
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ فَقَالَ اِنِّىۡۤ اَحۡبَبۡتُ حُبَّ الۡخَيۡرِ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّىۡۚ حَتّٰى تَوَارَتۡ بِالۡحِجَابِ ﴿٣٢﴾
تو کہنے لگے میں نے محبوب رکھا مال کی محبت کو اپنے رب کی یاد پر یہاں تک کہ چھپ گیا (سورج) پردے میں
آیت 33 38:33
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ رُدُّوۡهَا عَلَىَّ ؕ فَطَفِقَ مَسۡحًۢا بِالسُّوۡقِ وَ الۡاَعۡنَاقِ ﴿٣٣﴾
لوٹاؤ ان (گھوڑوں) کو میرے سامنے، تو لگے پھیرنے پنڈلیوں اور گردنوں پر (ہاتھ)
آیت 34 38:34
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَلَقَدۡ فَتَنَّا سُلَيۡمٰنَ وَاَلۡقَيۡنَا عَلٰى كُرۡسِيِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ ﴿٣٤﴾
اور یقینا ہم نے آزمایا سلیمان کو، اور ہم نے ڈال دیا ان کی کرسی پر ایک جسم، پھر اس نے رجوع کر لیا
آیت 35 38:35
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ قَالَ رَبِّ اغۡفِرۡ لِىۡ وَهَبۡ لِىۡ مُلۡكًا لَّا يَنۡۢبَغِىۡ لِاَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِىۡۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ ﴿٣٥﴾
کہا کہ اے میرے رب! مجھے بخش دے اور عطا فرما مجھے ایسا ملک جو ممکن نہ ہو کسی کیلئے میرے بعد، بیشک تو ہی عطا کرنے والا ہے
آیت 36 38:36
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ فَسَخَّرۡنَا لَهُ الرِّيۡحَ تَجۡرِىۡ بِاَمۡرِهٖ رُخَآءً حَيۡثُ اَصَابَۙ ﴿٣٦﴾
تو ہم نے مسخر کر دیا ان کے لئے ہوا کو، وہ چلتی تھی اس کے حکم سے نرمی سے جہاں وہ پہنچنا چاہتے
آیت 37 38:37
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَالشَّيٰطِيۡنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّغَوَّاصٍۙ ﴿٣٧﴾
اور شیاطین میں بہت سے کاریگر اور غوطہ خور تھے
آیت 38 38:38
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَّاٰخَرِيۡنَ مُقَرَّنِيۡنَ فِىۡ الۡاَصۡفَادِ ﴿٣٨﴾
اور دوسرے (شیاطین) جکڑے بھی رہتے تھے زنجیروں میں
آیت 39 38:39
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامۡنُنۡ اَوۡ اَمۡسِكۡ بِغَيۡرِ حِسَابٍ ﴿٣٩﴾
یہ ہماری عطا ہے تو تم احسان کرو (کسی کو دے کر) یا روک رکھو، کچھ حساب نہیں
آیت 40 38:40
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَاِنَّ لَهٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰى وَحُسۡنَ مَاٰبٍ ﴿٤٠﴾
اور بیشک وہ ہمارے نزدیک مرتبے والے ہیں اور بہتر ٹھکانہ ہے
آیت 41 38:41
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَاذۡكُرۡ عَبۡدَنَاۤ اَيُّوۡبَۘ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الشَّيۡطٰنُ بِنُصۡبٍ وَّعَذَابٍؕ ﴿٤١﴾
اور ذکر کرو ہمارے بندے ایوب کا، جبکہ اس نے پکارا اپنے رب کو کہ پہونچایا ہے مجھے شیطان نے تکلیف اور عذاب
آیت 42 38:42
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ اُرۡكُضۡ بِرِجۡلِكَ ۚ هٰذَا مُغۡتَسَلٌ ۢ بَارِدٌ وَّشَرَابٌ ﴿٤٢﴾
رگڑو اپنا پیر (تو نکلے گا پانی) یہ غسل کیلئے ٹھنڈا اور پینے کا پانی بھی ہو گا
آیت 43 38:43
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اَهۡلَهٗ وَمِثۡلَهُمۡ مَّعَهُمۡ رَحۡمَةً مِّنَّا وَذِكۡرٰى لِاُولِى الۡاَلۡبَابِ ﴿٤٣﴾
اور ہم نے عطا فرمایا اسے اس کا گھرانا اور اتنا ہی اور بھی اس کے ساتھ اپنی رحمت سے، اور نصیحت ہے عقلمندوں کے لئے
آیت 44 38:44
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَخُذۡ بِيَدِكَ ضِغۡثًا فَاضۡرِبْ بِّهٖ وَلَا تَحۡنَثۡؕ اِنَّا وَجَدۡنٰهُ صَابِرًا ؕ نِعۡمَ الۡعَبۡدُ ؕ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ ﴿٤٤﴾
اور مارو اپنے ہاتھ سے ایک مٹھا (جھاڑو) لے کر اور حانث نہ ہو (یعنی قسم نہ توڑو) بیشک ہم نے پایا اس (ایوب) کو صابر، وہ کیا ہی بہتر بندہ تھا بیشک وہ رجوع کرنیوالا تھا
آیت 45 38:45
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَاذۡكُرۡ عِبٰدَنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ اُولِى الۡاَيۡدِىۡ وَالۡاَبۡصَارِ ﴿٤٥﴾
اور ذکر کرو ہمارے بندے ابراہیم، اور اسحاق، اور یعقوب کا جو ہاتھوں (یعنی قوت) اور آنکھوں (یعنی سمجھ) والے تھے
آیت 46 38:46
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ اِنَّاۤ اَخۡلَصۡنٰهُمۡ بِخَالِصَةٍ ذِكۡرَى الدَّارِۚ ﴿٤٦﴾
بیشک ہم نے خاص کر لیا تھا انہیں آخرت کے گھر کی یاد کے لئے
آیت 47 38:47
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَاِنَّهُمۡ عِنۡدَنَا لَمِنَ الۡمُصۡطَفَيۡنَ الۡاَخۡيَارِؕ ﴿٤٧﴾
اور بیشک یہ سب (انبیاء) ہمارے نزدیک چنے ہوئے بہترین لوگ تھے
آیت 48 38:48
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 411 کارڈ وَاذۡكُرۡ اِسۡمٰعِيۡلَ وَ الۡيَسَعَ وَذَا الۡكِفۡلِؕ وَكُلٌّ مِّنَ الۡاَخۡيَارِؕ ﴿٤٨﴾
اور ذکر کرو اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کا، اور یہ سب (انبیاء) بہترین لوگ تھے
آیت 49 38:49
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ هٰذَا ذِكۡرٌؕ وَاِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ لَحُسۡنَ مَاٰبٍۙ ﴿٤٩﴾
یہ نصیحت ہے اور بیشک متقیوں کیلئے بہتر ٹھکانہ ہے
آیت 50 38:50
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ جَنّٰتِ عَدۡنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الۡاَبۡوَابُۚ ﴿٥٠﴾
ہمیشہ کی جنت میں ان کیلئے دروازے کھلے ہوئے ہیں
آیت 51 38:51
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ مُتَّكِـــِٕيۡنَ فِيۡهَا يَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍ وَّشَرَابٍ ﴿٥١﴾
ٹیک لگائے ہوں گے اس میں طلب کریں گے اس میں بہت سے میوے اور شراب
آیت 52 38:52
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ اَتۡرَابٌ ﴿٥٢﴾
اور ان کے پاس ہوں گی نیچی نظروں والی ہم عمر (حوریں)
آیت 53 38:53
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ هٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِيَوۡمِ الۡحِسَابِ ﴿٥٣﴾
یہ ہے وہ وعدہ جو تم سے کیا گیا تھا (یہ ملے گا) حساب کے دن
آیت 54 38:54
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ اِنَّ هٰذَا لَرِزۡقُنَا مَا لَهٗ مِنۡ نَّـفَادٍ ۖ ۚ ﴿٥٤﴾
بیشک یہ ہماری وہ روزی ہے جسکے لئے خاتمہ نہیں (ہمیشہ رہے گی)
آیت 55 38:55
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ هٰذَا ؕ وَاِنَّ لِلطّٰغِيۡنَ لَشَرَّ مَاٰبٍ ۙ ﴿٥٥﴾
یہ ہے (انعام) اور بیشک سرکشوں کیلئے برا ٹھکانہ
آیت 56 38:56
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ جَهَـنَّمَ ۚ يَصۡلَوۡنَهَا ۚ فَبِئۡسَ الۡمِهَادُ ﴿٥٦﴾
جہنم ہے وہ داخل ہوں گے اس میں، تو کیا ہی برا بچھونا ہے
آیت 57 38:57
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ هٰذَا ۙ فَلۡيَذُوۡقُوۡهُ حَمِيۡمٌ وَّغَسَّاقٌ ۙ ﴿٥٧﴾
یہ ہے (عذاب) تو وہ مزہ چکھیں گے اس میں گرم پانی اور پیپ کا
آیت 58 38:58
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ وَّاٰخَرُ مِنۡ شَكۡلِهٖۤ اَزۡوَاجٌ ؕ ﴿٥٨﴾
اور اس کے علاوہ اسی شکل کا اور بھی (عذاب)
آیت 59 38:59
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ هٰذَا فَوۡجٌ مُّقۡتَحِمٌ مَّعَكُمۡۚ لَا مَرۡحَبًۢـا بِهِمۡؕ اِنَّهُمۡ صَالُوا النَّارِ ﴿٥٩﴾
یہ (کافروں کی) فوج ہے جائے گی تمہارے ساتھ (آگ میں) کوئی مرحبا (خوش آمدید) نہیں یہ داخل ہوں گے آگ میں
آیت 60 38:60
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ قَالُوۡا بَلۡ اَنۡتُمۡ لَا مَرۡحَبًۢـا بِكُمۡؕ اَنۡتُمۡ قَدَّمۡتُمُوۡهُ لَنَاۚ فَبِئۡسَ الۡقَرَارُ ﴿٦٠﴾
وہ کہیں گے (اپنے سرغنہ سے) تمہار ابھی کوئی مرحبا نہیں (یہاں) تم ہم سے آگے رہے (گمراہی میں) اور بری جگہ میں
آیت 61 38:61
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ قَالُوۡا رَبَّنَا مَنۡ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدۡهُ عَذَابًا ضِعۡفًا فِى النَّارِ ﴿٦١﴾
کہیں گے (ماننے والے) اے ہمارے رب! یہ جو مقدم (یعنی آگے) ہوا ہم سے (گمراہی میں) تو زیادہ کر ان کا عذاب دگنا آگ میں
آیت 62 38:62
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ وَقَالُوۡا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَـعُدُّهُمۡ مِّنَ الۡاَشۡرَارِؕ ﴿٦٢﴾
اور کہیں گے (جہنمی) ہمیں کیا ہوا ہم نہیں دیکھ رہے ہیں ان لوگوں کو جنہیں ہم شمار کرتے تھے شریر
آیت 63 38:63
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ اَ تَّخَذۡنٰهُمۡ سِخۡرِيًّا اَمۡ زَاغَتۡ عَنۡهُمُ الۡاَبۡصَارُ ﴿٦٣﴾
ہم نے تو ان (غریبوں) کا مذاق اڑایا تھا (دنیا میں) یا ہماری آنکھیں بہک رہی ہیں
آیت 64 38:64
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ اِنَّ ذٰ لِكَ لَحَقّ ٌ تَخَاصُمُ اَهۡلِ النَّارِ ﴿٦٤﴾
بیشک یہ حقیقی بات ہے کہ آپس میں جھگڑیں گے اہل دوزخ
آیت 65 38:65
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنۡذِرٌ ۖ وَّمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الۡوَاحِدُ الۡقَهَّارُ ۚ ﴿٦٥﴾
کہہ دو میں تو ڈرانیوالا ہوں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا اور زبردست ہے
آیت 66 38:66
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الۡعَزِيۡزُ الۡغَفَّارُ ﴿٦٦﴾
(وہ) رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور ان دونوں کے درمیان کا، وہ زبردست مغفرت کرنیوالا ہے
آیت 67 38:67
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ قُلۡ هُوَ نَبَؤٌا عَظِيۡمٌۙ ﴿٦٧﴾
کہہ دو یہ (دوزخ) بہت بڑی خبر ہے
آیت 68 38:68
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ اَنۡتُمۡ عَنۡهُ مُعۡرِضُوۡنَ ﴿٦٨﴾
آیت 69 38:69
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ مَا كَانَ لِىَ مِنۡ عِلۡمٍۢ بِالۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰٓى اِذۡ يَخۡتَصِمُوۡنَ ﴿٦٩﴾
نہیں ہے مجھ کو کوئی علم ملاء اعلی (یعنی فرشتوں) کا جب وہ جھگڑ رہے تھے (آدم کی پیدائش میں)
آیت 70 38:70
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ اِنۡ يُّوۡحٰۤى اِلَىَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا۟ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ ﴿٧٠﴾
مجھے وحی کی گئی ہے کہ میں تو صرف کھلا ڈرانیوالا ہوں
آیت 71 38:71
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 412 کارڈ اِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اِنِّىۡ خَالِـقٌ ۢ بَشَرًا مِّنۡ طِيۡنٍ ﴿٧١﴾
جب کہا آپ کے رب نے فرشتوں سے کہ میں پیدا کرنے والا ہوں انسان کو مٹی سے
آیت 72 38:72
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ فَاِذَا سَوَّيۡتُهٗ وَنَفَخۡتُ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِىۡ فَقَعُوۡا لَهٗ سٰجِدِيۡنَ ﴿٧٢﴾
تو جب میں درست کر دوں اسے، اور پھونک دوں اس میں اپنی روح تو تم واقع ہو جانا (یعنی گر پڑنا) اس کیلئے سجدے میں
آیت 73 38:73
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ فَسَجَدَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ كُلُّهُمۡ اَجۡمَعُوۡنَۙ ﴿٧٣﴾
تو سجدہ کیا تمام فرشتوں نے
آیت 74 38:74
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ اِسۡتَكۡبَرَ وَكَانَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ ﴿٧٤﴾
سوائے ابلیس کے، اس نے تکبر کیا اور ہو گیا کافروں میں سے
آیت 75 38:75
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ قَالَ يٰۤـاِبۡلِيۡسُ مَا مَنَعَكَ اَنۡ تَسۡجُدَ لِمَا خَلَقۡتُ بِيَدَىَّ ؕ اَسۡتَكۡبَرۡتَ اَمۡ كُنۡتَ مِنَ الۡعَالِيۡنَ ﴿٧٥﴾
فرمایا اے ابلیس! کس چیز نے منع کیا تجھے سجدہ کرنے سے، جسے میں نے پیدا کیا اپنے ہاتھوں سے، کیا تو نے تکبر کیا؟ یا تو اعلی مرتبہ ہو گیا ہے؟
آیت 76 38:76
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ قَالَ اَنَا خَيۡرٌ مِّنۡهُ ؕ خَلَقۡتَنِىۡ مِنۡ نَّارٍ وَّخَلَقۡتَهٗ مِنۡ طِيۡنٍ ﴿٧٦﴾
کہا میں بہتر ہوں اس (آدم) سے، تو نے پیدا کیا مجھے آگ سے، اور تو نے پیدا کیا اسے مٹی سے
آیت 77 38:77
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡهَا فَاِنَّكَ رَجِيۡمٌ ۖ ۚ ﴿٧٧﴾
فرمایا تو نکل جا یہاں سے بیشک تو مردود ہے
آیت 78 38:78
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ وَّاِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ ﴿٧٨﴾
اور بیشک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت کے دن تک
آیت 79 38:79
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ ﴿٧٩﴾
کہنے لگا اے میرے رب! تو مہلت دے مجھے اٹھائے جانیوالے دن (قیامت) تک
آیت 80 38:80
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الۡمُنۡظَرِيۡنَۙ ﴿٨٠﴾
آیت 81 38:81
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ اِلٰى يَوۡمِ الۡوَقۡتِ الۡمَعۡلُوۡمِ ﴿٨١﴾
وقت معلوم کے دن (قیامت) تک
آیت 82 38:82
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغۡوِيَنَّهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ ﴿٨٢﴾
کہنے لگا تو تیری عزت کی قسم! یقینا میں بہکاؤں گا ان سب کو (دنیا میں)
آیت 83 38:83
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ اِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ﴿٨٣﴾
آیت 84 38:84
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ قَالَ فَالۡحَقُّ وَالۡحَقَّ اَ قُوۡلُ ۚ ﴿٨٤﴾
فرمایا یہ سچ ہے، اور میں بھی سچ ہی کہتا ہوں
آیت 85 38:85
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ لَاَمۡلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنۡكَ وَمِمَّنۡ تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ ﴿٨٥﴾
(کہ) میں ضرور بھر دوں گا جہنم کو تجھ سے اور جو تیری اتباع کرے گا ان سے
آیت 86 38:86
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ قُلۡ مَاۤ اَسۡـَٔــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ وَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُتَكَلِّفِيۡنَ ﴿٨٦﴾
کہہ دیجئے! کہ میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا اور نہ میں تکلف کرنیوالوں میں سے ہوں
آیت 87 38:87
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ ﴿٨٧﴾
یہ (قرآن) نصیحت ہے تمام جہان کیلئے
آیت 88 38:88
پارہ 23 • سورۃ 38 صفحہ 413 کارڈ وَلَتَعۡلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعۡدَ حِيۡنِ ﴿٨٨﴾
اور یقینا تم جان لو گے اس خبر (کی حقیقت) کو کچھ مدت بعد