آیت 1 37:1
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 402 کارڈ وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ ﴿١﴾
قسم ہے صف درصف (فرشتوں) کی
آیت 2 37:2
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 402 کارڈ فَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا ۙ ﴿٢﴾
اور قسم ہے ڈانٹنے والے (فرشتوں) کی
آیت 3 37:3
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 402 کارڈ فَالتّٰلِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ ﴿٣﴾
پھر قسم ہے تلاوت کرنیوالے کے ذکر کی
آیت 4 37:4
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 402 کارڈ اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌ ؕ ﴿٤﴾
بیشک تمہارا معبود ایک ہی ہے
آیت 5 37:5
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 402 کارڈ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ الۡمَشَارِقِ ؕ ﴿٥﴾
وہ رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو ان دونوں کے درمیان ہے اور وہ رب ہے مشرقوں (یعنی تمام طرف) کا
آیت 6 37:6
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 402 کارڈ اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِزِيۡنَةِ اۨلۡكَوَاكِبِۙ ﴿٦﴾
ہم نے مزین کیا ہے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے
آیت 7 37:7
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 402 کارڈ وَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍۚ ﴿٧﴾
اور حفاظت کی ہے تمام شیطان مردود سے
آیت 8 37:8
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 402 کارڈ لَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ ﴿٨﴾
نہیں سن سکتے ملاء اعلی (یعنی اوپری دنیا) کی بات، اور وہ بھگائے جاتے ہیں ہر جانب سے
آیت 9 37:9
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ دُحُوۡرًا وَّلَهُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ ۙ ﴿٩﴾
دھکے دے کر اور ان (شیاطین) کیلئے دائمی عذاب ہے
آیت 10 37:10
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَةَ فَاَتۡبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ﴿١٠﴾
مگر جو اچکنا چاہے کوئی اچکا (شیطان) تو اسکا پیچھا کرتا ہے دہکتا ہوا شعلہ
آیت 11 37:11
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ ﴿١١﴾
تو پوچھو ان (کفار) سے ان (فرشتوں اور آسمانوں) کا پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے، یا جو ہم نے پیدا کیا (انسان کو وہ تو آسان ہے) ہم نے پیدا کیا ہے اسکو چکنی مٹی سے
آیت 12 37:12
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُوۡنَ ﴿١٢﴾
بلکہ تمہیں تعجب ہے اور وہ تمسخر کر رہے ہیں
آیت 13 37:13
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ وَاِذَا ذُكِّرُوۡا لَا يَذۡكُرُوۡنَ ﴿١٣﴾
اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ نصیحت نہیں پکڑتے
آیت 14 37:14
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ وَاِذَا رَاَوۡا اٰيَةً يَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ ﴿١٤﴾
اور جب دیکھتے ہیں کسی معجزے کو تو مذاق اڑاتے ہیں
آیت 15 37:15
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ وَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ ۖۚ ﴿١٥﴾
اور کہتے ہیں یہ تو کھلا جادو ہے
آیت 16 37:16
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ ﴿١٦﴾
کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہو جائیں گے مٹی اور ہڈی تو کیا ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے؟
آیت 17 37:17
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَؕ ﴿١٧﴾
کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی؟
آیت 18 37:18
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ قُلۡ نَعَمۡ وَاَنۡـتُمۡ دٰخِرُوۡنَۚ ﴿١٨﴾
کہہ دو ہاں (یقینا ایسا ہی ہو گا) اور تم ذلیل ہو گے
آیت 19 37:19
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ ﴿١٩﴾
وہ تو ایک چنگھاڑ ہو گی (صور پھونکنے کی) جب ہی وہ دیکھنے لگیں گے
آیت 20 37:20
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ ﴿٢٠﴾
اور کہیں گے ہائے ہماری تباہی! یہی ہے قیامت کا دن
آیت 21 37:21
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ ﴿٢١﴾
یہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
آیت 22 37:22
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ اُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ ﴿٢٢﴾
(اے فرشتو!) جمع کرو ان سب کو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کے جوڑے (یعنی پوجنے والوں کو اور جن کو یہ پوجا کرتے تھے ان) کو اور جنکی یہ عبادت کرتے تھے
آیت 23 37:23
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَاهۡدُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡجَحِيۡمِ ﴿٢٣﴾
اللہ کے علاوہ، اور راہ دکھاؤ انہیں جہنم کے راستے کی
آیت 24 37:24
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ وَقِفُوۡهُمۡ اِنَّهُمۡ مَّسْـُٔـوۡلُوۡنَۙ ﴿٢٤﴾
اور روکو ان (کفار) کو بیشک ان سے سوال کیا جانا ہے
آیت 25 37:25
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ مَا لَـكُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ ﴿٢٥﴾
تمہیں کیا ہو گیا ہے تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے
آیت 26 37:26
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ بَلۡ هُمُ الۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُوۡنَ ﴿٢٦﴾
بلکہ یہ (کفار) آج فرمانبردار بن گئے ہیں
آیت 27 37:27
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿٢٧﴾
اور متوجہ ہوں گے ایک دوسرے کی طرف (اور) سوال کریں گے
آیت 28 37:28
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ ﴿٢٨﴾
کہیں گے کہ تم آتے تھے ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے
آیت 29 37:29
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ قَالُوۡا بَلْ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَۚ ﴿٢٩﴾
(سردار) کہیں گے بلکہ تم خود نہ ہوئے ایمان لانے والے
آیت 30 37:30
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنِۚ بَلۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِيۡنَ ﴿٣٠﴾
اور نہ تھا ہمارا تم پر کوئی زور، بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے
آیت 31 37:31
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآ ۖ اِنَّا لَذَآٮِٕقُوۡنَ ﴿٣١﴾
تو اب سچ ہو چکی ہے ہم (سب) پر ہمارے رب کی بات، اب ہمیں مزہ چکھنا ہی ہے
آیت 32 37:32
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ فَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ ﴿٣٢﴾
تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا، کیوں کہ ہم خود گمراہ تھے
آیت 33 37:33
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ ﴿٣٣﴾
تو بیشک وہ سب اس دن عذاب میں شریک ہوں گے
آیت 34 37:34
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 403 کارڈ اِنَّا كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ ﴿٣٤﴾
بیشک اسی طرح ہم کیا کرتے ہیں مجرموں کے ساتھ
آیت 35 37:35
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ اِنَّهُمۡ كَانُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَۙ ﴿٣٥﴾
یہ وہ ہیں جب ان سے کہا جاتا تھا (دنیا میں) کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ تکبر کرتے تھے
آیت 36 37:36
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ وَيَقُوۡلُوۡنَ اَٮِٕنَّا لَتٰرِكُوۡۤا اٰلِهَـتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡـنُوۡنٍ ؕ ﴿٣٦﴾
اور کہتے تھے کہ کیا ہم ترک کر دیں اپنے معبودوں کو شاعر اور مجنوں کی بات پر؟
آیت 37 37:37
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ﴿٣٧﴾
بلکہ (نبی) آئے ہیں حق لے کر اور سچ بتایا (پچھلے) رسولوں کو
آیت 38 37:38
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ اِنَّكُمۡ لَذَآٮِٕقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِيۡمِۚ ﴿٣٨﴾
یقیناً تم مزہ چکھنے والے ہو دردناک عذاب کا
آیت 39 37:39
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ وَمَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ ﴿٣٩﴾
(اے مجرمو!) اور تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے
آیت 40 37:40
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ﴿٤٠﴾
سوائے اللہ کے مخلصین بندوں کے
آیت 41 37:41
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ ﴿٤١﴾
یہی ہیں جن کیلئے رزق معلوم (یعنی مقرر) ہے
آیت 42 37:42
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ فَوَاكِهُۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ ﴿٤٢﴾
میوے ہوں گے، اور وہ مکرم ہوں گے
آیت 43 37:43
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِۙ ﴿٤٣﴾
آیت 44 37:44
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ ﴿٤٤﴾
مسندوں پر ایک دوسرے کے سامنے
آیت 45 37:45
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۙ ﴿٤٥﴾
پھیرا (یعنی دیا) جائے گا انہیں معین (شراب) کا جام
آیت 46 37:46
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ بَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ ۖۚ ﴿٤٦﴾
(شراب) سفید اور لذیذ ہو گی پینے میں
آیت 47 37:47
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ لَا فِيۡهَا غَوۡلٌ وَّلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنۡزَفُوۡنَ ﴿٤٧﴾
نہ اس (شراب کے پینے) میں دردِ سر ہو گا اور نہ وہ اس (کے پینے) سے بہکیں گے
آیت 48 37:48
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ ﴿٤٨﴾
اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی
آیت 49 37:49
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ كَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ ﴿٤٩﴾
گویا کہ جیسے چھپائے (یعنی چھلے) ہوئے انڈے
آیت 50 37:50
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿٥٠﴾
تو متوجہ ہو کر (جنتی) ایک دوسرے سے پوچھیں گے
آیت 51 37:51
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ قَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ اِنِّىۡ كَانَ لِىۡ قَرِيۡنٌۙ ﴿٥١﴾
کہے گا ان میں ایک کہنے والا، میرا ایک ساتھی تھا (دنیا میں)
آیت 52 37:52
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ يَقُوۡلُ اَءِ نَّكَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِيۡنَ ﴿٥٢﴾
(مجھے) کہتا تھا کیا تو سچ مانتا ہے؟ (قیامت کو)
آیت 53 37:53
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيۡنُوۡنَ ﴿٥٣﴾
کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہو جائیں گے مٹی اور ہڈی، کیا ہمیں بدلہ دیا جائے گا؟
آیت 54 37:54
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ قَالَ هَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ ﴿٥٤﴾
(ساتھی) کہے گا، کیا تم اس کی اطلاع چاہتے ہو؟
آیت 55 37:55
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىۡ سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ ﴿٥٥﴾
تو وہ اسکی اطلاع پائے گا، اور دیکھے گا اسے بیچ میں جہنم کے
آیت 56 37:56
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ قَالَ تَاللّٰهِ اِنۡ كِدْتَّ لَـتُرۡدِيۡنِۙ ﴿٥٦﴾
کہے گا اللہ کی قسم! قریب تھا تو مجھے (بھی) ہلاک کر دیتا
آیت 57 37:57
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ ﴿٥٧﴾
اور اگر نہ ہوتی رحمت میرے رب کی، تو میں بھی حاضر کیا جاتا (جہنم میں)
آیت 58 37:58
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ اَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِيۡنَۙ ﴿٥٨﴾
تو کیا اب ہمیں مرنا نہیں ہے؟
آیت 59 37:59
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ اِلَّا مَوۡتَتَـنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ ﴿٥٩﴾
سوائے ہماری پہلی موت کے (جو ہو چکی ہے) اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا
آیت 60 37:60
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ ﴿٦٠﴾
بیشک یہ کامیابی بہت بڑی ہے
آیت 61 37:61
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ لِمِثۡلِ هٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ ﴿٦١﴾
اسی (کامیابی) کیلئے عمل کرنا چاہئے عمل کرنیوالوں کو
آیت 62 37:62
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ اَذٰ لِكَ خَيۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَةُ الزَّقُّوۡمِ ﴿٦٢﴾
کیا یہ بہتر مہمانی ہے یا زقوم کا (بدبودار) درخت؟
آیت 63 37:63
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ اِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ ﴿٦٣﴾
بیشک ہم نے بنایا ہے اس (درخت) کو آزمائش ظالموں کیلئے (کفار کہتے ہیں کہ جہنم میں آگ ہے درخت کیسا؟)
آیت 64 37:64
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخۡرُجُ فِىۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِيۡمِۙ ﴿٦٤﴾
بیشک وہ درخت نکلا ہوا ہے جہنم کی جڑ سے
آیت 65 37:65
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 404 کارڈ طَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ ﴿٦٥﴾
اسکے خوشے (یعنی گچھے) ایسے ہیں گویا کہ شیطانوں کا سر
آیت 66 37:66
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ فَاِنَّهُمۡ لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡهَا فَمٰلِــُٔــوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ ؕ ﴿٦٦﴾
تو بیشک وہ (جہنمی) کھانیوالے ہیں اسی (درخت) سے اور بھرنیوالے ہیں اسی سے پیٹوں کو
آیت 67 37:67
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍۚ ﴿٦٧﴾
پھر انہیں اس (کھانے) پر پانی دیا جائے گا کھولتا ہوا
آیت 68 37:68
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ ﴿٦٨﴾
پھر ان کا لوٹنا جہنم کی طرف ہو گا
آیت 69 37:69
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ اِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ ﴿٦٩﴾
(یہ اس وجہ سے کہ) یقینا انہوں نے پایا تھا اپنے باپ دادا کو گمراہ
آیت 70 37:70
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ ﴿٧٠﴾
تو وہ انہی کے پیچھے دوڑ پڑے
آیت 71 37:71
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ وَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ﴿٧١﴾
اور یقینا (عبرت نہ پکڑ سکے جبکہ) گمراہ ہو چکے تھے ان سے پہلے بھی بہت سے
آیت 72 37:72
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ ﴿٧٢﴾
اور یقینا ہم نے بھیجے تھے ان میں ڈرانیوالے
آیت 73 37:73
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ ﴿٧٣﴾
تو دیکھو کیسا انجام ہوا ڈرائے گئے لوگوں کا
آیت 74 37:74
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ﴿٧٤﴾
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے
آیت 75 37:75
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ وَلَقَدۡ نَادٰٮنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِيۡبُوۡنَ ۖ ﴿٧٥﴾
اور یقینا پکارا ہمیں نوح نے، تو کیا ہی بہتر ہم جواب دینے والے ہیں
آیت 76 37:76
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ وَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ ۖ ﴿٧٦﴾
اور ہم نے نجات دی اسے اور اس کے لوگوں کو بڑی مصیبت سے
آیت 77 37:77
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَ ۖ ﴿٧٧﴾
اور ہم نے بنا دی اس کی ذریت (یعنی اولاد) کو باقی رہنے والی
آیت 78 37:78
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ ۖ ﴿٧٨﴾
اور ہم نے باقی رکھا اسکے (تذکرے کو) بعد والوں میں
آیت 79 37:79
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ ﴿٧٩﴾
سلام ہو نوح پر تمام جہانوں میں
آیت 80 37:80
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ﴿٨٠﴾
بیشک اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو
آیت 81 37:81
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿٨١﴾
بیشک وہ ہمارے مؤمن بندوں میں تھا
آیت 82 37:82
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ ﴿٨٢﴾
پھر ہم نے غرق کر دیا دوسروں کو
آیت 83 37:83
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ وَاِنَّ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ لَاِبۡرٰهِيۡمَۘ ﴿٨٣﴾
اور بیشک اسی جماعت سے ابراہیم تھے
آیت 84 37:84
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ اِذۡ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍ ﴿٨٤﴾
جب لے کے آئے وہ اپنے رب کے پاس قلبِ سلیم (یعنی بے عیب دل)
آیت 85 37:85
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَاذَا تَعۡبُدُوۡنَۚ ﴿٨٥﴾
جب کہا اپنے باپ اور اپنی قوم سے، کس کی تم عبادت کرتے ہو؟
آیت 86 37:86
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ اَٮِٕفۡكًا اٰلِهَةً دُوۡنَ اللّٰهِ تُرِيۡدُوۡنَؕ ﴿٨٦﴾
کیا گھڑے ہوئے معبود کو اللہ کے سوا تم چاہتے ہو؟
آیت 87 37:87
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ﴿٨٧﴾
تو کیا خیال ہے تمہارا ربّ العالمین کے بارے میں؟
آیت 88 37:88
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ فَنَظَرَ نَظۡرَةً فِى النُّجُوۡمِۙ ﴿٨٨﴾
تو اس نے ایک نظر ڈالی ستاروں کی طرف
آیت 89 37:89
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ فَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ ﴿٨٩﴾
آیت 90 37:90
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ فَتَوَلَّوۡا عَنۡهُ مُدۡبِرِيۡنَ ﴿٩٠﴾
تو اس سے پیٹھ پھیر کر چلے گئے (لوگ)
آیت 91 37:91
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ فَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَۚ ﴿٩١﴾
تو لپکے (ابراہیم) ان کے معبودوں کی طرف، اور کہا تم کھاتے کیوں نہیں؟
آیت 92 37:92
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ مَا لَـكُمۡ لَا تَنۡطِقُوۡنَ ﴿٩٢﴾
تمہیں کیا ہو گیا کہ تم بولتے نہیں
آیت 93 37:93
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢا بِالۡيَمِيۡنِ ﴿٩٣﴾
تو لپکے (ابراہیم) ان پر مارنے کیلئے دائیں ہاتھ سے
آیت 94 37:94
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ ﴿٩٤﴾
تو (لوگ) متوجہ ہوئے اس کی طرف دوڑتے ہوئے
آیت 95 37:95
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ قَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَۙ ﴿٩٥﴾
کہا کیا تم ان کی عبادت کرتے ہو جنہیں تم (خود) تراشتے ہو
آیت 96 37:96
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٩٦﴾
اور اللہ نے پیدا کیا ہے تمہیں اور جو تم بناتے ہو (مورت انہیں بھی)
آیت 97 37:97
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 405 کارڈ قَالُوا ابۡنُوۡا لَهٗ بُنۡيَانًا فَاَلۡقُوۡهُ فِى الۡجَحِيۡمِ ﴿٩٧﴾
کہا بناؤ اس کیلئے ایک بنیاد (یعنی گڑھا) اور ڈال دو اسے دہکتی آگ میں
آیت 98 37:98
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ فَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَسۡفَلِيۡنَ ﴿٩٨﴾
تو انہوں نے ارادہ کیا اس کے ساتھ چال چلنے کا تو ہم نے بنا دیا انکی چال کو نیچے
آیت 99 37:99
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَقَالَ اِنِّىۡ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ ﴿٩٩﴾
اور کہا میں جانیوالا ہوں اپنے رب کی طرف، جلد ہی وہ میری رہنمائی کرے گا
آیت 100 37:100
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ ﴿١٠٠﴾
اے میرے رب! عطا فرما مجھے نیک اولاد
آیت 101 37:101
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ فَبَشَّرۡنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيۡمٍ ﴿١٠١﴾
تو ہم نے بشارت دی اسے ایک بردبار بچے کی
آیت 102 37:102
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعۡىَ قَالَ يٰبُنَىَّ اِنِّىۡۤ اَرٰى فِى الۡمَنَامِ اَنِّىۡۤ اَذۡبَحُكَ فَانْظُرۡ مَاذَا تَرٰىؕ قَالَ يٰۤاَبَتِ افۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيۡنَ ﴿١٠٢﴾
پھر جب پہونچا وہ اس کے ساتھ دوڑنے کی عمر کو، تو اس نے کہا اے میرے بچے! میں دیکھتا ہوں خواب میں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں تو تم غور کرو تمہارا کیا خیال ہے؟ کہا اے میرے ابا! کر ڈالئے جو حکم دیا گیا ہے آپ کو، جلد ہی آپ مجھے پائیں گے انشاء اللہ صبر کرنے والوں میں سے
آیت 103 37:103
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ فَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَتَلَّهٗ لِلۡجَبِيۡنِۚ ﴿١٠٣﴾
تو جب دونوں تیار ہو گئے اور لٹا دیا اس کو پیشانی کے بل
آیت 104 37:104
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَنَادَيۡنٰهُ اَنۡ يّٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۙ ﴿١٠٤﴾
تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم
آیت 105 37:105
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَا ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ﴿١٠٥﴾
یقیناً تو نے سچ کر دیا اپنے خواب کو، بیشک ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکی کرنے والوں کو
آیت 106 37:106
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡبَلٰٓؤُا الۡمُبِيۡنُ ﴿١٠٦﴾
آیت 107 37:107
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ ﴿١٠٧﴾
اور ہم نے فدیے میں دیا اسے ایک بڑا ذبیحہ
آیت 108 37:108
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۖ ﴿١٠٨﴾
اور ہم نے باقی رکھا ان کے تذکرے کو بعد والوں میں
آیت 109 37:109
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ سَلٰمٌ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ ﴿١٠٩﴾
سلام ہو ابراہیم (علیہ السلام) پر
آیت 110 37:110
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ﴿١١٠﴾
اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو
آیت 111 37:111
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿١١١﴾
بیشک وہ تھا ہمارے مؤمن بندوں میں
آیت 112 37:112
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ ﴿١١٢﴾
اور ہم نے بشارت دی اسے اسحاق نبی کی جو صالحین میں سے تھا
آیت 113 37:113
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَبٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلٰٓى اِسۡحٰقَؕ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ مُبِيۡنٌ ﴿١١٣﴾
اور ہم نے برکت نازل فرمائیں اس (ابراہیم) پر اور اسحاق پر اور ان دونوں کی اولاد میں بعضے نیک ہیں اور بعض اپنے نفس پر کھلا ظلم کرنیوالے ہیں
آیت 114 37:114
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَۚ ﴿١١٤﴾
اور یقیناً ہم نے احسان کیا موسیٰ اور ہارون پر
آیت 115 37:115
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِۚ ﴿١١٥﴾
اور ہم نے نجات دی ان دونوں کو اور ان دونوں کی قوم کو بڑی مصیبت سے
آیت 116 37:116
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَنَصَرۡنٰهُمۡ فَكَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَۚ ﴿١١٦﴾
اور ہم نے مدد کی ان کی تو وہی غالب ہوئے
آیت 117 37:117
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَاٰتَيۡنٰهُمَا الۡكِتٰبَ الۡمُسۡتَبِيۡنَۚ ﴿١١٧﴾
اور ہم نے عطا کی ان دونوں کو روشن کتاب
آیت 118 37:118
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَهَدَيۡنٰهُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۚ ﴿١١٨﴾
اور ہم نے ہدایت دی ان دونوں کو سیدھے راستے کی
آیت 119 37:119
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ ﴿١١٩﴾
اور ہم نے ان دونوں کے تذکرے کو باقی رکھا بعد والوں میں
آیت 120 37:120
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ ﴿١٢٠﴾
سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر
آیت 121 37:121
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ﴿١٢١﴾
بیشک اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو
آیت 122 37:122
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿١٢٢﴾
یقیناً یہ دونوں ہمارے مؤمن بندوں میں تھے
آیت 123 37:123
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ وَاِنَّ اِلۡيَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ ﴿١٢٣﴾
اور بیشک الیاس بھی رسولوں میں سے تھے
آیت 124 37:124
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 406 کارڈ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿١٢٤﴾
جب کہا (الیاس) نے اپنی قوم سے کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں؟
آیت 125 37:125
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ ﴿١٢٥﴾
کیا تم پکارتے ہو بعل (بت) کو؟ اور چھوڑ دیتے ہو سب سے بہتر خالق کو؟
آیت 126 37:126
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ ﴿١٢٦﴾
اللہ ہی تمہارا رب ہے اور رب ہے تمہارے اگلے اجداد کا
آیت 127 37:127
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ فَكَذَّبُوۡهُ فَاِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ ﴿١٢٧﴾
تو انہوں نے جھٹلایا اسے، تو بیشک وہ حاضر کئے جائیں گے (عذاب میں)
آیت 128 37:128
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ﴿١٢٨﴾
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے
آیت 129 37:129
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ ﴿١٢٩﴾
اور ہم نے اس (الیاس) کے تذکرے کو باقی رکھا بعد والوں میں
آیت 130 37:130
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ ﴿١٣٠﴾
آیت 131 37:131
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ﴿١٣١﴾
بیشک ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکی کرنیوالوں کو
آیت 132 37:132
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿١٣٢﴾
بیشک وہ ہمارے مؤمن بندوں میں سے تھا
آیت 133 37:133
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ وَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ ﴿١٣٣﴾
اور بیشک لوط بھی رسولوں میں سے تھا
آیت 134 37:134
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اِذۡ نَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ ﴿١٣٤﴾
ہم نے نجات دی اسے اور ان کے تمام گھر والوں کو
آیت 135 37:135
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ ﴿١٣٥﴾
سوائے اس بڑھیا کے جو ہوئی پیچھے رہنے والوں میں
آیت 136 37:136
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ ﴿١٣٦﴾
پھر ہم نے ہلاک کر دیا دوسروں کو
آیت 137 37:137
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ وَاِنَّكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مُّصۡبِحِيۡنَۙ ﴿١٣٧﴾
اور بیشک تم گزرتے ہو ان (بستیوں) سے صبح
آیت 138 37:138
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ وَبِالَّيۡلِؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿١٣٨﴾
اور شام، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟
آیت 139 37:139
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ وَاِنَّ يُوۡنُسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ ﴿١٣٩﴾
اور بیشک یونس بھی رسولوں میں سے تھے
آیت 140 37:140
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اِذۡ اَبَقَ اِلَى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ ﴿١٤٠﴾
جب (یونس) بھاگ نکلے بھری کشتی کی طرف
آیت 141 37:141
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الۡمُدۡحَضِيۡنَۚ ﴿١٤١﴾
تو قرعہ ڈالا (یعنی نام نکالا) تو وہ ہو گئے ہارنیوالوں میں سے
آیت 142 37:142
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ فَالۡتَقَمَهُ الۡحُوۡتُ وَهُوَ مُلِيۡمٌ ﴿١٤٢﴾
تو لقمہ بنا لیا اسے مچھلی نے، اور وہ ملامت کرنے لگے (اپنے آپ کو)
آیت 143 37:143
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ فَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ ﴿١٤٣﴾
تو اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا
آیت 144 37:144
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ لَلَبِثَ فِىۡ بَطۡنِهٖۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَۚ ﴿١٤٤﴾
تو یقینا وہ ٹھہرا رہتا اس کے پیٹ میں قیامت کے دن تک
آیت 145 37:145
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ فَنَبَذۡنٰهُ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيۡمٌۚ ﴿١٤٥﴾
تو ہم نے ڈال دیا انہیں چٹیل میدان میں اور وہ بیمار ہو گئے
آیت 146 37:146
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ وَاَنۡۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً مِّنۡ يَّقۡطِيۡنٍۚ ﴿١٤٦﴾
اور ہم نے اگا دیا ان پر (یعنی ان کے لئے) یقطین کا درخت
آیت 147 37:147
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ وَاَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلۡفٍ اَوۡ يَزِيۡدُوۡنَۚ ﴿١٤٧﴾
اور ہم نے بھیجا انہیں ایک لاکھ بلکہ اس سے زیادہ آدمیوں کی طرف
آیت 148 37:148
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ فَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍؕ ﴿١٤٨﴾
تو وہ ایمان لے آئے، اور ہم نے فائدہ اٹھانے دیا انہیں ایک مدت تک
آیت 149 37:149
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَلِرَبِّكَ الۡبَنَاتُ وَلَهُمُ الۡبَنُوۡنَۙ ﴿١٤٩﴾
تو آپ پوچھئے ان سے! کہ کیا آپ کے رب کیلئے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
آیت 150 37:150
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اَمۡ خَلَقۡنَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ اِنَاثًا وَّهُمۡ شٰهِدُوۡنَ ﴿١٥٠﴾
کیا ہم نے پیدا کیا فرشتوں کو مؤنث (یعنی عورت بنا کر) اور یہ موجود تھے (اس وقت)
آیت 151 37:151
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اَلَاۤ اِنَّهُمۡ مِّنۡ اِفۡكِهِمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ ﴿١٥١﴾
خبردار بیشک یہ ان کی گھڑی ہوئی بات ہے جو یہ کہہ رہے ہیں
آیت 152 37:152
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ وَلَدَ اللّٰهُۙ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ ﴿١٥٢﴾
کہ اللہ نے (ایسا) پیدا کیا ہے، اور بیشک یہ جھوٹے ہیں
آیت 153 37:153
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اَصۡطَفَى الۡبَنَاتِ عَلَى الۡبَنِيۡنَؕ ﴿١٥٣﴾
کیا چن لیا ہے اللہ نے (اپنے لئے) بیٹیوں کو بیٹوں پر
آیت 154 37:154
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ ﴿١٥٤﴾
کیا ہو گیا ہے تمہیں تم کیسا فیصلہ کر رہے ہو؟
آیت 155 37:155
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَۚ ﴿١٥٥﴾
آیت 156 37:156
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ اَمۡ لَـكُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ ﴿١٥٦﴾
یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے
آیت 157 37:157
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 407 کارڈ فَاۡتُوۡا بِكِتٰبِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ﴿١٥٧﴾
تو تم لے آؤ اپنی ہی کتاب (بطور دلیل) اگر تم سچے ہو
آیت 158 37:158
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَجَعَلُوۡا بَيۡنَهٗ وَبَيۡنَ الۡجِنَّةِ نَسَبًا ؕ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّةُ اِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ ﴿١٥٨﴾
اور وہ بناتے ہیں اللہ کے درمیان اور جنات کے درمیان بھی نسب (یعنی رشتہ) اور یقینا جنوں کو معلوم ہے کہ بیشک یہ (عذاب میں) حاضر کئے جائیں گے
آیت 159 37:159
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ ﴿١٥٩﴾
اللہ پاک ہے اس سے جو یہ بیان کر رہے ہیں
آیت 160 37:160
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ﴿١٦٠﴾
سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے
آیت 161 37:161
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ فَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ ﴿١٦١﴾
تو بیشک تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو
آیت 162 37:162
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ ﴿١٦٢﴾
تم اس (اللہ) کے خلاف کسی کو نہیں بہکا سکتے
آیت 163 37:163
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ ﴿١٦٣﴾
مگر اسی کو جو داخل ہونے والا ہو جہنم میں
آیت 164 37:164
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ ﴿١٦٤﴾
اور ہم (فرشتوں) میں سے کوئی ایسا نہیں جسے اپنا مقام معلوم نہ ہو
آیت 165 37:165
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَۚ ﴿١٦٥﴾
اور یقینا ہم صف بصف رہتے ہیں (عبادت میں)
آیت 166 37:166
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ ﴿١٦٦﴾
اور ہم اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں
آیت 167 37:167
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ ﴿١٦٧﴾
اور یہ (کفار) کہا کرتے تھے
آیت 168 37:168
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ لَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ﴿١٦٨﴾
اگر ہمارے پاس نصیحت ہوتی پہلوں کی طرح
آیت 169 37:169
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ﴿١٦٩﴾
تو یقینا ہم ہوتے اللہ کے مخلص بندے
آیت 170 37:170
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ فَكَفَرُوۡا بِهٖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ ﴿١٧٠﴾
تو (اب) انہوں نے انکار کیا اس (قرآن) کا تو عنقریب وہ جان لیں گے
آیت 171 37:171
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ﴿١٧١﴾
اور یقیناً طے ہے ہماری بات ہمارے بندوں میں سے رسولوں کے متعلق
آیت 172 37:172
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ ﴿١٧٢﴾
بیشک ان کی مدد کی جائے گی
آیت 173 37:173
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ﴿١٧٣﴾
اور بیشک ہماری فوج ہی غالب رہے گی
آیت 174 37:174
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ ﴿١٧٤﴾
تو آپ منہ پھیر لیجئے ان (کفار) سے کچھ دنوں تک
آیت 175 37:175
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ ﴿١٧٥﴾
اور آپ انہیں دکھاتے (اور سمجھاتے) رہیں، تو جلد ہی وہ دیکھ لیں گے (عذاب)
آیت 176 37:176
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ﴿١٧٦﴾
کیا یہ ہمارے عذاب کیلئے جلدی کر رہے ہیں؟
آیت 177 37:177
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ ﴿١٧٧﴾
تو جب نازل ہو گا (عذاب) ان کے میدان میں تو بری صبح ہو گی ان ڈرائے گئے لوگوں کی
آیت 178 37:178
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ ﴿١٧٨﴾
اور آپ منہ پھیر لیجئے ان سے کچھ دنوں تک
آیت 179 37:179
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ ﴿١٧٩﴾
اور آپ انہیں دکھاتے (سمجھاتے) رہیں، تو جلد ہی وہ دیکھ لیں گے (عذاب)
آیت 180 37:180
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۚ ﴿١٨٠﴾
پاک ہے آپ کا رب جو عزت والا ہے ہر اس چیز سے جو (مشرک) بیان کرتے ہیں
آیت 181 37:181
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَۚ ﴿١٨١﴾
آیت 182 37:182
پارہ 23 • سورۃ 37 صفحہ 408 کارڈ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ﴿١٨٢﴾
اور تمام تعریف اللہ کی ہے جو رب ہے سارے جہانوں کا