آیت 1 27:1
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ طٰسٓ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡقُرۡاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيۡنٍۙ ﴿١﴾
طس، یہ آیتیں ہیں قرآن کی اور روشن کتاب کی
آیت 2 27:2
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ هُدًى وَّبُشۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ ﴿٢﴾
ہدایت اور بشارت ہے (ان) مومنوں کیلئے
آیت 3 27:3
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ يُوۡقِنُوۡنَ ﴿٣﴾
جو لوگ قائم کرتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں
آیت 4 27:4
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ زَيَّـنَّا لَهُمۡ اَعۡمَالَهُمۡ فَهُمۡ يَعۡمَهُوۡنَؕ ﴿٤﴾
بے شک جو لوگ نہیں ایمان رکھتے آخرت پر، ہم نے مزین (یعنی اچھا) کر دیا ہے ان کے لیے ان کے اعمال کو تو وہ بھٹکتے رہتے ہیں
آیت 5 27:5
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ لَهُمۡ سُوۡٓءُ الۡعَذَابِ وَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ هُمُ الۡاَخۡسَرُوۡنَ ﴿٥﴾
یہی ہیں جن کیلئے برا عذاب ہے اور وہ آخرت میں خسارہ میں ہوں گے
آیت 6 27:6
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ وَاِنَّكَ لَـتُلَـقَّى الۡقُرۡاٰنَ مِنۡ لَّدُنۡ حَكِيۡمٍ عَلِيۡمٍ ﴿٦﴾
اور بے شک تم کو دیا جا رہا ہے قرآن حکمت والے علم والے کی طرف سے
آیت 7 27:7
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ اِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِاَهۡلِهٖۤ اِنِّىۡۤ اٰنَسۡتُ نَارًاؕ سَاٰتِيۡكُمۡ مِّنۡهَا بِخَبَرٍ اَوۡ اٰتِيۡكُمۡ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمۡ تَصۡطَلُوۡنَ ﴿٧﴾
جب کہا موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہ میں نے محسوس کی ہے آگ، جلد ہی میں لے کر آتا ہوں وہاں سے تمہارے لئے کوئی خبر، یا لے کر آتا ہوں کوئی سلگتا ہوا انگارہ تاکہ تم تاپ سکو
آیت 8 27:8
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ فَلَمَّا جَآءَهَا نُوۡدِىَ اَنۡۢ بُوۡرِكَ مَنۡ فِى النَّارِ وَ مَنۡ حَوۡلَهَا ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ﴿٨﴾
پھر جب آئے موسیٰ وہاں تو ندا (یعنی آواز) دی گئی کہ برکت دی گئی ہے جو آگ میں (خدا کا نور) ہے اور جو اس کے آس پاس ہیں (فرشتے) اور اللہ پاک ہے جو تمام جہان کا رب ہے
آیت 9 27:9
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ يٰمُوۡسٰۤى اِنَّـهٗۤ اَنَا اللّٰهُ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُۙ ﴿٩﴾
اے موسیٰ! بے شک میں اللہ ہوں زبردست حکمت والا
آیت 10 27:10
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ وَاَ لۡقِ عَصَاكَ ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهۡتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدۡبِرًا وَّلَمۡ يُعَقِّبۡ ؕ يٰمُوۡسٰى لَا تَخَفۡ اِنِّىۡ لَا يَخَافُ لَدَىَّ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ۖ ﴿١٠﴾
اور ڈال دو اپنی لاٹھی تو جب دیکھا اسے کہ اس طرح چل رہی ہے گویا سانپ ہو، تو بھاگا پیٹھ پھیر کر اور مڑ کر بھی نہ دیکھا، اے موسیٰ! ڈرو مت، بیشک ڈرا نہیں کرتے میرے پاس رسول
آیت 11 27:11
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 340 کارڈ اِلَّا مَنۡ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسۡنًۢا بَعۡدَ سُوۡٓءٍ فَاِنِّىۡ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ﴿١١﴾
مگر جس نے ظلم کیا پھر بدل دیا (اس برائی کو) اچھائی سے، تو بے شک میں مغفرت کرنے والا بہت مہربان ہوں
آیت 12 27:12
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ وَاَدۡخِلۡ يَدَكَ فِىۡ جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ فِىۡ تِسۡعِ اٰيٰتٍ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَقَوۡمِهٖؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ ﴿١٢﴾
ڈالو اپنا ہاتھ اپنے بغل میں نکلے گا وہ (ہاتھ) سفید ہو کر بے عیب، یہ نو نشانیاں فرعون اور اس کی قوم کی طرف (لے کر جاؤ) بیشک وہ لوگ فاسق (یعنی بدکار) ہیں
آیت 13 27:13
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ فَلَمَّا جَآءَتۡهُمۡ اٰيٰتُنَا مُبۡصِرَةً قَالُوۡا هٰذَا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌۚ ﴿١٣﴾
پھر جب آئیں ان کے پاس ہماری نشانیاں آنکھیں کھولنے والی، تو کہنے لگے یہ تو کھلا جادو ہے
آیت 14 27:14
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ وَجَحَدُوۡا بِهَا وَاسۡتَيۡقَنَـتۡهَاۤ اَنۡفُسُهُمۡ ظُلۡمًا وَّعُلُوًّا ؕ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُفۡسِدِيۡنَ ﴿١٤﴾
اور انہوں نے انکار کر دیا ان (نشانیوں) کا ظلم اور تکبر سے، حالانکہ یقین ہو گیا تھا ان کے دل کو، تو دیکھو کیسا ہوا انجام فسادیوں کا؟
آیت 15 27:15
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا دَاوٗدَ وَ سُلَيۡمٰنَ عِلۡمًا ۚ وَقَالَا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ فَضَّلَنَا عَلٰى كَثِيۡرٍ مِّنۡ عِبَادِهِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿١٥﴾
اور ہم نے عطا کیا تھا داؤد اور سلیمان کو علم، اور ان دونوں نے کہا تمام تعریف اللہ کیلئے ہے جس نے ہمیں فضیلت دی بہت سے اپنے مومن بندوں پر
آیت 16 27:16
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ وَوَرِثَ سُلَيۡمٰنُ دَاوٗدَ وَقَالَ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمۡنَا مَنۡطِقَ الطَّيۡرِ وَاُوۡتِيۡنَا مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍؕ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَضۡلُ الۡمُبِيۡنُ ﴿١٦﴾
اور وارث ہوا سلیمان داؤد کا، اور کہا اے لوگو ہمیں سکھائی گئی ہے پرندوں کی بولی، اور ہمیں عطا کی گئی ہے ہر چیز، بے شک یہ کھلا فضل ہے
آیت 17 27:17
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ وَحُشِرَ لِسُلَيۡمٰنَ جُنُوۡدُهٗ مِنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ وَالطَّيۡرِ فَهُمۡ يُوۡزَعُوۡنَ ﴿١٧﴾
اور جمع کئے جاتے تھے سلیمان کے پاس اس کے لشکر جن اور انسان اور پرندے، پھر ان کی جماعتیں بنائی جاتیں
آیت 18 27:18
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ حَتّٰٓى اِذَاۤ اَتَوۡا عَلٰى وَادِ النَّمۡلِۙ قَالَتۡ نَمۡلَةٌ يّٰۤاَيُّهَا النَّمۡلُ ادۡخُلُوۡا مَسٰكِنَكُمۡۚ لَا يَحۡطِمَنَّكُمۡ سُلَيۡمٰنُ وَجُنُوۡدُهٗۙ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ ﴿١٨﴾
یہاں تک کہ جب وہ آئے ایک وادی پر چیونٹیوں کی ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو! داخل ہو جاؤ اپنی بلوں میں، کہیں روند نہ ڈالیں تمہیں سلیمان اور اس کی فوجیں اور انہیں معلوم بھی نہ ہو
آیت 19 27:19
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّنۡ قَوۡلِهَا وَقَالَ رَبِّ اَوۡزِعۡنِىۡۤ اَنۡ اَشۡكُرَ نِعۡمَتَكَ الَّتِىۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ وَعَلٰى وَالِدَىَّ وَاَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًـا تَرۡضٰٮهُ وَاَدۡخِلۡنِىۡ بِرَحۡمَتِكَ فِىۡ عِبَادِكَ الصّٰلِحِيۡنَ ﴿١٩﴾
تو مسکرا کر ہنس پڑے اس کی بات سے، اور کہا اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں شکر کروں تیری نعمت کا، جو تو نے انعام کیا مجھ پر اور میرے ماں باپ پر، اور یہ کہ میں صالح عمل کروں جس سے تو راضی ہو، اور داخل کر مجھے اپنی رحمت سے اپنے بندوں میں جو نیک ہیں
آیت 20 27:20
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ وَتَفَقَّدَ الطَّيۡرَ فَقَالَ مَا لِىَ لَاۤ اَرَى الۡهُدۡهُدَ ۖ اَمۡ كَانَ مِنَ الۡغَآٮِٕبِيۡنَ ﴿٢٠﴾
اور (سلیمان) نے پایا ایک پرندے کو تو کہا کیا بات ہے کہ میں نہیں دیکھتا ہدہد کو کیا وہ غائب ہے؟
آیت 21 27:21
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ لَاُعَذِّبَـنَّهٗ عَذَابًا شَدِيۡدًا اَوۡ لَا۟اَذۡبَحَنَّهٗۤ اَوۡ لَيَاۡتِيَنِّىۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ ﴿٢١﴾
میں اسے سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر دوں گا یا لے کر آئے وہ میرے پاس کوئی کھلی دلیل
آیت 22 27:22
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 341 کارڈ فَمَكَثَ غَيۡرَ بَعِيۡدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمۡ تُحِطۡ بِهٖ وَ جِئۡتُكَ مِنۡ سَبَاٍۢ بِنَبَاٍ يَّقِيۡنٍ ﴿٢٢﴾
پھر تھوڑی دیر بعد (ہدہد حاضر ہوا) تو کہا کہ میں نے اس خبر کا احاطہ کیا ہے جس کا احاطہ آپ کو نہیں، اور میں لے کر آیا ہوں آپ کے پاس قوم سبا سے ایک یقینی خبر
آیت 23 27:23
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ اِنِّىۡ وَجَدتُّ امۡرَاَةً تَمۡلِكُهُمۡ وَاُوۡتِيَتۡ مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ وَّلَهَا عَرۡشٌ عَظِيۡمٌ ﴿٢٣﴾
میں نے پایا ایک عورت کہ (جو) ملکہ ہے ان کی، اور عطا کی گئی ہے اسے ہر چیز، اور اس کا تخت بہت بڑا ہے
آیت 24 27:24
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ وَجَدْتُّهَا وَقَوۡمَهَا يَسۡجُدُوۡنَ لِلشَّمۡسِ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ السَّبِيۡلِ فَهُمۡ لَا يَهۡتَدُوۡنَۙ ﴿٢٤﴾
میں نے پایا کہ وہ اور اس کی قوم (کے لوگ) سجدہ کرتے ہیں سورج کو اللہ کے سوا، اور مزین کر دیا ہے ان کیلئے شیطان نے ان کے اعمال کو، اور روک دیا ہے انہیں (اللہ کے) راستہ سے تو وہ ہدایت یافتہ نہیں
آیت 25 27:25
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ اَلَّا يَسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ الَّذِىۡ يُخۡرِجُ الۡخَبۡءَ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُخۡفُوۡنَ وَمَا تُعۡلِنُوۡنَ ﴿٢٥﴾
وہ کیوں سجدہ نہیں کرتے اللہ کو؟ وہی ہے جو نکالتا ہے چھپی ہوئی چیزوں کو آسمانوں اور زمین سے، اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو
آیت 26 27:26
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ ۩ ﴿٢٦﴾
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہ رب ہے عرش عظیم کا
آیت 27 27:27
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ قَالَ سَنَـنۡظُرُ اَصَدَقۡتَ اَمۡ كُنۡتَ مِنَ الۡكٰذِبِيۡنَ ﴿٢٧﴾
(سلیمان نے) کہا ہم دیکھتے ہیں کہ کیا تو سچ کہتا ہے یا تو جھوٹوں میں سے ہے؟
آیت 28 27:28
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ اِذۡهَبْ بِّكِتٰبِىۡ هٰذَا فَاَلۡقِهۡ اِلَيۡهِمۡ ثُمَّ تَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَانْظُرۡ مَاذَا يَرۡجِعُوۡنَ ﴿٢٨﴾
لے جاؤ میرا یہ خط اور ڈال دو ان کی طرف پھر پلٹ آؤ ان کی طرف سے اور دیکھو وہ کیا (جواب) لے کر لوٹتے ہیں
آیت 29 27:29
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ قَالَتۡ يٰۤاَيُّهَا الۡمَلَؤُا اِنِّىۡۤ اُلۡقِىَ اِلَىَّ كِتٰبٌ كَرِيۡمٌ ﴿٢٩﴾
(بلقیس) بولی اے درباریو! ڈالا گیا ہے میری طرف ایک مکرم خط
آیت 30 27:30
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ اِنَّهٗ مِنۡ سُلَيۡمٰنَ وَاِنَّهٗ بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ ﴿٣٠﴾
بیشک یہ (خط) سلیمان کی طرف سے ہے اور یہ (شروع) ہے، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سے
آیت 31 27:31
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ اَلَّا تَعۡلُوۡا عَلَىَّ وَاۡتُوۡنِىۡ مُسۡلِمِيۡنَ ﴿٣١﴾
کہ تکبر نہ کرو میرے سامنے اور آؤ میرے پاس فرمانبردار بن کر
آیت 32 27:32
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ قَالَتۡ يٰۤاَيُّهَا الۡمَلَؤُا اَفۡتُوۡنِىۡ فِىۡۤ اَمۡرِىۡۚ مَا كُنۡتُ قَاطِعَةً اَمۡرًا حَتّٰى تَشۡهَدُوۡنِ ﴿٣٢﴾
بولی اے درباریو! مشورہ دو مجھے میرے معاملے میں، میں نہیں لیتی فیصلہ کسی معاملے میں جب تک تم شریک نہ ہو
آیت 33 27:33
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ قَالُوۡا نَحۡنُ اُولُوۡا قُوَّةٍ وَّاُولُوۡا بَاۡسٍ شَدِيۡدٍ ۙ وَّالۡاَمۡرُ اِلَيۡكِ فَانْظُرِىۡ مَاذَا تَاۡمُرِيۡنَ ﴿٣٣﴾
کہا (درباریوں نے) ہم طاقتور اور جنگجو لوگ ہیں، اور معاملہ تمہارے سامنے ہے، تو تم غور کرو کہ تمہیں کیا حکم کرنا ہے
آیت 34 27:34
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ قَالَتۡ اِنَّ الۡمُلُوۡكَ اِذَا دَخَلُوۡا قَرۡيَةً اَفۡسَدُوۡهَا وَجَعَلُوۡۤا اَعِزَّةَ اَهۡلِهَاۤ اَذِلَّةً ۚ وَكَذٰلِكَ يَفۡعَلُوۡنَ ﴿٣٤﴾
(بلقیس) بولی بیشک بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں اسے فساد زدہ کر دیتے ہیں، اور کرتے ہیں وہاں کے عزت دار کو ذلیل، اور اسی طرح وہ بھی کریں گے
آیت 35 27:35
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ وَاِنِّىۡ مُرۡسِلَةٌ اِلَيۡهِمۡ بِهَدِيَّةٍ فَنٰظِرَةٌۢ بِمَ يَرۡجِعُ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿٣٥﴾
اور میں بھیجتی ہوں ان کی طرف کچھ ہدیہ پھر دیکھتی ہوں کہ کیا جواب لے کر لوٹتے ہیں قاصد (یعنی بھیجے گئے لوگ)
آیت 36 27:36
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 342 کارڈ فَلَمَّا جَآءَ سُلَيۡمٰنَ قَالَ اَتُمِدُّوۡنَنِ بِمَالٍ فَمَاۤ اٰتٰٮنِۦَ اللّٰهُ خَيۡرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰٮكُمۡۚ بَلۡ اَنۡـتُمۡ بِهَدِيَّتِكُمۡ تَفۡرَحُوۡنَ ﴿٣٦﴾
پھر جب آیا (قاصد) سلیمان کے پاس فرمایا کیا تم میری مدد کرنا چاہتے ہو مال سے، تو جو عطا کیا ہے مجھے اللہ نے اس سے بہتر ہے جو تمہیں عطا کیا ہے، بلکہ اپنے ہدیے سے تم ہی خوش رہو
آیت 37 27:37
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 343 کارڈ اِرۡجِعۡ اِلَيۡهِمۡ فَلَنَاۡتِيَنَّهُمۡ بِجُنُوۡدٍ لَّا قِبَلَ لَهُمۡ بِهَا وَلَـنُخۡرِجَنَّهُمۡ مِّنۡهَاۤ اَذِلَّةً وَّهُمۡ صٰغِرُوۡنَ ﴿٣٧﴾
لوٹ جاؤ ان کی طرف ہم لے کر آئیں گے ان پر ایسی فوج جن کا وہ مقابلہ نہ کر سکیں گے، اور ہم ضرور نکالیں گے انہیں وہاں سے ذلیل کر کے اور وہ ذلیل ہوں گے
آیت 38 27:38
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 343 کارڈ قَالَ يٰۤاَيُّهَا الۡمَلَؤُا اَيُّكُمۡ يَاۡتِيۡنِىۡ بِعَرۡشِهَا قَبۡلَ اَنۡ يَّاۡتُوۡنِىۡ مُسۡلِمِيۡنَ ﴿٣٨﴾
کہا اے درباریو! تم میں کون ہے جو لے کر آئے میرے پاس اس کا تخت، اس سے پہلے کہ وہ آئیں میرے پاس فرمانبردار ہو کر؟
آیت 39 27:39
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 343 کارڈ قَالَ عِفۡرِيۡتٌ مِّنَ الۡجِنِّ اَنَا اٰتِيۡكَ بِهٖ قَبۡلَ اَنۡ تَقُوۡمَ مِنۡ مَّقَامِكَۚ وَاِنِّىۡ عَلَيۡهِ لَـقَوِىٌّ اَمِيۡنٌ ﴿٣٩﴾
کہا جنوں میں سے ایک عفریت (دیو جن) نے، میں لاؤں گا آپ کے پاس اسے قبل اس کے کہ آپ کھڑے ہوں اپنی جگہ سے، اور بے شک میں اس پر قوت رکھتا ہوں اور امانت دار ہوں
آیت 40 27:40
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 343 کارڈ قَالَ الَّذِىۡ عِنۡدَهٗ عِلۡمٌ مِّنَ الۡـكِتٰبِ اَنَا اٰتِيۡكَ بِهٖ قَبۡلَ اَنۡ يَّرۡتَدَّ اِلَيۡكَ طَرۡفُكَؕ فَلَمَّا رَاٰهُ مُسۡتَقِرًّا عِنۡدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنۡ فَضۡلِ رَبِّىۡۖ لِيَبۡلُوَنِىۡٓ ءَاَشۡكُرُ اَمۡ اَكۡفُرُؕ وَمَنۡ شَكَرَ فَاِنَّمَا يَشۡكُرُ لِنَفۡسِهٖۚ وَمَنۡ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّىۡ غَنِىٌّ كَرِيۡمٌ ﴿٤٠﴾
(آصف بن برخیا نے) کہا جس کے پاس کتابی علم تھا، میں لاؤں گا آپ کے پاس اسے قبل اس کے کہ جھپکیں آپ کی پلکیں، پھر جب دیکھا اسے موجود اپنے پاس، تو کہا یہ میرے رب کا فضل ہے، تاکہ وہ آزمائے مجھے کہ کیا میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری اور جو شخص شکر کرتا ہے اپنے لئے ہی شکر کرتا ہے، اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا رب بھی بے پروا عزت والا ہے
آیت 41 27:41
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 343 کارڈ قَالَ نَكِّرُوۡا لَهَا عَرۡشَهَا نَـنۡظُرۡ اَتَهۡتَدِىۡۤ اَمۡ تَكُوۡنُ مِنَ الَّذِيۡنَ لَا يَهۡتَدُوۡنَ ﴿٤١﴾
کہا بدل دو اس کے (پہچاننے) لیے اس کے تخت کو، ہم دیکھیں کیا وہ پہچان پاتی ہے یا انہیں میں ہوتی ہے جو پہچان نہیں رکھتے
آیت 42 27:42
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 343 کارڈ فَلَمَّا جَآءَتۡ قِيۡلَ اَهٰكَذَا عَرۡشُكِؕ قَالَتۡ كَاَنَّهٗ هُوَۚ وَاُوۡتِيۡنَا الۡعِلۡمَ مِنۡ قَبۡلِهَا وَ كُنَّا مُسۡلِمِيۡنَ ﴿٤٢﴾
تو جب (بلقیس) آئی، کہا گیا کیا اسی طرح کا تخت ہے تمہارا؟ کہنے لگی گویا کہ یہ وہی ہے، اور ہمیں تو معلوم ہو گیا تھا اس سے پہلے ہی اور ہم ہو چکے ہیں فرمانبردار
آیت 43 27:43
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 343 کارڈ وَصَدَّهَا مَا كَانَتۡ تَّعۡبُدُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ اِنَّهَا كَانَتۡ مِنۡ قَوۡمٍ كٰفِرِيۡنَ ﴿٤٣﴾
اور روک دیا (سلیمان نے) اسے ان سے جن کی وہ عبادت کرتی تھی اللہ کے علاوہ، بے شک وہ کافروں میں سے تھی
آیت 44 27:44
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 343 کارڈ قِيۡلَ لَهَا ادۡخُلِى الصَّرۡحَ ۚ فَلَمَّا رَاَتۡهُ حَسِبَـتۡهُ لُـجَّةً وَّكَشَفَتۡ عَنۡ سَاقَيۡهَا ؕ قَالَ اِنَّهٗ صَرۡحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنۡ قَوَارِيۡرَ ۙقَالَتۡ رَبِّ اِنِّىۡ ظَلَمۡتُ نَـفۡسِىۡ وَ اَسۡلَمۡتُ مَعَ سُلَيۡمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ﴿٤٤﴾
اسے کہا گیا داخل ہو جاؤ اس محل میں تو جب دیکھا اس (حوض) کو گمان کیا اسے پانی سے بھرا ہوا حوض، اور کھول لیں اپنی پنڈلیاں، کہا (سلیمان نے) یہ محل جڑا ہوا ہے شیشے سے کہنے لگی اے میرے رب! میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا اور میں مسلمان ہوتی ہوں سلیمان کے ساتھ اللہ رب العالمین کیلئے
آیت 45 27:45
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 343 کارڈ وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى ثَمُوۡدَ اَخَاهُمۡ صٰلِحًا اَنِ اعۡبُدُوۡا اللّٰهَ فَاِذَا هُمۡ فَرِيۡقٰنِ يَخۡتَصِمُوۡنَ ﴿٤٥﴾
اور یقینا ہم نے بھیجا ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو کہ عبادت کرو اللہ کی، تو جب ہی وہ آپس میں دو فریق ہو کر جھگڑنے لگے
آیت 46 27:46
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ قَالَ يٰقَوۡمِ لِمَ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ بِالسَّيِّئَةِ قَبۡلَ الۡحَسَنَةِۚ لَوۡلَا تَسۡتَغۡفِرُوۡنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ﴿٤٦﴾
کہا اے میری قوم! کیوں تم جلدی کرتے ہو برائی کے لئے بھلائی سے پہلے (کہ عذاب کا مطالبہ کر رہے ہو) کیوں نہیں مغفرت مانگتے اللہ سے، تاکہ تم پر رحم کیا جائے
آیت 47 27:47
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ قَالُوا اطَّيَّرۡنَا بِكَ وَبِمَنۡ مَّعَكَ ؕ قَالَ طٰٓٮِٕرُكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ تُفۡتَـنُوۡنَ ﴿٤٧﴾
کہا ہم منحوس سمجھتے ہیں تم کو (اے صالح) اور تمہارے ساتھ والوں کو، کہا تمہاری نحوست اللہ کی طرف سے ہے، بلکہ تم فتنے میں پڑے ہوئے لوگ ہو
آیت 48 27:48
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ وَكَانَ فِى الۡمَدِيۡنَةِ تِسۡعَةُ رَهۡطٍ يُّفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُوۡنَ ﴿٤٨﴾
اور اس شہر میں نو سردار تھے جو فساد کرتے تھے زمین میں اور اصلاح نہیں کرتے تھے
آیت 49 27:49
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ قَالُوۡا تَقَاسَمُوۡا بِاللّٰهِ لَـنُبَيِّتَـنَّهٗ وَ اَهۡلَهٗ ثُمَّ لَـنَقُوۡلَنَّ لِوَلِيِّهٖ مَا شَهِدۡنَا مَهۡلِكَ اَهۡلِهٖ وَاِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ ﴿٤٩﴾
(سرداروں نے) کہا قسم کھاؤ آپس میں اللہ کی کہ ہم رات میں حملہ کریں گے اس پر اور اس کے گھرانے پر، پھر ہم کہیں گے اس کے گھرانے سے کہ ہم شریک نہیں اس کے گھرانے کی ہلاکت میں اور ہم سچے ہیں
آیت 50 27:50
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ وَمَكَرُوۡا مَكۡرًا وَّمَكَرۡنَا مَكۡرًا وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ ﴿٥٠﴾
اور انہوں نے مکر کیا اور ہم نے بھی تدبیر کی، اور وہ سمجھ نہ سکے
آیت 51 27:51
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكۡرِهِمۡۙ اَنَّا دَمَّرۡنٰهُمۡ وَقَوۡمَهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ ﴿٥١﴾
تو دیکھو کیا ہوا انجام ان کے مکر کا (نتیجہ یہ کہ) بیشک ہم نے ہلاک کر دیا انہیں اور ان کی ساری قوم کو
آیت 52 27:52
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ فَتِلۡكَ بُيُوۡتُهُمۡ خَاوِيَةً ۢ بِمَا ظَلَمُوۡا ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّـقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ ﴿٥٢﴾
تو یہ ان کے گھر ہیں جو ویران ہیں ان کے ظلم کے سبب، بے شک اس میں نشانی ہے جاننے والوں کے لیے
آیت 53 27:53
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ وَاَنۡجَيۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَكَانُوۡا يَتَّقُوۡنَ ﴿٥٣﴾
اور ہم نے نجات دی ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا
آیت 54 27:54
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ وَلُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَتَاۡتُوۡنَ الۡـفَاحِشَةَ وَاَنۡـتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ ﴿٥٤﴾
اور لوط نے جب کہا اپنی قوم سے، کیا تم فحش کرتے ہو جب کہ تم سمجھ دار (لوگ) ہو
آیت 55 27:55
پارہ 19 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ اَٮِٕنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ شَهۡوَةً مِّنۡ دُوۡنِ النِّسَآءِؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ تَجۡهَلُوۡنَ ﴿٥٥﴾
کیا تم آتے ہو مردوں کے پاس شہوت کیلئے عورتوں کو چھوڑ کر، بلکہ تم جاہل لوگ ہو
آیت 56 27:56
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُـوۡۤا اَخۡرِجُوۡۤا اٰلَ لُوۡطٍ مِّنۡ قَرۡيَتِكُمۡۚ اِنَّهُمۡ اُنَاسٌ يَّتَطَهَّرُوۡنَ ﴿٥٦﴾
تو نہ بن پڑا کوئی جواب اس کی قوم کو سوائے اس کے کہ کہا نکال دو لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے، یہ لوگ بڑے پاک بنتے ہیں
آیت 57 27:57
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَ اَهۡلَهٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَهٗ قَدَّرۡنٰهَا مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ ﴿٥٧﴾
تو ہم نے نجات دی انہیں اور اس کے گھرانے کو سوائے اس کی بیوی کے، ہم نے مقرر کر لیا تھا اسے پیچھے رہنے والوں میں
آیت 58 27:58
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًاۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ ﴿٥٨﴾
اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی، تو کیا ہی بری بارش تھی ڈرائے گئے لوگوں کیلئے
آیت 59 27:59
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 344 کارڈ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ وَسَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِيۡنَ اصۡطَفٰىؕ ءٰۤللّٰهُ خَيۡرٌ اَمَّا يُشۡرِكُوۡنَؕ ﴿٥٩﴾
کہہ دو تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور سلام ہے اس کے ان بندوں پر جنہیں اس نے چن لیا ہے، کیا اللہ بہتر ہے یا جنہیں وہ شریک ٹھہراتے ہیں (وہ بہتر ہے)
آیت 60 27:60
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 345 کارڈ اَمَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَاَنۡزَلَ لَـكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً ۚ فَاَنۡۢبَتۡنَا بِهٖ حَدَآٮِٕقَ ذَاتَ بَهۡجَةٍ ۚ مَا كَانَ لَـكُمۡ اَنۡ تُـنۡۢبِتُوۡا شَجَرَهَا ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ ؕ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ يَّعۡدِلُوۡنَ ؕ ﴿٦٠﴾
کس نے پیدا کئے آسمان اور زمین، اور اسی نے نازل کیا تمہارے لیے آسمان سے پانی، تو ہم نے اگائے اس (پانی) سے باغ رونق والے، ممکن نہ تھا تمہارے لئے کہ تم اگا پاتے ان کے درخت، کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ بلکہ یہ لوگ (اللہ کے ساتھ) برابری کرتے ہیں
آیت 61 27:61
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 345 کارڈ اَمَّنۡ جَعَلَ الۡاَرۡضَ قَرَارًا وَّجَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنۡهٰرًا وَّجَعَلَ لَهَا رَوَاسِىَ وَجَعَلَ بَيۡنَ الۡبَحۡرَيۡنِ حَاجِزًا ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ؕ ﴿٦١﴾
کس نے بنایا زمین کو قرار؟ (یعنی ٹھہرنے کی جگہ) اور اس کے بیچ میں ندیاں جاری کیں، اور بنائے اس (زمین) کے لیے پہاڑ اور بنایا دو دریاؤں کے درمیان پردہ، کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ، بلکہ ان میں اکثر نہیں جانتے
آیت 62 27:62
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 345 کارڈ اَمَّنۡ يُّجِيۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكۡشِفُ السُّوۡٓءَ وَيَجۡعَلُكُمۡ خُلَفَآءَ الۡاَرۡضِ ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَ ؕ ﴿٦٢﴾
کون ہے جو قبول کرتا ہے بے قرار کی دعاء؟ جب وہ اسے پکارتا ہے، اور کون دور کرتا ہے تکلیف کو؟ اور اسی نے تمہیں خلیفہ بنایا زمین کا کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ بہت ہی کم تم نصیحت پکڑتے ہو
آیت 63 27:63
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 345 کارڈ اَمَّنۡ يَّهۡدِيۡكُمۡ فِىۡ ظُلُمٰتِ الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ وَمَنۡ يُّرۡسِلُ الرِّيٰحَ بُشۡرًۢا بَيۡنَ يَدَىۡ رَحۡمَتِهٖؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَؕ ﴿٦٣﴾
کون راہ دکھاتا ہے تمہیں خشکی اور دریا کے اندھیروں میں، اور کون بھیجتا ہے ہواؤں کو بشارت بنا کر اپنی رحمت کے درمیان سے؟ کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ اعلیٰ ہے اللہ اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں
آیت 64 27:64
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 345 کارڈ اَمَّنۡ يَّبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ وَمَنۡ يَّرۡزُقُكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ﴿٦٤﴾
کون ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر دوبارہ لوٹائے گا اسے؟ اور کون ہے جو روزی دیتا ہے تمہیں آسمان اور زمین سے؟ کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ کہہ دو لے آؤ تم اپنی دلیل اگر تم سچے ہو (کہ کوئی اور معبود ہے؟)
آیت 65 27:65
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 345 کارڈ قُلْ لَّا يَعۡلَمُ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ الۡغَيۡبَ اِلَّا اللّٰهُؕ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ اَيَّانَ يُبۡعَثُوۡنَ ﴿٦٥﴾
کہہ دو نہیں جانتا کوئی جو آسمانوں اور زمین میں ہے غیب کی بات کو اللہ کے سوا، اور انہیں اس کی بھی خبر نہیں کہ کب وہ اٹھائے جائیں گے
آیت 66 27:66
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 345 کارڈ بَلِ ادّٰرَكَ عِلۡمُهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّنۡهَا بَلۡ هُمۡ مِّنۡهَا عَمُوۡنَ ﴿٦٦﴾
بلکہ ختم ہے ان کا علم آخرت کے بارے میں، بلکہ وہ شک میں ہیں اس کی طرف سے، بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں
آیت 67 27:67
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 345 کارڈ وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّاٰبَآؤُنَاۤ اَٮِٕنَّا لَمُخۡرَجُوۡنَ ﴿٦٧﴾
اور کافر کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہو جائیں گے مٹی اور ہمارے باپ دادا، کیا ہم نکالے جائیں گے؟ (زمین سے)
آیت 68 27:68
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ لَـقَدۡ وُعِدۡنَا هٰذَا نَحۡنُ وَاٰبَآؤُنَا مِنۡ قَبۡلُۙ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ ﴿٦٨﴾
یقینا وعدہ کیا گیا ہے اس طرح کا ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے اس سے پہلے بھی، یہ تو صرف قصے ہیں پہلوں کے (کہ مرنے کے بعد دوبارہ جینا ہے)
آیت 69 27:69
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ ﴿٦٩﴾
کہہ دو تم سیر کرو زمین میں، پھر دیکھو کیسا انجام ہوا مجرموں کا؟
آیت 70 27:70
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُنۡ فِىۡ ضَيۡقٍ مِّمَّا يَمۡكُرُوۡنَ ﴿٧٠﴾
اور غم نہ کرو ان (کافروں کے اعتراض) پر اور نہ ہو تنگ دل اس پے جو وہ مکر کرتے ہیں
آیت 71 27:71
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ﴿٧١﴾
اور وہ کہتے ہیں کب آئے گا وہ (عذاب کا) وعدہ؟ اگر تم سچے ہو
آیت 72 27:72
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ قُلۡ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ رَدِفَ لَـكُمۡ بَعۡضُ الَّذِىۡ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ﴿٧٢﴾
کہہ دو ممکن ہے وہ تمہارے پیچھے ہی ہو جس (عذاب) کی تم جلدی کرتے ہو
آیت 73 27:73
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَشۡكُرُوۡنَ ﴿٧٣﴾
اور بے شک تمہارا رب فضل کرتا ہے لوگوں پر، اور لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے
آیت 74 27:74
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ وَاِنَّ رَبَّكَ لَيَـعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوۡرُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ ﴿٧٤﴾
اور بے شک تمہارا رب جانتا ہے جو چھپا ہے ان کے دلوں میں اور جو وہ اعلانیہ (یعنی ظاہر) کرتے ہیں
آیت 75 27:75
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ وَمَا مِنۡ غَآٮِٕبَةٍ فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مُّبِيۡنٍ ﴿٧٥﴾
اور نہیں ہے کوئی پوشیدہ بات آسمان اور زمین میں، مگر وہ روشن کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہے
آیت 76 27:76
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ اِنَّ هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ يَقُصُّ عَلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اَكۡثَرَ الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿٧٦﴾
بے شک یہ قرآن بیان کرتا ہے بنی اسرائیل کی اکثر وہ باتیں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں (دین کے معاملے میں)
آیت 77 27:77
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ وَاِنَّهٗ لَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿٧٧﴾
اور بے شک یہ (قرآن) ہدایت اور رحمت ہے مومنوں کے لیے
آیت 78 27:78
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ بِحُكۡمِهٖۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡعَلِيۡمُ ۙۚ ﴿٧٨﴾
بے شک تمہارا رب فیصلہ کرے گا ان کے درمیان اپنے حکم سے، اور وہ زبردست علم والا ہے
آیت 79 27:79
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ فَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِؕ اِنَّكَ عَلَى الۡحَـقِّ الۡمُبِيۡنِ ﴿٧٩﴾
تو تم توکل کرو اللہ پر، بے شک تم کھلے حق پر ہو
آیت 80 27:80
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ اِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ ﴿٨٠﴾
(اے نبی!) بے شک تم نہیں سنا سکتے مردوں کو اور نہیں سنا سکتے بہروں کو اپنی (دعوت کی) پکار جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ رہے ہوں
آیت 81 27:81
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ وَمَاۤ اَنۡتَ بِهٰدِى الۡعُمۡىِ عَنۡ ضَلٰلَتِهِمۡؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ ﴿٨١﴾
اور تم نہیں ہدایت دے سکتے اندھوں کو ان کی گمراہی سے، تم ان ہی کو سنا سکتے ہو جو یقین کرتے ہیں ہماری آیتوں پر تو وہی مسلمان ہیں
آیت 82 27:82
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 346 کارڈ وَ اِذَا وَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ اَخۡرَجۡنَا لَهُمۡ دَآبَّةً مِّنَ الۡاَرۡضِ تُكَلِّمُهُمۡۙ اَنَّ النَّاسَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا لَا يُوۡقِنُوۡنَ ﴿٨٢﴾
اور واقع ہو کر رہے گی یہ بات ان پر (قیامت کے قریب) کہ ہم نکالیں گے ان کے لیے ایک جانور زمین سے، جو باتیں کرے گا ان سے، بے شک لوگ ہماری آیتوں پر نہیں یقین لاتے تھے
آیت 83 27:83
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ وَ يَوۡمَ نَحۡشُرُ مِنۡ كُلِّ اُمَّةٍ فَوۡجًا مِّمَّنۡ يُّكَذِّبُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ يُوۡزَعُوۡنَ ﴿٨٣﴾
اور جس دن ہم جمع کریں گے ہر امت میں سے ایک فوج (ان لوگوں کی) جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو، پھر ان کی صف بندی کی جائے گی
آیت 84 27:84
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ حَتّٰٓى اِذَا جَآءُوۡ قَالَ اَكَذَّبۡتُمۡ بِاٰيٰتِىۡ وَلَمۡ تُحِيۡطُوۡا بِهَا عِلۡمًا اَمَّاذَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٨٤﴾
یہاں تک کہ جب سب آ جائیں گے (اللہ) فرمائے گا کیا تم نے جھٹلایا تھا میری آیتوں کو؟ جنکا تمہیں علمی احاطہ نہیں تھا، یا (بتاؤ) تم کیا عمل کیا کرتے تھے؟
آیت 85 27:85
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ وَوَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ بِمَا ظَلَمُوۡا فَهُمۡ لَا يَنۡطِقُوۡنَ ﴿٨٥﴾
اور واقع ہوگا قول (عذاب کا) ان پر ان کے ظلم کیوجہ سے، پھر وہ بات بھی نہ کرسکیں گے
آیت 86 27:86
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ اَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا جَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِيَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَالنَّهَارَ مُبۡصِرًا ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ ﴿٨٦﴾
کیا وہ دیکھتے نہیں کہ بے شک ہم نے بنائی رات، تاکہ وہ سکون حاصل کریں اس میں اور دن کو دیکھنے کیلئے، بے شک اس میں نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے
آیت 87 27:87
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ وَيَوۡمَ يُنۡفَخُ فِىۡ الصُّوۡرِ فَفَزِعَ مَنۡ فِىۡ السَّمٰوٰتِ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللّٰهُؕ وَكُلٌّ اَتَوۡهُ دٰخِرِيۡنَ ﴿٨٧﴾
اور جس دن پھونکا جائے گا صور میں تو گھبرا جائیں گے جو بھی آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، مگر جسے اللہ چاہے، اور سب آئیں گے اس کے سامنے عاجز بن کر
آیت 88 27:88
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ وَتَرَى الۡجِبَالَ تَحۡسَبُهَا جَامِدَةً وَّهِىَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِؕ صُنۡعَ اللّٰهِ الَّذِىۡۤ اَتۡقَنَ كُلَّ شَىۡءٍؕ اِنَّهٗ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿٨٨﴾
اور تم دیکھ رہے ہو پہاڑوں کو تم گمان کرتے ہو انہیں جمے ہوئے، اور یہ اڑتے پھریں گے بادلوں کی طرح، کاریگری ہے یہ اللہ کی جس نے مضبوط بنایا ہے ہر چیز کو، بے شک وہ اس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو
آیت 89 27:89
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ خَيۡرٌ مِّنۡهَاۚ وَهُمۡ مِّنۡ فَزَعٍ يَّوۡمَٮِٕذٍ اٰمِنُوۡنَ ﴿٨٩﴾
جو لے کر آئے گا نیکی تو اسے اس سے بہتر (بدلہ) ملے گا، اور وہ گھبراہٹ سے اس دن امن میں ہوں گے
آیت 90 27:90
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ فِى النَّارِؕ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٩٠﴾
اور جو لے کر آئے گا برائی، تو اوندھے ڈالے جائیں گے اپنے چہروں کے بل آگ میں، صرف تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے
آیت 91 27:91
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ اِنَّمَاۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الۡبَلۡدَةِ الَّذِىۡ حَرَّمَهَا وَلَهٗ كُلُّ شَىۡءٍ وَّاُمِرۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَۙ ﴿٩١﴾
مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اس شہر (مکہ) کے رب کی، جس نے محترم بنایا ہے اسے، اور ہر چیز اسی کی ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ہو جاؤں فرمانبرداروں میں سے
آیت 92 27:92
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ وَاَنۡ اَتۡلُوَا الۡقُرۡاٰنَۚ فَمَنِ اهۡتَدٰى فَاِنَّمَا يَهۡتَدِىۡ لِنَفۡسِهٖۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَقُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَ ﴿٩٢﴾
اور یہ بھی کہ تلاوت کروں قرآن کی پھر جو کوئی ہدایت پائے گا وہ اپنے لئے ہدایت پائے گا، اور جو گمراہ ہوا تو کہہ دو میں تو صرف ڈرانے والوں میں سے ہوں
آیت 93 27:93
پارہ 20 • سورۃ 27 صفحہ 347 کارڈ وَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ سَيُرِيۡكُمۡ اٰيٰتِهٖ فَتَعۡرِفُوۡنَهَا ؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٩٣﴾
اور کہہ دو تمام تعریف اللہ کے لیے ہے، عنقریب وہ دکھائے گا تمہیں اپنی نشانیاں (معجزے) تو تم پہچان لوگے انہیں، اور نہیں ہے تمہارا رب بے خبر اس سے جو تم کرتے ہو