آیت 1 26:1
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ طٰسٓمّٓ ﴿١﴾
آیت 2 26:2
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ ﴿٢﴾
یہ آیتیں ہیں روشن کتاب (قرآن) کی
آیت 3 26:3
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّـفۡسَكَ اَلَّا يَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ ﴿٣﴾
(اے نبیؐ) کیا تم اپنے آپ کو ہلاک کر لوگے اگر وہ ایمان نہیں لاتے
آیت 4 26:4
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ اِنۡ نَّشَاۡ نُنَزِّلۡ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ السَّمَآءِ اٰيَةً فَظَلَّتۡ اَعۡنَاقُهُمۡ لَهَا خٰضِعِيۡنَ ﴿٤﴾
اگر ہم چاہیں تو نازل کر دیں ان پر آسمان سے ایسی نشانی کہ ان کی گردنیں جھک جائیں اس کی وجہ سے
آیت 5 26:5
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ وَمَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ ذِكۡرٍ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ مُحۡدَثٍ اِلَّا كَانُوۡا عَنۡهُ مُعۡرِضِيۡنَ ﴿٥﴾
اور جب بھی آتی ہے ان (کافر) کے پاس کوئی نصیحت رحمان کی طرف سے نئی (تو) وہ اس سے اعراض کرتے ہیں
آیت 6 26:6
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ فَقَدۡ كَذَّبُوۡا فَسَيَاۡتِيۡهِمۡ اَنۡۢـبٰٓــؤُا مَا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ ﴿٦﴾
تو انہوں نے جھٹلایا تو عنقریب آئے گی ان کے پاس (عذاب کی) وہ خبریں جن کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے
آیت 7 26:7
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ اَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الۡاَرۡضِ كَمۡ اَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍ كَرِيۡمٍ ﴿٧﴾
کیا انہوں نے نہیں دیکھا زمین کو کتنی ہم نے اگائی ہیں اس میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں
آیت 8 26:8
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ﴿٨﴾
بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے
آیت 9 26:9
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ﴿٩﴾
اور بے شک تیرا رب ہی ہے وہ جو زبردست رحم کرنے والا ہے
آیت 10 26:10
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ وَاِذۡ نَادٰى رَبُّكَ مُوۡسٰۤى اَنِ ائۡتِ الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَۙ ﴿١٠﴾
اور جب نداء دی تیرے رب نے موسیٰ کو کہ جاؤ ظالم قوم کے پاس
آیت 11 26:11
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَؕ اَلَا يَتَّقُوۡنَ ﴿١١﴾
فرعون کی قوم کے پاس، کیا وہ ڈرتے نہیں؟
آیت 12 26:12
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ قَالَ رَبِّ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يُّكَذِّبُوۡنِؕ ﴿١٢﴾
کہا اے میرے رب! مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے
آیت 13 26:13
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ وَيَضِيۡقُ صَدۡرِىۡ وَلَا يَنۡطَلِقُ لِسَانِىۡ فَاَرۡسِلۡ اِلٰى هٰرُوۡنَ ﴿١٣﴾
اور تنگ ہو جائے گا میرا سینہ اور نہ بول سکے گی میری زبان تو، تو بھیج دے ہارون کو (پیغام دے)
آیت 14 26:14
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ وَلَهُمۡ عَلَىَّ ذَنۡۢبٌ فَاَخَافُ اَنۡ يَّقۡتُلُوۡنِۚ ﴿١٤﴾
اور ان کے سامنے میرا ایک گناہ بھی ہے، تو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں
آیت 15 26:15
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ قَالَ كَلَّا ۚ فَاذۡهَبَا بِاٰيٰتِنَآ اِنَّا مَعَكُمۡ مُّسۡتَمِعُوۡنَ ﴿١٥﴾
فرمایا ہرگز نہیں تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر، بے شک ہم تمہارے ساتھ ہیں اور سن رہے ہیں
آیت 16 26:16
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ فَاۡتِيَا فِرۡعَوۡنَ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ ﴿١٦﴾
تم دونوں جاؤ فرعون کے پاس اور کہو کہ بے شک ہم رسول ہیں رب العالمین کی طرف سے
آیت 17 26:17
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ اَنۡ اَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ؕ ﴿١٧﴾
اور تم بھیجو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو
آیت 18 26:18
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 331 کارڈ قَالَ اَلَمۡ نُرَبِّكَ فِيۡنَا وَلِيۡدًا وَّلَبِثۡتَ فِيۡنَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِيۡنَۙ ﴿١٨﴾
کہا کیا ہم نے پرورش نہیں کی تھی تمہاری اپنے درمیان بچپن میں، اور تم ٹھہرے رہے ہمارے بیچ اپنی عمر کے کئی سال
آیت 19 26:19
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ وَفَعَلۡتَ فَعۡلَتَكَ الَّتِىۡ فَعَلۡتَ وَاَنۡتَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ ﴿١٩﴾
اور تو نے وہ کیا جو تمہیں کرنا تھا (یعنی ایک شخص کا قتل) اور (اب) تو ناشکروں میں ہو گیا
آیت 20 26:20
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ فَعَلۡتُهَاۤ اِذًا وَّاَنَا مِنَ الضَّآلِّيۡنَؕ ﴿٢٠﴾
کہا جب میں نے وہ کام کیا تھا تو میں بے خبر تھا
آیت 21 26:21
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ فَفَرَرۡتُ مِنۡكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ فَوَهَبَ لِىۡ رَبِّىۡ حُكۡمًا وَّجَعَلَنِىۡ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ﴿٢١﴾
تو میں فرار ہو گیا تم سے کیوں کہ مجھے خوف تھا تم سے، تو عطا کی مجھے میرے رب نے حکمت اور بنایا مجھے رسولوں میں سے
آیت 22 26:22
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ وَتِلۡكَ نِعۡمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ اَنۡ عَبَّدْتَّ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ؕ ﴿٢٢﴾
اور یہ احسان جو تو مجھ پر جتاتا ہے (تو کیا اسی لئے) تو نے غلام بنا رکھا ہے بنی اسرائیل کو
آیت 23 26:23
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ فِرۡعَوۡنُ وَمَا رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ﴿٢٣﴾
کہا فرعون نے رب العالمین کون ہے؟
آیت 24 26:24
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاؕ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ ﴿٢٤﴾
فرمایا وہ رب ہے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے (ان سب کا) اگر تمہیں یقین ہو
آیت 25 26:25
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ لِمَنۡ حَوۡلَهٗۤ اَلَا تَسۡتَمِعُوۡنَ ﴿٢٥﴾
کہا اپنے ارد گرد والوں سے کیا تم سنتے نہیں؟
آیت 26 26:26
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ ﴿٢٦﴾
فرمایا وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کا بھی رب ہے
آیت 27 26:27
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ اِنَّ رَسُوۡلَـكُمُ الَّذِىۡۤ اُرۡسِلَ اِلَيۡكُمۡ لَمَجۡنُوۡنٌ ﴿٢٧﴾
کہا بے شک تمہارا رسول جو بھیجا گیا ہے تمہاری طرف، یقیناً (یہ) مجنوں ہے
آیت 28 26:28
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ؕ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿٢٨﴾
فرمایا وہ رب ہے مشرق اور مغرب اور جو ان دونوں کے درمیان ہے (ان سب کا) اگر تم عقل رکھتے ہو
آیت 29 26:29
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ لَٮِٕنِ اتَّخَذۡتَ اِلٰهًا غَيۡرِىۡ لَاَجۡعَلَـنَّكَ مِنَ الۡمَسۡجُوۡنِيۡنَ ﴿٢٩﴾
کہا اگر تو نے بنایا کوئی معبود میرے سوا تو میں تمہیں قید میں ڈال دوں گا
آیت 30 26:30
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ اَوَلَوۡ جِئۡتُكَ بِشَىۡءٍ مُّبِيۡنٍۚ ﴿٣٠﴾
فرمایا اگرچہ میں لے کے آیا ہوں تیرے پاس ایک روشن چیز
آیت 31 26:31
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ فَاۡتِ بِهٖۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ ﴿٣١﴾
کہا تو لے آ اسے اگر تو سچا ہے
آیت 32 26:32
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ فَاَ لۡقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ ثُعۡبَانٌ مُّبِيۡنٌ ۖ ۚ ﴿٣٢﴾
تو اس نے ڈالا اپنا عصا، تو اسی وقت وہ کھلا اژدھا بن گیا
آیت 33 26:33
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ وَّنَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِىَ بَيۡضَآءُ لِلنّٰظِرِيۡنَ ﴿٣٣﴾
اور کھینچا اپنا ہاتھ تو اسی وقت وہ چمکدار ہو گیا دیکھنے والوں کیلئے
آیت 34 26:34
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالَ لِلۡمَلَاِ حَوۡلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيۡمٌۙ ﴿٣٤﴾
کہا اپنے ارد گرد کے سرداروں سے کہ بے شک یہ جانکار جادوگر ہے
آیت 35 26:35
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ يُّرِيۡدُ اَنۡ يُّخۡرِجَكُمۡ مِّنۡ اَرۡضِكُمۡ بِسِحۡرِهٖ ۖ فَمَاذَا تَاۡمُرُوۡنَ ﴿٣٥﴾
چاہتا ہے کہ نکال دے تمہیں تمہارے ملک سے اپنے جادو کے ذریعے، تو تم کیا مشورہ دیتے ہو؟
آیت 36 26:36
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ قَالُوۡۤا اَرۡجِهۡ وَاَخَاهُ وَابۡعَثۡ فِى الۡمَدَآٮِٕنِ حٰشِرِيۡنَۙ ﴿٣٦﴾
کہا مہلت دو اسے اور اس کے بھائی کو اور بھیجو (مصر کے) شہروں میں جمع کرنے والے (چپراسیوں) کو
آیت 37 26:37
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ يَاۡتُوۡكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيۡمٍ ﴿٣٧﴾
وہ لے کے آئیں تمہارے پاس تمام جانکار جادوگر
آیت 38 26:38
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ ﴿٣٨﴾
تو جمع کئے گئے سب جادوگر ایک مقرر دن میں
آیت 39 26:39
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ وَّقِيۡلَ لِلنَّاسِ هَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّجۡتَمِعُوۡنَۙ ﴿٣٩﴾
اور کہا گیا لوگوں سے کیا تم سب جمع ہو چکے
آیت 40 26:40
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 332 کارڈ لَعَلَّنَا نَـتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنۡ كَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ ﴿٤٠﴾
تاکہ ہم اتباع کریں جادوگروں کی اگر وہ غالب آئیں
آیت 41 26:41
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوۡا لِفِرۡعَوۡنَ اَٮِٕنَّ لَـنَا لَاَجۡرًا اِنۡ كُنَّا نَحۡنُ الۡغٰلِبِيۡنَ ﴿٤١﴾
پھر جب آگئے جادوگر تو انہوں نے کہا فرعون سے، کیا ہمارے لئے کوئی اجر (یعنی انعام) ہے اگر ہم غالب آگئے
آیت 42 26:42
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ قَالَ نَعَمۡ وَاِنَّكُمۡ اِذًا لَّمِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَ ﴿٤٢﴾
کہا ہاں اور بے شک تم ہو جاؤ گے مقربین میں
آیت 43 26:43
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ قَالَ لَهُمۡ مُّوۡسٰۤى اَلۡقُوۡا مَاۤ اَنۡتُمۡ مُّلۡقُوۡنَ ﴿٤٣﴾
کہا ان سے موسیٰ نے ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے
آیت 44 26:44
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ فَاَلۡقَوۡا حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُوۡا بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ اِنَّا لَـنَحۡنُ الۡغٰلِبُوۡنَ ﴿٤٤﴾
تو انہوں نے ڈالیں اپنی رسیاں اور لاٹھیاں، اور کہا فرعون کی عزت کی قسم! بے شک ہم ہی غالب ہوں گے
آیت 45 26:45
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ فَاَ لۡقٰى مُوۡسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ تَلۡقَفُ مَا يَاۡفِكُوۡنَ ۖ ۚ ﴿٤٥﴾
تو ڈالا موسیٰ نے اپنا عصا، تو وہ نگلنے لگا جو انہوں نے گھڑا تھا (یعنی بنایا تھا)
آیت 46 26:46
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ فَاُلۡقِىَ السَّحَرَةُ سٰجِدِيۡنَۙ ﴿٤٦﴾
تو گر گئے جادوگر سجدے میں
آیت 47 26:47
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ ﴿٤٧﴾
کہا ہم ایمان لاتے ہیں رب العالمین پر
آیت 48 26:48
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ رَبِّ مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ ﴿٤٨﴾
جو رب ہے موسیٰ اور ہارون کا
آیت 49 26:49
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ قَالَ اٰمَنۡتُمۡ لَهٗ قَبۡلَ اَنۡ اٰذَنَ لَـكُمۡۚ اِنَّهٗ لَـكَبِيۡرُكُمُ الَّذِىۡ عَلَّمَكُمُ السِّحۡرَۚ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ لَاُقَطِّعَنَّ اَيۡدِيَكُمۡ وَاَرۡجُلَـكُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ وَّلَاُصَلِّبَنَّكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۚ ﴿٤٩﴾
کہا کیا تم ایمان لے آئے میری اجازت سے پہلے ہی، بے شک وہ تمہارا بڑا (یعنی استاد) ہے جس نے تمہیں سکھایا ہے جادو، تو جلد ہی تمہیں معلوم ہو جائے گا، میں ضرور کاٹوں گا تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں خلاف سمت سے، اور میں ضرور سولی دوں گا تم سب کو
آیت 50 26:50
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ قَالُوۡا لَا ضَيۡرَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنۡقَلِبُوۡنَۚ ﴿٥٠﴾
کہا کوئی حرج نہیں بے شک ہم اپنے رب کی طرف ہی منتقل ہونے والے ہیں (سولی کے بعد)
آیت 51 26:51
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ اِنَّا نَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لَـنَا رَبُّنَا خَطٰيٰـنَاۤ اَنۡ كُنَّاۤ اَوَّلَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ ﴿٥١﴾
بے شک ہمیں امید ہے کہ مغفرت کر دے گا ہماری خطاؤں کو ہمارا رب (اس لئے) کہ ہم اول ایمان لانے والے ہیں
آیت 52 26:52
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنۡ اَسۡرِ بِعِبَادِىۡۤ اِنَّكُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَ ﴿٥٢﴾
اور ہم نے وحی کی موسیٰ کو کہ رات میں لے کر نکلو میرے بندوں کو، بے شک تمہارا پیچھا کیا جائے گا
آیت 53 26:53
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ فَاَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِى الۡمَدَآٮِٕنِ حٰشِرِيۡنَۚ ﴿٥٣﴾
تو بھیجا فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے (چپراسیوں) کو
آیت 54 26:54
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَشِرۡذِمَةٌ قَلِيۡلُوۡنَۙ ﴿٥٤﴾
(کہا) کہ یہ ایک تھوڑی سی تعداد ہے
آیت 55 26:55
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ وَاِنَّهُمۡ لَـنَا لَـغَآٮِٕظُوۡنَۙ ﴿٥٥﴾
اور بیشک انہوں نے ہمیں بہت غصہ دلایا ہے
آیت 56 26:56
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ وَاِنَّا لَجَمِيۡعٌ حٰذِرُوۡنَؕ ﴿٥٦﴾
اور بے شک ہماری جماعت (یعنی فوج) ڈرانے والی ہے
آیت 57 26:57
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ فَاَخۡرَجۡنٰهُمۡ مِّنۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ ﴿٥٧﴾
تو ہم نے نکال دیا انہیں باغوں اور چشموں سے
آیت 58 26:58
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ وَّكُنُوۡزٍ وَّمَقَامٍ كَرِيۡمٍۙ ﴿٥٨﴾
اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے
آیت 59 26:59
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ كَذٰلِكَؕ وَاَوۡرَثۡنٰهَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ ﴿٥٩﴾
اسی طرح ہوا، اور ہم نے وارث بنایا ان (چیزوں) کا بنی اسرائیل کو
آیت 60 26:60
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ فَاَ تۡبَعُوۡهُمۡ مُّشۡرِقِيۡنَ ﴿٦٠﴾
تو انہوں نے پیچھا کیا ان کا سورج نکلنے کے وقت
آیت 61 26:61
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ فَلَمَّا تَرَآءَ الۡجَمۡعٰنِ قَالَ اَصۡحٰبُ مُوۡسٰٓى اِنَّا لَمُدۡرَكُوۡنَۚ ﴿٦١﴾
تو جب دیکھا دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو تو کہا موسیٰ کے ساتھیوں نے ہم تو پکڑے گئے
آیت 62 26:62
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 333 کارڈ قَالَ كَلَّا ۚ اِنَّ مَعِىَ رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ ﴿٦٢﴾
کہا ہرگز نہیں، میرا رب میرے ساتھ ہے جلد ہی وہ مجھے راہ بتائے گا
آیت 63 26:63
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ فَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنِ اضۡرِبْ بِّعَصَاكَ الۡبَحۡرَؕ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٍ كَالطَّوۡدِ الۡعَظِيۡمِۚ ﴿٦٣﴾
تو ہم نے وحی کی موسیٰ کو کہ مارو اپنی لاٹھی کو دریا پر، تو پھٹ گیا (دریا) پھر ہو گیا ہر ٹکڑا بڑے پہاڑ کی طرح
آیت 64 26:64
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَاَزۡلَـفۡنَا ثَمَّ الۡاٰخَرِيۡنَۚ ﴿٦٤﴾
اور ہم نے قریب کیا وہاں دوسرے (فرعونیوں) کو
آیت 65 26:65
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَاَنۡجَيۡنَا مُوۡسٰى وَمَنۡ مَّعَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۚ ﴿٦٥﴾
اور ہم نے نجات دی موسیٰ کو اور ان کے ساتھ کے تمام لوگوں کو
آیت 66 26:66
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَؕ ﴿٦٦﴾
پھر ہم نے غرق کر دیا دوسرے (فرعونیوں) کو
آیت 67 26:67
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ﴿٦٧﴾
بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے
آیت 68 26:68
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ﴿٦٨﴾
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
آیت 69 26:69
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَاتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَاَ اِبۡرٰهِيۡمَۘ ﴿٦٩﴾
اور پڑھ سناؤ انہیں ابراہیم کی خبر
آیت 70 26:70
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا تَعۡبُدُوۡنَ ﴿٧٠﴾
جب کہا اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟
آیت 71 26:71
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ قَالُوۡا نَـعۡبُدُ اَصۡنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيۡنَ ﴿٧١﴾
انہوں نے کہا ہم عبادت کرتے ہیں بتوں کی اور ہم ان ہی پے جھکے رہتے ہیں
آیت 72 26:72
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُوۡنَكُمۡ اِذۡ تَدۡعُوۡنَۙ ﴿٧٢﴾
کہا کیا وہ تمہاری بات سنتے ہیں جب تم پکارتے ہو؟
آیت 73 26:73
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ اَوۡ يَنۡفَعُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَضُرُّوۡنَ ﴿٧٣﴾
یا تمہیں نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟
آیت 74 26:74
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ قَالُوۡا بَلۡ وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ يَفۡعَلُوۡنَ ﴿٧٤﴾
انہوں نے کہا بلکہ ہم نے پایا ہے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے ہوئے
آیت 75 26:75
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ قَالَ اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ ﴿٧٥﴾
کہا تمہارا کیا خیال ہے (ان کے بارے میں) جن کی تم عبادت کرتے ہو؟
آیت 76 26:76
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ اَنۡـتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمُ الۡاَقۡدَمُوۡنَ ۖ ﴿٧٦﴾
تم اور تمہارے پہلے باپ دادا
آیت 77 26:77
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ فَاِنَّهُمۡ عَدُوٌّ لِّىۡۤ اِلَّا رَبَّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ ﴿٧٧﴾
تو بے شک یہ (بت) دشمن ہیں میرے، سوائے رب العالمین کے
آیت 78 26:78
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ الَّذِىۡ خَلَقَنِىۡ فَهُوَ يَهۡدِيۡنِۙ ﴿٧٨﴾
جس نے پیدا کیا مجھے پھر وہی راہ دکھاتا ہے مجھے
آیت 79 26:79
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَ الَّذِىۡ هُوَ يُطۡعِمُنِىۡ وَيَسۡقِيۡنِۙ ﴿٧٩﴾
اور وہی ہے جو کھلاتا ہے مجھے اور پلاتا ہے مجھے
آیت 80 26:80
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَاِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِيۡنِ ۙ ﴿٨٠﴾
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے مجھے
آیت 81 26:81
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَالَّذِىۡ يُمِيۡتُنِىۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡنِۙ ﴿٨١﴾
اور وہی ہے جو موت دے گا مجھے پھر زندہ کرے گا مجھے
آیت 82 26:82
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَالَّذِىۡۤ اَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لِىۡ خَطِٓیْــَٔـتِىۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِ ؕ ﴿٨٢﴾
اور وہی ہے جس پر مجھے امید ہے کہ میری خطاؤں کی مغفرت فرمائے گا قیامت کے دن
آیت 83 26:83
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ رَبِّ هَبۡ لِىۡ حُكۡمًا وَّاَلۡحِقۡنِىۡ بِالصّٰلِحِيۡنَۙ ﴿٨٣﴾
اے میرے رب! عطا فرما مجھے حکمت، اور ملا دے مجھے صالحین کے ساتھ
آیت 84 26:84
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَاجۡعَلْ لِّىۡ لِسَانَ صِدۡقٍ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ ﴿٨٤﴾
اور بنا دے مجھے سچوں کی زبان (یعنی میرا ذکر باقی رکھ) بعد والوں میں
آیت 85 26:85
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَاجۡعَلۡنِىۡ مِنۡ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيۡمِۙ ﴿٨٥﴾
اور بنا دے مجھے وارث نعمت والی جنت کا
آیت 86 26:86
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَاغۡفِرۡ لِاَبِىۡۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّيۡنَۙ ﴿٨٦﴾
اور مغفرت فرما میرے باپ کی بے شک وہ گمراہوں میں سے ہے
آیت 87 26:87
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَلَا تُخۡزِنِىۡ يَوۡمَ يُبۡعَثُوۡنَۙ ﴿٨٧﴾
اور رسوا نہ کرنا مجھے جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے
آیت 88 26:88
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ يَوۡمَ لَا يَنۡفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوۡنَۙ ﴿٨٨﴾
جس دن نہیں نفع دیں گے مال اور نہ اولاد
آیت 89 26:89
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ اِلَّا مَنۡ اَتَى اللّٰهَ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍؕ ﴿٨٩﴾
مگر جو لے کر آئے گا اللہ کے پاس پاک دل
آیت 90 26:90
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَاُزۡلِفَتِ الۡجَـنَّةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَۙ ﴿٩٠﴾
اور سجائی جائے گی جنت متقیوں کیلئے
آیت 91 26:91
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 334 کارڈ وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ ﴿٩١﴾
اور بھڑکایا جائے گا جہنم کو سرکشوں کے لئے
آیت 92 26:92
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ وَقِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَمَا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ ﴿٩٢﴾
اور کہا جائے گا ان سے کہاں ہیں وہ (معبود) جن کی تم عبادت کرتے تھے؟
آیت 93 26:93
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ هَلۡ يَنۡصُرُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَنۡتَصِرُوۡنَؕ ﴿٩٣﴾
اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا بدلہ لے سکتے ہیں؟
آیت 94 26:94
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ فَكُبۡكِبُوۡا فِيۡهَا هُمۡ وَالۡغَاوٗنَۙ ﴿٩٤﴾
تو وہ اوندھے منہ ڈال دیے جائیں گے اس میں اور سب گمراہوں کو بھی
آیت 95 26:95
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ وَجُنُوۡدُ اِبۡلِيۡسَ اَجۡمَعُوۡنَؕ ﴿٩٥﴾
اور ابلیس کی فوجوں کو بھی
آیت 96 26:96
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ قَالُوۡا وَهُمۡ فِيۡهَا يَخۡتَصِمُوۡنَۙ ﴿٩٦﴾
اور وہ کہیں گے اس میں آپس میں جھگڑتے ہوئے
آیت 97 26:97
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ تَاللّٰهِ اِنۡ كُنَّا لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍۙ ﴿٩٧﴾
اللہ کی قسم! بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے
آیت 98 26:98
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ اِذۡ نُسَوِّيۡكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ﴿٩٨﴾
جب ہم برابر کیا کرتے تھے تمہیں رب العالمین کے
آیت 99 26:99
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ وَمَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿٩٩﴾
اور ہمیں گمراہ کیا ان مجرموں نے
آیت 100 26:100
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ فَمَا لَـنَا مِنۡ شٰفِعِيۡنَۙ ﴿١٠٠﴾
تو اب کوئی ہمارا سفارشی نہیں
آیت 101 26:101
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ وَلَا صَدِيۡقٍ حَمِيۡمٍ ﴿١٠١﴾
اور نہ کوئی دوست مددگار ہے
آیت 102 26:102
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ فَلَوۡ اَنَّ لَـنَا كَرَّةً فَنَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿١٠٢﴾
پھر اگر ہمیں دوبارہ دنیا میں جانا ہو جائے، تو ہم ہو جائیں گے ایمان والوں میں
آیت 103 26:103
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ﴿١٠٣﴾
بیشک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے
آیت 104 26:104
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ﴿١٠٤﴾
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
آیت 105 26:105
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوۡحِ ۨالۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ﴿١٠٥﴾
جھٹلایا نوح کی قوم نے رسولوں کو
آیت 106 26:106
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ نُوۡحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ﴿١٠٦﴾
جب کہا ان سے ان کے بھائی نوح نے کیا تم ڈرتے نہیں؟
آیت 107 26:107
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ﴿١٠٧﴾
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں
آیت 108 26:108
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَ اَطِيۡعُوۡنِۚ ﴿١٠٨﴾
تو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
آیت 109 26:109
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ وَمَاۤ اَسۡـــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۚ ﴿١٠٩﴾
اور میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا، میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے
آیت 110 26:110
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ؕ ﴿١١٠﴾
تو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
آیت 111 26:111
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الۡاَرۡذَلُوۡنَؕ ﴿١١١﴾
انہوں نے کہا کیا ہم ایمان لائیں تجھ پر؟ اور تمہاری اتباع تو کر رکھی ہیں گھٹیا لوگوں نے
آیت 112 26:112
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ قَالَ وَمَا عِلۡمِىۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَۚ ﴿١١٢﴾
کہا اور مجھے علم نہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں (یعنی مجھے ان کے کام سے کوئی مطلب نہیں)
آیت 113 26:113
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ اِنۡ حِسَابُهُمۡ اِلَّا عَلٰى رَبِّىۡ لَوۡ تَشۡعُرُوۡنَۚ ﴿١١٣﴾
ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش کہ تم سمجھتے
آیت 114 26:114
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ وَمَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ ﴿١١٤﴾
اور میں نہیں دھتکارنے والا ایمان والوں کو
آیت 115 26:115
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌؕ ﴿١١٥﴾
میں تو صرف کھول کر ڈرانے والا ہوں
آیت 116 26:116
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰـنُوۡحُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمَرۡجُوۡمِيۡنَؕ ﴿١١٦﴾
انہوں نے کہا اگر تم باز نہ آئے اس سے تو اے نوح! تم ضرور ہو جاؤ گے سنگسار کئے جانے والوں میں (پتھر مار کر)
آیت 117 26:117
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوۡمِىۡ كَذَّبُوۡنِ ۖۚ ﴿١١٧﴾
کہا اے میرے رب! بے شک میری قوم نے مجھے جھٹلایا ہے
آیت 118 26:118
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ فَافۡتَحۡ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحًا وَّنَجِّنِىۡ وَمَنۡ مَّعِىَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿١١٨﴾
تو، تو فیصلہ کر دے میرے اور ان کے درمیان اچھی طرح، اور نجات دے مجھے اور میرے ساتھ کے ایمان والوں کو
آیت 119 26:119
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَمَنۡ مَّعَهٗ فِى الۡـفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۚ ﴿١١٩﴾
تو ہم نے نجات دی اسے اور اس کے ساتھ کے ایمان والوں کو بھری ہوئی کشتی میں
آیت 120 26:120
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 335 کارڈ ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ الۡبٰقِيۡنَؕ ﴿١٢٠﴾
پھر ہم نے غرق کر دیا بعد باقی (لوگوں) کو
آیت 121 26:121
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ﴿١٢١﴾
یقیناً اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے
آیت 122 26:122
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ﴿١٢٢﴾
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
آیت 123 26:123
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ كَذَّبَتۡ عَادُ اۨلۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖ ۚ ﴿١٢٣﴾
جھٹلایا قوم عاد نے رسولوں کو
آیت 124 26:124
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ هُوۡدٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ﴿١٢٤﴾
جب کہا ان سے ان کے بھائی ہود نے، کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟ (اللہ سے)
آیت 125 26:125
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ﴿١٢٥﴾
بے شک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں
آیت 126 26:126
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ۚ ﴿١٢٦﴾
تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو
آیت 127 26:127
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ ﴿١٢٧﴾
اور میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا، میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے
آیت 128 26:128
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ اَتَبۡنُوۡنَ بِكُلِّ رِيۡعٍ اٰيَةً تَعۡبَثُوۡنَۙ ﴿١٢٨﴾
کیا تم بناتے ہو ہر اونچی جگہ پر نشانی کھیلنے کے لئے
آیت 129 26:129
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَ تَتَّخِذُوۡنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُوۡنَۚ ﴿١٢٩﴾
اور تم بناتے ہو بڑے محل تاکہ تم ہمیشہ رہو گے
آیت 130 26:130
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَاِذَا بَطَشۡتُمۡ بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِيۡنَۚ ﴿١٣٠﴾
اور جب پکڑتے ہو تو پکڑتے ہو جبار بن کر (یعنی دوسروں پر ظلم کرتے ہو)
آیت 131 26:131
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ۚ ﴿١٣١﴾
تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو
آیت 132 26:132
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَاتَّقُوۡا الَّذِىۡۤ اَمَدَّكُمۡ بِمَا تَعۡلَمُوۡنَۚ ﴿١٣٢﴾
اور تم ڈرو اس ذات سے جس نے مدد کی تمہاری جسے تم بھی جانتے ہو
آیت 133 26:133
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ اَمَدَّكُمۡ بِاَنۡعَامٍ وَّبَنِيۡنَ ۚۙ ﴿١٣٣﴾
مدد کی تمہاری چوپایوں اور اولاد سے
آیت 134 26:134
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَجَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۚ ﴿١٣٤﴾
آیت 135 26:135
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍؕ ﴿١٣٥﴾
میں ڈرتا ہوں تم پر بڑے دن کے عذاب سے
آیت 136 26:136
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ قَالُوۡا سَوَآءٌ عَلَيۡنَاۤ اَوَعَظۡتَ اَمۡ لَمۡ تَكُنۡ مِّنَ الۡوٰعِظِيۡنَۙ ﴿١٣٦﴾
انہوں نے کہا برابر ہے ہم پر کہ تم نصیحت کرو یا نہ کرو تم نصیحت
آیت 137 26:137
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ﴿١٣٧﴾
یہ پہلوں کا طریقہ ہے (ڈرانا وغیرہ)
آیت 138 26:138
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَۚ ﴿١٣٨﴾
آیت 139 26:139
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ فَكَذَّبُوۡهُ فَاَهۡلَـكۡنٰهُمۡؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاَيَةً ؕ وَ مَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ﴿١٣٩﴾
تو انہوں نے جھٹلایا اسے تو ہم نے ہلاک کر دیا انہیں، بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے
آیت 140 26:140
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ﴿١٤٠﴾
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
آیت 141 26:141
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ﴿١٤١﴾
جھٹلایا قوم ثمود نے رسولوں کو
آیت 142 26:142
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ﴿١٤٢﴾
جب کہا ان سے ان کے بھائی صالح نے کیا تم ڈرتے نہیں؟
آیت 143 26:143
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ﴿١٤٣﴾
بے شک میں تمہارے لئے رسول ہوں امانت دار
آیت 144 26:144
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ﴿١٤٤﴾
تو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
آیت 145 26:145
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَمَاۤ اَسۡــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ﴿١٤٥﴾
اور میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے
آیت 146 26:146
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ اَتُتۡرَكُوۡنَ فِىۡ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِيۡنَۙ ﴿١٤٦﴾
کیا تم چھوڑ دئے جاؤ گے یہاں (دنیا میں) امن میں رہنے کیلئے
آیت 147 26:147
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ ﴿١٤٧﴾
آیت 148 26:148
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَّزُرُوۡعٍ وَّنَخۡلٍ طَلۡعُهَا هَضِيۡمٌۚ ﴿١٤٨﴾
اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کے خوشے (یعنی گچھے) ملائم ہیں
آیت 149 26:149
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ وَتَـنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا فٰرِهِيۡنَۚ ﴿١٤٩﴾
اور تم تراش کر پہاڑوں کو گھر بناتے ہو فخر کیلئے
آیت 150 26:150
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 336 کارڈ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ۚ ﴿١٥٠﴾
تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو
آیت 151 26:151
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ وَلَا تُطِيۡعُوۡۤا اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِيۡنَۙ ﴿١٥١﴾
اور مت اطاعت کرو ان حد سے بڑھنے والوں کے حکم کی
آیت 152 26:152
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ الَّذِيۡنَ يُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَ لَا يُصۡلِحُوۡنَ ﴿١٥٢﴾
جو فساد کرتے ہیں زمین میں اور اصلاح نہیں کرتے
آیت 153 26:153
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۚ ﴿١٥٣﴾
انہوں نے کہا بے شک تم پر تو کسی نے جادو کر دیا ہے
آیت 154 26:154
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا ۖۚ فَاۡتِ بِاٰيَةٍ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ ﴿١٥٤﴾
تو بھی ایک آدمی ہے ہماری طرح، تو لے آؤ کوئی نشانی (بطور معجزہ) اگر تم سچے ہو
آیت 155 26:155
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرۡبٌ وَّلَـكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍۚ ﴿١٥٥﴾
کہا یہ اونٹنی ہے اس کے پینے کا اور تمہارے پینے کا ایک دن مقرر ہے
آیت 156 26:156
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ وَلَا تَمَسُّوۡهَا بِسُوۡٓءٍ فَيَاۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ ﴿١٥٦﴾
اور مت چھونا اسے برائی سے، ورنہ آ پکڑے گا تمہیں بڑے دن کا عذاب
آیت 157 26:157
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ فَعَقَرُوۡهَا فَاَصۡبَحُوۡا نٰدِمِيۡنَۙ ﴿١٥٧﴾
تو انہوں نے پاؤں کاٹ ڈالے اس کے، پھر ہو گئے نادم (یعنی شرمندہ)
آیت 158 26:158
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ فَاَخَذَهُمُ الۡعَذَابُؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ﴿١٥٨﴾
تو پکڑا انہیں عذاب نے، بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے
آیت 159 26:159
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ﴿١٥٩﴾
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
آیت 160 26:160
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطٍ اۨلۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖ ۚ ﴿١٦٠﴾
جھٹلایا لوط کی قوم نے رسولوں کو
آیت 161 26:161
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ لُوۡطٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ﴿١٦١﴾
جب کہا ان سے ان کے بھائی لوط نے کیا تم ڈرتے نہیں؟
آیت 162 26:162
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ﴿١٦٢﴾
بے شک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں
آیت 163 26:163
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ﴿١٦٣﴾
تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو
آیت 164 26:164
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ ﴿١٦٤﴾
اور میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا، میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے
آیت 165 26:165
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ اَتَاۡتُوۡنَ الذُّكۡرَانَ مِنَ الۡعٰلَمِيۡنَۙ ﴿١٦٥﴾
کیا تم آتے ہو لڑکوں کے پاس دنیا کے لوگوں میں؟
آیت 166 26:166
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ وَ تَذَرُوۡنَ مَا خَلَقَ لَـكُمۡ رَبُّكُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ عٰدُوۡنَ ﴿١٦٦﴾
اور چھوڑ دیتے ہو جو پیدا کی ہیں تمہارے رب نے تمہارے لئے بیویاں، بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو
آیت 167 26:167
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰلُوۡطُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِيۡنَ ﴿١٦٧﴾
انہوں نے کہا اگر تم باز نہ آئے اے لوط! تو ضرور تم نکالے جاؤ گے
آیت 168 26:168
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ قَالَ اِنِّىۡ لِعَمَلِكُمۡ مِّنَ الۡقَالِيۡنَؕ ﴿١٦٨﴾
کہا بیشک میں تمہارے کام سے بے تعلق ہوں
آیت 169 26:169
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ رَبِّ نَجِّنِىۡ وَاَهۡلِىۡ مِمَّا يَعۡمَلُوۡنَ ﴿١٦٩﴾
اے میرے رب! نجات دے مجھے اور میرے گھر والوں کو اس سے جو یہ کرتے ہیں
آیت 170 26:170
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ فَنَجَّيۡنٰهُ وَ اَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ ﴿١٧٠﴾
تو ہم نے نجات دی اسے اور اس کے تمام گھر والوں کو
آیت 171 26:171
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَۚ ﴿١٧١﴾
سوائے (اس کی) بڑھیا کے جو پیچھے رہنے والوں میں ہو گئی
آیت 172 26:172
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَۚ ﴿١٧٢﴾
پھر ہم نے تباہ کر دیا دوسرے سب کو
آیت 173 26:173
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًاۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ ﴿١٧٣﴾
اور ہم نے برسائی ان پر (پتھروں کی) بارش، تو کیا ہی بری بارش تھی ڈرائے جانے والوں کیلئے
آیت 174 26:174
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 337 کارڈ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ﴿١٧٤﴾
بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے
آیت 175 26:175
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ﴿١٧٥﴾
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
آیت 176 26:176
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ كَذَّبَ اَصۡحٰبُ لْئَيۡكَةِ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ﴿١٧٦﴾
جھٹلایا جنگل والے (حضرت شعیبؑ کی قوم) نے رسولوں کو
آیت 177 26:177
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ اِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ﴿١٧٧﴾
جب کہا ان سے شعیب نے کیا تم ڈرتے نہیں؟
آیت 178 26:178
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ﴿١٧٨﴾
بے شک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں
آیت 179 26:179
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ﴿١٧٩﴾
تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو
آیت 180 26:180
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ وَمَاۤ اَسۡـَٔـــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ ﴿١٨٠﴾
اور میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے
آیت 181 26:181
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ اَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُخۡسِرِيۡنَۚ ﴿١٨١﴾
پورا کرو ناپ اور تم نہ ہو جاؤ خسارہ کرنے والوں میں سے
آیت 182 26:182
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِۚ ﴿١٨٢﴾
اور وزن کرو صحیح ترازو سے
آیت 183 26:183
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَۚ ﴿١٨٣﴾
اور کم کر کے نہ دو لوگوں کو ان کی چیزیں، اور تم نہ پھرو زمین میں فسادی بن کر
آیت 184 26:184
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ وَاتَّقُوا الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ وَالۡجِـبِلَّةَ الۡاَوَّلِيۡنَؕ ﴿١٨٤﴾
اور تم ڈرو اس سے جس نے پیدا کیا تمہیں، اور (تم سے) پہلی مخلوق کو بھی
آیت 185 26:185
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۙ ﴿١٨٥﴾
انہوں نے کہا تم پر جادو کیا گیا ہے
آیت 186 26:186
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ وَمَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا وَ اِنۡ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الۡكٰذِبِيۡنَۚ ﴿١٨٦﴾
اور نہیں ہو تم مگر ہماری ہی طرح ایک انسان، اور ہم گمان کرتے ہیں کہ تم جھوٹوں میں سے ہو
آیت 187 26:187
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ فَاَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَؕ ﴿١٨٧﴾
تو تم گرا دو ہم پر کوئی ٹکڑا آسمان سے (عذاب کا) اگر تم سچے ہو
آیت 188 26:188
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ قَالَ رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿١٨٨﴾
کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
آیت 189 26:189
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ الظُّلَّةِؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ ﴿١٨٩﴾
تو انہوں نے جھٹلایا اسے تو پکڑا انہیں عذاب نے سائبان (یعنی سائے) والے دن، بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا
آیت 190 26:190
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ﴿١٩٠﴾
بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے
آیت 191 26:191
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ﴿١٩١﴾
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
آیت 192 26:192
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ وَاِنَّهٗ لَـتَنۡزِيۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ﴿١٩٢﴾
اور بے شک یہ (قرآن) نازل کیا ہوا ہے رب العالمین کا
آیت 193 26:193
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ نَزَلَ بِهِ الرُّوۡحُ الۡاَمِيۡنُۙ ﴿١٩٣﴾
نازل کیا ہے اسے روح الامین (یعنی جبریلؑ) نے
آیت 194 26:194
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ عَلٰى قَلۡبِكَ لِتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَۙ ﴿١٩٤﴾
تمہارے دل پر، تاکہ تم ہو جاؤ ڈرانے والوں میں سے
آیت 195 26:195
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِيۡنٍؕ ﴿١٩٥﴾
آیت 196 26:196
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ وَاِنَّهٗ لَفِىۡ زُبُرِ الۡاَوَّلِيۡنَ ﴿١٩٦﴾
اور بے شک اس (قرآن) کی خبر پچھلی کتابوں میں بھی ہے
آیت 197 26:197
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ اَوَلَمۡ يَكُنۡ لَّهُمۡ اٰيَةً اَنۡ يَّعۡلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ ﴿١٩٧﴾
کیا نہیں ہے یہ نشانی (کافی) ان کے لئے، کہ جانتے ہیں اس (قرآن) کو بنی اسرائیل کے علماء بھی
آیت 198 26:198
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ وَلَوۡ نَزَّلۡنٰهُ عَلٰى بَعۡضِ الۡاَعۡجَمِيۡنَۙ ﴿١٩٨﴾
اور اگر ہم اس (قرآن) کو کسی عجمی (یعنی غیر عرب) پر نازل کرتے
آیت 199 26:199
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ فَقَرَاَهٗ عَلَيۡهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ مُؤۡمِنِيۡنَؕ ﴿١٩٩﴾
تو وہ پڑھتا اسے ان (عرب) کے سامنے، تو بھی اس پر ایمان نہ لاتے
آیت 200 26:200
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 338 کارڈ كَذٰلِكَ سَلَكۡنٰهُ فِىۡ قُلُوۡبِ الۡمُجۡرِمِيۡنَؕ ﴿٢٠٠﴾
اسی طرح ہم نے ڈال دیا ہے اس (انکار) کو مجرموں کے دلوں میں
آیت 201 26:201
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ حَتّٰى يَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَۙ ﴿٢٠١﴾
وہ ایمان نہیں لائیں گے اس پر یہاں تک کہ وہ دیکھ لیں دردناک عذاب کو
آیت 202 26:202
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ فَيَاۡتِيَهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ ﴿٢٠٢﴾
تو آئے گا ان پر وہ (عذاب) اچانک، اور وہ سمجھ بھی نہ سکیں گے
آیت 203 26:203
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ فَيَـقُوۡلُوۡا هَلۡ نَحۡنُ مُنۡظَرُوۡنَؕ ﴿٢٠٣﴾
تو وہ کہیں گے کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے؟
آیت 204 26:204
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ﴿٢٠٤﴾
کیا ہمارے عذاب کیلئے وہ جلدی کر رہے ہیں؟
آیت 205 26:205
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ اَفَرَءَيۡتَ اِنۡ مَّتَّعۡنٰهُمۡ سِنِيۡنَۙ ﴿٢٠٥﴾
تو تمہارا کیا خیال ہے اگر ہم انہیں فائدہ اٹھانے دیں چند سال (اور)
آیت 206 26:206
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ ثُمَّ جَآءَهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَۙ ﴿٢٠٦﴾
پھر آئے ان کے پاس وہ (عذاب) جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے
آیت 207 26:207
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُمَتَّعُوۡنَؕ ﴿٢٠٧﴾
(تو بھی) نہ کام آئے گا انہیں جو یہ فائدہ اٹھا رہے ہیں
آیت 208 26:208
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ وَمَاۤ اَهۡلَكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ اِلَّا لَهَا مُنۡذِرُوۡنَ ۛ ۖ ﴿٢٠٨﴾
اور ہم نے ہلاک نہیں کی ایسی کوئی بستی مگر (آئے تھے) ان کے لیے ڈرانے والے
آیت 209 26:209
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ ذِكۡرٰىۛ وَمَا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ ﴿٢٠٩﴾
نصیحت (کے لئے ہے یہ عذاب) اور ہم ظالم نہیں ہیں
آیت 210 26:210
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ الشَّيٰطِيۡنُ ﴿٢١٠﴾
اور نہیں نازل ہوئے اس (قرآن) کو لے کر شیاطین
آیت 211 26:211
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ وَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَؕ ﴿٢١١﴾
اور ممکن نہیں ان کے لئے اور نہ ہی وہ (اس کی) طاقت رکھتے ہیں
آیت 212 26:212
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ اِنَّهُمۡ عَنِ السَّمۡعِ لَمَعۡزُوۡلُوۡنَؕ ﴿٢١٢﴾
بے شک وہ اس کے سننے سے بھی معزول (یعنی دور) ہیں
آیت 213 26:213
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ فَلَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُعَذَّبِيۡنَۚ ﴿٢١٣﴾
تو تم نہ پکارو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو، ورنہ تم بھی ہو جاؤ گے عذاب دئے جانے والوں میں
آیت 214 26:214
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ وَاَنۡذِرۡ عَشِيۡرَتَكَ الۡاَقۡرَبِيۡنَۙ ﴿٢١٤﴾
اور تم ڈراؤ اپنے قریبی رشتے داروں کو
آیت 215 26:215
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ وَاخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ ﴿٢١٥﴾
اور جھکائے رکھو اپنا بازو (بہتر سلوک کرو) ان کیلئے جو اتباع کرتے ہیں تمہاری ایمان والوں میں سے
آیت 216 26:216
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ فَاِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَۚ ﴿٢١٦﴾
تو اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو میں بری ہوں تمہارے عمل سے (یعنی بے تعلق ہوں)
آیت 217 26:217
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ وَتَوَكَّلۡ عَلَى الۡعَزِيۡزِ الرَّحِيۡمِۙ ﴿٢١٧﴾
اور توکل کرو زبردست رحم کرنے والے پر
آیت 218 26:218
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ الَّذِىۡ يَرٰٮكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ ﴿٢١٨﴾
جو تمہیں دیکھ رہا ہوتا ہے، جب تم قیام (یعنی نماز) میں ہوتے ہو
آیت 219 26:219
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ وَتَقَلُّبَكَ فِى السّٰجِدِيۡنَ ﴿٢١٩﴾
اور تمہارا پلٹنا سجدہ کرنے والوں کے ساتھ (بھی وہ دیکھ رہا ہوتا ہے)
آیت 220 26:220
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ ﴿٢٢٠﴾
بے شک وہ سننے والا جاننے والا ہے
آیت 221 26:221
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ هَلۡ اُنَبِّئُكُمۡ عَلٰى مَنۡ تَنَزَّلُ الشَّيٰـطِيۡنُؕ ﴿٢٢١﴾
کیا میں بتاؤں تمہیں کس پر اترتے ہیں شیاطین؟
آیت 222 26:222
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ ﴿٢٢٢﴾
وہ اترتے ہیں ہر گھڑنے والے گناہ گار پر
آیت 223 26:223
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ يُّلۡقُوۡنَ السَّمۡعَ وَاَكۡثَرُهُمۡ كٰذِبُوۡنَؕ ﴿٢٢٣﴾
وہ ڈالتے ہیں (دلوں میں) سنی ہوئی باتیں، اور اکثر ان میں جھوٹے ہوتے ہیں
آیت 224 26:224
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ وَالشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ الۡغَاوٗنَؕ ﴿٢٢٤﴾
اور شاعروں کی اتباع گمراہ لوگ کرتے ہیں
آیت 225 26:225
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ اَلَمۡ تَرَ اَنَّهُمۡ فِىۡ كُلِّ وَادٍ يَّهِيۡمُوۡنَۙ ﴿٢٢٥﴾
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی (یعنی میدان) میں بھٹکتے پھرتے ہیں؟
آیت 226 26:226
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ وَاَنَّهُمۡ يَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا يَفۡعَلُوۡنَۙ ﴿٢٢٦﴾
اور بے شک وہ جو کہتے ہیں کرتے نہیں ہیں
آیت 227 26:227
پارہ 19 • سورۃ 26 صفحہ 339 کارڈ اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِيۡرًا وَّانْتَصَرُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُوۡا ؕ وَسَيَـعۡلَمُ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَىَّ مُنۡقَلَبٍ يَّـنۡقَلِبُوۡنَ ﴿٢٢٧﴾
مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور یاد کیا اللہ کو کثرت سے اور بدلہ لیا بعد مظلوم ہونے کے، اور عنقریب جان لیں گے ظالم کہ کس کروٹ وہ پلٹتے ہیں (جہنم میں)