آیت 1 19:1
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ كٓهٰيٰـعٓـصٓ ۚ ﴿١﴾
آیت 2 19:2
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ ذِكۡرُ رَحۡمَتِ رَبِّكَ عَـبۡدَهٗ زَكَرِيَّا ۖ ۚ ﴿٢﴾
یہ ذکر ہے تیرے رب کی رحمت کا جو اس کے بندے زکریا پر ہوئی
آیت 3 19:3
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِيًّا ﴿٣﴾
جب پکارا اس نے اپنے رب کو خفیہ (یعنی دھیمی) آواز سے
آیت 4 19:4
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ وَهَنَ الۡعَظۡمُ مِنِّىۡ وَاشۡتَعَلَ الرَّاۡسُ شَيۡبًا وَّلَمۡ اَكُنۡۢ بِدُعَآٮِٕكَ رَبِّ شَقِيًّا ﴿٤﴾
کہا اے میرے رب! کمزور ہوگئی ہے میری ہڈی، اور چمکنے لگے ہیں سر (کے بال) بڑھاپے کیوجہ سے، اور میں نہیں رہا تجھ سے دعا مانگ کر اے میرے رب کبھی محروم
آیت 5 19:5
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ وَاِنِّىۡ خِفۡتُ الۡمَوَالِىَ مِنۡ وَّرَآءِىۡ وَكَانَتِ امۡرَاَتِىۡ عَاقِرًا فَهَبۡ لِىۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ وَلِيًّا ۙ ﴿٥﴾
اور بے شک میں ڈرتا ہوں اپنے وارث کے بارے میں میرے بعد، اور میری بیوی بانجھ ہے تو تو عطا کر مجھے اپنی طرف سے ایک وارث
آیت 6 19:6
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ يَّرِثُنِىۡ وَيَرِثُ مِنۡ اٰلِ يَعۡقُوۡبَ ۖ وَاجۡعَلۡهُ رَبِّ رَضِيًّا ﴿٦﴾
جو وارث ہو میرا اور وارث ہو آل یعقوب کا، اور بنا اسے اے میرے رب راضی برضاء
آیت 7 19:7
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ يٰزَكَرِيَّاۤ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰم اۨسۡمُهٗ يَحۡيٰى ۙ لَمۡ نَجۡعَلْ لَّهٗ مِنۡ قَبۡلُ سَمِيًّا ﴿٧﴾
اے زکریا! بے شک ہم خوشخبری دیتے ہیں تجھے ایک لڑکے کی جس کا نام یحییٰ ہو گا نہیں بنایا ہم نے کوئی اس نام کا اس سے پہلے
آیت 8 19:8
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ غُلٰمٌ وَّكَانَتِ امۡرَاَتِىۡ عَاقِرًا وَّقَدۡ بَلَـغۡتُ مِنَ الۡـكِبَرِ عِتِيًّا ﴿٨﴾
کہا اے میرے رب! کیسے ہو گا میرے لیے لڑکا، اور میری بیوی بانجھ ہے اور یقینا میں پہونچ گیا ہوں بڑھاپے میں انتہائی درجے کو
آیت 9 19:9
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ قَالَ كَذٰلِكَۚ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌ وَّقَدۡ خَلَقۡتُكَ مِنۡ قَبۡلُ وَلَمۡ تَكُ شَيۡـًٔـا ﴿٩﴾
کہا اسی طرح ہوگا، کہا ہے تیرے رب نے کہ وہ مجھ پر آسان ہے، اور میں نے پیدا کیا تجھے اس سے پہلے جبکہ تو نہ تھا کوئی چیز
آیت 10 19:10
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ قَالَ رَبِّ اجۡعَلْ لِّىۡۤ اٰيَةً ؕ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَيَالٍ سَوِيًّا ﴿١٠﴾
کہا اے میرے رب! بنا دے میرے لیے کوئی نشانی، کہا تیری نشانی یہ ہے کہ تو نہیں کر سکے گا بات لوگوں سے تین رات مسلسل
آیت 11 19:11
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ فَخَرَجَ عَلٰى قَوۡمِهٖ مِنَ الۡمِحۡرَابِ فَاَوۡحٰٓى اِلَيۡهِمۡ اَنۡ سَبِّحُوۡا بُكۡرَةً وَّعَشِيًّا ﴿١١﴾
تو وہ نکل کر آئے اپنی قوم کے پاس محراب (یعنی حجرے) سے، اور اشارے سے کہا انہیں کہ تم تسبیح کرو صبح وشام (خدا کی)
آیت 12 19:12
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ يٰيَحۡيٰى خُذِ الۡكِتٰبَ بِقُوَّةٍ ؕ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡحُكۡمَ صَبِيًّا ۙ ﴿١٢﴾
اے یحییٰ! پکڑو کتاب کو مضبوطی سے، اور عطا کی تھی ہم نے اسے حکمت بچپن میں
آیت 13 19:13
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ وَّحَنَانًـا مِّنۡ لَّدُنَّا وَزَكٰوةً ؕ وَّكَانَ تَقِيًّا ۙ ﴿١٣﴾
اور رحم دلی اپنی طرف سے اور پاکیزگی (عطا کی) اور وہ متقی تھا
آیت 14 19:14
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ وَّبَرًّۢا بِوَالِدَيۡهِ وَلَمۡ يَكُنۡ جَبَّارًا عَصِيًّا ﴿١٤﴾
اور نیک سلوک کرنے والا تھا اپنے ماں باپ کے ساتھ اور نہ تھا سرکش نافرمان
آیت 15 19:15
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 276 کارڈ وَسَلٰمٌ عَلَيۡهِ يَوۡمَ وُلِدَ وَيَوۡمَ يَمُوۡتُ وَيَوۡمَ يُبۡعَثُ حَيًّا ﴿١٥﴾
اور سلام ہو اس پر جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے گا اور جس دن وہ اٹھایا جائے گا زندہ کر کے
آیت 16 19:16
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ وَاذۡكُرۡ فِى الۡـكِتٰبِ مَرۡيَمَۘ اِذِ انْتَبَذَتۡ مِنۡ اَهۡلِهَا مَكَانًا شَرۡقِيًّا ۙ ﴿١٦﴾
اور ذکر کرو اس کتاب (قرآن) میں مریم کا، جب وہ الگ ہو گئیں اپنے گھر والوں سے پورب والے مکان میں
آیت 17 19:17
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ فَاتَّخَذَتۡ مِنۡ دُوۡنِهِمۡ حِجَابًا فَاَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡهَا رُوۡحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا ﴿١٧﴾
تو بنا لیا ان (لوگوں) کے بیچ پردہ، پھر ہم نے بھیجا اس کے پاس فرشتے کو، تو وہ آیا مثل بشر اس کے سامنے پورا (یعنی آدمی بن کر)
آیت 18 19:18
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ قَالَتۡ اِنِّىۡۤ اَعُوۡذُ بِالرَّحۡمٰنِ مِنۡكَ اِنۡ كُنۡتَ تَقِيًّا ﴿١٨﴾
کہا بے شک میں پناہ مانگتی ہوں رحمان کی تجھ سے، اگر تو متقی ہے
آیت 19 19:19
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ قَالَ اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوۡلُ رَبِّكِ ۖ لِاَهَبَ لَـكِ غُلٰمًا زَكِيًّا ﴿١٩﴾
کہا میں بھیجا گیا ہوں تیرے رب کی طرف سے، تاکہ میں عطا کروں تجھے پاکیزہ لڑکا
آیت 20 19:20
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ قَالَتۡ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ غُلٰمٌ وَّلَمۡ يَمۡسَسۡنِىۡ بَشَرٌ وَّلَمۡ اَكُ بَغِيًّا ﴿٢٠﴾
کہا کیسے ہو گا مجھے لڑکا؟ اور نہیں چھوا مجھے کسی بشر (یعنی آدمی) نے، اور نہ ہی میں بدکار ہوں
آیت 21 19:21
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ قَالَ كَذٰلِكِ ۚ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌ ۚ وَلِنَجۡعَلَهٗۤ اٰيَةً لِّلنَّاسِ وَرَحۡمَةً مِّنَّا ۚ وَكَانَ اَمۡرًا مَّقۡضِيًّا ﴿٢١﴾
کہا اسی طرح ہوگا، کہا ہے تیرے رب نے کہ وہ مجھ پر آسان ہے اور تاکہ ہم بنائیں اسے نشانی لوگوں کے لیے اور رحمت اپنی طرف سے، اور اس امر کا فیصلہ ہو چکا ہے
آیت 22 19:22
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ فَحَمَلَـتۡهُ فَانْتَبَذَتۡ بِهٖ مَكَانًا قَصِيًّا ﴿٢٢﴾
پھر وہ حاملہ ہوئیں اس (بچے) کا، پھر چلی گئیں اسے لے کر ایک جگہ دور
آیت 23 19:23
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ فَاَجَآءَهَا الۡمَخَاضُ اِلٰى جِذۡعِ النَّخۡلَةِۚ قَالَتۡ يٰلَيۡتَنِىۡ مِتُّ قَبۡلَ هٰذَا وَكُنۡتُ نَسۡيًا مَّنۡسِيًّا ﴿٢٣﴾
پھر آیا اسے درد زہ (یعنی پیدائش کا درد) ایک کھجور کی جڑ کے پاس، کہا ہائے میری تباہی! میں مر گئی ہوتی اس سے پہلے، اور میں ہو جاتی بھولی بسری
آیت 24 19:24
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ فَنَادٰٮهَا مِنۡ تَحۡتِهَاۤ اَلَّا تَحۡزَنِىۡ قَدۡ جَعَلَ رَبُّكِ تَحۡتَكِ سَرِيًّا ﴿٢٤﴾
پھر پکارا (اللہ نے) اسے اس (کھجور کے درخت) کے نیچے سے کہ غم نہ کرو، یقیناً بنا دیا ہے تیرے رب نے تیرے نیچے سے ایک چشمہ
آیت 25 19:25
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ وَهُزِّىۡۤ اِلَيۡكِ بِجِذۡعِ النَّخۡلَةِ تُسٰقِطۡ عَلَيۡكِ رُطَبًا جَنِيًّا ﴿٢٥﴾
اور تم ہلاؤ اپنی طرف کھجور کے تنے کو، گریں گی تجھ پر پکی ہوئی تازہ (کھجوریں)
آیت 26 19:26
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ فَكُلِىۡ وَاشۡرَبِىۡ وَقَرِّىۡ عَيۡنًا ۚ فَاِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ الۡبَشَرِ اَحَدًا ۙ فَقُوۡلِىۡۤ اِنِّىۡ نَذَرۡتُ لِلرَّحۡمٰنِ صَوۡمًا فَلَنۡ اُكَلِّمَ الۡيَوۡمَ اِنۡسِيًّا ۚ ﴿٢٦﴾
تو (اے مریم) تم کھاؤ اور پیو اور ٹھنڈی کرو آنکھیں، تو اگر تم دیکھو کوئی آدمی تو کہہ دو کہ میں نے نذر مانی ہے رحمان کیلئے روزے کی، تو میں ہرگز بات نہیں کروں گی آج کسی انسان سے
آیت 27 19:27
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ فَاَتَتۡ بِهٖ قَوۡمَهَا تَحۡمِلُهٗؕ قَالُوۡا يٰمَرۡيَمُ لَقَدۡ جِئۡتِ شَيۡـًٔـا فَرِيًّا ﴿٢٧﴾
پھر وہ آئی اس بچے کے ساتھ اپنی قوم کے پاس اٹھا کر اسے، انہوں نے کہا اے مریم! یقیناً تو آئی ہے ایک عجیب شے لے کر
آیت 28 19:28
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ يٰۤـاُخۡتَ هٰرُوۡنَ مَا كَانَ اَ بُوۡكِ امۡرَاَ سَوۡءٍ وَّمَا كَانَتۡ اُمُّكِ بَغِيًّا ۖ ۚ ﴿٢٨﴾
اے ہارون کی بہن! نہ تو تیرا باپ ہی برا آدمی تھا، اور نہ ہی تھی تیری ماں بدکار
آیت 29 19:29
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ فَاَشَارَتۡ اِلَيۡهِ ؕ قَالُوۡا كَيۡفَ نُـكَلِّمُ مَنۡ كَانَ فِى الۡمَهۡدِ صَبِيًّا ﴿٢٩﴾
تب اس نے اشارہ کیا اس (بچے) کی طرف، انہوں نے کہا ہم کیسے بات کریں؟ جو ہے گود میں بچہ
آیت 30 19:30
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 277 کارڈ قَالَ اِنِّىۡ عَبۡدُ اللّٰهِ ؕ اٰتٰٮنِىَ الۡكِتٰبَ وَجَعَلَنِىۡ نَبِيًّا ۙ ﴿٣٠﴾
کہا بے شک میں اللہ کا بندہ ہوں، عطا کی ہے اس نے مجھے کتاب، اور اس نے بنایا ہے مجھے نبی
آیت 31 19:31
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ وَّجَعَلَنِىۡ مُبٰـرَكًا اَيۡنَ مَا كُنۡتُ وَاَوۡصٰنِىۡ بِالصَّلٰوةِ وَالزَّكٰوةِ مَا دُمۡتُ حَيًّا ۖ ﴿٣١﴾
اور بنایا ہے مجھے بابرکت، جہاں میں ہوں اور وصیت کی ہے مجھے نماز اور زکوٰۃ کی جب تک میں زندہ رہوں
آیت 32 19:32
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ وَّبَرًّۢابِوَالِدَتِىۡ وَلَمۡ يَجۡعَلۡنِىۡ جَبَّارًا شَقِيًّا ﴿٣٢﴾
اور نیکی کرنے والا اپنی ماں کے ساتھ، اور اس نے نہیں بنایا مجھے سرکش بدبخت
آیت 33 19:33
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ وَالسَّلٰمُ عَلَىَّ يَوۡمَ وُلِدْتُّ وَيَوۡمَ اَمُوۡتُ وَيَوۡمَ اُبۡعَثُ حَيًّا ﴿٣٣﴾
اور سلام ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن میں مروں گا اور جس دن میں اٹھایا جاؤں گا زندہ کر کے
آیت 34 19:34
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ ذٰ لِكَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ ۚ قَوۡلَ الۡحَـقِّ الَّذِىۡ فِيۡهِ يَمۡتَرُوۡنَ ﴿٣٤﴾
یہ ہے عیسیٰ ابن مریم یہ بات برحق ہے جس میں (یہودی اور عیسائی) شک کر رہے ہیں
آیت 35 19:35
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ مَا كَانَ لِلّٰهِ اَنۡ يَّتَّخِذَ مِنۡ وَّلَدٍۙ سُبۡحٰنَهٗؕ اِذَا قَضٰٓى اَمۡرًا فَاِنَّمَا يَقُوۡلُ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُؕ ﴿٣٥﴾
نہیں ہے اللہ (کی شان) کہ وہ بنائے بیٹا، اس کی ذات پاک ہے، جب کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ کہتا ہے اسے کن تو وہ ہو جاتا ہے
آیت 36 19:36
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ وَاِنَّ اللّٰهَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ ﴿٣٦﴾
اور بے شک اللہ ہی میرا اور تمہارا رب ہے تو تم اسی کی عبادت کرو، یہ سیدھا راستہ ہے
آیت 37 19:37
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ فَاخۡتَلَفَ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَيۡنِهِمۡۚ فَوَيۡلٌ لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ مَّشۡهَدِ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ ﴿٣٧﴾
تو اختلاف کیا جماعتوں نے آپس میں (کہ عیسیٰ خدا ہے، اللہ کی پناہ!) تو تباہی ہوگی کافروں کے لیے ایک بڑے دن کی حاضری پے
آیت 38 19:38
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ اَسۡمِعۡ بِهِمۡ وَاَبۡصِرۡۙ يَوۡمَ يَاۡتُوۡنَنَا لٰـكِنِ الظّٰلِمُوۡنَ الۡيَوۡمَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ ﴿٣٨﴾
کیا خوب سنیں گے وہ اور دیکھیں گے، جس دن وہ آئیں گے ہمارے پاس، لیکن ظالم آج کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
آیت 39 19:39
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ وَاَنۡذِرۡهُمۡ يَوۡمَ الۡحَسۡرَةِ اِذۡ قُضِىَ الۡاَمۡرُۘ وَهُمۡ فِىۡ غَفۡلَةٍ وَّهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ ﴿٣٩﴾
اور ڈراؤ انہیں حسرت کے دن سے جس دن فیصلہ کیا جائے گا معاملے کا، اور وہ غفلت میں ہیں اور وہ ایمان نہیں لائیں گے
آیت 40 19:40
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ اِنَّا نَحۡنُ نَرِثُ الۡاَرۡضَ وَمَنۡ عَلَيۡهَا وَاِلَـيۡنَا يُرۡجَعُوۡنَ ﴿٤٠﴾
بے شک ہم ہی ہیں وارث زمین کا اور جو کچھ اس پر ہے (اس کا بھی) اور ہماری ہی طرف وہ لوٹائے جائیں گے
آیت 41 19:41
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ وَاذۡكُرۡ فِى الۡكِتٰبِ اِبۡرٰهِيۡمَ ۙ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّيۡقًا نَّبِيًّا ﴿٤١﴾
اور ذکر کرو (اس) کتاب میں ابراہیم کا، بیشک وہ سچا نبی تھا
آیت 42 19:42
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ يٰۤـاَبَتِ لِمَ تَعۡبُدُ مَا لَا يَسۡمَعُ وَلَا يُبۡصِرُ وَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡكَ شَيۡــًٔـا ﴿٤٢﴾
جب اس نے کہا اپنے باپ سے، اے میرے ابا! تم کیوں عبادت کرتے ہو جو نہ سنتا ہے اور نہ دیکھتا ہے اور نہ ہی فائدہ پہونچاتا ہے تمہیں کچھ بھی
آیت 43 19:43
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ يٰۤـاَبَتِ اِنِّىۡ قَدۡ جَآءَنِىۡ مِنَ الۡعِلۡمِ مَا لَمۡ يَاۡتِكَ فَاتَّبِعۡنِىۡۤ اَهۡدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا ﴿٤٣﴾
اے میرے ابا! بے شک آیا ہے میرے پاس وہ علم جو نہیں آیا تمہارے پاس، تو تم اتباع کرو میری میں رہنمائی کرونگا تمہاری سیدھے راستے کی
آیت 44 19:44
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ يٰۤـاَبَتِ لَا تَعۡبُدِ الشَّيۡطٰنَ ؕ اِنَّ الشَّيۡطٰنَ كَانَ لِلرَّحۡمٰنِ عَصِيًّا ﴿٤٤﴾
اے میرے ابا! نہ کرو عبادت شیطان کی، بے شک شیطان رحمان کا نافرمان ہے
آیت 45 19:45
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 278 کارڈ يٰۤاَبَتِ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ فَتَكُوۡنَ لِلشَّيۡطٰنِ وَلِيًّا ﴿٤٥﴾
اے میرے ابا! بے شک مجھے خوف ہے کہ آئے تم پر عذاب رحمان کا پھر تم ہو جاؤ شیطان کا ساتھی
آیت 46 19:46
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ قَالَ اَرَاغِبٌ اَنۡتَ عَنۡ اٰلِهَتِىۡ يٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۚ لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ لَاَرۡجُمَنَّكَ وَاهۡجُرۡنِىۡ مَلِيًّا ﴿٤٦﴾
کہا کیا تو بے رغبت ہے میرے معبودوں سے اے ابراہیم؟ یقینا اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کر دوں گا اور تو دور ہو جا مجھ سے ایک مدت تک
آیت 47 19:47
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ قَالَ سَلٰمٌ عَلَيۡكَۚ سَاَسۡتَغۡفِرُ لَـكَ رَبِّىۡؕ اِنَّهٗ كَانَ بِىۡ حَفِيًّا ﴿٤٧﴾
کہا سلام ہو تم پر، جلد ہی میں مغفرت مانگوں گا تمہارے لئے اپنے رب سے، بے شک وہ ہے مجھ پر بڑا مہربان
آیت 48 19:48
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ وَ اَعۡتَزِلُـكُمۡ وَمَا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَاَدۡعُوۡا رَبِّىۡ ۖ عَسٰٓى اَلَّاۤ اَكُوۡنَ بِدُعَآءِ رَبِّىۡ شَقِيًّا ﴿٤٨﴾
اور میں چھوڑتا ہوں تمہیں اور جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا، اور میں پکارتا ہوں اپنے رب کو، امید ہے کہ میں نہ رہوں گا پکار کر اپنے رب کو محروم
آیت 49 19:49
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ فَلَمَّا اعۡتَزَلَهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ ۙ وَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ ؕ وَكُلًّا جَعَلۡنَا نَبِيًّا ﴿٤٩﴾
تو جب وہ چھوڑ گئے انہیں اور جن کی وہ عبادت کرتے تھے اللہ کے سوا، اور ہم نے عطا کئے اسے اسحاق اور یعقوب، اور ہم نے ہر ایک کو بنایا نبی
آیت 50 19:50
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ وَوَهَبۡنَا لَهُمۡ مِّنۡ رَّحۡمَتِنَا وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ لِسَانَ صِدۡقٍ عَلِيًّا ﴿٥٠﴾
اور ہم نے عطا کی انہیں اپنی رحمت اور ہم نے بنا دیا ان کے سچے اور اعلیٰ (تذکرے) کو زبانوں پر جاری
آیت 51 19:51
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ وَاذۡكُرۡ فِى الۡكِتٰبِ مُوۡسٰٓى اِنَّهٗ كَانَ مُخۡلَصًا وَّكَانَ رَسُوۡلًا نَّبِيًّا ﴿٥١﴾
اور ذکر کرو اس کتاب میں موسیٰ کا بے شک وہ مخلص اور بھیجا ہوا نبی تھا
آیت 52 19:52
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ وَنَادَيۡنٰهُ مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ الۡاَيۡمَنِ وَقَرَّبۡنٰهُ نَجِيًّا ﴿٥٢﴾
اور ہم نے پکارا اسے کوہ طور کی دائیں جانب سے اور ہم نے قریب کیا اسے راز کی بات کہنے کے لیے
آیت 53 19:53
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ وَ وَهَبۡنَا لَهٗ مِنۡ رَّحۡمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوۡنَ نَبِيًّا ﴿٥٣﴾
اور ہم نے عطا کی اسے اپنی رحمت سے اس کے بھائی ہارون کو نبوت
آیت 54 19:54
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ وَاذۡكُرۡ فِى الۡـكِتٰبِ اِسۡمٰعِيۡلَ اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الۡوَعۡدِ وَكَانَ رَسُوۡلًا نَّبِيًّا ۚ ﴿٥٤﴾
اور ذکر کرو اس کتاب میں اسماعیل کا، بے شک وہ تھا وعدے کا سچا اور وہ تھا رسول اور (بھیجا ہوا) نبی
آیت 55 19:55
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ وَ كَانَ يَاۡمُرُ اَهۡلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَالزَّكٰوةِ وَكَانَ عِنۡدَ رَبِّهٖ مَرۡضِيًّا ﴿٥٥﴾
اور حکم کرتا تھا اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا اور وہ تھا اپنے رب کے پاس راضی برضاء
آیت 56 19:56
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ وَاذۡكُرۡ فِى الۡكِتٰبِ اِدۡرِيۡسَ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّيۡقًا نَّبِيًّا ۙ ﴿٥٦﴾
اور ذکر کرو اس کتاب میں ادریس کا، بے شک وہ تھا سچا نبی
آیت 57 19:57
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ وَّرَفَعۡنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا ﴿٥٧﴾
اور ہم نے بلند کئے اسکے مرتبے کو اونچا
آیت 58 19:58
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ النَّبِيّٖنَ مِنۡ ذُرِّيَّةِ اٰدَمَ وَمِمَّنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوۡحٍ وَّمِنۡ ذُرِّيَّةِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡرَآءِيۡلَ وَمِمَّنۡ هَدَيۡنَا وَاجۡتَبَيۡنَا ؕ اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُ الرَّحۡمٰنِ خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّبُكِيًّا ۩ ﴿٥٨﴾
یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا نبیوں میں سے اور آدم کی اولاد میں سے (ہیں یہ) اور ان میں سے (ہیں) جنہیں ہم نے سوار کیا تھا نوح کے ساتھ، اور ابراہیم اور اسرائیل کی اولاد میں سے (ہیں) اور ان میں سے (ہیں) جنہیں ہم نے ہدایت کی اور چن لیا جب پڑھی جاتی تھیں ان پر رحمان کی آیتیں تو وہ گر پڑتے تھے سجدے میں روتے ہوئے
آیت 59 19:59
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 279 کارڈ فَخَلَفَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ خَلۡفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوۡفَ يَلۡقَوۡنَ غَيًّا ۙ ﴿٥٩﴾
پھر خلیفہ بنے ان کے بعد ناخلف (یعنی نااہل) لوگ جنہوں نے ضائع کی نماز اور اتباع کی خواہشات کی، تو عنقریب وہ پائیں گے گمراہی (کی سزا)
آیت 60 19:60
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَاُولٰٓٮِٕكَ يَدۡخُلُوۡنَ الۡجَـنَّةَ وَلَا يُظۡلَمُوۡنَ شَيۡــًٔـا ۙ ﴿٦٠﴾
مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور عمل کیا نیک، تو وہ لوگ داخل ہوں گے جنت میں اور نہ ظلم کیا جائے گا ان پر کچھ بھی
آیت 61 19:61
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ جَنّٰتِ عَدۡنٍ اۨلَّتِىۡ وَعَدَ الرَّحۡمٰنُ عِبَادَهٗ بِالۡغَيۡبِ ؕ اِنَّهٗ كَانَ وَعۡدُهٗ مَاۡتِيًّا ﴿٦١﴾
(وہ رہیں گے) ہمیشہ کے باغوں میں جن کا وعدہ کیا ہے رحمان نے اپنے بندوں سے جو غیب میں ہے (آنکھوں سے پوشیدہ) بیشک اس کا وعدہ پورا ہونے والا ہے
آیت 62 19:62
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ لَّا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا اِلَّا سَلٰمًاؕ وَلَهُمۡ رِزۡقُهُمۡ فِيۡهَا بُكۡرَةً وَّعَشِيًّا ﴿٦٢﴾
نہیں سنیں گے اس میں لغو بات سوائے سلام کے اور ان کیلئے رزق ہے اس میں صبح اور شام (یعنی ہمیشہ)
آیت 63 19:63
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ تِلۡكَ الۡجَـنَّةُ الَّتِىۡ نُوۡرِثُ مِنۡ عِبَادِنَا مَنۡ كَانَ تَقِيًّا ﴿٦٣﴾
یہ وہ جنت ہے جس کا وارث ہم بنائیں گے اپنے بندوں میں سے انہیں جو متقی ہیں
آیت 64 19:64
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ وَمَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمۡرِ رَبِّكَ ۚ لَهٗ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡنَا وَمَا خَلۡفَنَا وَمَا بَيۡنَ ذٰ لِكَ ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا ۚ ﴿٦٤﴾
اور ہم (جبرئیل) نازل ہوتے ہیں تیرے رب کے حکم سے، اسی کا ہے جو کچھ ہمارے سامنے ہے اور جو کچھ ہمارے پیچھے ہے اور جو کچھ اس کے درمیان ہے اور نہیں ہے تمہارا رب بھولنے والا
آیت 65 19:65
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا فَاعۡبُدۡهُ وَاصۡطَبِرۡ لِـعِبَادَتِهٖؕ هَلۡ تَعۡلَمُ لَهٗ سَمِيًّا ﴿٦٥﴾
وہ رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو چیز ان کے درمیان ہے تو اسی کی عبادت کرو اور جمے رہو اسی کی عبادت پر کیا تم جانتے ہو اس (رحمان) جیسا کوئی اور نام
آیت 66 19:66
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ وَيَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوۡفَ اُخۡرَجُ حَيًّا ﴿٦٦﴾
اور انسان کہتا ہے کیا جب میں مرجاؤں گا تو پھر نکالا جاؤں گا زندہ کر کے
آیت 67 19:67
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ اَوَلَا يَذۡكُرُ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰهُ مِنۡ قَبۡلُ وَلَمۡ يَكُ شَيۡـًٔـا ﴿٦٧﴾
کیا یاد نہیں انسان کو کہ بے شک ہم نے پیدا کیا اسے اس سے پہلے اور (جب) وہ کچھ بھی نہ تھا
آیت 68 19:68
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ فَوَرَبِّكَ لَـنَحۡشُرَنَّهُمۡ وَالشَّيٰطِيۡنَ ثُمَّ لَــنُحۡضِرَنَّهُمۡ حَوۡلَ جَهَـنَّمَ جِثِيًّا ۚ ﴿٦٨﴾
تو قسم ہے تیرے رب کی ہم ضرور جمع کریں گے انہیں اور ان کے شیطان (دوستوں) کو، پھر ہم ضرور حاضر کریں گے انہیں جہنم کے ارد گرد گھٹنوں کے بل
آیت 69 19:69
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ ثُمَّ لَـنَنۡزِعَنَّ مِنۡ كُلِّ شِيۡعَةٍ اَيُّهُمۡ اَشَدُّ عَلَى الرَّحۡمٰنِ عِتِيًّا ۚ ﴿٦٩﴾
پھر ہم ضرور کھینچ لائیں گے ہر جماعت میں سے انہیں جو بہت اکڑتے تھے رحمان پر
آیت 70 19:70
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ ثُمَّ لَـنَحۡنُ اَعۡلَمُ بِالَّذِيۡنَ هُمۡ اَوۡلٰى بِهَا صِلِيًّا ﴿٧٠﴾
پھر ہم خوب جانتے ہیں ان لوگوں کو جو اول اس (دوزخ) میں داخل ہونے والے ہیں
آیت 71 19:71
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ وَاِنۡ مِّنْکُمْ اِلَّا وَارِدُهَا ؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتۡمًا مَّقۡضِيًّا ۚ ﴿٧١﴾
اور تم میں سب کو وارد (یعنی داخل) ہونا ہے اس میں یہ تیرے رب کا حتمی (یعنی لازمی) فیصلہ ہے
آیت 72 19:72
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ ثُمَّ نُـنَجِّى الَّذِيۡنَ اتَّقَوْا وَّنَذَرُ الظّٰلِمِيۡنَ فِيۡهَا جِثِيًّا ﴿٧٢﴾
پھر ہم نجات دیں گے متقیوں کو اور ہم چھوڑ دیں گے ظالموں کو اس میں اوندھے منہ (گرنے کیلئے)
آیت 73 19:73
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا ۙ اَىُّ الۡفَرِيۡقَيۡنِ خَيۡرٌ مَّقَامًا وَّاَحۡسَنُ نَدِيًّا ﴿٧٣﴾
اور جب پڑھی جاتی ہیں ان پر ہماری کھلی ہوئی آیتیں، تو کہتے ہیں کافر ایمان والوں سے کہ دونوں فریقوں (یعنی کفار اور مسلم) میں کس کا مقام بہتر ہے اور کس کی مجلس بہتر ہے؟
آیت 74 19:74
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 280 کارڈ وَكَمۡ اَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ هُمۡ اَحۡسَنُ اَثَاثًا وَّرِءۡيًا ﴿٧٤﴾
اور ہم ان سے پہلے کتنی جماعتیں ہلاک کر چکے ہیں وہ (ان سے) بہتر تھے سامان میں اور دکھاوے میں
آیت 75 19:75
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ قُلۡ مَنۡ كَانَ فِى الضَّلٰلَةِ فَلۡيَمۡدُدۡ لَهُ الرَّحۡمٰنُ مَدًّا ۚ حَتّٰٓى اِذَا رَاَوۡا مَا يُوۡعَدُوۡنَ اِمَّا الۡعَذَابَ وَاِمَّا السَّاعَةَ ؕ فَسَيَـعۡلَمُوۡنَ مَنۡ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضۡعَفُ جُنۡدًا ﴿٧٥﴾
کہہ دو (ان سے) جو گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں کہ مہلت دیتا ہے اللہ انہیں، یہاں تک کہ جب وہ دیکھیں گے (اس چیز کو) جس کا ان سے وعدہ دیا گیا ہے یا تو عذاب اور یا قیامت تب وہ جان لیں گے کون برا ہے مرتبے میں اور کس کی فوج زیادہ کمزور ہے
آیت 76 19:76
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ وَيَزِيۡدُ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اهۡتَدَوۡا هُدًىؕ وَالۡبٰقِيٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَيۡرٌ عِنۡدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّخَيۡرٌ مَّرَدًّا ﴿٧٦﴾
اور اللہ زیادہ کردیتا ہے ان کی ہدایت جو ہدایت یافتہ ہیں اور باقی رہنے والے نیک عمل تیرے رب کے نزدیک ثواب کے لحاظ سے بہت بہتر ہیں اور انجام کے لحاظ سے بھی
آیت 77 19:77
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ اَفَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ كَفَرَ بِاٰيٰتِنَا وَقَالَ لَاُوۡتَيَنَّ مَالًا وَّوَلَدًا ؕ ﴿٧٧﴾
کیا تم نے دیکھا اس (عاص بن وائل) کو جس نے انکار کیا ہماری آیتوں کا، اور کہتا ہے کہ مجھے ضرور عطا کیا جائے گا مال اور اولاد
آیت 78 19:78
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ اَطَّلَعَ الۡغَيۡبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ عَهۡدًا ۙ ﴿٧٨﴾
کیا اسے اطلاع مل گئی ہے غیب کی یا اس نے لے رکھا ہے رحمان سے کوئی عہد
آیت 79 19:79
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ كَلَّا ؕ سَنَكۡتُبُ مَا يَقُوۡلُ وَنَمُدُّ لَهٗ مِنَ الۡعَذَابِ مَدًّا ۙ ﴿٧٩﴾
ہرگز نہیں، جلد ہم لکھتے ہیں جو وہ کہتا ہے، اور ہم بڑھاتے جائیں گے اس کے لیے عذاب اور بڑھا کر
آیت 80 19:80
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ وَّنَرِثُهٗ مَا يَقُوۡلُ وَيَاۡتِيۡنَا فَرۡدًا ﴿٨٠﴾
اور ہم ہی وارث ہیں جس کو وہ کہہ رہا ہے، اور آئے گا ہمارے پاس اکیلا
آیت 81 19:81
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ وَاتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّيَكُوۡنُوۡا لَهُمۡ عِزًّا ۙ ﴿٨١﴾
اور انہوں نے بنا لئے ہیں اللہ کے علاوہ معبود، تاکہ وہ ہوں ان کے لئے عزت (کا ذریعہ)
آیت 82 19:82
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ كَلَّا ؕ سَيَكۡفُرُوۡنَ بِعِبَادَتِهِمۡ وَيَكُوۡنُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ ضِدًّا ﴿٨٢﴾
ہرگز نہیں، وہ جلد ہی انکار کریں گے ان کی عبادت کا، اور وہ ہو جائیں گے ان کے ضد (یعنی مخالف)
آیت 83 19:83
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ اَلَمۡ تَرَ اَنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا الشَّيٰـطِيۡنَ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ تَؤُزُّهُمۡ اَزًّا ۙ ﴿٨٣﴾
کیا تم نے نہیں دیکھا ہم نے بھیج رکھا ہے شیطانوں کو کافروں پر، وہ انہیں خوب اکساتے رہتے ہیں
آیت 84 19:84
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ فَلَا تَعۡجَلۡ عَلَيۡهِمۡ ؕ اِنَّمَا نَـعُدُّ لَهُمۡ عَدًّا ۚ ﴿٨٤﴾
تو نہ کرو تم جلدی ان پر (عذاب کے لیے) ہم خود عدد لگا رہے ہیں ان کیلئے اچھی طرح (یعنی ان کے دن گن رہے ہیں)
آیت 85 19:85
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ يَوۡمَ نَحۡشُرُ الۡمُتَّقِيۡنَ اِلَى الرَّحۡمٰنِ وَفۡدًا ۙ ﴿٨٥﴾
اس دن ہم جمع کریں گے متقیوں کو رحمان کے پاس مہمان بنا کر
آیت 86 19:86
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ وَّنَسُوۡقُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ اِلٰى جَهَـنَّمَ وِرۡدًا ۘ ﴿٨٦﴾
اور ہم ہانک لے جائیں گے مجرموں کو جہنم کی طرف پیاسا ہوا
آیت 87 19:87
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ لَا يَمۡلِكُوۡنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ عَهۡدًا ۘ ﴿٨٧﴾
کوئی مالک نہ ہو گا سفارش کا (مجرموں میں سے کوئی بھی) مگر جس نے لے رکھا ہو رحمان کے پاس سے عہد (یعنی دنیا میں عہد نبھایا ہو)
آیت 88 19:88
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ وَقَالُوۡا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا ؕ ﴿٨٨﴾
اور (کافر) کہتے ہیں بنا لیا ہے رحمان نے بیٹا
آیت 89 19:89
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ لَـقَدۡ جِئۡتُمۡ شَيۡــًٔـا اِدًّا ۙ ﴿٨٩﴾
یقیناً تم لائے ہو بھاری چیز (زبان پر)
آیت 90 19:90
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ تَكَادُ السَّمٰوٰتُ يَتَفَطَّرۡنَ مِنۡهُ وَتَـنۡشَقُّ الۡاَرۡضُ وَتَخِرُّ الۡجِبَالُ هَدًّا ۙ ﴿٩٠﴾
(اس کہنے سے) قریب ہے کہ آسمان پھٹ جائیں اور زمین پھٹ جائے اور پہاڑ گر جائیں ٹکڑے ٹکڑے ہو کر
آیت 91 19:91
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ اَنۡ دَعَوۡا لِـلرَّحۡمٰنِ وَلَدًا ۚ ﴿٩١﴾
اس لیے کہ ان کا دعوہ ہے رحمان کے لیے بیٹا کا
آیت 92 19:92
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 281 کارڈ وَمَا يَنۡۢبَـغِىۡ لِلرَّحۡمٰنِ اَنۡ يَّتَّخِذَ وَلَدًا ؕ ﴿٩٢﴾
اور مناسب نہیں رحمان کیلئے کہ وہ بنائے کسی کو بیٹا
آیت 93 19:93
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 282 کارڈ اِنۡ كُلُّ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ اِلَّاۤ اٰتِى الرَّحۡمٰنِ عَبۡدًا ؕ ﴿٩٣﴾
جو کچھ بھی ہے آسمانوں اور زمین میں وہ سب آئیں گے رحمان کے پاس غلام بن کر
آیت 94 19:94
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 282 کارڈ لَـقَدۡ اَحۡصٰٮهُمۡ وَعَدَّهُمۡ عَدًّا ﴿٩٤﴾
یقیناً اس نے شمار کر رکھا ہے ان کا اور ان کی گنتی کر رکھی ہے
آیت 95 19:95
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 282 کارڈ وَكُلُّهُمۡ اٰتِيۡهِ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فَرۡدًا ﴿٩٥﴾
اور وہ سب آئیں گے اس کے پاس قیامت کے دن فردا فردا (یعنی اکیلا اکیلا)
آیت 96 19:96
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 282 کارڈ اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَيَجۡعَلُ لَهُمُ الرَّحۡمٰنُ وُدًّا ﴿٩٦﴾
بے شک جو ایمان لائے اور نیک کام کئے عنقریب بنا دے گا رحمان ان کے لیے (لوگوں کے دلوں میں) محبت
آیت 97 19:97
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 282 کارڈ فَاِنَّمَا يَسَّرۡنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الۡمُتَّقِيۡنَ وَتُنۡذِرَ بِهٖ قَوۡمًا لُّدًّا ﴿٩٧﴾
تو بے شک ہم نے اس (قرآن) کو آسان کر دیا ہے تمہاری زبان میں، تاکہ تم بشارت دو اس کے ذریعے متقیوں کو اور ڈراؤ اس کے ذریعے جھگڑالو قوم کو
آیت 98 19:98
پارہ 16 • سورۃ 19 صفحہ 282 کارڈ وَكَمۡ اَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍؕ هَلۡ تُحِسُّ مِنۡهُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَوۡ تَسۡمَعُ لَهُمۡ رِكۡزًا ﴿٩٨﴾
اور کتنی ہی قوموں کو ہم نے ہلاک کیا ہے ان سے پہلے بھی، کیا تم محسوس تک کرتے ہو ان میں سے کسی کو، یا سنتے ہو ان میں کسی کی آہٹ بھی