پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 91 • 15 آیات • مکی

الشمس

Ash-Shams

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 191:1
پارہ 30•صفحہ 536
وَالشَّمۡسِ وَضُحٰٮهَا ۙ‏

قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی

آیت 291:2
پارہ 30•صفحہ 536
وَالۡقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَا ۙ‏

اور چاند کی جب اس (سورج) کے پیچھے آئے

آیت 391:3
پارہ 30•صفحہ 536
وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَا ۙ‏

اور دن کی جسکو وہ روشن کرے

آیت 491:4
پارہ 30•صفحہ 536
وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰٮهَا ۙ‏

اور قسم ہے رات کی جب (سورج کو) ڈھانپ لے

آیت 591:5
پارہ 30•صفحہ 536
وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰٮهَا ۙ‏

اور قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی

آیت 691:6
پارہ 30•صفحہ 536
وَالۡاَرۡضِ وَمَا طَحٰٮهَا ۙ‏

اور زمین کی اور اسکے بچھانے کی

آیت 791:7
پارہ 30•صفحہ 536
وَنَفۡسٍ وَّمَا سَوّٰٮهَا ۙ‏

اور جان کی اور اسے درست کرنے کی

آیت 891:8
پارہ 30•صفحہ 537
فَاَلۡهَمَهَا فُجُوۡرَهَا وَتَقۡوٰٮهَا ۙ‏

تو (اللہ نے) سمجھا دیا اسے بدی اور تقوے کا راستہ

آیت 991:9
پارہ 30•صفحہ 537
قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَكّٰٮهَا ۙ‏

یقیناً وہ کامیاب ہوا جو پاک رہا (شرک سے)

آیت 1091:10
پارہ 30•صفحہ 537
وَقَدۡ خَابَ مَنۡ دَسّٰٮهَا ؕ‏

اور یقیناً وہ نامراد ہوا جس نے چھوڑ دیا (نفس کو آزاد)

آیت 1191:11
پارہ 30•صفحہ 537
كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰٮهَآ ۙ‏

جھٹلایا ثمود نے اپنی سرکشی کیوجہ سے

آیت 1291:12
پارہ 30•صفحہ 537
اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰٮهَا ۙ‏

جب کھڑا ہوا ان میں کا ایک بدبخت آدمی

آیت 1391:13
پارہ 30•صفحہ 537
فَقَالَ لَهُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقۡيٰهَا ؕ‏

تو کہا ان سے اللہ کے رسول (صالحؑ) نے کہ اللہ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی (باری مقرر ہے)

آیت 1491:14
پارہ 30•صفحہ 537
فَكَذَّبُوۡهُ فَعَقَرُوۡهَا   ۙفَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ بِذَنۡۢبِهِمۡ فَسَوّٰٮهَا ۙ‏

تو جھٹلایا ان کو اور کاٹ ڈالا اونٹنی کو، تو ہلاک کر دیا انہیں ان کے رب نے ان کے گناہوں کیوجہ سے اور برابر کر دیا اس (بستی) کو

آیت 1591:15
پارہ 30•صفحہ 537
وَلَا يَخَافُ عُقۡبٰهَا‏

اور (اللہ) نہیں ڈرتا اس کے انجام سے