پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 90 • 20 آیات • مکی

البلد

Al-Balad

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 190:1
پارہ 30•صفحہ 536
لَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ‏

میں قسم کھاتا ہوں اس شہر (مکہ) کی

آیت 290:2
پارہ 30•صفحہ 536
وَاَنۡتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ‏

اور آپ کا قیام ہے اس شہر (مکہ) میں

آیت 390:3
پارہ 30•صفحہ 536
وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۙ‏

اور (قسم ہے) باپ اور بچے کی

آیت 490:4
پارہ 30•صفحہ 536
لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ‏

یقیناً ہم نے پیدا کیا ہے انسان کو محنت کیلیئے

آیت 590:5
پارہ 30•صفحہ 536
اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ يَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ اَحَدٌ​ ۘ‏

کیا (انسان) یہ گمان کرتا ہے کہ اس پر نہیں ہے کسی کی قدرت

آیت 690:6
پارہ 30•صفحہ 536
يَقُوۡلُ اَهۡلَكۡتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ‏

کہتا ہے کہ میں نے تو خرچ کر ڈالا بہت سا مال

آیت 790:7
پارہ 30•صفحہ 536
اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌ ؕ‏

کیا (انسان) یہ گمان کرتا ہے کہ اسے نہیں دیکھ رہا ہے کوئی

آیت 890:8
پارہ 30•صفحہ 536
اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّهٗ عَيۡنَيۡنِۙ‏

کیا ہم نے نہیں بنائیں اس کی دو آنکھیں

آیت 990:9
پارہ 30•صفحہ 536
وَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ‏

اور ایک زبان اور دو ہونٹ

آیت 1090:10
پارہ 30•صفحہ 536
وَهَدَيۡنٰهُ النَّجۡدَيۡنِ​ۚ‏

اور ہم نے ہدایت دی اسے (خیر اور شر) دونوں راستوں کی

آیت 1190:11
پارہ 30•صفحہ 536
فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَ ۖ‏

تو نہ آیا وہ اس گھاٹی تک

آیت 1290:12
پارہ 30•صفحہ 536
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُ ؕ‏

اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے؟

آیت 1390:13
پارہ 30•صفحہ 536
فَكُّ رَقَبَةٍ ۙ‏

وہ ہے آزاد کرنا گردن (یعنی غلام) کا

آیت 1490:14
پارہ 30•صفحہ 536
اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍ ۙ‏

اور بھوک کے دن میں کھانا کھلانا

آیت 1590:15
پارہ 30•صفحہ 536
يَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍ ۙ‏

قریبی (رشتے دار) یتیموں کو

آیت 1690:16
پارہ 30•صفحہ 536
اَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍ ؕ‏

یا بدحال مسکینوں کو

آیت 1790:17
پارہ 30•صفحہ 536
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَةِ ؕ‏

پھر وہ لوگ جو ایمان لائے اور وصیت کرتے رہے ایک دوسرے کو صبر کی اور وصیت کرتے رہے ایک دوسرے کو رحم کرنے کی

آیت 1890:18
پارہ 30•صفحہ 536
اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ‏

یہی لوگ ہیں دائیں ہاتھ والے (جنتی)

آیت 1990:19
پارہ 30•صفحہ 536
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا هُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ؕ‏

اور جنہوں نے انکار کیا ہماری آیتوں کا یہی ہیں بائیں ہاتھ والے (جہنمی)

آیت 2090:20
پارہ 30•صفحہ 536
عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ‏

ان پر آگ ہوگی (ہر طرف سے) بند کی ہوئی