پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 89 • 30 آیات • مکی

الفجر

Al-Fajr

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 189:1
پارہ 30•صفحہ 535
وَالۡفَجۡرِۙ‏

قسم ہے فجر (کے وقت) کی

آیت 289:2
پارہ 30•صفحہ 535
وَلَيَالٍ عَشۡرٍۙ‏

اور (ذی الحجہ کی) دس راتوں کی

آیت 389:3
پارہ 30•صفحہ 535
وَّالشَّفۡعِ وَالۡوَتۡرِۙ‏

اور جوڑ اور بے جوڑ (چیزوں) کی

آیت 489:4
پارہ 30•صفحہ 535
وَالَّيۡلِ اِذَا يَسۡرِ​ۚ‏

اور قسم ہے رات کی جب وہ ڈھلنے لگے

آیت 589:5
پارہ 30•صفحہ 535
هَلۡ فِىۡ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِىۡ حِجۡرٍؕ‏

کیا یہ قسم کافی نہیں عقلمندوں کیلیئے

آیت 689:6
پارہ 30•صفحہ 535
اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍۙ‏

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ کیا سلوک کیا آپ کے رب نے عاد کے ساتھ

آیت 789:7
پارہ 30•صفحہ 535
اِرَمَ ذَاتِ الۡعِمَادِۙ‏

ارم کے ساتھ ستونوں والے

آیت 889:8
پارہ 30•صفحہ 535
الَّتِىۡ لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِى الۡبِلَادِۙ‏

جسکی طرح نہیں پیدا کی گئی (کوئی قوم) ملکوں میں

آیت 989:9
پارہ 30•صفحہ 535
وَثَمُوۡدَ الَّذِيۡنَ جَابُوا الصَّخۡرَ بِالۡوَادِۙ‏

اور ثمود جو پتھر تراشا کرتے تھے (گھر بنانے کیلئے) وادی میں

آیت 1089:10
پارہ 30•صفحہ 535
وَفِرۡعَوۡنَ ذِى الۡاَوۡتَادِۙ‏

اور فرعون جو میخوں والا تھا (بہت سے خیمے لگاتا تھا)

آیت 1189:11
پارہ 30•صفحہ 535
الَّذِيۡنَ طَغَوۡا فِى الۡبِلَادِۙ‏

جنہوں نے زیادتی کی تھی شہروں میں

آیت 1289:12
پارہ 30•صفحہ 535
فَاَكۡثَرُوۡا فِيۡهَا الۡفَسَادَۙ‏

اور بہت فساد مچایا تھا ان (شہروں) میں

آیت 1389:13
پارہ 30•صفحہ 535
فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ ۙۚ‏

تو برسایا ان پر تیرے رب نے عذاب کا کوڑا

آیت 1489:14
پارہ 30•صفحہ 535
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالۡمِرۡصَادِؕ‏

بیشک تیرا رب گھات میں ہے

آیت 1589:15
پارہ 30•صفحہ 535
فَاَمَّا الۡاِنۡسَانُ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ رَبُّهٗ فَاَكۡرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ  ۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَكۡرَمَنِؕ‏

تو انسان کو جب آزماتا ہے اسے اس کا رب، اور عزت دیتا ہے اور نعمت دیتا ہے اسے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی

آیت 1689:16
پارہ 30•صفحہ 535
وَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهٗ ۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَهَانَنِ​ۚ‏

اور جب اس کو آزماتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے اس پر اس کی روزی تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کیا

آیت 1789:17
پارہ 30•صفحہ 535
كَلَّا​ بَلۡ لَّا تُكۡرِمُوۡنَ الۡيَتِيۡمَۙ‏

ہرگز (یہ درست) نہیں بلکہ تم یتیموں کی عزت نہیں کرتے

آیت 1889:18
پارہ 30•صفحہ 535
وَلَا تَحٰٓضُّوۡنَ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِۙ‏

اور تم ترغیب نہیں دیتے مسکینوں کے کھلانے پر

آیت 1989:19
پارہ 30•صفحہ 535
وَتَاۡكُلُوۡنَ التُّرَاثَ اَكۡلًا لَّـمًّا ۙ‏

اور تم کھا جاتے ہو میراث سمیٹ کر

آیت 2089:20
پارہ 30•صفحہ 535
وَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّا ؕ‏

اور تم مال سے بہت محبت کرتے ہو

آیت 2189:21
پارہ 30•صفحہ 535
كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الۡاَرۡضُ دَكًّا دَكًّا ۙ‏

ہرگز (ایسا) نہیں جب ہوجائے گی زمین ٹکڑے ٹکڑے

آیت 2289:22
پارہ 30•صفحہ 535
وَّجَآءَ رَبُّكَ وَالۡمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۚ‏

اور آجائے گا تیرا رب اور فرشتے صف بصف (قیامت کے دن)

آیت 2389:23
پارہ 30•صفحہ 535
وَجِاىْٓءَ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِجَهَنَّمَ  ۙ​ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ وَاَنّٰى لَـهُ الذِّكۡرٰىؕ‏

اور لایا جائے گا جہنم کو اس دن، اس دن یاد کرے گا انسان نصیحت کو، اور کہاں سے ملے گی انہیں نصیحت

آیت 2489:24
پارہ 30•صفحہ 535
يَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ قَدَّمۡتُ لِحَـيَاتِى​ۚ‏

کہے گا کہ کاش! میں کما کے بھیجا ہوتا اپنی زندگی کیلئے

آیت 2589:25
پارہ 30•صفحہ 535
فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ ۙ‏

تو اس دن اس کے عذاب جیسا عذاب کسی کا نہ ہو گا

آیت 2689:26
پارہ 30•صفحہ 535
وَّلَا يُوۡثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌ ؕ‏

اور نہ ہو گی اس کی قید جیسی کسی کی قید

آیت 2789:27
پارہ 30•صفحہ 535
يٰۤاَيَّتُهَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَٮِٕنَّةُ  ۖ‏

اے اطمینان والی روح!

آیت 2889:28
پارہ 30•صفحہ 535
ارۡجِعِىۡۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرۡضِيَّةً​ ۚ‏

تو لوٹ جا اپنے رب کی طرف راضی برضاء

آیت 2989:29
پارہ 30•صفحہ 535
فَادۡخُلِىۡ فِىۡ عِبٰدِىۙ‏

تو داخل ہوجا میرے بندوں میں

آیت 3089:30
پارہ 30•صفحہ 535
وَادۡخُلِىۡ جَنَّتِى‏

اور تو داخل ہوجا میری جنت میں