پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 87 • 19 آیات • مکی

الأعلى

Al-A'la

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 187:1
پارہ 30•صفحہ 533
سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّكَ الۡاَعۡلَىۙ‏

تسبیح بیان کرو تم اپنے رب اعلیٰ کے نام کی

آیت 287:2
پارہ 30•صفحہ 533
الَّذِىۡ خَلَقَ فَسَوّٰى ۙ‏

جس نے پیدا کیا، اور درست بنایا

آیت 387:3
پارہ 30•صفحہ 533
وَالَّذِىۡ قَدَّرَ فَهَدٰى ۙ‏

اور جس نے تقدیر بنائی، پھر ہدایت دی

آیت 487:4
پارہ 30•صفحہ 533
وَالَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰى ۙ‏

اور جس نے نکالا چارہ

آیت 587:5
پارہ 30•صفحہ 533
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰىؕ‏

پھر بنا دیتا ہے اسے (سکھا کر) کالا اور چورہ

آیت 687:6
پارہ 30•صفحہ 533
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنۡسٰٓىۙ‏

جلد ہی ہم تجھے پڑھائیں گے (یہ قرآن) پھر تو نہ بھولے گا

آیت 787:7
پارہ 30•صفحہ 533
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ​ؕ اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفٰىؕ‏

مگر جو اللہ چاہے (بھلانا) بے شک وہ جانتا ہے ظاہر اور چھپی چیزوں کو

آیت 887:8
پارہ 30•صفحہ 533
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرٰى ​ۖ​ۚ‏

ہم آسانی پیدا کر دیں گے تیرے لئے

آیت 987:9
پارہ 30•صفحہ 533
فَذَكِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّكۡرٰىؕ‏

تو تم نصیحت کرتے رہو کہ فائدہ دیتی ہے نصیحت

آیت 1087:10
پارہ 30•صفحہ 533
سَيَذَّكَّرُ مَنۡ يَّخۡشٰىۙ‏

نصیحت وہی پکڑے گا جو ڈرتا ہے

آیت 1187:11
پارہ 30•صفحہ 534
وَيَتَجَنَّبُهَا الۡاَشۡقَىۙ‏

اور (نصیحت سے) وہ بچتا ہے جو بدقسمت ہے

آیت 1287:12
پارہ 30•صفحہ 534
الَّذِىۡ يَصۡلَى النَّارَ الۡكُبۡرٰى​ۚ‏

وہی ہے جو داخل کرے گا بڑی آگ (جہنم) میں

آیت 1387:13
پارہ 30•صفحہ 534
ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰىؕ‏

پھر وہ نہ مرے گا اسمیں اور نہ جیئے گا

آیت 1487:14
پارہ 30•صفحہ 534
قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَكّٰىۙ‏

یقیناً فلاح وہ پائے گا جو (شرک سے) پاک رہے گا

آیت 1587:15
پارہ 30•صفحہ 534
وَذَكَرَ اسۡمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى​ ؕ‏

اور جس نے ذکر کیا اپنے رب کے نام کا، اور نماز پڑھتا رہا

آیت 1687:16
پارہ 30•صفحہ 534
بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۖ‏

بلکہ تم ترجیح دیتے ہو دنیا کی زندگی کو

آیت 1787:17
پارہ 30•صفحہ 534
وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ‏

اور آخرت بہتر اور بہت باقی رہنے والی ہے

آیت 1887:18
پارہ 30•صفحہ 534
اِنَّ هٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰىۙ‏

بیشک یہ (باتیں) پہلی کتابوں میں بھی ہیں

آیت 1987:19
پارہ 30•صفحہ 534
صُحُفِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى‏

ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کی کتابوں میں