پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 86 • 17 آیات • مکی

الطارق

At-Tariq

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 186:1
پارہ 30•صفحہ 533
وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ‏

قسم ہے آسمان اور طارق کی

آیت 286:2
پارہ 30•صفحہ 533
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ‏

اور تجھے کیا معلوم کہ طارق کیا ہے

آیت 386:3
پارہ 30•صفحہ 533
النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ‏

(طارق) روشن ستارہ ہے

آیت 486:4
پارہ 30•صفحہ 533
اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ‏

ہر شخص پر محافظ (فرشتہ) ہے

آیت 586:5
پارہ 30•صفحہ 533
فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ‏

تو انسان کو چاہیئے کہ وہ خود دیکھے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا

آیت 686:6
پارہ 30•صفحہ 533
خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ‏

پیدا کیا گیا (منی کے) اچھلتے پانی سے

آیت 786:7
پارہ 30•صفحہ 533
يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآٮِٕبِؕ‏

جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینے کے درمیان سے

آیت 886:8
پارہ 30•صفحہ 533
اِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ‏

بیشک اللہ اسے (دوبارہ) لوٹانے پر قادر ہے

آیت 986:9
پارہ 30•صفحہ 533
يَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآٮِٕرُۙ‏

جس دن جانچا جائے گا راز (چھپی باتوں) کو

آیت 1086:10
پارہ 30•صفحہ 533
فَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ‏

تو نہ ہوگی اسکے پاس قوت اور نہ مددگار

آیت 1186:11
پارہ 30•صفحہ 533
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ‏

قسم ہے آسمان کی جو لوٹاتا ہے (بارش کو)

آیت 1286:12
پارہ 30•صفحہ 533
وَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ‏

اور زمین کی جو پھٹتی ہے (پیداوار کیلیئے)

آیت 1386:13
پارہ 30•صفحہ 533
اِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ‏

بیشک یہ (قرآن) فیصلہ کرنیوالا کلام ہے

آیت 1486:14
پارہ 30•صفحہ 533
وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ‏

اور نہیں ہے یہ مذاق کی بات

آیت 1586:15
پارہ 30•صفحہ 533
اِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا ۙ‏

بیشک یہ (کافر) بڑی چال چل رہے ہیں

آیت 1686:16
پارہ 30•صفحہ 533
وَّاَكِيۡدُ كَيۡدًا ۚۖ‏

اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں

آیت 1786:17
پارہ 30•صفحہ 533
فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا‏

تو کافروں کو مہلت دو انہیں تھوڑی مہلت اور دو