آیت 183:1
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 وَيۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِيۡنَۙ﴿١﴾
تباہی ہوگی ناپ تول میں کمی کرنیوالوں کیلیئے
آیت 283:2
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 الَّذِيۡنَ اِذَا اكۡتَالُوۡا عَلَى النَّاسِ يَسۡتَوۡفُوۡنَۖ﴿٢﴾
جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا لیتے ہیں
آیت 383:3
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 وَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوْ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَؕ﴿٣﴾
اور جب انہیں ناپ کر دیتے ہیں یا وزن کر کے دیتے ہیں انہیں (تو) وہ کم دیتے ہیں
آیت 483:4
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓٮِٕكَ اَنَّهُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَۙ﴿٤﴾
کیا یقین نہیں کرتے وہ کہ بے شک انہیں مرنے کے بعد جینا ہے
آیت 583:5
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 لِيَوۡمٍ عَظِيۡمٍۙ﴿٥﴾
اس عظیم (قیامت کے) دن میں
آیت 683:6
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 يَّوۡمَ يَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ﴿٦﴾
جس دن کھڑے ہوں گے لوگ ربّ العالمین کے سامنے
آیت 783:7
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِىۡ سِجِّيۡنٍؕ﴿٧﴾
ہرگز نہیں بیشک بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہے
آیت 883:8
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سِجِّيۡنٌؕ﴿٨﴾
تجھے کیا معلوم کہ سجین کیا ہے؟
آیت 983:9
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌؕ﴿٩﴾
وہ لکھی ہوئی کتاب (نامہ اعمال) ہے
آیت 1083:10
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ﴿١٠﴾
تباہی ہوگی اس (قیامت کے) دن جھٹلانیوالوں کی
آیت 1183:11
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 الَّذِيۡنَ يُكَذِّبُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِؕ﴿١١﴾
وہ جو (دنیا میں) جھٹلاتے ہیں بدلے کے دن کو
آیت 1283:12
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ﴿١٢﴾
اور وہی جھٹلاتا ہے اسے جو حد سے بڑھنے والا گنہگار ہوتا ہے
آیت 1383:13
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَؕ﴿١٣﴾
جب پڑھی جاتی ہیں اس (ولید) کے سامنے ہماری آیتیں تو کہتا ہے یہ قصے ہیں اگلوں کے
آیت 1483:14
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 كَلَّا بَلۡ رَانَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ﴿١٤﴾
ہرگز نہیں بلکہ زنگ ہے ان (کفار) کے دلوں پر ان کے اعمال کیوجہ سے
آیت 1583:15
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 كَلَّاۤ اِنَّهُمۡ عَنۡ رَّبِّهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَؕ﴿١٥﴾
ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سے پردے میں رکھے جائیں گے (تاکہ دیدار نہ ہو)
آیت 1683:16
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 ثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِيۡمِؕ﴿١٦﴾
پھر بیشک یہ لوگ داخل ہوں گے جہنم میں
آیت 1783:17
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ﴿١٧﴾
پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ دن جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
آیت 1883:18
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِىۡ عِلِّيِّيۡنَؕ﴿١٨﴾
ہرگز نہیں، بیشک نیکو کاروں کے اعمال نامے علیین میں ہوں گے
آیت 1983:19
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ﴿١٩﴾
اور تجھے کیا معلوم کہ علیین کیا ہے؟
آیت 2083:20
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌۙ﴿٢٠﴾
آیت 2183:21
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 يَّشۡهَدُهُ الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ﴿٢١﴾
اسکا مشاہدہ (نگرانی) کرتے ہیں مقربین (فرشتے)
آیت 2283:22
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۙ﴿٢٢﴾
نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
آیت 2383:23
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ يَنۡظُرُوۡنَۙ﴿٢٣﴾
مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے
آیت 2483:24
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِۚ﴿٢٤﴾
(اے نبی) تم پہچان لو گے ان کے چہروں کی نعمتوں کی تازگی سے
آیت 2583:25
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 يُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِيۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍۙ﴿٢٥﴾
پلائی جائے گی انہیں مہر بند خالص شراب
آیت 2683:26
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 530 خِتٰمُهٗ مِسۡكٌ ؕ وَفِىۡ ذٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ الۡمُتَنــَافِسُوۡنَؕ﴿٢٦﴾
جس پر مشک کی مہر ہوگی، اس (کام) میں آگے بڑھنا چاہئے
آیت 2783:27
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 531 وَ مِزَاجُهٗ مِنۡ تَسۡنِيۡمٍۙ﴿٢٧﴾
آگے بڑھنے والوں کو اور اس کی ملاوٹ تسنیم کی ہوگی (تسنیم ایک چشمے کا نام ہے جنت میں)
آیت 2883:28
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 531 عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ﴿٢٨﴾
وہ چشمہ جس کا (پانی) پئیں گے مقربین
آیت 2983:29
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 531 اِنَّ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا كَانُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَضۡحَكُوۡنَ ۖ﴿٢٩﴾
بیشک جو مجرم تھے وہ ایمان والوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے
آیت 3083:30
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 531 وَاِذَا مَرُّوۡا بِهِمۡ يَتَغَامَزُوۡنَ ۖ﴿٣٠﴾
اور جب گزرتے تھے ان کے پاس سے تو آنکھوں سے اشارے کرتے تھے
آیت 3183:31
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 531 وَاِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمُ انْقَلَبُوۡا فَكِهِيۡنَ ۖ﴿٣١﴾
اور جب پلٹتے اپنے گھرانے کی طرف (تو) پلٹ کر ان کی ہی باتیں کرتے
آیت 3283:32
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 531 وَاِذَا رَاَوۡهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَـضَآلُّوۡنَۙ﴿٣٢﴾
اور جب دیکھتے انہیں تو کہتے یقیناً یہ گمراہ لوگ ہیں
آیت 3383:33
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 531 وَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَۙ﴿٣٣﴾
اور (جبکہ) یہ نہیں بھیجے گئے ان پر محافظ بنا کر
آیت 3483:34
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 531 فَالۡيَوۡمَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡكُفَّارِ يَضۡحَكُوۡنَۙ﴿٣٤﴾
تو آج وہ لوگ جو ایمان لائے تھے ان کافروں کا مذاق اڑائیں گے
آیت 3583:35
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 531 عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِۙ يَنۡظُرُوۡنَؕ﴿٣٥﴾
مسندوں پر بیٹھے (نظارے) دیکھ رہے ہوں گے
آیت 3683:36
پارہ 30•سورۃ 83صفحہ 531 هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ﴿٣٦﴾
ویسا ہی ثواب (یعنی بدلہ) پائیں گے کفار، جیسا وہ کیا کرتے تھے