پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 80 • 42 آیات • مکی

عبس

'Abasa

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 180:1
پارہ 30•صفحہ 527
عَبَسَ وَتَوَلّٰٓىۙ‏

(نبی) بے توجہ ہوا اور منہ موڑ لیا

آیت 280:2
پارہ 30•صفحہ 527
اَنۡ جَآءَهُ الۡاَعۡمٰىؕ‏

کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا

آیت 380:3
پارہ 30•صفحہ 527
وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓىۙ‏

تجھے کیا خبر شاید وہ رہنمائی حاصل کرتا

آیت 480:4
پارہ 30•صفحہ 527
اَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنۡفَعَهُ الذِّكۡرٰىؕ‏

یا نصیحت سنتا اور فائدہ پہونچاتی اسے نصیحت

آیت 580:5
پارہ 30•صفحہ 527
اَمَّا مَنِ اسۡتَغۡنٰىۙ‏

بہر حال جو بے پرواہ ہے

آیت 680:6
پارہ 30•صفحہ 527
فَاَنۡتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ‏

اس کی طرف تو توجہ کرتا ہے

آیت 780:7
پارہ 30•صفحہ 527
وَمَا عَلَيۡكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓىؕ‏

اور تجھ پر کوئی الزام نہیں اگر وہ ایمان نہ لائے

آیت 880:8
پارہ 30•صفحہ 527
وَاَمَّا مَنۡ جَآءَكَ يَسۡعٰىۙ‏

اور (عبداللہ ابن مکتوم) جو آیا تیرے پاس دوڑتا ہوا

آیت 980:9
پارہ 30•صفحہ 527
وَهُوَ يَخۡشٰىۙ‏

اور وہ ڈرتا ہے (اللہ سے)

آیت 1080:10
پارہ 30•صفحہ 527
فَاَنۡتَ عَنۡهُ تَلَهّٰى​ۚ‏

تو اس سے بے رخی کرتا ہے

آیت 1180:11
پارہ 30•صفحہ 527
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذۡكِرَةٌ ۚ‏

ہرگز (یہ ٹھیک) نہیں بیشک یہ (قرآن) نصیحت ہے

آیت 1280:12
پارہ 30•صفحہ 527
فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗ​ۘ‏

تو جو چاہے اس سے نصیحت پکڑے

آیت 1380:13
پارہ 30•صفحہ 527
فِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ‏

(قرآن) مکرم صحیفوں میں ہے

آیت 1480:14
پارہ 30•صفحہ 527
مَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ۭۙ‏

جو بلند اور پاک ہے

آیت 1580:15
پارہ 30•صفحہ 528
بِاَيۡدِىۡ سَفَرَةٍۙ‏

لکھنے والے (فرشتوں) کے ہاتھوں (میں ہے)

آیت 1680:16
پارہ 30•صفحہ 528
كِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ‏

مکرم (اور) نیک (فرشتوں کے)

آیت 1780:17
پارہ 30•صفحہ 528
قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَكۡفَرَهٗؕ‏

مارا جائے انسان، کیسا وہ ناشکرا ہے

آیت 1880:18
پارہ 30•صفحہ 528
مِنۡ اَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗؕ‏

کس چیز سے پیدا کیا اسے (اللہ نے)

آیت 1980:19
پارہ 30•صفحہ 528
مِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۙ‏

ایک نطفہ سے پیدا کیا ہے اسے، پھر تقدیر مقرر کی اسکی

آیت 2080:20
پارہ 30•صفحہ 528
ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗۙ‏

پھر راستہ آسان کیا اسکا (خیر اور شر)

آیت 2180:21
پارہ 30•صفحہ 528
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗۙ‏

پھر اسے موت دے گا اور پھر قبر میں دفن ہو گا

آیت 2280:22
پارہ 30•صفحہ 528
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ‏

پھر جب چاہے گا اسے زندہ کرے گا

آیت 2380:23
پارہ 30•صفحہ 528
كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ‏

ہرگز نہیں، نہیں پورا کیا اس (اللہ) کے حکم کو

آیت 2480:24
پارہ 30•صفحہ 528
فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ‏

انسان کو چاہئے کہ وہ دیکھے اپنے کھانے (کی چیزوں) کو

آیت 2580:25
پارہ 30•صفحہ 528
اَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّا ۙ‏

بیشک ہم نے خوب پانی برسایا

آیت 2680:26
پارہ 30•صفحہ 528
ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا ۙ‏

پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح

آیت 2780:27
پارہ 30•صفحہ 528
فَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا حَبًّا ۙ‏

پھر ہم نے اگائے اس میں اناج

آیت 2880:28
پارہ 30•صفحہ 528
وَّ عِنَبًا وَّقَضۡبًا ۙ‏

اور انگور اور ترکاری

آیت 2980:29
پارہ 30•صفحہ 528
وَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلًا ؕ‏

اور زیتون اور کھجور (اس پانی کے ذریعے)

آیت 3080:30
پارہ 30•صفحہ 528
وَحَدَآٮِٕقَ غُلۡبًا ۙ‏

اور گھنے باغات

آیت 3180:31
پارہ 30•صفحہ 528
وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا ۙ‏

اور میوے اور چارہ

آیت 3280:32
پارہ 30•صفحہ 528
مَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ‏

تمہارے لئے اور تمہارے چوپایوں کیلیے

آیت 3380:33
پارہ 30•صفحہ 528
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ‏

تو جب آئے گی چنگھاڑ (صور پھونکنے کی آواز)

آیت 3480:34
پارہ 30•صفحہ 528
يَوۡمَ يَفِرُّ الۡمَرۡءُ مِنۡ اَخِيۡهِۙ‏

اس دن فرار ہو گا آدمی اپنے بھائی سے

آیت 3580:35
پارہ 30•صفحہ 528
وَاُمِّهٖ وَاَبِيۡهِۙ‏

اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے

آیت 3680:36
پارہ 30•صفحہ 528
وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيۡهِؕ‏

اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے

آیت 3780:37
پارہ 30•صفحہ 528
لِكُلِّ امۡرِیءٍ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ شَاۡنٌ يُّغۡنِيۡهِؕ‏

ہر ایک شخص کو ان میں سے اس دن ایسی فکر ہو گی جو اس کے لئے کافی ہو گی

آیت 3880:38
پارہ 30•صفحہ 528
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ مُّسۡفِرَةٌ ۙ‏

اس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے

آیت 3980:39
پارہ 30•صفحہ 528
ضَاحِكَةٌ مُّسۡتَبۡشِرَةٌ ۚ‏

ہنستے ہوئے (اور) خوش ہوں گے

آیت 4080:40
پارہ 30•صفحہ 528
وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٌ ۙ‏

اور بہت سے چہرے پر اس (قیامت کے) دن گرد پڑی ہوئی ہوگی

آیت 4180:41
پارہ 30•صفحہ 528
تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ ؕ‏

چڑھی ہوگی ان پر سیاہی (ذلت کی اور)

آیت 4280:42
پارہ 30•صفحہ 528
اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡكَفَرَةُ الۡفَجَرَةُ‏

یہی کافر اور فاجر ہوں گے