پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 79 • 46 آیات • مکی

النازعات

An-Nazi'at

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 179:1
پارہ 30•صفحہ 526
وَالنّٰزِعٰتِ غَرۡقًا ۙ‏

قسم ہے (نزاعی) سختی سے روح نکالنے والوں کی

آیت 279:2
پارہ 30•صفحہ 526
وَّالنّٰشِطٰتِ نَشۡطًا ۙ‏

نشاطی (آسانی) کیفیت کی قسم!

آیت 379:3
پارہ 30•صفحہ 526
وَّالسّٰبِحٰتِ سَبۡحًا ۙ‏

اور تیرنے والے (فرشتے) کی قسم

آیت 479:4
پارہ 30•صفحہ 526
فَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًا ۙ‏

سبقت کرنے، آگے بڑھنے والے (فرشتے) کی قسم

آیت 579:5
پارہ 30•صفحہ 526
فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا​ ۘ‏

تدبیر کرنیوالے (فرشتے) کی قسم!

آیت 679:6
پارہ 30•صفحہ 526
يَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَةُ ۙ‏

جس دن کانپے گی کانپنے والی (زمین)

آیت 779:7
پارہ 30•صفحہ 526
تَتۡبَعُهَا الرَّادِفَةُ ؕ‏

اس کے بعد ایک اور پیچھے آئے گی

آیت 879:8
پارہ 30•صفحہ 526
قُلُوۡبٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ وَّاجِفَةٌ ۙ‏

بہت سے دل اس دن دھڑکنے والے ہوں گے

آیت 979:9
پارہ 30•صفحہ 526
اَبۡصَارُهَا خَاشِعَةٌ​ ۘ‏

نگاہیں نیچی ہوں گی

آیت 1079:10
پارہ 30•صفحہ 526
يَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ فِى الۡحَـافِرَةِ ؕ‏

(دنیا میں) کہتے تھے کیا ہم پہلی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے

آیت 1179:11
پارہ 30•صفحہ 526
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً ؕ‏

کیا جب ہم گلی ہوئی ہڈیاں ہوجائیں گے (تو دوبارہ جینا؟)

آیت 1279:12
پارہ 30•صفحہ 526
قَالُوۡا تِلۡكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ​ ۘ‏

کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا خسارے کی بات ہوگی

آیت 1379:13
پارہ 30•صفحہ 526
فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ ۙ‏

وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہے

آیت 1479:14
پارہ 30•صفحہ 526
فَاِذَا هُمۡ بِالسَّاهِرَةِ ؕ‏

تو جب ہی وہ میدان میں (جمع) ہو جائیں گے

آیت 1579:15
پارہ 30•صفحہ 526
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ مُوۡسٰى​ۘ‏

کیا پہونچی ہے تمہیں موسیٰ کی خبر؟

آیت 1679:16
پارہ 30•صفحہ 526
اِذۡ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًى​ۚ‏

جب کہ پکارا تھا انہیں ان کے رب نے پاک میدان طوی میں

آیت 1779:17
پارہ 30•صفحہ 526
اِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ۖ‏

(کہ) تم جاؤ فرعون کے پاس بیشک اس نے سرکشی کی ہے

آیت 1879:18
پارہ 30•صفحہ 526
فَقُلۡ هَلۡ لَّكَ اِلٰٓى اَنۡ تَزَكّٰى ۙ‏

اس سے کہو کہ کیا تو اپنی پاکیزگی (یعنی اصلاح) چاہتا ہے

آیت 1979:19
پارہ 30•صفحہ 526
وَاَهۡدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخۡشٰى​ۚ‏

اور میں راہ دکھاؤں تجھے تیرے رب کی طرف (تاکہ اس سے) تو ڈرے

آیت 2079:20
پارہ 30•صفحہ 526
فَاَرٰٮهُ الۡاٰيَةَ الۡكُبۡرٰى ۖ‏

تو دکھائی اس نے اسے بڑی نشانی

آیت 2179:21
پارہ 30•صفحہ 526
فَكَذَّبَ وَعَصٰى ۖ‏

تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی

آیت 2279:22
پارہ 30•صفحہ 526
ثُمَّ اَدۡبَرَ يَسۡعٰىۖ‏

پھر پلٹا اور دوڑا (یا کوشش کرنے لگا)

آیت 2379:23
پارہ 30•صفحہ 526
فَحَشَرَ فَنَادٰىۖ‏

پھر جمع کیا (سب کو) اور پکارا

آیت 2479:24
پارہ 30•صفحہ 526
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الۡاَعۡلٰى ۖ‏

کہا کہ میں تم سب کا رب اعلی ہوں

آیت 2579:25
پارہ 30•صفحہ 526
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَڪَالَ الۡاٰخِرَةِ وَالۡاُوۡلٰى ؕ‏

تو پکڑا اسے اللہ نے عذاب میں آخرت اور دنیا کے

آیت 2679:26
پارہ 30•صفحہ 526
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰىؕ‏

بیشک اس میں عبرت ہے اس کیلیے جو ڈرے

آیت 2779:27
پارہ 30•صفحہ 527
ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ​ ؕ بَنٰٮهَا‏

کیا تمہارا پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے یا آسمان کا بنانا (جسے اللہ نے بنایا ہے)

آیت 2879:28
پارہ 30•صفحہ 527
رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّٮهَا ۙ‏

بلندی کی اس کی چھت کو پھر اسے درست کیا اور تاریک بنایا اسکی رات کو

آیت 2979:29
پارہ 30•صفحہ 527
وَ اَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَاَخۡرَجَ ضُحٰٮهَا‏

اور نکالا اسی سے دن کو

آیت 3079:30
پارہ 30•صفحہ 527
وَالۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِكَ دَحٰٮهَا ؕ‏

اور زمین کو اس کے بعد بچھا دیا

آیت 3179:31
پارہ 30•صفحہ 527
اَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعٰٮهَا‏

(پھر اللہ ہی نے) نکالا اسی (زمین) سے پانی اور اسی (زمین) سے چارہ

آیت 3279:32
پارہ 30•صفحہ 527
وَالۡجِبَالَ اَرۡسٰٮهَا ۙ‏

اور پہاڑوں کو گاڑ دیا

آیت 3379:33
پارہ 30•صفحہ 527
مَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ‏

یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کیلیے ہیں

آیت 3479:34
پارہ 30•صفحہ 527
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الۡكُبۡرٰى ۖ‏

تو جب آئے گی بڑی آفت (قیامت کی)

آیت 3579:35
پارہ 30•صفحہ 527
يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰىۙ‏

اس دن یاد کرے گا انسان جو اس نے کوشش کی ہوگی

آیت 3679:36
پارہ 30•صفحہ 527
وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِمَنۡ يَّرٰى‏

اور ظاہر کر دیا جائے گا جہنم کو تاکہ دیکھ لے (اسے جہنمی)

آیت 3779:37
پارہ 30•صفحہ 527
فَاَمَّا مَنۡ طَغٰىۙ‏

تو جس نے سرکشی کی ہوگی (دنیا میں)

آیت 3879:38
پارہ 30•صفحہ 527
وَاٰثَرَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۙ‏

اور ترجیح دی ہوگی دنیوی زندگی کو

آیت 3979:39
پارہ 30•صفحہ 527
فَاِنَّ الۡجَحِيۡمَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ‏

تو بیشک جہنم ہی اسکا ٹھکانہ ہو گا

آیت 4079:40
پارہ 30•صفحہ 527
وَاَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفۡسَ عَنِ الۡهَوٰىۙ‏

اور جو ڈرتا رہا ہو گا اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے، اور روکا ہو گا اپنے نفس کو خواہش سے

آیت 4179:41
پارہ 30•صفحہ 527
فَاِنَّ الۡجَـنَّةَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ‏

تو بیشک جنت ہی اسکا ٹھکانہ ہوگی

آیت 4279:42
پارہ 30•صفحہ 527
يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَا ؕ‏

(کافر) پوچھتے ہیں آپ سے قیامت کے بارے میں کہ کب واقع ہوگی

آیت 4379:43
پارہ 30•صفحہ 527
فِيۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِكۡرٰٮهَاؕ‏

کیا تعلق آپ کو اس کے تذکرے سے؟

آیت 4479:44
پارہ 30•صفحہ 527
اِلٰى رَبِّكَ مُنۡتَهٰٮهَاؕ‏

اس کے علم کی انتہاء آپ کے رب کے ہی پاس ہے

آیت 4579:45
پارہ 30•صفحہ 527
اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ‏

آپ تو صرف ڈرائیں انہیں جو اس (کے تذکرے) سے ڈرتا ہو

آیت 4679:46
پارہ 30•صفحہ 527
كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوۡ ضُحٰٮهَا‏

جس دن یہ دیکھ لیں گے اسے (تو سمجھیں گے دنیا میں) صرف ایک شام یا صبح ٹھہرے