پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 78 • 40 آیات • مکی

النبإ

An-Naba

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 178:1
پارہ 30•صفحہ 525
عَمَّ يَتَسَآءَلُوۡنَ​ۚ‏

کس چیز کے بارے میں پوچھتے ہیں (کفار اور مشرکین)

آیت 278:2
پارہ 30•صفحہ 525
عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ‏

بڑی خبر (قیامت) کے بارے میں

آیت 378:3
پارہ 30•صفحہ 525
الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ مُخۡتَلِفُوۡنَؕ‏

جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں

آیت 478:4
پارہ 30•صفحہ 525
كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَۙ‏

ہرگز نہیں عنقریب یہ جان لیں گے

آیت 578:5
پارہ 30•صفحہ 525
ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَ‏

پھر ہرگز نہیں عنقریب یہ جان لیں گے

آیت 678:6
پارہ 30•صفحہ 525
اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِهٰدًا ۙ‏

کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا

آیت 778:7
پارہ 30•صفحہ 525
وَّالۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ۙ‏

اور پہاڑوں کو کھونٹے (نہیں بنائے)

آیت 878:8
پارہ 30•صفحہ 525
وَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ‏

اور ہم نے پیدا کیا تمہیں جوڑوں میں (مردعورت کے)

آیت 978:9
پارہ 30•صفحہ 525
وَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًا ۙ‏

اور ہم نے بنایا تمہاری نیند کو آرام (کا ذریعہ)

آیت 1078:10
پارہ 30•صفحہ 525
وَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًا ۙ‏

اور ہم نے بنایا رات کو پردہ

آیت 1178:11
پارہ 30•صفحہ 525
وَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا‏

اور ہم نے بنایا دن کو روزی کا ذریعہ

آیت 1278:12
پارہ 30•صفحہ 525
وَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا ۙ‏

اور ہم نے بنائے تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان)

آیت 1378:13
پارہ 30•صفحہ 525
وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۙ‏

اور ہم نے بنایا ایک روشن چراغ (سورج کو)

آیت 1478:14
پارہ 30•صفحہ 525
وَّاَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ۙ‏

اور ہم نے نازل کیا بادلوں سے پانی زوردار

آیت 1578:15
پارہ 30•صفحہ 525
لِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۙ‏

تاکہ ہم نکالیں اس (پانی کے ذریعے) سے دانے اور سبزیاں

آیت 1678:16
پارہ 30•صفحہ 525
وَّجَنّٰتٍ اَلۡفَافًا ؕ‏

اور باغات گھنے

آیت 1778:17
پارہ 30•صفحہ 525
اِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ كَانَ مِيۡقَاتًا ۙ‏

بیشک فیصلے کے دن کا وقت مقرر ہے (قیامت مقرر وقت پر آئے گی)

آیت 1878:18
پارہ 30•صفحہ 525
يَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ۙ‏

اس دن پھونکا جائے گا صور میں تو تم سب چلے آؤ گے فوج درفوج

آیت 1978:19
پارہ 30•صفحہ 525
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ اَبۡوَابًا ۙ‏

اور کھول دیا جائے گا آسمان تو ہو جائیں گے اس میں دروازے

آیت 2078:20
پارہ 30•صفحہ 525
وَّ سُيِّرَتِ الۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا ؕ‏

اور چلادیے جائیں گے پہاڑ تو وہ ہو جائیں گے ریت (کی طرح)

آیت 2178:21
پارہ 30•صفحہ 525
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًا ۙ‏

بیشک دوزخ گھات میں ہے

آیت 2278:22
پارہ 30•صفحہ 525
لِّلطّٰغِيۡنَ مَاٰبًا ۙ‏

سرکشوں کا ٹھکانہ ہے

آیت 2378:23
پارہ 30•صفحہ 525
لّٰبِثِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَحۡقَابًا​ ۚ‏

رہیں گے اس میں وہ مدتوں

آیت 2478:24
پارہ 30•صفحہ 525
لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًا ۙ‏

نہ وہ مزہ چکھیں گے اس میں ٹھنڈک کا، نہ پانی کا

آیت 2578:25
پارہ 30•صفحہ 525
اِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًا ۙ‏

سوائے گرم پانی اور بہتی پیپ کے

آیت 2678:26
پارہ 30•صفحہ 525
جَزَآءً وِّفَاقًا ؕ‏

ان کو بدلہ دیا جائیگا پورا

آیت 2778:27
پارہ 30•صفحہ 525
اِنَّهُمۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ حِسَابًا ۙ‏

بیشک وہ امید نہیں رکھتے تھے حساب کی

آیت 2878:28
پارہ 30•صفحہ 525
وَّكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا ؕ‏

اور وہ جھٹلاتے تھے (دنیا میں) ہماری آیتوں کو

آیت 2978:29
پارہ 30•صفحہ 525
وَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ كِتٰبًا ۙ‏

اور ہر چیز کو ہم نے شمار کر رکھا ہے لکھ کر (نامہء اعمال میں)

آیت 3078:30
پارہ 30•صفحہ 525
فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِيۡدَكُمۡ اِلَّا عَذَابًا‏

تو تم مزہ چکھو اور کچھ نہیں ہم تمہارا عذاب زیادہ کرتے رہیں گے

آیت 3178:31
پارہ 30•صفحہ 525
اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًا ۙ‏

بیشک متقی لوگ کامیاب ہوں گے

آیت 3278:32
پارہ 30•صفحہ 525
حَدَآٮِٕقَ وَاَعۡنَابًا ۙ‏

باغات اور انگور ہیں

آیت 3378:33
پارہ 30•صفحہ 525
وَّكَوَاعِبَ اَتۡرَابًا ۙ‏

اور نوجوان ہم عمر (حوریں ہیں)

آیت 3478:34
پارہ 30•صفحہ 525
وَّكَاۡسًا دِهَاقًا ؕ‏

اور جام ہیں چھلکتے ہوئے

آیت 3578:35
پارہ 30•صفحہ 525
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا​ ۚ‏

نہیں سنیں گے اسمیں کوئی لغو بات اور نہ جھوٹی باتیں

آیت 3678:36
پارہ 30•صفحہ 525
جَزَآءً مِّنۡ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۙ‏

یہ عطا ہوگی تیرے رب کی طرف سے حساب سے

آیت 3778:37
پارہ 30•صفحہ 526
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الرَّحۡمٰنِ​ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِنۡهُ خِطَابًا​ ۚ‏

اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، وہ رحمان ہے، اختیار نہیں ہو گا اس سے بات کرنے کا

آیت 3878:38
پارہ 30•صفحہ 526
يَوۡمَ يَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ صَفًّا ؕۙ لَّا يَتَكَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَهُ الرَّحۡمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا​‏

جس دن کھڑے ہوں گے جبریل اور فرشتے صفیں باندھ کر، تو کوئی کلام نہ کرسکے گا مگر جسے رحمن اجازت دیدے اور وہ ٹھیک بات کرے گا (جو توحید کا اقراری ہوگا)

آیت 3978:39
پارہ 30•صفحہ 526
ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الۡحَـقُّ​ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا‏

یہ دن برحق ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانہ بنالے

آیت 4078:40
پارہ 30•صفحہ 526
اِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰـكُمۡ عَذَابًا قَرِيۡبًا ۖۚ  يَّوۡمَ يَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدٰهُ وَيَقُوۡلُ الۡـكٰفِرُ يٰلَيۡتَنِىۡ كُنۡتُ تُرٰبًا‏

ہم نے ڈرا دیا ہے تمہیں قریب آنے والے عذاب سے، جس دن دیکھ لے گا انسان جو کچھ کمایا ان کے ہاتھوں نے، اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہوجاتا