پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 75 • 40 آیات • مکی

القيامة

Al-Qiyamah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 175:1
پارہ 29•صفحہ 520
لَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِۙ‏

میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی

آیت 275:2
پارہ 29•صفحہ 520
وَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَةِؕ‏

اور میں قسم کھاتا ہوں اپنے نفس پر ملامت کرنے والوں کی

آیت 375:3
پارہ 29•صفحہ 520
اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَهٗؕ‏

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم (دوبارہ) ہرگز نہیں جمع کریں گے اس کی ہڈیاں

آیت 475:4
پارہ 29•صفحہ 521
بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ‏

کیوں نہیں؟ ہم قادر ہیں اس پر کہ درست کر دیں اس کی پور کو (ہر ایک جوڑ کو)

آیت 575:5
پارہ 29•صفحہ 521
بَلۡ يُرِيۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِيَفۡجُرَ اَمَامَهٗ​ۚ‏

بلکہ انسان چاہتا ہے کہ نافرمانی کرتا جائے آگے آگے

آیت 675:6
پارہ 29•صفحہ 521
يَسۡـَٔـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ‏

پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا؟

آیت 775:7
پارہ 29•صفحہ 521
فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُۙ‏

تو جب (آئے گی قیامت تو) پتھرا جائیں گی نگاہیں

آیت 875:8
پارہ 29•صفحہ 521
وَخَسَفَ الۡقَمَرُۙ‏

اور بے نور ہو جائے گا چاند

آیت 975:9
پارہ 29•صفحہ 521
وَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ‏

اور جمع کر دیئے جائیں گے سورج اور چاند

آیت 1075:10
پارہ 29•صفحہ 521
يَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍ اَيۡنَ الۡمَفَرُّ​ ۚ‏

کہے گا انسان اس دن کہ کہاں فرار ہوں (قیامت کی ہولناکی کیوجہ سے)

آیت 1175:11
پارہ 29•صفحہ 521
كَلَّا لَا وَزَرَؕ‏

ہرگز نہیں، کوئی پناہ نہیں

آیت 1275:12
پارہ 29•صفحہ 521
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمُسۡتَقَرُّ ؕ‏

تمہارے رب کے پاس ہی پناہ ہے

آیت 1375:13
پارہ 29•صفحہ 521
يُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَؕ‏

بتایا جائے گا انسان کو اس دن جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا ہو گا

آیت 1475:14
پارہ 29•صفحہ 521
بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰى نَفۡسِهٖ بَصِيۡرَةٌ ۙ‏

بلکہ انسان اپنے آپ پے خود گواہ ہو گا

آیت 1575:15
پارہ 29•صفحہ 521
وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ‏

اور اگرچہ وہ ڈالے گا اپنا عذر (بہانہ)

آیت 1675:16
پارہ 29•صفحہ 521
لَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ‏

(اے نبیؑ) آپ حرکت نہ دیں اپنی زبان کو کہ آپ جلدی کریں اس (قرآن کو پڑھنے) میں

آیت 1775:17
پارہ 29•صفحہ 521
اِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚ  ۖ‏

بیشک ہم پر ہے اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھانا

آیت 1875:18
پارہ 29•صفحہ 521
فَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗ​ۚ‏

ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اتباع کریں اس کے پڑھنے کی

آیت 1975:19
پارہ 29•صفحہ 521
ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ‏

پھر بیشک ہم پر (ذمے داری) ہے اس کے بیان کی

آیت 2075:20
پارہ 29•صفحہ 521
كَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ ۙ‏

ہرگز نہیں بلکہ تم محبت رکھتے ہو جلدی ملنے والی (دنیا) کی

آیت 2175:21
پارہ 29•صفحہ 521
وَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ؕ‏

اور چھوڑ دیتے ہو آخرت کو

آیت 2275:22
پارہ 29•صفحہ 521
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۙ‏

بعض چہرے اس دن تازہ ہوں گے

آیت 2375:23
پارہ 29•صفحہ 521
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ​ ۚ‏

اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے

آیت 2475:24
پارہ 29•صفحہ 521
وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍۢ بَاسِرَةٌ ۙ‏

اور بعض چہرے اس دن اداس ہوں گے

آیت 2575:25
پارہ 29•صفحہ 521
تَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ؕ‏

گمان کر رہے ہوں گے (کافر) کہ معاملہ کیا جائے گا ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا

آیت 2675:26
پارہ 29•صفحہ 521
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ‏

ہرگز نہیں جب پہنچ جاتی ہے (روح) حلق کو

آیت 2775:27
پارہ 29•صفحہ 521
وَقِيۡلَ مَنۡ رَاقٍۙ‏

اور کہا جاتا ہے کہ کوئی جھاڑ پھونک کرنیوالا ہے

آیت 2875:28
پارہ 29•صفحہ 521
وَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ‏

اور یقین ہو جاتا ہے کہ جدائی کا وقت ہے

آیت 2975:29
پارہ 29•صفحہ 521
وَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ‏

اور لپٹ جاتی ہے پنڈلی (دوسری) پنڈلی سے

آیت 3075:30
پارہ 29•صفحہ 521
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمَسَاقُؕ‏

(اب) تیرے رب کی طرف ہی چلنا ہے

آیت 3175:31
پارہ 29•صفحہ 521
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ‏

تو نہ اس نے تصدیق کی نہ نماز پڑھی (دنیا میں ابو جہل نے)

آیت 3275:32
پارہ 29•صفحہ 521
وَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ‏

اور لیکن جھٹلایا اور منہ پھیرا

آیت 3375:33
پارہ 29•صفحہ 521
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ‏

پھر چلا گیا اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا

آیت 3475:34
پارہ 29•صفحہ 521
اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ‏

بہت تباہی ہو تیری اور بہت تباہی ہو تیری

آیت 3575:35
پارہ 29•صفحہ 521
ثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ‏

پھر بہت تباہی ہو تیری اور بہت تباہی ہو تیری

آیت 3675:36
پارہ 29•صفحہ 521
اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ‏

کیا سمجھتا ہے انسان کہ (اسے) چھوڑ دیا جائے گا سدا؟

آیت 3775:37
پارہ 29•صفحہ 521
اَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ‏

کیا وہ ایک نطفہ (یعنی قطرہ) نہ تھا منی کا جو ٹپکایا گیا؟ (ماں کے پیٹ میں)

آیت 3875:38
پارہ 29•صفحہ 521
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ‏

پھر لوتھڑا ہوا پھر پیدا کیا اور درست کیا

آیت 3975:39
پارہ 29•صفحہ 521
فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ‏

پھر بنایا اس سے جوڑا مذکر اور مؤنث (یعنی نر اور مادہ جو اللہ نے چاہا)

آیت 4075:40
پارہ 29•صفحہ 521
اَلَيۡسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـىِۦَ الۡمَوۡتٰى‏

کیا وہ (اللہ) نہیں اس پر قادر کہ زندہ کر دے مردے کو؟