آیت 1 72:1
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ قُلۡ اُوۡحِىَ اِلَىَّ اَنَّهُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ فَقَالُوۡۤا اِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡاٰنًاعَجَبًا ۙ ﴿١﴾
آپ کہہ دیجئے کہ مجھ وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (قرآن) سنا اور کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے
آیت 2 72:2
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الرُّشۡدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ ؕ وَلَنۡ نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًا ۙ ﴿٢﴾
(جو) رہنمائی کرتا ہے سیدھی راہ کی تو ہم اس پر ایمان لے آئے اور ہم ہرگز شریک نہیں کریں گے اپنے رب کے ساتھ کسی کو
آیت 3 72:3
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا ۙ ﴿٣﴾
اور بیشک اعلیٰ ہے بزرگی ہمارے رب کی نہیں بنائیں اس نے بیوی اور نہ ہی اولاد
آیت 4 72:4
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّ اَنَّهٗ كَانَ يَقُوۡلُ سَفِيۡهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًا ۙ ﴿٤﴾
اور بیشک کہتا ہے ہم میں کا بیوقوف اللہ پر جھوٹی بات (کہ اسے اولاد ہے)
آیت 5 72:5
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ تَقُوۡلَ الۡاِنۡسُ وَالۡجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا ۙ ﴿٥﴾
اور بیشک ہمارا یقین تو یہ تھا کہ ہرگز نہیں کہیں گے انسان اور جنات اللہ پر جھوٹی بات
آیت 6 72:6
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الۡاِنۡسِ يَعُوۡذُوۡنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الۡجِنِّ فَزَادُوۡهُمۡ رَهَقًا ۙ ﴿٦﴾
اور بیشک چند انسانوں میں کے لوگ پناہ طلب کیا کرتے ہیں جنوں کے لوگوں سے، جس سے ان (جنوں) کی سرکشی اور زیادہ ہو جاتی ہے
آیت 7 72:7
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّهُمۡ ظَنُّوۡا كَمَا ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ لَّنۡ يَّبۡعَثَ اللّٰهُ اَحَدًا ۙ ﴿٧﴾
اور بیشک انہوں نے (انسانوں نے) گمان کر رکھا تھا جس طرح تم (جنوں) نے گمان کر لیا تھا کہ اللہ کسی (رسول) کو نہیں بھیجے گا
آیت 8 72:8
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّا لَمَسۡنَا السَّمَآءَ فَوَجَدۡنٰهَا مُلِئَتۡ حَرَسًا شَدِيۡدًا وَّشُهُبًا ۙ ﴿٨﴾
اور بیشک ہم پہنچے آسمان کو تو ہم نے پایا اسے بھرا ہوا سخت پہریدار اور شعلوں سے
آیت 9 72:9
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّا كُنَّا نَقۡعُدُ مِنۡهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمۡعِ ؕ فَمَنۡ يَّسۡتَمِعِ الۡاٰنَ يَجِدۡ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًا ۙ ﴿٩﴾
اور (اس قرآن سے پہلے) ہم بیٹھا کرتے تھے اسکے (سننے کے) ٹھکانوں پے، تو جو سننا چاہتا ہے اب وہ پاتا ہے اپنے لئے ایک شعلہ گھات میں
آیت 10 72:10
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّا لَا نَدۡرِىۡۤ اَشَرٌّ اُرِيۡدَ بِمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ اَمۡ اَرَادَ بِهِمۡ رَبُّهُمۡ رَشَدًا ۙ ﴿١٠﴾
اور ہم نہیں جانتے کہ زمین والوں کے ساتھ کسی برائی کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے رب کا ارادہ ہے ان کے ساتھ بھلائی کا
آیت 11 72:11
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوۡنَ وَمِنَّا دُوۡنَ ذٰلِكَؕ كُنَّا طَرَآٮِٕقَ قِدَدًا ۙ ﴿١١﴾
اور بیشک ہم میں بعض نیکوکار ہیں اور بعض اس کے علاوہ ہیں، ہم مختلف طریقوں پر ہیں
آیت 12 72:12
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ نُّعۡجِزَ اللّٰهَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَنۡ نُّعۡجِزَهٗ هَرَبًا ۙ ﴿١٢﴾
اور ہمارا یقین ہے کہ ہم ہرگز عاجز نہیں کر سکتے اللہ کو زمین میں، اور ہم ہرگز عاجز نہیں کر سکتے اسے بھاگ کر
آیت 13 72:13
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا الۡهُدٰٓى اٰمَنَّا بِهٖ ؕ فَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِرَبِّهٖ فَلَا يَخَافُ بَخۡسًا وَّلَا رَهَقًا ۙ ﴿١٣﴾
اور بیشک جب ہم نے سنی ہدایت (کی بات) تو ہم ایمان لے آئے اس پر، اور جو ایمان لائے گا اپنے رب پر تو نہیں ہو گا خوف اسے کسی کمی اور نہ ظلم کا
آیت 14 72:14
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَّاَنَّا مِنَّا الۡمُسۡلِمُوۡنَ وَمِنَّا الۡقٰسِطُوۡنَؕ فَمَنۡ اَسۡلَمَ فَاُولٰٓٮِٕكَ تَحَرَّوۡا رَشَدًا ﴿١٤﴾
اور ہم میں بعض فرمانبردار ہیں اور ہم میں بعض نافرمان بھی ہیں، تو جو فرمانبردار ہوا تو وہی ہیں جنہوں نے تلاش لیا سیدھا راستہ
آیت 15 72:15
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 516 کارڈ وَاَمَّا الۡقٰسِطُوۡنَ فَكَانُوۡا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا ۙ ﴿١٥﴾
اور جو نافرمان ہیں تو وہ جہنم کے ایندھن ہیں
آیت 16 72:16
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ وَّاَنْ لَّوِ اسۡتَقَامُوۡا عَلَى الطَّرِيۡقَةِ لَاَسۡقَيۡنٰهُمۡ مَّآءً غَدَقًا ۙ ﴿١٦﴾
اور اگر (مکہ والے) قائم رہتے سیدھے راستے پر، تو یقیناً ہم انہیں سیراب کرتے ڈھیروں پانی (یعنی رزق) سے
آیت 17 72:17
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيۡهِ ؕ وَمَنۡ يُّعۡرِضۡ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّهٖ يَسۡلُكۡهُ عَذَابًا صَعَدًا ۙ ﴿١٧﴾
تا کہ ہم آزمائیں انہیں اسمیں (خوشحالی سے) اور جو اعراض کرے گا اپنے رب کے ذکر سے تو ڈالے گا اللہ اسے سخت عذاب میں
آیت 18 72:18
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ وَّاَنَّ الۡمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدۡعُوۡا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا ۙ ﴿١٨﴾
اور بیشک مسجدیں اللہ کیلئے ہیں، تو تم مت پکارو اللہ کے ساتھ کسی کو
آیت 19 72:19
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ وَّاَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ اللّٰهِ يَدۡعُوۡهُ كَادُوۡا يَكُوۡنُوۡنَ عَلَيۡهِ لِبَدًا ؕ ﴿١٩﴾
اور جب کھڑا ہوا اللہ کا بندہ (رسول اللہ) اسے پکارنے کیلئے تو قریب تھا کہ یہ (کافر) اس پر ٹوٹ پڑیں
آیت 20 72:20
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ قُلۡ اِنَّمَاۤ اَدۡعُوۡا رَبِّىۡ وَلَاۤ اُشۡرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا ﴿٢٠﴾
کہئے میں تو صرف اپنے رب کو پکارتا ہوں، اور نہیں شریک ٹھہراتا میں اسکے ساتھ کسی کو
آیت 21 72:21
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ قُلۡ اِنِّىۡ لَاۤ اَمۡلِكُ لَـكُمۡ ضَرًّا وَّلَا رَشَدًا ﴿٢١﴾
کہہ دیجئے میں نہیں مالک تمہارے لئے کسی نقصان یا نفعے کا
آیت 22 72:22
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ قُلۡ اِنِّىۡ لَنۡ يُّجِيۡرَنِىۡ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ ۙ وَّلَنۡ اَجِدَ مِنۡ دُوۡنِهٖ مُلۡتَحَدًا ۙ ﴿٢٢﴾
کہہ دیجئے ہرگز نہیں بچا سکتا مجھے اللہ سے کوئی اور میں ہرگز نہیں پا سکتا اس کے سوا کوئی پناہ
آیت 23 72:23
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِسٰلٰتِهٖ ؕ وَمَنۡ يَّعۡصِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ؕ ﴿٢٣﴾
(مجھے) پہونچادینا ہے (حکم) اللہ کی طرف سے اور اسکے پیغامات، اور جو نافرمانی کریگا اللہ اور اسکے رسول کی، تو بے شک اس کیلئے جہنم کی آگ ہے، رہے گاوہ اسمیں ہمیشہ
آیت 24 72:24
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ حَتّٰٓى اِذَا رَاَوۡا مَا يُوۡعَدُوۡنَ فَسَيَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ اَضۡعَفُ نَاصِرًا وَّاَقَلُّ عَدَدًا ﴿٢٤﴾
یہاں تک کہ جب وہ دیکھ لیں اسے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے (تو یقین ہو گا) تو جلد وہ جان لیں گے کہ کس کا مددگار کمزور اور کس کی تعداد کم ہے
آیت 25 72:25
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ قُلۡ اِنۡ اَدۡرِىۡۤ اَقَرِيۡبٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ اَمۡ يَجۡعَلُ لَهٗ رَبِّىۡۤ اَمَدًا ﴿٢٥﴾
کہئے مجھے نہیں معلوم کیا قریب ہے (قیامت) جس کا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے، یا بندی ہے اس کیلئے میرے رب نے کوئی مہلت
آیت 26 72:26
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ عٰلِمُ الۡغَيۡبِ فَلَا يُظۡهِرُ عَلٰى غَيۡبِهٖۤ اَحَدًا ۙ ﴿٢٦﴾
وہ غیب کا جاننے والا ہے اور نہیں ظاہر کرتا ہے وہ اپنے غیب کو کسی پر
آیت 27 72:27
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ اِلَّا مَنِ ارۡتَضٰى مِنۡ رَّسُوۡلٍ فَاِنَّهٗ يَسۡلُكُ مِنۡۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهٖ رَصَدًا ۙ ﴿٢٧﴾
سوائے جس رسول سے وہ راضی ہو، تو بیشک وہ لگا دیتا ہے اس (رسول) کے آگے سے اور اس کے پیچھے سے (فرشتوں کو) پہرے دار
آیت 28 72:28
پارہ 29 • سورۃ 72 صفحہ 517 کارڈ لِّيَـعۡلَمَ اَنۡ قَدۡ اَبۡلَغُوۡا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمۡ وَاَحَاطَ بِمَا لَدَيۡهِمۡ وَاَحۡصٰى كُلَّ شَىۡءٍ عَدَدًا ﴿٢٨﴾
تا کہ جان لے (اللہ) کہ یقینا انہوں نے پہنچا دیا اپنے رب کے پیغام اور احاطہ کر رکھا ہے ان کے پاس (کی چیزوں) کو، اور شمار کر رکھا ہے ہر چیز کو عدد بَعدد