آیت 1 67:1
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ تَبٰرَكَ الَّذِىۡ بِيَدِهِ الۡمُلۡكُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرُۙ ﴿١﴾
بہت با برکت ہے وہ (اللہ) جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے، اور جو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے
آیت 2 67:2
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ اۨلَّذِىۡ خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَالۡحَيٰوةَ لِيَبۡلُوَكُمۡ اَيُّكُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡغَفُوۡرُۙ ﴿٢﴾
جس نے پیدا کیا موت اور حیات کو (اس لئے) تا کہ وہ آزمائے تمہیں کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے، اور وہ زبردست مغفرت کرنے والا ہے
آیت 3 67:3
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ الَّذِىۡ خَلَقَ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ؕ مَا تَرٰى فِىۡ خَلۡقِ الرَّحۡمٰنِ مِنۡ تَفٰوُتٍ ؕ فَارۡجِعِ الۡبَصَرَۙ هَلۡ تَرٰى مِنۡ فُطُوۡرٍ ﴿٣﴾
جس نے پیدا کئے سات آسمان طبق در طبق (یعنی اوپر تلے) تو نہیں دیکھے گا رحمن کی پیدائش میں کوئی تفاوت (یعنی کمی) لوٹا اپنی نگاہ کیا دیکھ رہا ہے تو کوئی شگاف (یعنی دراڑ)
آیت 4 67:4
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ ثُمَّ ارۡجِعِ الۡبَصَرَ كَرَّتَيۡنِ يَنۡقَلِبۡ اِلَيۡكَ الۡبَصَرُ خَاسِئًا وَّهُوَ حَسِيۡرٌ ﴿٤﴾
پھر لوٹا اپنی نگاہ دو بارہ لوٹ آئے گی تیری طرف تیری نگاہ ذلیل ہو کر اور وہ (نگاہ) تھکی ہوئی ہوگی
آیت 5 67:5
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ وَلَـقَدۡ زَيَّـنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ وَجَعَلۡنٰهَا رُجُوۡمًا لِّلشَّيٰطِيۡنِ وَاَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابَ السَّعِيۡرِ ﴿٥﴾
اور یقیناً ہم نے مزین کیا ہے آسمانِ دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے اور ہم نے بنایا ہے ان کو شیطانوں کو مار بھگانے کا ذریعہ، اور ہم نے تیار کر رکھا ہے ان کیلئے بھڑکتی آگ کا عذاب
آیت 6 67:6
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ وَلِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ ﴿٦﴾
اور جن لوگوں نے انکار کیا اپنے رب کا ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے، اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے
آیت 7 67:7
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ اِذَاۤ اُلۡقُوۡا فِيۡهَا سَمِعُوۡا لَهَا شَهِيۡقًا وَّهِىَ تَفُوۡرُۙ ﴿٧﴾
جب وہ ڈالے جائیں گے اس میں تو سنیں گے اس کی چنگھاڑ اور وہ جوش مار رہی ہوگی
آیت 8 67:8
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الۡغَيۡظِؕ كُلَّمَاۤ اُلۡقِىَ فِيۡهَا فَوۡجٌ سَاَلَهُمۡ خَزَنَـتُهَاۤ اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ نَذِيۡرٌ ﴿٨﴾
قریب ہے کہ پھٹ پڑے (جہنم) غصے سے، جب ڈالا جائے گا اس میں کوئی گروہ پوچھے گا اس سے اس کا داروغہ کیا نہیں آیا تھا تمہارے پاس کوئی ڈرانیوالا
آیت 9 67:9
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ قَالُوۡا بَلٰى قَدۡ جَآءَنَا نَذِيۡرٌ ۙ فَكَذَّبۡنَا وَقُلۡنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنۡ شَىۡءٍ ۖۚ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ كَبِيۡرٍ ﴿٩﴾
وہ کہیں گے ہاں کیوں نہیں، یقیناً آیا تھا ہمارے پاس ڈرانے والا تو ہم نے (اسے) جھٹلایا تھا اور ہم نے کہا کہ نہیں نازل فرمایا اللہ نے کچھ بھی تم بڑی گمراہی میں ہو
آیت 10 67:10
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ وَقَالُوۡا لَوۡ كُنَّا نَسۡمَعُ اَوۡ نَعۡقِلُ مَا كُنَّا فِىۡۤ اَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِ ﴿١٠﴾
اور (پھر) وہ کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے تو ہم نہ ہوتے دوزخی لوگوں میں
آیت 11 67:11
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ فَاعۡتَرَفُوۡا بِذَنۡۢبِهِمۡۚ فَسُحۡقًا لِّاَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِ ﴿١١﴾
تو وہ اعتراف (یعنی اقرار) کر لیں گے اپنے گناہوں کا تو (اب) پھٹکار ہے ان دوزخیوں کیلئے
آیت 12 67:12
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّاَجۡرٌ كَبِيۡرٌ ﴿١٢﴾
بیشک جو لوگ ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے، ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے
آیت 13 67:13
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ وَاَسِرُّوۡا قَوۡلَـكُمۡ اَوِ اجۡهَرُوۡا بِهٖؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿١٣﴾
اور تم چھپاؤ اپنی باتوں کو یا ظاہر کرو، بیشک وہ (اللہ) خوب جانتا ہے دلوں کی بات کو
آیت 14 67:14
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ اَلَا يَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَؕ وَهُوَ اللَّطِيۡفُ الۡخَبِيۡرُ ﴿١٤﴾
کیا وہ نہ جانے جس نے پیدا کیا، اور وہ باریک بیں (بہت چھوٹی چیز کی) خبر رکھنے والا ہے
آیت 15 67:15
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 507 کارڈ هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ ذَلُوۡلًا فَامۡشُوۡا فِىۡ مَنَاكِبِهَا وَكُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِهٖؕ وَاِلَيۡهِ النُّشُوۡرُ ﴿١٥﴾
وہی ہے جس نے بنا دیا ہے تمہارے لئے زمین کو نرم، تو تم چلو اس کے راستوں میں، اور کھاؤ اس (زمین) سے رزق، اور اسی کی طرف لوٹنا ہے
آیت 16 67:16
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ ءَاَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِىۡ السَّمَآءِ اَنۡ يَّخۡسِفَ بِكُمُ الۡاَرۡضَ فَاِذَا هِىَ تَمُوۡرُۙ ﴿١٦﴾
کیا تم بے خوف ہو گئے ہو کہ جو آسمانوں میں ہے (اللہ) وہ تمہیں دھنسا دے زمین میں، اور اچانک وہ (زمین) کانپنے لگے
آیت 17 67:17
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ اَمۡ اَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِى السَّمَآءِ اَنۡ يُّرۡسِلَ عَلَيۡكُمۡ حَاصِبًا ؕ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ كَيۡفَ نَذِيۡرِ ﴿١٧﴾
یا تم بے خوف ہو گئے کہ جو آسمانوں میں ہے (اللہ) وہ بھیج دے تم پر پتھروں کی بارش، تو جلد ہی تم جان لو گے کیسا رہا میرا ڈرانا
آیت 18 67:18
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ وَلَـقَدۡ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيۡرِ ﴿١٨﴾
اور یقیناً جھٹلایا تھا ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی، تو کیسا رہا میرا عذاب؟
آیت 19 67:19
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ اَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الطَّيۡرِ فَوۡقَهُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّيَقۡبِضۡنَؕ ۘ مَا يُمۡسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحۡمٰنُؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىۡءٍۢ بَصِيۡرٌ ﴿١٩﴾
کیا یہ نہیں دیکھتے پرندوں کو اپنے اوپر صف بصف پر کھولتے سمیٹتے، انہیں کون تھامے ہوئے ہے سوائے رحمان کے؟ بیشک وہ ہر چیز کو خوب دیکھ رہا ہے
آیت 20 67:20
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ هُوَ جُنۡدٌ لَّكُمۡ يَنۡصُرُكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِؕ اِنِ الۡكٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِىۡ غُرُوۡرٍۚ ﴿٢٠﴾
(تو کیا تم غور نہیں کرتے) کون ہے وہ فوج تمہاری جو مدد کرے تمہاری علاوہ رحمان کے، کافر تو صرف دھوکے ہی میں ہیں
آیت 21 67:21
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ يَرۡزُقُكُمۡ اِنۡ اَمۡسَكَ رِزۡقَهٗ ۚ بَلۡ لَّجُّوۡا فِىۡ عُتُوٍّ وَّنُفُوۡرٍ ﴿٢١﴾
کون ہے وہ (اللہ کے علاوہ) جو رزق دے تمہیں اگر وہ روک دے اپنی روزی، بلکہ (یہ کافر) اڑے ہوئے ہیں سرکشی اور نفرت میں
آیت 22 67:22
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ اَفَمَنۡ يَّمۡشِىۡ مُكِبًّا عَلٰى وَجۡهِهٖۤ اَهۡدٰٓى اَمَّنۡ يَّمۡشِىۡ سَوِيًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ ﴿٢٢﴾
تو کیا جو شخص چلتا ہو اوندھا اپنے منہ کے بل وہ زیادہ ہدایت والا ہے یا وہ جو چلتا ہو سیدھا اور سیدھے راستے پر ہو؟
آیت 23 67:23
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ قُلۡ هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَكُمۡ وَجَعَلَ لَـكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡـــِٕدَةَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ ﴿٢٣﴾
کہہ دیجئے کہ وہی (اللہ) ہے جس نے پیدا کیا تمہیں، اور اسی نے بنائے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل، تم بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو
آیت 24 67:24
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ قُلۡ هُوَ الَّذِىۡ ذَرَاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَاِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ ﴿٢٤﴾
کہہ دیجئے کہ وہی ہے جس نے پھیلا دیا تمہیں زمین میں، اور اسی کی طرف تم جمع کئے جاؤ گے
آیت 25 67:25
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ﴿٢٥﴾
اور (کافر) پوچھتے ہیں کہ کب آئے گا وہ وعدہ (عذاب کا) اگر تم سچے ہو
آیت 26 67:26
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ قُلۡ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِ وَاِنَّمَاۤ اَنَا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ ﴿٢٦﴾
آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے، میں تو صرف کھلے طور پر ڈرانیوالا ہوں
آیت 27 67:27
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ فَلَمَّا رَاَوۡهُ زُلۡفَةً سِیْٓــَٔتۡ وُجُوۡهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَقِيۡلَ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَدَّعُوۡنَ ﴿٢٧﴾
تو جب دیکھ لیں گے اس (قیامت) کو قریب، تو برے ہو جائیں گے چہرے ان کافروں کے، اور کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جسے تم مانگا کرتے تھے
آیت 28 67:28
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَهۡلَـكَنِىَ اللّٰهُ وَمَنۡ مَّعِىَ اَوۡ رَحِمَنَا ۙ فَمَنۡ يُّجِيۡرُ الۡكٰفِرِيۡنَ مِنۡ عَذَابٍ اَلِيۡمٍ ﴿٢٨﴾
آپ کہہ دیجئے کہ اگر ہلاک کر دے مجھے اللہ اور میرے ساتھیوں کو، یا رحم کرے ہم پر، تو کون بچائے گا کافروں کو دردناک عذاب سے
آیت 29 67:29
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ قُلۡ هُوَ الرَّحۡمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَعَلَيۡهِ تَوَكَّلۡنَاۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ هُوَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ ﴿٢٩﴾
آپ کہہ دیجئے کہ وہ رحمن (بچائے گا) جس پر ہم ایمان رکھتے ہیں، اور اسی پر ہم توکل کرتے ہیں، تو جلد تمہیں معلوم ہو جائے گا کون ہے کھلی گمراہی میں
آیت 30 67:30
پارہ 29 • سورۃ 67 صفحہ 508 کارڈ قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَصۡبَحَ مَآؤُكُمۡ غَوۡرًا فَمَنۡ يَّاۡتِيۡكُمۡ بِمَآءٍ مَّعِيۡنٍ ﴿٣٠﴾
آپ کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر ہو جائے تمہارا پانی خشک (زمین کے اندر) تو کون ہے جو لا کر دے تمہیں صاف پانی؟