اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں جو کچھ بھی ہے آسمانوں اور جو کچھ بھی زمین میں ہے، (جو) بادشاہ ہے نہایت پاک زبردست حکمت والا ہے
الجمعة
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وہی ہے جس نے بھیجا امیّوں (یعنی ان پڑھوں) میں ایک رسولؐ ان ہی میں سے، جو پڑھ کر سناتا ہے انہیں اس کی آیتیں، اور ان کو پاک کرتا ہے اور سکھاتا ہے انہیں کتاب اور حکمت اور اگرچہ یہ (اہل مکہ) تھے اس سے پہلے کھلی گمراہی میں
اور دوسروں کیلئے بھی (نبی ہیں) ان میں سے جو نہیں ملے ابھی ان سے (آنیوالے لوگ) اور وہ زبردست حکمت والا ہے
یہ (نبوت) اللہ کا فضل ہے وہ عطا کرتا ہے اسے جسے وہ چاہتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے
مثال ان (یہودیوں) کی جنہیں تورات دی گئی، پھر انہوں نے نہیں اٹھایا (یعنی عمل نہیں کیا) ان کی مثال اس گدھے کی طرح ہے جس پر لدی ہو کتابیں، بری مثال ہے ان کی جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی آیتوں کو، اور اللہ ہدایت نہیں دیتا (ایسی) ظالم قوم کو
کہہ دیجئے کہ اے یہودیو! اگر تمہارا گمان (یعنی دعویٰ) ہے کہ بیشک تم اللہ کے دوست ہو دوسرے لوگوں کے علاوہ، تو تم تمنا کرو موت کی اگر تم سچے ہو
اور یہ تمنا نہیں کریں گے اس کی کبھی بھی بوجہ ان اعمال کے جو کما بھیجا ہے ان کے ہاتھوں نے، اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو
کہہ دیجئے! کہ (اے یہودیو!) جس موت سے تم فرار ہو رہے ہو وہ تمہیں مل کے رہے گی، پھر تم لوٹائے جاؤ گے غیب اور ظاہر کے جاننے والے کی طرف، تو وہ بتائے گا تمہیں جو عمل تم کیا کرتے تھے
اے ایمان والو! جب نداء (یعنی اذان) دی جائے نماز کیلئے جمعے کے دن، تو تم دوڑ پڑو اللہ کے ذکر کی طرف، اور چھوڑ دو تجارت (اور دیگر کام) یہ بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم جانو
پھر جب نماز پوری کر چکو تو پھیل جاؤ زمین میں (روزی کی تلاش کے لیے) اور تلاش کرو اللہ کا فضل، اور اللہ کو یاد کرو کثرت سے، تاکہ تم فلاح پاسکو
اور جب (آپ کے صحابہؓ) دیکھتے ہیں کوئی تجارت یا کوئی تماشہ، تو دوڑ جاتے ہیں اس کی طرف اور وہ چھوڑ دیتے ہیں آپ کو کھڑا، آپ کہہ دیجئے! کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر ہے اس تماشہ اور تجارت سے، اور اللہ بہترین روزی دینے والا ہے