پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 60 • 13 آیات • مدنی

الممتحنة

Al-Mumtahanah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 160:1
پارہ 28•صفحہ 495
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّىۡ وَعَدُوَّكُمۡ اَوۡلِيَآءَ تُلۡقُوۡنَ اِلَيۡهِمۡ بِالۡمَوَدَّةِ وَقَدۡ كَفَرُوۡا بِمَا جَآءَكُمۡ مِّنَ الۡحَـقِّ​ ۚ يُخۡرِجُوۡنَ الرَّسُوۡلَ وَاِيَّاكُمۡ​ اَنۡ تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ رَبِّكُمۡ ؕ اِنۡ كُنۡـتُمۡ خَرَجۡتُمۡ جِهَادًا فِىۡ سَبِيۡلِىۡ وَ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِىۡ ​ۖ تُسِرُّوۡنَ اِلَيۡهِمۡ بِالۡمَوَدَّةِ ​ۖ وَاَنَا اَعۡلَمُ بِمَاۤ اَخۡفَيۡتُمۡ وَمَاۤ اَعۡلَنۡتُمۡ​ؕ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡهُ مِنۡكُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِيۡلِ‏

اے ایمان والو! نہ بناؤ تم میرے اور اپنے دشمنوں کو اپنا دوست، تم (حاطب بن ابی بلتعہ) ڈالتے ہو ان (اہل مکہ) کی طرف محبت (کا پیغام) اور یقیناً وہ انکار کرتے ہیں اس حق کا جو آچکا ہے تمہارے پاس (اسلام) اور وہ نکالتے ہیں رسول کو اور تم کو، کیوں کہ تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر جو تمہارا رب ہے اگر تم نکلتے ہو جہاد کیلئے میرے راستے میں اور میری رضا کی تلاش میں (تو اب ایمان لانے کے بعد) تم چھپ کے ان سے محبت کرتے ہو، اور مجھے معلوم ہے جو تم نے چھپایا اور جو تم نے اعلانیہ کیا، تم میں سے جو بھی اس (کام) کو کرے گا تو یقیناً وہ گمراہ ہو گا سیدھے راستے سے

آیت 260:2
پارہ 28•صفحہ 495
اِنۡ يَّثۡقَفُوۡكُمۡ يَكُوۡنُوۡا لَـكُمۡ اَعۡدَآءً وَّيَبۡسُطُوۡۤا اِلَيۡكُمۡ اَيۡدِيَهُمۡ وَاَلۡسِنَتَهُمۡ بِالسُّوۡٓءِ وَوَدُّوۡا لَوۡ تَكۡفُرُوۡنَؕ‏

اگر پالیں (یہ اللہ کے دشمن موقع) تم پر تو ہو جائیں تمہارے دشمن، اور بڑھائیں تم پر اپنا ہاتھ اور اپنی زبان برائی کے ساتھ، اور یہ چاہتے ہیں کہ تم بھی کافر ہو جاؤ

آیت 360:3
پارہ 28•صفحہ 495
لَنۡ تَـنۡفَعَكُمۡ اَرۡحَامُكُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُكُمۡ ۛۚ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ۛۚ يَفۡصِلُ بَيۡنَكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

ہرگز فائدہ نہ دیں گی تمہیں تمہاری رشتے داری اور نہ ہی تمہاری اولاد قیامت کے دن (اللہ) فیصلہ فرمائے گا تمہارے درمیان، اور اللہ خوب دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو

آیت 460:4
پارہ 28•صفحہ 495
قَدۡ كَانَتۡ لَـكُمۡ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ فِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗ​ۚ اِذۡ قَالُوۡا لِقَوۡمِهِمۡ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنۡكُمۡ وَمِمَّا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَفَرۡنَا بِكُمۡ وَبَدَا بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمُ الۡعَدَاوَةُ وَالۡبَغۡضَآءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَحۡدَهٗۤ اِلَّا قَوۡلَ اِبۡرٰهِيۡمَ لِاَبِيۡهِ لَاَسۡتَغۡفِرَنَّ لَـكَ وَمَاۤ اَمۡلِكُ لَـكَ مِنَ اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ ​ؕ رَبَّنَا عَلَيۡكَ تَوَكَّلۡنَا وَاِلَيۡكَ اَنَـبۡنَا وَاِلَيۡكَ الۡمَصِيۡرُ‏

یقیناً ہے تمہارے لئے بہترین نمونہ ابراہیم (کی زندگی) میں اور ان کے ساتھیوں میں، جب کہا انہوں نے اپنی قوم سے کہ ہم بری ہیں تم سے اور جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا، ہم نے انکار کر دیا ہے تمہارا، اور شروع ہو گئی ہمارے اور تمہارے درمیان عداوت اور بغض ہمیشہ کے لیے یہاں تک کہ تم ایمان لاؤ اللہ وحدہٗ پر، مگر وہ بات (وعدے کے تحت تھی) جو ابراہیم نے اپنے باپ سے کہی کہ میں استغفار کروں گا تمہارے لئے، اور میں نہیں مالک تمہارے لئے اللہ کے سامنے کسی چیز کا، اے ہمارے رب! تجھ پر ہم توکل کرتے ہیں، اور تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں، اور تیری ہی طرف ٹھکانہ ہے

آیت 560:5
پارہ 28•صفحہ 496
رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَاغۡفِرۡ لَـنَا رَبَّنَا​ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

اے ہمارے رب! تو نہ ڈال ہمیں آزمائش میں کافروں کی (غلبہ نہ فرما) اور مغفرت فرما ہماری اے ہمارے رب! بیشک تو ہی زبردست حکمت والا ہے

آیت 660:6
پارہ 28•صفحہ 496
لَقَدۡ كَانَ لَـكُمۡ فِيۡهِمۡ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنۡ كَانَ يَرۡجُوا اللّٰهَ وَالۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ​ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ‏

یقیناً تمہارے لیے ان (ابراہیم) میں بہترین نمونہ ہے، اس کیلئے جو امید رکھتا ہو اللہ کی (ملاقات کی) اور آخرت کے دن کی اور جو منہ پھیرے، تو بیشک اللہ بے نیاز قابل تعریف ہے

آیت 760:7
پارہ 28•صفحہ 496
عَسَى اللّٰهُ اَنۡ يَّجۡعَلَ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَ الَّذِيۡنَ عَادَيۡتُمۡ مِّنۡهُمۡ مَّوَدَّةً ؕ وَاللّٰهُ قَدِيۡرٌ​ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

ممکن ہے کہ اللہ ڈال دے تمہارے درمیان اور جو عداوت رکھتے ہیں تم سے ان کے درمیان محبت، اور اللہ قادر ہے اور اللہ نہایت مغفرت کرنیوالا رحیم ہے

آیت 860:8
پارہ 28•صفحہ 496
لَا يَنۡهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيۡنَ لَمۡ يُقَاتِلُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَلَمۡ يُخۡرِجُوۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ اَنۡ تَبَرُّوۡهُمۡ وَ تُقۡسِطُوۡۤا اِلَيۡهِمۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُقۡسِطِيۡنَ‏

اور اللہ تمہیں نہیں منع کرتا ان لوگوں سے دوستی کرنے سے جنہوں نے تم سے جنگ نہیں کی دین کے بارے میں، اور تمہیں نہیں نکالا تمہارے گھروں سے، کہ تم بھلائی کرو ان کے ساتھ، اور انصاف کرو ان کے حق میں، بیشک اللہ محبت کرتا ہے انصاف کرنیوالوں سے

آیت 960:9
پارہ 28•صفحہ 496
اِنَّمَا يَنۡهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيۡنَ قَاتَلُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَاَخۡرَجُوۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ وَظَاهَرُوۡا عَلٰٓى اِخۡرَاجِكُمۡ اَنۡ تَوَلَّوۡهُمۡ​ۚ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

صرف اللہ روکتا ہے تمہیں ان لوگوں (کی محبت) سے جنہوں نے جنگ کی تم سے دین کے بارے میں، اور نکالا تمہیں تمہارے گھروں سے، اور مدد کی تمہارے نکالنے والوں کی، کہ تم دوستی کرو ایسے لوگوں سے، اور جو دوستی کرے گا ایسے لوگوں سے تو وہی ظالم ہیں

آیت 1060:10
پارہ 28•صفحہ 496
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا جَآءَكُمُ الۡمُؤۡمِنٰتُ مُهٰجِرٰتٍ فَامۡتَحِنُوۡهُنَّ​ ؕ اَللّٰهُ اَعۡلَمُ بِاِيۡمَانِهِنَّ​ ۚ فَاِنۡ عَلِمۡتُمُوۡهُنَّ مُؤۡمِنٰتٍ فَلَا تَرۡجِعُوۡهُنَّ اِلَى الۡكُفَّارِ​ ؕ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمۡ وَلَا هُمۡ يَحِلُّوۡنَ لَهُنَّ​ ۚ وَاٰ تُوۡهُمۡ مَّاۤ اَنۡفَقُوۡا​ ؕ وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ اَنۡ تَنۡكِحُوۡهُنَّ اِذَاۤ اٰ تَيۡتُمُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ​ ؕ وَلَا تُمۡسِكُوۡا بِعِصَمِ الۡكَوَافِرِ وَسۡــَٔـلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ وَلۡيَسۡــَٔـلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقُوۡا​ ؕ ذٰ لِكُمۡ حُكۡمُ اللّٰهِ​ ؕ يَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ​ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! جب آئیں تمہارے پاس مؤمن عورتیں ہجرت کر کے تو تم ان کا امتحان لو (کہ واقع مؤمنہ ہیں یا نہیں) اللہ خوب جانتا ہے ان کے ایمان کو، تو اگر تمہیں معلوم ہو کہ وہ مؤمنہ ہیں تو نہ لوٹاؤ انہیں کافروں کی طرف، یہ ان کے لئے حلال نہیں اور نہ وہ ان کیلئے حلال ہیں، اور ادا کر دو انہیں (مہر) جو (ان کافروں نے) خرچ کیا ہو (مہر میں) اور نہیں ہے تم پر کوئی گناہ کہ تم نکاح کر لو ان عورتوں سے جبکہ تم نے دے دئے ہوں انہیں ان کا اجر (یعنی مہر) اور مت روکو اپنے پاس کافروں کی عزت کو (بیوی کافرہ ہو تو جانے دو) اور مانگ لو جو تم نے خرچ کیا ہو (مہر میں) اور چاہئے کہ وہ بھی مانگ لیں (مہر) جو ان کافروں نے خرچ کیا ہو یہ اللہ کا حکم ہے وہ فیصلہ کرتا ہے تمہارے درمیان، اور اللہ علم والا حکمت والا ہے

آیت 1160:11
پارہ 28•صفحہ 496
وَاِنۡ فَاتَكُمۡ شَىۡءٌ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ اِلَى الۡكُفَّارِ فَعَاقَبۡتُمۡ فَاٰ تُوا الَّذِيۡنَ ذَهَبَتۡ اَزۡوَاجُهُمۡ مِّثۡلَ مَاۤ اَنۡفَقُوۡا​ ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِىۡۤ اَنۡـتُمۡ بِهٖ مُؤۡمِنُوۡنَ‏

اور اگر چلی جائے تمہاری کوئی بیوی کافروں کی طرف، تو تم (مال آنے کا) انتظار کرو (جب آجائے) تو تم دے دو انہیں جو چلی گئی ہیں ان کی بیویاں (کافروں کی طرف) اس کے برابر جو انہوں نے خرچ کئے (مہر میں) اور ڈرو اللہ سے جس پر تم ایمان رکھتے ہو

آیت 1260:12
پارہ 28•صفحہ 497
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِذَا جَآءَكَ الۡمُؤۡمِنٰتُ يُبَايِعۡنَكَ عَلٰٓى اَنۡ لَّا يُشۡرِكۡنَ بِاللّٰهِ شَيۡــًٔا وَّلَا يَسۡرِقۡنَ وَلَا يَزۡنِيۡنَ وَلَا يَقۡتُلۡنَ اَوۡلَادَهُنَّ وَلَا يَاۡتِيۡنَ بِبُهۡتَانٍ يَّفۡتَرِيۡنَهٗ بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِنَّ وَاَرۡجُلِهِنَّ وَلَا يَعۡصِيۡنَكَ فِىۡ مَعۡرُوۡفٍ​ فَبَايِعۡهُنَّ وَاسۡتَغۡفِرۡ لَهُنَّ اللّٰهَ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اے نبی! جب آئیں مؤمنہ عورتیں تمہارے پاس ان باتوں پر بیعت کرنے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، قتل نہیں کریں گی اپنی اولاد کو، اور نہیں باندھیں گی کوئی بہتان جو گھڑ لیں اپنے ہاتھوں اور پیروں سے (یعنی زنا نہیں کریں گی) اور نہ نافرمانی کریں گی تمہاری نیک کاموں میں تو تم ان سے بیعت لے لو، اور مغفرت طلب کرو ان کیلئے اللہ سے بیشک اللہ غفور اور رحیم ہے

آیت 1360:13
پارہ 28•صفحہ 497
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ قَدۡ يَــٮِٕـسُوۡا مِنَ الۡاٰخِرَةِ كَمَا يَــٮِٕـسَ الۡكُفَّارُ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡقُبُوۡرِ‏

اے ایمان والو! نہ کرو تم دوستی اس (یہودی اور منافقین) قوم سے جن پر اللہ کا غضب نازل ہوا ہے، یقیناً وہ مایوس ہیں آخرت سے جیسے کافر مایوس ہیں قبر والوں سے (کہ کوئی حساب نہیں، بس مرنا اور سڑ گل جانا ہے)