پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 56 • 96 آیات • مکی

الواقعة

Al-Waqi'ah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 156:1
پارہ 27•صفحہ 482
اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ ۙ‏

جب واقع ہو گی واقع ہونیوالی (قیامت)

آیت 256:2
پارہ 27•صفحہ 482
لَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ​ ۘ‏

نہیں ہے اسکے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ

آیت 356:3
پارہ 27•صفحہ 482
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۙ‏

(کسی کو) پست اور (کسی کو) بلند کرنیوالی ہے

آیت 456:4
پارہ 27•صفحہ 482
اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ‏

جبکہ کانپ اٹھے گی زمین

آیت 556:5
پارہ 27•صفحہ 482
وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا ۙ‏

اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے پہاڑ

آیت 656:6
پارہ 27•صفحہ 482
فَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَـثًّا ۙ‏

تو وہ (پہاڑ) ہو جائیں گے غبار اڑنیوالے

آیت 756:7
پارہ 27•صفحہ 482
وَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةً ؕ‏

اور تم (اس وقت) ہو جاؤ گے تین جماعتوں میں

آیت 856:8
پارہ 27•صفحہ 482
فَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ‏

تو داہنے ہاتھ والے (کیا ہی اچھے ہوں گے) داہنے ہاتھ والے

آیت 956:9
پارہ 27•صفحہ 482
وَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ‏

اور بائیں ہاتھ والے (کیا ہی برے ہوں گے) بائیں ہاتھ والے

آیت 1056:10
پارہ 27•صفحہ 482
وَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚ  ۙ‏

اور اول (یعنی نیک اعمال میں آگے بڑھنے والے) اول ہوں گے

آیت 1156:11
پارہ 27•صفحہ 482
اُولٰٓٮِٕكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَ​ۚ‏

یہی مقربین ہوں گے

آیت 1256:12
پارہ 27•صفحہ 482
فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ‏

نعمتوں والی جنتوں میں

آیت 1356:13
پارہ 27•صفحہ 482
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

بڑی جماعت اگلوں کی ہو گی (انصار اور مہاجرین کی)

آیت 1456:14
پارہ 27•صفحہ 482
وَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ‏

اور چھوٹی جماعت پچھلوں کی ہو گی (صحابہ کے بعد کی)

آیت 1556:15
پارہ 27•صفحہ 482
عَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ‏

یہ چار پائیوں پر ہوں گے سونے کے تاروں کی

آیت 1656:16
پارہ 27•صفحہ 482
مُّتَّكِـــِٕيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ‏

ٹیک لگائے ہوئے ان پر آمنے سامنے

آیت 1756:17
پارہ 27•صفحہ 482
يَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ‏

چکر دیں گے ان کے پاس ایسے بچے جو ہمیشہ رہیں گے

آیت 1856:18
پارہ 27•صفحہ 482
بِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَ ۙ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ‏

پیالے اور جگ اور معین (شراب) کا جام (لے کر یہ بچے چکر لگائینگے)

آیت 1956:19
پارہ 27•صفحہ 482
لَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ‏

نہ درد سر ہو گا اس (کے پینے) سے اور نہ وہ بہکیں گے

آیت 2056:20
پارہ 27•صفحہ 482
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ‏

اور میوے ہوں گے جو بھی وہ پسند کریں گے

آیت 2156:21
پارہ 27•صفحہ 482
وَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏

اور پرندوں کا گوشت جن (پرندوں) کو وہ چاہیں گے

آیت 2256:22
پارہ 27•صفحہ 482
وَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ‏

اور حوریں بڑی آنکھوں والیاں

آیت 2356:23
پارہ 27•صفحہ 482
كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِ​ۚ‏

جیسے موتی ہوں چھپے ہوئے

آیت 2456:24
پارہ 27•صفحہ 482
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

یہ بدلہ ہو گا ان کے اعمال کا

آیت 2556:25
پارہ 27•صفحہ 482
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًا ۙ‏

وہ نہیں سنیں گے اس (جنت) میں لغوبات اور نہ گناہ کی بات

آیت 2656:26
پارہ 27•صفحہ 482
اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا‏

صرف سلامتی ہی سلامتی کی بات ہو گی

آیت 2756:27
پارہ 27•صفحہ 482
وَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ‏

اور دائیں ہاتھ والے (جنتی) کیا ہی (بہتر ہوں گے) دائیں ہاتھ والے

آیت 2856:28
پارہ 27•صفحہ 483
فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ‏

بیریوں میں بغیر کانٹوں کی

آیت 2956:29
پارہ 27•صفحہ 483
وَّطَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍۙ‏

اور کیلے ہوں گے تہ بہ تہ

آیت 3056:30
پارہ 27•صفحہ 483
وَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ‏

اور سائے لمبے لمبے

آیت 3156:31
پارہ 27•صفحہ 483
وَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ‏

اور پانی بہتے ہوئے (جھرنے)

آیت 3256:32
پارہ 27•صفحہ 483
وَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ‏

اور میوے بکثرت

آیت 3356:33
پارہ 27•صفحہ 483
لَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ‏

نہ کٹے پھٹے ہوں گے (میوے) اور نہ منع ہو گا

آیت 3456:34
پارہ 27•صفحہ 483
وَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ‏

اور فرش ہوں گے اونچے اونچے

آیت 3556:35
پارہ 27•صفحہ 483
اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ‏

بیشک ہم نے پیدا کیا ہے ان (حوروں) کو اچھی طرح

آیت 3656:36
پارہ 27•صفحہ 483
فَجَعَلۡنٰهُنَّ اَبۡكَارًاۙ‏

اور ہم نے بنایا ہے انہیں باکرہ (یعنی کنواری)

آیت 3756:37
پارہ 27•صفحہ 483
عُرُبًا اَتۡرَابًاۙ‏

محبت والیاں ایک عمر کی

آیت 3856:38
پارہ 27•صفحہ 483
لِّاَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ‏

دائیں ہاتھ والوں کیلئے

آیت 3956:39
پارہ 27•صفحہ 483
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

بڑی جماعت ہو گی اگلوں کی (آدم سے آپؐ تک)

آیت 4056:40
پارہ 27•صفحہ 483
وَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ‏

اور بڑی جماعت ہو گی پچھلوں کی (آپکی امتی کی)

آیت 4156:41
پارہ 27•صفحہ 483
وَاَصۡحٰبُ الشِّمَالِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِؕ‏

اور بائیں ہاتھ والے کیا ہی برے ہوں گے بائیں ہاتھ والے

آیت 4256:42
پارہ 27•صفحہ 483
فِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ‏

گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے)

آیت 4356:43
پارہ 27•صفحہ 483
وَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ‏

اور جلتے سائے میں

آیت 4456:44
پارہ 27•صفحہ 483
لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيۡمٍ‏

(جو) نہ ٹھنڈا ہو گا اور نہ راحت ہو گی

آیت 4556:45
پارہ 27•صفحہ 483
اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُتۡرَفِيۡنَۚ  ۖ‏

بیشک یہ لوگ اس سے پہلے (دنیا میں) خوش عیش تھے

آیت 4656:46
پارہ 27•صفحہ 483
وَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِ​ۚ‏

اور وہ اصرار کرتے (یعنی اڑے رہتے) تھے گناہوں پر بڑے بڑے

آیت 4756:47
پارہ 27•صفحہ 483
وَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ ۙ اَٮِٕذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏

اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟

آیت 4856:48
پارہ 27•صفحہ 483
اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ‏

اور کیا ہمارے باپ دادا بھی اگلے؟

آیت 4956:49
پارہ 27•صفحہ 483
قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ‏

آپ کہہ دیجئے بیشک (سب) اگلے اور پچھلے (زندہ ہوں گے)

آیت 5056:50
پارہ 27•صفحہ 483
لَمَجۡمُوۡعُوۡنَ ۙ اِلٰى مِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ‏

ضرور جمع کئے جائیں گے، ایک مقرر دن (قیامت) میں

آیت 5156:51
پارہ 27•صفحہ 483
ثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ‏

پھر یقیناً تم اے گمراہو! (اور) جھٹلانے والو!

آیت 5256:52
پارہ 27•صفحہ 483
لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ‏

ضرور کھانیوالے ہو (زہریلے) درخت سے (جسکانام) زقوم ہے

آیت 5356:53
پارہ 27•صفحہ 483
فَمٰلِــُٔوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ​ۚ‏

اور بھرنیوالے ہو اسی (درخت) سے پیٹوں کو

آیت 5456:54
پارہ 27•صفحہ 483
فَشٰرِبُوۡنَ عَلَيۡهِ مِنَ الۡحَمِيۡمِ​ۚ‏

پھر پینے والے ہو اس (کھانے) پر کھولتا پانی

آیت 5556:55
پارہ 27•صفحہ 483
فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡهِيۡمِؕ‏

پھر پینے والے ہو (اس پانی کو) پیاسے اونٹوں کی طرح

آیت 5656:56
پارہ 27•صفحہ 483
هٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ‏

یہ ان کی مہمانی ہو گی قیامت کے دن

آیت 5756:57
پارہ 27•صفحہ 483
نَحۡنُ خَلَقۡنٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُوۡنَ‏

ہم نے تم کو پیدا کیا ہے، تو تم کیوں نہیں تصدیق کرتے؟ (یعنی سچ مانتے)

آیت 5856:58
پارہ 27•صفحہ 483
اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ‏

تو کیا خیال ہے تمہارا جو منی تم ٹپکاتے ہو

آیت 5956:59
پارہ 27•صفحہ 483
ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ‏

کیا تم پیدا کرتے ہو (انسان کو) یا ہم پیدا کرنے والے ہیں؟

آیت 6056:60
پارہ 27•صفحہ 483
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ‏

ہم نے مقرر کیا ہے تمہارے درمیان موت کو، اور ہم عاجز نہیں ہیں

آیت 6156:61
پارہ 27•صفحہ 483
عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَـكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

اس پر کہ ہم بدل دیں تمہاری جگہ کسی اور مخلوق کو، اور ہم پیدا کر دیں تمہیں کسی اور مخلوق میں جسے تم جانتے نہیں

آیت 6256:62
پارہ 27•صفحہ 483
وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ‏

اور یقیناً تمہیں معلوم ہے اپنی پہلی پیدائش، تو تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے

آیت 6356:63
پارہ 27•صفحہ 484
اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ‏

تمہارا کیا خیال ہے (اسمیں) جو کھیتی تم کرتے ہو؟

آیت 6456:64
پارہ 27•صفحہ 484
ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ‏

کیا تم اگاتے ہو اسے یا ہم اگانیوالے ہیں؟

آیت 6556:65
پارہ 27•صفحہ 484
لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ‏

اگر ہم چاہیں تو بنا دیں اس (کھیتی) کو چورہ چورہ، اور تم رہ جاؤ باتیں بناتے ہوئے

آیت 6656:66
پارہ 27•صفحہ 484
اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ‏

کہ ہم پر تو جرمانہ پڑ گیا

آیت 6756:67
پارہ 27•صفحہ 484
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ‏

بلکہ ہم تو محروم ہو گئے (یعنی تم ناشکری کرنے لگو)

آیت 6856:68
پارہ 27•صفحہ 484
اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ‏

تمہارا کیا خیال ہے پانی کے بارے میں جسے تم پیتے ہو؟

آیت 6956:69
پارہ 27•صفحہ 484
ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ‏

کیا تم نے نازل کیا ہے اس (پانی) کو بادلوں سے یا ہم نازل کرنیوالے ہیں

آیت 7056:70
پارہ 27•صفحہ 484
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ‏

اگر ہم چاہیں تو بنا دیں اس (پانی) کو کھارا، تو تم کیوں نہیں شکر ادا کرتے

آیت 7156:71
پارہ 27•صفحہ 484
اَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ‏

تمہارا کیا خیال ہے اس آگ کے بارے میں جسے تم جلاتے ہو؟

آیت 7256:72
پارہ 27•صفحہ 484
ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔـوۡنَ‏

کیا تم نے پیدا کیا ہے اس کے درخت کو یا ہم پیدا کرنیوالے ہیں؟

آیت 7356:73
پارہ 27•صفحہ 484
نَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَ​ۚ‏

ہم نے بنا دی ہیں ان (چیزوں) کو نصیحت، اور فائدے کی چیز بھی مسافروں کے لئے

آیت 7456:74
پارہ 27•صفحہ 484
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏

تو تسبیح بیان کرو اپنے رب کے نام کی جو بہت عظمت والا ہے

آیت 7556:75
پارہ 27•صفحہ 484
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ‏‏

تو میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے ڈوبنے کی

آیت 7656:76
پارہ 27•صفحہ 484
وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ‏

اور بیشک یہ بہت بڑی قسم ہے! اگر تم جانو

آیت 7756:77
پارہ 27•صفحہ 484
اِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ‏

بیشک یہ قرآن مکرم ہے

آیت 7856:78
پارہ 27•صفحہ 484
فِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ‏

جو ایک پوشیدہ کتاب میں ہے (لوح محفوظ میں)

آیت 7956:79
پارہ 27•صفحہ 484
لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ‏

اسے پاک لوگ ہی چھوئیں

آیت 8056:80
پارہ 27•صفحہ 484
تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

یہ نازل کیا ہوا ہے رب العالمین کی طرف سے

آیت 8156:81
پارہ 27•صفحہ 484
اَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ‏

تو کیا تم اس بات کو معمولی سمجھ رہے ہو

آیت 8256:82
پارہ 27•صفحہ 484
وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ‏

اور تم اپنا رزق (یعنی حصہ اور مشغلہ) یہ بناتے ہو کہ بے شک تم اسے جھٹلاتے ہو

آیت 8356:83
پارہ 27•صفحہ 484
فَلَوۡلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُـلۡقُوۡمَۙ‏

تو کیوں نہیں (تم روک لیتے روح کو؟) جب وہ پہونچتی ہے حلق کو

آیت 8456:84
پارہ 27•صفحہ 484
وَاَنۡتُمۡ حِيۡنَٮِٕذٍ تَـنۡظُرُوۡنَۙ‏

اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو

آیت 8556:85
پارہ 27•صفحہ 484
وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ‏

اور ہم بہت قریب ہوتے ہیں اس (مرنیوالے) کے تمہارے بنسبت، اور لیکن نہیں دیکھ سکتے تم

آیت 8656:86
پارہ 27•صفحہ 484
فَلَوۡلَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ غَيۡرَ مَدِيۡنِيۡنَۙ‏

تو کیوں نہیں اگر تم کسی کے قرض دار نہیں

آیت 8756:87
پارہ 27•صفحہ 484
تَرۡجِعُوۡنَهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

تو لوٹا لو اس (روح) کو؟ اگر تم سچے ہو (کہ حالات سے ہم مرتے ہیں)

آیت 8856:88
پارہ 27•صفحہ 484
فَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ‏

تو جو ہو گا مقربین میں (اللہ تعالیٰ کے)

آیت 8956:89
پارہ 27•صفحہ 484
فَرَوۡحٌ وَّ رَيۡحَانٌ ۙ وَّجَنَّتُ نَعِيۡمٍ‏

اسکے لئے راحت اور خوشبو اور نعمت والی جنت ہے

آیت 9056:90
پارہ 27•صفحہ 484
وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِۙ‏

اور جو ہو گا داہنے ہاتھ والوں میں سے

آیت 9156:91
پارہ 27•صفحہ 484
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ‏

تو سلامتی ہے تیرے لئے کہ تو داہنے ہاتھ والوں میں سے ہے

آیت 9256:92
پارہ 27•صفحہ 484
وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ‏

اور جو جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے

آیت 9356:93
پارہ 27•صفحہ 484
فَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍۙ‏

تو مہمانی ہو گی (اس کی)

آیت 9456:94
پارہ 27•صفحہ 485
وَّتَصۡلِيَةُ جَحِيۡمٍ‏

اور داخل ہو گا جہنم میں

آیت 9556:95
پارہ 27•صفحہ 485
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الۡيَـقِيۡنِۚ‏

بیشک یہ برحق اور یقینی (بات) ہے

آیت 9656:96
پارہ 27•صفحہ 485
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏

تو تسبیح بیان کرو اپنے بڑے رب کے نام کی