پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 55 • 78 آیات • مدنی

الرحمن

Ar-Rahman

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 155:1
پارہ 27•صفحہ 479
اَلرَّحۡمٰنُۙ‏

رحمٰن نے

آیت 255:2
پارہ 27•صفحہ 479
عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ‏

سکھایا ہے قرآن کو

آیت 355:3
پارہ 27•صفحہ 479
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ‏

اسی نے پیدا کیا ہے انسان کو

آیت 455:4
پارہ 27•صفحہ 479
عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ‏

اور اسی نے سکھایا ہے اسے بیان (یعنی بولنا)

آیت 555:5
پارہ 27•صفحہ 479
اَلشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ‏

سورج اور چاند حساب کے لیے ہیں (سالوں اور مہینوں کے)

آیت 655:6
پارہ 27•صفحہ 479
وَّالنَّجۡمُ وَالشَّجَرُ يَسۡجُدٰنِ‏

اور تارے اور درخت سجدہ کرتے ہیں

آیت 755:7
پارہ 27•صفحہ 479
وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ‏

اسی نے آسمان کو بلند کیا، اور اسی نے رکھی ترازو (انصاف کے لیے)

آیت 855:8
پارہ 27•صفحہ 479
اَلَّا تَطۡغَوۡا فِى الۡمِيۡزَانِ‏

تاکہ نہ بڑھو تم حد سے وزن میں (ناپ تول میں)

آیت 955:9
پارہ 27•صفحہ 479
وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ‏

اور قائم کرو وزن انصاف کے ساتھ، اور خسارہ نہ کرو وزن میں (لوگوں کے ساتھ)

آیت 1055:10
پارہ 27•صفحہ 479
وَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ‏

اور زمین کو اسی نے بچھائی مخلوق کیلئے

آیت 1155:11
پارہ 27•صفحہ 479
فِيۡهَا فَاكِهَةٌ ۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِ​ ۖ‏

جس میں میوے ہیں اور کھجوریں خوشے (یعنی گچھے) والے

آیت 1255:12
پارہ 27•صفحہ 479
وَالۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُ​ۚ‏

اور دانے ہیں بھوسے والے، اور خوشبو والے (پھول)

آیت 1355:13
پارہ 27•صفحہ 479
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 1455:14
پارہ 27•صفحہ 480
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ‏

اس نے پیدا کیا انسان کو سوکھی مٹی سے ڈھیلے کی طرح کی

آیت 1555:15
پارہ 27•صفحہ 480
وَخَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍ​ۚ‏

اور پیدا کیا جنات کو آگ کے شعلے سے

آیت 1655:16
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 1755:17
پارہ 27•صفحہ 480
رَبُّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَيۡنِ​ۚ‏

وہ رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا

آیت 1855:18
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 1955:19
پارہ 27•صفحہ 480
مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ‏

اسی نے جاری کئے دو دریا جو مل کر چلتے ہیں

آیت 2055:20
پارہ 27•صفحہ 480
بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِ​ۚ‏

دونوں میں آڑ ہے دونوں (کا پانی) ملتے نہیں

آیت 2155:21
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 2255:22
پارہ 27•صفحہ 480
يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُ​ۚ‏

نکلتے ہیں دونوں سے موتی اور مونگے

آیت 2355:23
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 2455:24
پارہ 27•صفحہ 480
وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِ​ۚ‏

اور اسی کی (ملکیت میں) سمندر میں جہاز ہوتے ہیں پہاڑ جیسے

آیت 2555:25
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 2655:26
پارہ 27•صفحہ 480
كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٍ​ ۚ​ ۖ‏

سب فنا ہوں گے جو اس پر ہے

آیت 2755:27
پارہ 27•صفحہ 480
وَّيَبۡقٰى وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو الۡجَلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ​ۚ‏

اور باقی رہے گی تیرے رب کی ذات جو جلال اور اکرام والی ہے

آیت 2855:28
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 2955:29
پارہ 27•صفحہ 480
يَسۡـَٔـلُهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِىۡ شَاۡنٍ​ۚ‏

مانگتے ہیں سب اسی سے جو بھی ہے آسمانوں اور زمین میں ہر روز ہے اس کی ایک الگ شان

آیت 3055:30
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 3155:31
پارہ 27•صفحہ 480
سَنَفۡرُغُ لَـكُمۡ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِ​ۚ‏

عنقریب ہم فارغ ہو جائیں گے تمہارے لئے اے دو بوجھ

آیت 3255:32
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) کس کس نعمت کو اپنے رب کی تم دونوں جھٹلاؤ گے؟

آیت 3355:33
پارہ 27•صفحہ 480
يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡا​ؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍ​ۚ‏

اے گروہ جنات اور انسان کے اگر تم طاقت رکھتے ہو کہ تم نکل سکو کناروں سے آسمانوں اور زمین کے تو تم نکل جاؤ؟ تم نہیں نکل سکتے بغیر طاقت کے

آیت 3455:34
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 3555:35
پارہ 27•صفحہ 480
يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ ۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِ​ۚ‏

چھوڑے جائیں گے تم پر آگ کے شعلے اور دھواں، تو تم دونوں مقابلہ نہ کر سکو گے

آیت 3655:36
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 3755:37
پارہ 27•صفحہ 480
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةً كَالدِّهَانِ​ۚ‏

تو جب پھٹ جائے گا آسمان اور وہ ہو جائے گا سرخ چمڑے جیسا

آیت 3855:38
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 3955:39
پارہ 27•صفحہ 480
فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُسۡـَٔـلُ عَنۡ ذَنۡۢبِهٖۤ اِنۡسٌ وَّلَا جَآنٌّ​ۚ‏

اس دن نہیں سوال کیا جائے گا اس کے گناہوں کے بارے میں کسی انسان اور نہ کسی جن سے

آیت 4055:40
پارہ 27•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 4155:41
پارہ 27•صفحہ 480
يُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِيۡمٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِىۡ وَ الۡاَقۡدَامِ​ۚ‏

پہچانے جائیں گے مجرم اپنے چہروں سے، اور پکڑے جائیں گے پیشانیوں اور قدموں سے

آیت 4255:42
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 4355:43
پارہ 27•صفحہ 481
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ يُكَذِّبُ بِهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ​ۘ‏

یہ ہے وہ جہنم جسے جھٹلایا کرتے تھے مجرم

آیت 4455:44
پارہ 27•صفحہ 481
يَطُوۡفُوۡنَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيۡمٍ اٰنٍ​ۚ‏

وہ چکر کھائیں گے اس (جہنم) کے اور کھولتے پانی کے درمیان

آیت 4555:45
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 4655:46
پارہ 27•صفحہ 481
وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ​ۚ‏

اور جو (متقی) ڈرا اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ان کیلئے دو باغ ہیں

آیت 4755:47
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 4855:48
پارہ 27•صفحہ 481
ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍ​ۚ‏

دونوں شاخوں والے ہوں گے

آیت 4955:49
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 5055:50
پارہ 27•صفحہ 481
فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ تَجۡرِيٰنِ​ۚ‏

دونوں میں دو چشمے جاری ہوں گے

آیت 5155:51
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 5255:52
پارہ 27•صفحہ 481
فِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوۡجٰنِ​ۚ‏

دونوں میں ہر قسم کے میوے جوڑوں میں ہوں گے

آیت 5355:53
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 5455:54
پارہ 27•صفحہ 481
مُتَّكِـــِٕيۡنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآٮِٕنُهَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍ​ؕ وَجَنَی الۡجَـنَّتَيۡنِ دَانٍ​ۚ‏

ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے فرش پر جن کے استر موٹے ریشم کے ہوں گے اور جھکے ہوں گے دونوں باغ (کے پھل)

آیت 5555:55
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 5655:56
پارہ 27•صفحہ 481
فِيۡهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِۙ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّ​ۚ‏

ان میں نیچی نگاہوں والیاں ہیں نہ چھوا انہیں کسی انسان نے ان سے پہلے اور نہ ہی کسی جن نے

آیت 5755:57
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۚ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 5855:58
پارہ 27•صفحہ 481
كَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُ​ۚ‏

گویا کہ وہ (حوریں) یاقوت اور مرجان کی ہوں گی

آیت 5955:59
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 6055:60
پارہ 27•صفحہ 481
هَلۡ جَزَآءُ الْاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُ​ۚ‏

احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے

آیت 6155:61
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) کس کس نعمت کو تم دونوں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے؟

آیت 6255:62
پارہ 27•صفحہ 481
وَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِ​ۚ‏

اور دونوں باغوں کے علاوہ دو باغ ہیں

آیت 6355:63
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 6455:64
پارہ 27•صفحہ 481
مُدۡهَآمَّتٰنِ​ۚ‏

دونوں سبز ہیں

آیت 6555:65
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ​ۚ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 6655:66
پارہ 27•صفحہ 481
فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ​ۚ‏

دونوں میں ابلتے چشمے ہیں

آیت 6755:67
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 6855:68
پارہ 27•صفحہ 481
فِيۡهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخۡلٌ وَّرُمَّانٌ​ۚ‏

دونوں میں میوے ہیں اور کھجور اور انار بھی

آیت 6955:69
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ​ۚ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 7055:70
پارہ 27•صفحہ 481
فِيۡهِنَّ خَيۡرٰتٌ حِسَانٌ​ۚ‏

ان میں عورتیں ہیں بہت حسین

آیت 7155:71
پارہ 27•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ​ۚ‏

کس کس نعمت کو تم دونوں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے؟

آیت 7255:72
پارہ 27•صفحہ 481
حُوۡرٌ مَّقۡصُوۡرٰتٌ فِى الۡخِيَامِ​ۚ‏

حوریں ہیں رکی ہوئی خیموں میں

آیت 7355:73
پارہ 27•صفحہ 481
​فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ​ۚ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 7455:74
پارہ 27•صفحہ 481
لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّ​ۚ‏

نہ چھوا انہیں کسی انسان نے ان سے پہلے اور نہ ہی کسی جن نے

آیت 7555:75
پارہ 27•صفحہ 482
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ​ۚ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 7655:76
پارہ 27•صفحہ 482
مُتَّكِــِٕيۡنَ عَلٰى رَفۡرَفٍ خُضۡرٍ وَّعَبۡقَرِىٍّ حِسَانٍ​ۚ‏

ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے سبز مسندوں اور حسین فرشوں پر

آیت 7755:77
پارہ 27•صفحہ 482
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 7855:78
پارہ 27•صفحہ 482
تَبٰـرَكَ اسۡمُ رَبِّكَ ذِى الۡجَـلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ‏

بابرکت ہے تیرے رب کا نام، جو جلال اور اکرام والا ہے