پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 49 • 18 آیات • مدنی

الحجرات

Al-Hujurat

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 149:1
پارہ 26•صفحہ 464
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُقَدِّمُوۡا بَيۡنَ يَدَىِ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ​ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! آگے نہ بڑھو اللہ اور اس کے رسول سے (عزت اور احترام کی وجہ سے) اور ڈرو اللہ سے، بیشک اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے

آیت 249:2
پارہ 26•صفحہ 465
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَرۡفَعُوۡۤا اَصۡوَاتَكُمۡ فَوۡقَ صَوۡتِ النَّبِىِّ وَلَا تَجۡهَرُوۡا لَهٗ بِالۡقَوۡلِ كَجَهۡرِ بَعۡضِكُمۡ لِبَعۡضٍ اَنۡ تَحۡبَطَ اَعۡمَالُكُمۡ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَشۡعُرُوۡنَ‏

اے وہ لوگ جو ایمان لائے ہو! نہ بلند کرو اپنی آوازیں نبی کی آواز کے اوپر، اور تم نہ کرو اونچی اپنی آواز ان کے سامنے اپنی بات میں جیسے آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو (ایسا نہ ہو) کہ ضائع ہو جائیں تمہارے اعمال اور تمہیں خبر بھی نہ ہو

آیت 349:3
پارہ 26•صفحہ 465
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَغُضُّوۡنَ اَصۡوَاتَهُمۡ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللّٰهِ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ امۡتَحَنَ اللّٰهُ قُلُوۡبَهُمۡ لِلتَّقۡوٰى​ؕ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّاَجۡرٌ عَظِيۡمٌ‏

بیشک جو لوگ پست رکھتے ہیں اپنی آواز رسول اللہ کے پاس، یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کا اللہ نے امتحان لیا ہے تقوے کے اعتبار سے، ان کیلئے مغفرت ہے اور اجر عظیم ہے

آیت 449:4
پارہ 26•صفحہ 465
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُنَادُوۡنَكَ مِنۡ وَّرَآءِ الۡحُجُرٰتِ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ‏

بیشک جو لوگ پکارتے ہیں آپ کو حجروں کے پیچھے سے ان میں سے اکثر بے عقل ہیں

آیت 549:5
پارہ 26•صفحہ 465
وَلَوۡ اَنَّهُمۡ صَبَرُوۡا حَتّٰى تَخۡرُجَ اِلَيۡهِمۡ لَـكَانَ خَيۡرًا لَّهُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور اگر یہ لوگ صبر کرتے یہاں تک کہ آپ خود نکل آجاتے ان کے پاس، تو یہ بہتر ہوتا ان کیلئے، اور اللہ غفور اور رحیم ہے

آیت 649:6
پارہ 26•صفحہ 465
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ جَآءَكُمۡ فَاسِقٌ ۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوۡۤا اَنۡ تُصِيۡبُوۡا قَوۡمًا ۢ بِجَهَالَةٍ فَتُصۡبِحُوۡا عَلٰى مَا فَعَلۡتُمۡ نٰدِمِيۡنَ‏

اے ایمان والو! اگر آئے تمہارے پاس کوئی فاسق کوئی خبر لے کر، تو تم تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم تکلیف پہونچادو کسی قوم کو جہالت (یعنی نادانی) میں پھر تم اپنے کئے پر نادم ہو جاؤ

آیت 749:7
پارہ 26•صفحہ 465
وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ فِيۡكُمۡ رَسُوۡلَ اللّٰهِ​ؕ لَوۡ يُطِيۡعُكُمۡ فِىۡ كَثِيۡرٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ لَعَنِتُّمۡ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ حَبَّبَ اِلَيۡكُمُ الۡاِيۡمَانَ وَزَيَّنَهٗ فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ وَكَرَّهَ اِلَيۡكُمُ الۡكُفۡرَ وَالۡفُسُوۡقَ وَالۡعِصۡيَانَ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الرّٰشِدُوۡنَۙ‏

اور جان لو کہ تمہارے بیچ اللہ کے رسول ہیں، اگر وہ تمہاری بات مان لیں اکثر امور میں، تو تم مشکل میں پڑ جاؤ گے اور لیکن اللہ نے محبوب بنا دیا ہے تمہارے لئے ایمان کو، اور مزین کر دیا ہے اسے تمہارے دلوں میں اور ناپسند فرمایا ہے تمہارے لئے کفر اور گناہ اور نافرمانی کو، یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں

آیت 849:8
پارہ 26•صفحہ 465
فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَنِعۡمَةً  ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

یہ اللہ کا فضل اور نعمت ہے (تمہارے اوپر) اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 949:9
پارہ 26•صفحہ 465
وَاِنۡ طَآٮِٕفَتٰنِ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اقۡتَتَلُوۡا فَاَصۡلِحُوۡا بَيۡنَهُمَا​ۚ فَاِنۡۢ بَغَتۡ اِحۡدٰٮهُمَا عَلَى الۡاُخۡرٰى فَقَاتِلُوا الَّتِىۡ تَبۡغِىۡ حَتّٰى تَفِىۡٓءَ اِلٰٓى اَمۡرِ اللّٰهِ ​ۚ فَاِنۡ فَآءَتۡ فَاَصۡلِحُوۡا بَيۡنَهُمَا بِالۡعَدۡلِ وَاَقۡسِطُوۡا ؕ​ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُقۡسِطِيۡنَ‏

اگر دو جماعتیں مؤمنوں کی آپس میں لڑ پڑیں تو اصلاح کرا دیا کرو ان دونوں کے بیچ، پھر اگر زیادتی کرے ان دونوں میں ایک دوسری پر تو تم لڑو اس گروہ سے جو زیادتی کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ رجوع کرے اللہ کے حکم سے، تو اگر رجوع کرلے تو صلح کرا دو ان دونوں میں انصاف کے ساتھ، اور انصاف کرو، بیشک اللہ محبت کرتا ہے انصاف کرنے والوں سے

آیت 1049:10
پارہ 26•صفحہ 465
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِخۡوَةٌ فَاَصۡلِحُوۡا بَيۡنَ اَخَوَيۡكُمۡ​وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‏

یقیناً مؤمن بھائی بھائی ہیں تو اصلاح کرا دیا کرو اپنے دو بھائیوں کے درمیان اور اللہ سے ڈرتے رہو تا کہ تم پر رحم کیا جائے

آیت 1149:11
پارہ 26•صفحہ 466
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا يَسۡخَرۡ قَوۡمٌ مِّنۡ قَوۡمٍ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنُوۡا خَيۡرًا مِّنۡهُمۡ وَلَا نِسَآءٌ مِّنۡ نِّسَآءٍ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُنَّ خَيۡرًا مِّنۡهُنَّ​ۚ وَلَا تَلۡمِزُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالۡاَلۡقَابِ​ؕ بِئۡسَ الِاسۡمُ الۡفُسُوۡقُ بَعۡدَ الۡاِيۡمَانِ​ ۚ وَمَنۡ لَّمۡ يَتُبۡ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

اے ایمان والو! ایک قوم کسی دوسری قوم کا مذاق نہ اڑائے، ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہو، اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں، ممکن ہے یہ ان سے بہتر ہوں (اللہ کے نزدیک) اور نہ الزام لگاؤ ایک دوسرے پر، اور نہ پکارو کسی کو برے لقب سے، برا ہے گناہ کے نام سے پکارنا ایمان لے آنے کے بعد (مثلاً اے کافر) اور جو توبہ نہ کریں (اس سے) تو وہی ظالم ہیں

آیت 1249:12
پارہ 26•صفحہ 466
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اجۡتَنِبُوۡا كَثِيۡرًا مِّنَ الظَّنِّ اِنَّ بَعۡضَ الظَّنِّ اِثۡمٌ​ وَّلَا تَجَسَّسُوۡا وَلَا يَغۡتَبْ بَّعۡضُكُمۡ بَعۡضًا​ ؕ اَ يُحِبُّ اَحَدُكُمۡ اَنۡ يَّاۡكُلَ لَحۡمَ اَخِيۡهِ مَيۡتًا فَكَرِهۡتُمُوۡهُ​ ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ رَّحِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! اجتناب کرو (یعنی بچو) بہت بدگمانیوں سے (یعنی عیب نہ تلاشو) بیشک بعض بدگمانیاں گناہ ہیں، اور تجسس (یعنی ٹوہ) میں نہ پڑو اور نہ کرے غیبت کوئی تم میں کسی کی، کیا کوئی پسند کرتا ہے تم میں کہ وہ کھائے اپنے مردہ بھائی کا گوشت تم اس سے کراہت کرتے ہو، اور ڈرو اللہ سے، بیشک اللہ توبہ قبول کرنیوالا مہربان ہے

آیت 1349:13
پارہ 26•صفحہ 466
يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا​ ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏

اے لوگو! بیشک ہم نے پیدا کیا ہے تم کو ایک مرد اور عورت سے، اور ہم نے بنا دیئے ہیں تمہارے کنبے اور قبیلے تا کہ تم پہچانو (آپس میں) اللہ کے پاس تم میں باعزت وہ ہے جو زیادہ ڈرنیوالا ہے، بیشک اللہ علیم اور خبیر ہے

آیت 1449:14
پارہ 26•صفحہ 466
قَالَتِ الۡاَعۡرَابُ اٰمَنَّا​ ؕ قُلْ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا وَلٰـكِنۡ قُوۡلُوۡۤا اَسۡلَمۡنَا وَلَمَّا يَدۡخُلِ الۡاِيۡمَانُ فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ​ ۚ وَاِنۡ تُطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ لَا يَلِتۡكُمۡ مِّنۡ اَعۡمَالِكُمۡ شَيۡـًٔــا​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

کہا دیہاتیوں نے ہم ایمان لے آئے ہیں، آپ کہہ دیں تم ایمان نہیں لائے ہو، بلکہ تم کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں، اور ابھی داخل نہیں ہوا ایمان تمہارے دلوں میں، اور اگر تم اطاعت کرو اللہ اور اس کے رسول کی تو اللہ تمہارے اعمال میں سے کچھ کمی نہیں کرے گا بیشک اللہ غفور اور رحیم ہے

آیت 1549:15
پارہ 26•صفحہ 466
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ ثُمَّ لَمۡ يَرۡتَابُوۡا وَجَاهَدُوۡا بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الصّٰدِقُوۡنَ‏

یقیناً مؤمن وہ ہیں جو ایمان لائیں اللہ اور اس کے رسول پر، پھر شک میں نہ پڑیں، اور جہاد کریں اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں، یہی سچے (مؤمن) ہیں

آیت 1649:16
پارہ 26•صفحہ 466
قُلۡ اَ تُعَلِّمُوۡنَ اللّٰهَ بِدِيۡـنِكُمۡ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

کہہ دیجئے کہ کیا تم جتاتے ہو اللہ کو اپنی دینداری، اور اللہ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے

آیت 1749:17
پارہ 26•صفحہ 466
يَمُنُّوۡنَ عَلَيۡكَ اَنۡ اَسۡلَمُوۡا​ ؕ قُلْ لَّا تَمُنُّوۡا عَلَىَّ اِسۡلَامَكُمۡ​ ۚ بَلِ اللّٰهُ يَمُنُّ عَلَيۡكُمۡ اَنۡ هَدٰٮكُمۡ لِلۡاِيۡمَانِ اِنۡ كُنۡـتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

وہ احسان جتاتے ہیں آپ پر کہ وہ اسلام لے آئے ہیں، آپ کہہ دیجئے کہ تم احسان مت جتاؤ مجھ پر اپنے اسلام لانے کا، بلکہ اللہ کا احسان ہے تم پر کہ اس نے ہدایت دی تمہیں ایمان کی اگر تم سچے ہو

آیت 1849:18
پارہ 26•صفحہ 467
اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ غَيۡبَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

بیشک اللہ جانتا ہے غیب کی باتیں آسمانوں اور زمین کی، اور اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ تم عمل کر رہے ہو