پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 43 • 89 آیات • مکی

الزخرف

Az-Zukhruf

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 143:1
پارہ 25•صفحہ 441
حٰمٓ ​ ۛ​ۚ‏

حم

آیت 243:2
پارہ 25•صفحہ 441
وَالۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ ​ ۛ​ۙ‏

قسم ہے اس واضح کتاب (قرآن) کی

آیت 343:3
پارہ 25•صفحہ 441
اِنَّا جَعَلۡنٰهُ قُرۡءٰنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ​ۚ‏

ہم نے بنایا ہے اس قرآن کو عربی زبان میں، تاکہ تم سمجھ سکو

آیت 443:4
پارہ 25•صفحہ 441
وَاِنَّهٗ فِىۡۤ اُمِّ الۡكِتٰبِ لَدَيۡنَا لَعَلِىٌّ حَكِيۡمٌؕ‏

اور بیشک یہ (قرآن) لوح محفوظ میں ہے ہمارے نزدیک اعلیٰ اور حکمت والا ہے

آیت 543:5
پارہ 25•صفحہ 441
اَفَنَضۡرِبُ عَنۡكُمُ الذِّكۡرَ صَفۡحًا اَنۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا مُّسۡرِفِيۡنَ‏

کیا ہم روک دیں تم سے اس نصیحت (یعنی قرآن) کو اسلئے کہ تم حد سے بڑھنے والے ہو

آیت 643:6
پارہ 25•صفحہ 441
وَكَمۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ نَّبِىٍّ فِى الۡاَوَّلِيۡنَ‏

اور کتنے ہی نبی بھیجے ہم نے پہلوں میں بھی (آپ سے قبل)

آیت 743:7
پارہ 25•صفحہ 441
وَمَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ نَّبِىٍّ اِلَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

اور جب بھی آیا ان کے پاس کوئی نبی (تو) انہوں نے اس کا مذاق اڑایا

آیت 843:8
پارہ 25•صفحہ 442
فَاَهۡلَـكۡنَاۤ اَشَدَّ مِنۡهُمۡ بَطۡشًا وَّمَضٰى مَثَلُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

تو ہم نے ہلاک کر دیا (انہیں جو) ان سے زیادہ پکڑ والے تھے، اور گزر چکی ہے مثال پہلوں کی

آیت 943:9
پارہ 25•صفحہ 442
وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡتَهُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ لَيَقُوۡلُنَّ خَلَقَهُنَّ الۡعَزِيۡزُ الۡعَلِيۡمُۙ‏

اور اگر آپ سوال کریں ان سے کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو؟ تو ضرور کہیں گے پیدا کیا ہے انہیں زبردست علم والے نے

آیت 1043:10
پارہ 25•صفحہ 442
الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ مَهۡدًا وَّ جَعَلَ لَكُمۡ فِيۡهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ​ۚ‏

(وہی اللہ ہے) جس نے بنایا تمہارے لئے زمین کو فرش (یعنی بچھونا) اور اسی نے بنائے تمہارے لئے اس میں راستے تاکہ تم راہ پاسکو

آیت 1143:11
پارہ 25•صفحہ 442
وَالَّذِىۡ نَزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ​ۚ فَاَنۡشَرۡنَا بِهٖ بَلۡدَةً مَّيۡتًا​ ۚ كَذٰلِكَ تُخۡرَجُوۡنَ‏

اور اسی (اللہ) نے نازل فرمایا آسمان سے پانی بقدر ضرورت، تو ہم نے زندہ کیا اس (پانی) کے ذریعے مردہ شہر کو، اسی طرح تم نکالے جاؤ گے

آیت 1243:12
پارہ 25•صفحہ 442
وَالَّذِىۡ خَلَقَ الۡاَزۡوَاجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُمۡ مِّنَ الۡفُلۡكِ وَالۡاَنۡعَامِ مَا تَرۡكَبُوۡنَۙ‏

اور وہ جس نے پیدا کیا تمام چیزوں کو جوڑوں میں، اور بنائے تمہارے لئے کشتیاں اور جانور جن پر تم سوار ہوتے ہو

آیت 1343:13
پارہ 25•صفحہ 442
لِتَسۡتَوٗا عَلٰى ظُهُوۡرِهٖ ثُمَّ تَذۡكُرُوۡا نِعۡمَةَ رَبِّكُمۡ اِذَا اسۡتَوَيۡتُمۡ عَلَيۡهِ وَتَقُوۡلُوۡا سُبۡحٰنَ الَّذِىۡ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهٗ مُقۡرِنِيۡنَۙ‏

تاکہ تم سواری کرو ان (جانوروں) کی پیٹھوں پر، پھر تم یاد کرو اپنے رب کی نعمت کو جب تم سوار ہو جاؤ ان پر، اور کہو پاک ہے وہ ذات جس نے مسخر کیا (قابو میں کیا) ہمارے لئے اسے، اور نہیں ہم قابو کر سکتے تھے اسے

آیت 1443:14
پارہ 25•صفحہ 442
وَاِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنۡقَلِبُوۡنَ‏

اور بیشک ہم اپنے رب کی طرف ہی لوٹنے والے ہیں

آیت 1543:15
پارہ 25•صفحہ 442
وَجَعَلُوۡا لَهٗ مِنۡ عِبَادِهٖ جُزۡءًا​ ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَـكَفُوۡرٌ مُّبِيۡنٌ ؕ‏

اور انہوں نے بنا لیا ہے اس (اللہ) کے بندوں میں سے حصہ (یعنی معبود) بیشک انسان کھلا ناشکرا ہے

آیت 1643:16
پارہ 25•صفحہ 442
اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخۡلُقُ بَنٰتٍ وَّاَصۡفٰٮكُمۡ بِالۡبَنِيۡنَ‏

کیا اللہ نے بنالی ہیں اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں (اپنے لئے) اور چن دیا ہے تمہارے لئے بیٹے

آیت 1743:17
پارہ 25•صفحہ 442
وَاِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمۡ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحۡمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجۡهُهٗ مُسۡوَدًّا وَّهُوَ كَظِيۡمٌ‏

اور جب بشارت دی جاتی ہے ان میں کسی کو (بیٹی کی) جو وہ بیان کرتا ہے مثال رحمٰن کیلئے، تو ہو جاتا ہے اس کا چہرہ سیاہ اور وہ غمگین ہو جاتا ہے

آیت 1843:18
پارہ 25•صفحہ 442
اَوَمَنۡ يُّنَشَّؤُا فِى الۡحِلۡيَةِ وَهُوَ فِى الۡخِصَامِ غَيۡرُ مُبِيۡنٍ‏

کیا جن کی پرورش زیورات میں ہوں اور وہ جھگڑے میں (بات) واضح نہ کر سکیں (وہ بیٹیاں معبود؟)

آیت 1943:19
پارہ 25•صفحہ 442
وَجَعَلُوا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ الَّذِيۡنَ هُمۡ عِبَادُ الرَّحۡمٰنِ اِنَاثًا​ ؕ اَشَهِدُوۡا خَلۡقَهُمۡ​ ؕ سَتُكۡتَبُ شَهَادَتُهُمۡ وَيُسۡـَٔــلُوۡنَ‏

اور انہوں نے بنا دیا ہے فرشتوں کو عورتیں (اللہ کی پناہ) جو بندے ہیں رحمٰن کے، کیا یہ گواہ ہیں ان کی پیدائش کے؟ جلد لکھ لی جاتی ہے ان کی یہ گواہی (کی بات) اور ان سے سوال کیا جائے گا

آیت 2043:20
پارہ 25•صفحہ 442
وَقَالُوۡا لَوۡ شَآءَ الرَّحۡمٰنُ مَا عَبَدۡنٰهُمۡ​ؕ مَا لَهُمۡ بِذٰلِكَ مِنۡ عِلۡمٍ​ اِنۡ هُمۡ اِلَّا يَخۡرُصُوۡنَؕ‏

اور وہ کہتے ہیں اگر چاہتا رحمٰن تو ہم ان (فرشتوں) کی عبادت نہیں کرتے، نہیں ہے انہیں اس کی کچھ خبر، وہ اپنی طرف سے گھڑتے ہیں (جھوٹ)

آیت 2143:21
پارہ 25•صفحہ 442
اَمۡ اٰتَيۡنٰهُمۡ كِتٰبًا مِّنۡ قَبۡلِهٖ فَهُمۡ بِهٖ مُسۡتَمۡسِكُوۡنَ‏

کیا ہم نے عطا کی انہیں کوئی کتاب اس (قرآن) سے پہلے تو وہ اسے تھامے ہوئے ہیں؟

آیت 2243:22
پارہ 25•صفحہ 443
بَلۡ قَالُـوۡۤا اِنَّا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰٓى اُمَّةٍ وَّاِنَّا عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ‏

بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے پایا اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پر، اور بیشک ہم ان ہی کے پیچھے ہدایت یافتہ ہیں

آیت 2343:23
پارہ 25•صفحہ 443
وَكَذٰلِكَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ فِىۡ قَرۡيَةٍ مِّنۡ نَّذِيۡرٍ اِلَّا قَالَ مُتۡرَفُوۡهَاۤ اِنَّا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰٓى اُمَّةٍ وَّاِنَّا عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ مُّقۡتَدُوۡنَ‏

اسی طرح جب بھی ہم نے بھیجا آپ سے پہلے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا تو کہا (وہاں کے رہنے والے) خوشحال لوگوں نے، کہ ہم نے پایا اپنے باپ دادا کو اس طریقے پر، اور بیشک ہم ان کے پیچھے مقتدی (یعنی پیروکار) ہیں

آیت 2443:24
پارہ 25•صفحہ 443
قٰلَ اَوَلَوۡ جِئۡتُكُمۡ بِاَهۡدٰى مِمَّا وَجَدْتُّمۡ عَلَيۡهِ اٰبَآءَكُمۡ​ ؕ قَالُوۡۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلۡـتُمۡ بِهٖ كٰفِرُوۡنَ‏

کہا (نبی نے) اگرچہ میں لایا ہوں تمہارے پاس اس سے زیادہ ہدایت کی چیز جس پر تم نے پایا اپنے اجداد کو، کہا بیشک ہم اس کے انکاری ہیں جسے دے کر تمہیں بھیجا گیا ہے

آیت 2543:25
پارہ 25•صفحہ 443
فَانْتَقَمۡنَا مِنۡهُمۡ​ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تو ہم نے انتقام لیا ان سے تو دیکھو کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا؟

آیت 2643:26
پارہ 25•صفحہ 443
وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهِيۡمُ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖۤ اِنَّنِىۡ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعۡبُدُوۡنَۙ‏

اور جب کہا ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے ابا سے اور اپنی قوم سے بیشک میں بری ہوں ان سے جنکی تم عبادت کرتے ہو

آیت 2743:27
پارہ 25•صفحہ 443
اِلَّا الَّذِىۡ فَطَرَنِىۡ فَاِنَّهٗ سَيَهۡدِيۡنِ‏

مگر جس نے مجھے پیدا کیا بیشک وہی مجھے ہدایت دیگا

آیت 2843:28
پارہ 25•صفحہ 443
وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِيَةً فِىۡ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏

اور (اللہ نے) بنا دیا اس کلمہ (لا الہ) کو باقی اسکے بعد والوں میں تاکہ وہ بھی رجوع کریں

آیت 2943:29
پارہ 25•صفحہ 443
بَلۡ مَتَّعۡتُ هٰٓؤُلَاۤءِ وَاٰبَآءَهُمۡ حَتّٰى جَآءَهُمُ الۡحَقُّ وَرَسُوۡلٌ مُّبِيۡنٌ‏

بلکہ میں نے فائدہ دیا انہیں اور ان کے اجداد کو حتیٰ کہ آگیا ان کے پاس حق اور کھلا رسول

آیت 3043:30
پارہ 25•صفحہ 443
وَلَمَّا جَآءَهُمُ الۡحَقُّ قَالُوۡا هٰذَا سِحۡرٌ وَّاِنَّا بِهٖ كٰفِرُوۡنَ‏

اور جب آیا ان کے پاس حق (اللہ کی طرف سے) تو انہوں نے کہا یہ جادو ہے اور بیشک ہم اس کے انکاری ہیں

آیت 3143:31
پارہ 25•صفحہ 443
وَقَالُوۡا لَوۡلَا نُزِّلَ هٰذَا الۡقُرۡاٰنُ عَلٰى رَجُلٍ مِّنَ الۡقَرۡيَتَيۡنِ عَظِيۡمٍ‏

اور کہنے لگے، کیوں نہ نازل کیا گیا اس قرآن کو کسی بڑے آدمی پر ان دونوں بستیوں (مکہ اور طائف) میں

آیت 3243:32
پارہ 25•صفحہ 443
اَهُمۡ يَقۡسِمُوۡنَ رَحۡمَتَ رَبِّكَ​ ؕ نَحۡنُ قَسَمۡنَا بَيۡنَهُمۡ مَّعِيۡشَتَهُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَرَفَعۡنَا بَعۡضَهُمۡ فَوۡقَ بَعۡضٍ دَرَجٰتٍ لِّيَـتَّخِذَ بَعۡضُهُمۡ بَعۡضًا سُخۡرِيًّا​ ؕ وَرَحۡمَتُ رَبِّكَ خَيۡرٌ مِّمَّا يَجۡمَعُوۡنَ‏

کیا یہ تقسیم کریں گے آپ کے رب کی رحمت (یعنی نبوت) کو ہم نے تقسیم کی ہے ان کی معیشت (یعنی روزی) دنیوی زندگی میں، اور ہم نے بلند کئے ہیں ایک کے دوسرے پر درجات، تاکہ بنائے ایک دوسرے کو سخری (یعنی خادم دنیا کے نظام چلانے کیلئے) اور آپ کے رب کی رحمت اس سے بہتر ہے جو کچھ یہ جمع کر رہے ہیں

آیت 3343:33
پارہ 25•صفحہ 443
وَلَوۡلَاۤ اَنۡ يَّكُوۡنَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً لَّجَـعَلۡنَا لِمَنۡ يَّكۡفُرُ بِالرَّحۡمٰنِ لِبُيُوۡتِهِمۡ سُقُفًا مِّنۡ فِضَّةٍ وَّمَعَارِجَ عَلَيۡهَا يَظۡهَرُوۡنَۙ‏

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ لوگ ایک ہی امت میں ہو جائیں گے (مال کی وجہ سے) تو یقیناً ہم بنا دیتے رحمٰن کے انکاری کے گھروں کی چھتوں کو چاندی کی، اور زینوں کو (بھی) جن پر وہ چڑھا کرتے ہیں

آیت 3443:34
پارہ 25•صفحہ 444
وَلِبُيُوۡتِهِمۡ اَبۡوَابًا وَّسُرُرًا عَلَيۡهَا يَتَّكِــُٔوۡنَۙ‏

جن پر وہ ٹیک لگاتے ہیں

آیت 3543:35
پارہ 25•صفحہ 444
وَزُخۡرُفًا​ ؕ وَاِنۡ كُلُّ ذٰ لِكَ لَمَّا مَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا​ ؕ وَالۡاٰخِرَةُ عِنۡدَ رَبِّكَ لِلۡمُتَّقِيۡنَ‏

اور سونے کی (بھی چیزیں بنا دیتے) اور یہ ساری چیزیں دنیوی زندگی کا سامان ہے، اور آخرت آپ کے رب کے نزدیک متقیوں کے لئے ہے

آیت 3643:36
پارہ 25•صفحہ 444
وَمَنۡ يَّعۡشُ عَنۡ ذِكۡرِ الرَّحۡمٰنِ نُقَيِّضۡ لَهٗ شَيۡطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِيۡنٌ‏

اور جو زندگی گزارتا ہے رحمٰن کے ذکر سے غافل ہو کر ہم مقرر کرتے ہیں اس پر ایک شیطان تو وہ اس کا ساتھی ہو جاتا ہے

آیت 3743:37
پارہ 25•صفحہ 444
وَاِنَّهُمۡ لَيَصُدُّوۡنَهُمۡ عَنِ السَّبِيۡلِ وَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّهُمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ‏

اور بے شک وہ (شیاطین) انہیں روکتے ہیں (میرے) راستے سے اور وہ گمان کرتے ہیں کہ ہدایت یافتہ ہیں

آیت 3843:38
پارہ 25•صفحہ 444
حَتّٰٓى اِذَا جَآءَنَا قَالَ يٰلَيۡتَ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكَ بُعۡدَ الۡمَشۡرِقَيۡنِ فَبِئۡسَ الۡقَرِيۡنُ‏

یہاں تک کہ جب وہ آئے گا ہمارے پاس کہے گا کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کی دوری ہو جاتی، تو کیا ہی برا ساتھی تھا (میرا شیطان)

آیت 3943:39
پارہ 25•صفحہ 444
وَلَنۡ يَّنۡفَعَكُمُ الۡيَوۡمَ اِذْ ظَّلَمۡتُمۡ اَنَّكُمۡ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ‏

اور ہرگز وہ نفع نہ دے گا تمہیں آج جب کہ تم نے ظلم کیا تھا بیشک تم (اور تمہارا دوست شیطان) عذاب میں شریک رہو گے

آیت 4043:40
پارہ 25•صفحہ 444
اَفَاَنۡتَ تُسۡمِعُ الصُّمَّ اَوۡ تَهۡدِى الۡعُمۡىَ وَمَنۡ كَانَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

تو کیا تم سنا سکتے ہو بہرے کو، یا راہ دکھا سکتے ہو اندھے کو، اور جو کھلی گمراہی میں ہو

آیت 4143:41
پارہ 25•صفحہ 444
فَاِمَّا نَذۡهَبَنَّ بِكَ فَاِنَّا مِنۡهُمۡ مُّنۡتَقِمُوۡنَۙ‏

تو اگر ہم لے جائیں تمہیں (موت دے کر) تو بھی ہم ان سے بدلہ لینے والے ہیں (آخرت میں)

آیت 4243:42
پارہ 25•صفحہ 444
اَوۡ نُرِيَنَّكَ الَّذِىۡ وَعَدۡنٰهُمۡ فَاِنَّا عَلَيۡهِمۡ مُّقۡتَدِرُوۡنَ‏

یا ہم دکھائیں گے تمہیں جو وعدہ ہم نے کیا ہے ان سے (عذاب کا) بیشک ہم ان پر قادر ہیں

آیت 4343:43
پارہ 25•صفحہ 444
فَاسۡتَمۡسِكۡ بِالَّذِىۡۤ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ​ ۚ اِنَّكَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏

تو تھام لو (قرآن کو) جو وحی کے ذریعے دیا گیا ہے تمہیں بیشک تم سیدھے راستے پر ہو

آیت 4443:44
پارہ 25•صفحہ 444
وَاِنَّهٗ لَذِكۡرٌ لَّكَ وَلِقَوۡمِكَ​ ۚ وَسَوۡفَ تُسۡـَٔـلُوۡنَ‏

اور بیشک یہ (قرآن) نصیحت ہے تمہارے لئے، اور تمہاری قوم کیلئے اور جلد تم سے سوال کیا جائے گا

آیت 4543:45
پارہ 25•صفحہ 444
وَسۡـــَٔلۡ مَنۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ مِنۡ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلۡنَا مِنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِ اٰلِهَةً يُّعۡبَدُوۡنَ‏

اور پوچھو! (رسولوں سے) جنہیں ہم نے بھیجا تھا تم سے پہلے کہ کیا ہم نے بنایا تھا رحمان کے علاوہ کوئی معبود جن کی عبادت کی جائے؟

آیت 4643:46
پارہ 25•صفحہ 444
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى بِاٰيٰتِنَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۫ٮِٕه فَقَالَ اِنِّىۡ رَسُوۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور یقیناً ہم نے بھیجا موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس، تو کہا بیشک میں رسول ہوں تمام جہانوں کے رب کا

آیت 4743:47
پارہ 25•صفحہ 444
فَلَمَّا جَآءَهُمۡ بِاٰيٰتِنَاۤ اِذَا هُمۡ مِّنۡهَا يَضۡحَكُوۡنَ‏

تو جب وہ آئے ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر تو جب ہی وہ ان کا مذاق اڑانے لگے

آیت 4843:48
پارہ 25•صفحہ 444
وَمَا نُرِيۡهِمۡ مِّنۡ اٰيَةٍ اِلَّا هِىَ اَكۡبَرُ مِنۡ اُخۡتِهَا​ وَ اَخَذۡنٰهُمۡ بِالۡعَذَابِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏

اور جو نشانی ہم انہیں دکھاتے تھے وہ بڑی ہوتی تھی دوسری سے، اور ہم نے پکڑا انہیں عذاب میں تاکہ وہ رجوع کریں

آیت 4943:49
پارہ 25•صفحہ 444
وَقَالُوۡا يٰۤاَيُّهَ السَّاحِرُ ادۡعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنۡدَكَ​ۚ اِنَّنَا لَمُهۡتَدُوۡنَ‏

اور انہوں نے کہا (موسیٰ سے کہ) اے جادوگر! دعا کرو ہمارے لئے اپنے رب سے (عذاب ٹالنے کی) جیسا اسکا تم سے وعدہ ہے ہم ہدایت قبول کر لیں گے

آیت 5043:50
پارہ 25•صفحہ 445
فَلَمَّا كَشَفۡنَا عَنۡهُمُ الۡعَذَابَ اِذَا هُمۡ يَنۡكُثُوۡنَ‏

ان سے عذاب، تو جب ہی وہ توڑ دیتے (وعدہ)

آیت 5143:51
پارہ 25•صفحہ 445
وَنَادٰى فِرۡعَوۡنُ فِىۡ قَوۡمِهٖ قَالَ يٰقَوۡمِ اَلَيۡسَ لِىۡ مُلۡكُ مِصۡرَ وَهٰذِهِ الۡاَنۡهٰرُ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِىۡ​ۚ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَؕ‏

اور نداء (یعنی آواز) دی فرعون نے اپنی قوم میں، اور کہا اے میری قوم! کیا نہیں ہے میرا مصر کا ملک؟ اور یہ نہریں جو بہہ رہی ہیں میرے (محلوں کے) نیچے، تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

آیت 5243:52
پارہ 25•صفحہ 445
اَمۡ اَنَا خَيۡرٌ مِّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ هُوَ مَهِيۡنٌ ۙ وَّلَا يَكَادُ يُبِيۡنُ‏

کیا میں بہتر نہیں اس (موسیٰ) سے جو گھٹیا ہے، اور یہ قریب بھی نہیں کہ بیان کر سکے (بات کو اچھی طرح)

آیت 5343:53
پارہ 25•صفحہ 445
فَلَوۡلَاۤ اُلۡقِىَ عَلَيۡهِ اَسۡوِرَةٌ مِّنۡ ذَهَبٍ اَوۡ جَآءَ مَعَهُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ مُقۡتَرِنِيۡنَ‏

تو کیوں نہیں ڈالے گئے اس پر سونے کے کنگن، یا (کیوں نہیں) آئے اس کے ساتھ فرشتے پر باندھ کر (صف بصف)

آیت 5443:54
پارہ 25•صفحہ 445
فَاسۡتَخَفَّ قَوۡمَهٗ فَاَطَاعُوۡهُ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ‏

تو (فرعون نے) خوف دلایا اپنی قوم کو، تو انہوں نے اطاعت کر لی اسکی، بیشک وہ فاسق قوم تھی

آیت 5543:55
پارہ 25•صفحہ 445
فَلَمَّاۤ اٰسَفُوۡنَا انْتَقَمۡنَا مِنۡهُمۡ فَاَغۡرَقۡنٰهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

تو جب انہوں نے غصہ دلایا ہمیں ہم نے انتقام لیا ان سے، تو ہم نے غرق کر دیا ان سب کو

آیت 5643:56
پارہ 25•صفحہ 445
فَجَعَلۡنٰهُمۡ سَلَفًا وَّمَثَلًا لِّلۡاٰخِرِيۡنَ‏

تو بنا دیا ہم نے انہیں گزرا ہوا، اور مثال بنادی پچھلوں کے لئے

آیت 5743:57
پارہ 25•صفحہ 445
وَلَمَّا ضُرِبَ ابۡنُ مَرۡيَمَ مَثَلًا اِذَا قَوۡمُكَ مِنۡهُ يَصِدُّوۡنَ‏

اور جب بیان کی جاتی ہے (عیسیٰ) ابن مریم کی مثال جب تمہاری قوم اس (خوشی) کیوجہ سے چیخنے لگتی ہے

آیت 5843:58
پارہ 25•صفحہ 445
وَقَالُـوۡٓا ءَاٰلِهَتُنَا خَيۡرٌ اَمۡ هُوَ​ؕ مَا ضَرَبُوۡهُ لَكَ اِلَّا جَدَلًا ؕ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ خَصِمُوۡنَ‏

اور کہتے ہیں کیا ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ (عیسیٰ) نہیں بیان کرتے ہیں (یہ بات) تم سے مگر جھگڑنے کیلئے، بلکہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو

آیت 5943:59
پارہ 25•صفحہ 445
اِنۡ هُوَ اِلَّا عَبۡدٌ اَنۡعَمۡنَا عَلَيۡهِ وَجَعَلۡنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ‏

(عیسیٰ تو) صرف بندہ ہے انعام کیا ہے ہم نے اس پر اور ہم نے بنایا ہے اسے مثال بنی اسرائیل کے لئے

آیت 6043:60
پارہ 25•صفحہ 445
وَلَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنَا مِنۡكُمۡ مَّلٰٓٮِٕكَةً فِى الۡاَرۡضِ يَخۡلُفُوۡنَ‏

اور اگر ہم چاہتے تو یقیناً بنا دیتے تمہاری جگہ فرشتے زمین میں اور وہی خلافت کرتے (زمین میں)

آیت 6143:61
پارہ 25•صفحہ 445
وَاِنَّهٗ لَعِلۡمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمۡتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُوۡنِ​ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ‏

اور بیشک (عیسیٰ) علامت ہے قیامت کیلئے تو تم ہرگز شک نہ کرو اس (قیامت) میں اور میری اتباع کرو، یہی سیدھا راستہ ہے

آیت 6243:62
پارہ 25•صفحہ 445
وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيۡطٰنُ​ ۚ اِنَّهٗ لَكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ‏

اور ہرگز نہ روکے تمہیں شیطان، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

آیت 6343:63
پارہ 25•صفحہ 445
وَ لَمَّا جَآءَ عِيۡسٰى بِالۡبَيِّنٰتِ قَالَ قَدۡ جِئۡتُكُمۡ بِالۡحِكۡمَةِ وَلِاُبَيِّنَ لَكُمۡ بَعۡضَ الَّذِىۡ تَخۡتَلِفُوۡنَ فِيۡهِ​ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ‏

اور جب آئے عیسیٰ (علیہ السلام) معجزے لے کر تو کہا میں لے کے آیا ہوں تمہارے پاس حکمت اور تاکہ میں بیان کر دوں تمہارے لئے بعض (توریت کے احکام) جس میں تم اختلاف کرتے ہو، تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو

آیت 6443:64
پارہ 25•صفحہ 445
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ​ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ‏

بیشک اللہ میرا اور تمہارا رب ہے، تو تم اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھا راستہ ہے

آیت 6543:65
پارہ 25•صفحہ 445
فَاخۡتَلَفَ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَيۡنِهِمۡ​ۚ فَوَيۡلٌ لِّلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡ عَذَابِ يَوۡمٍ اَلِيۡمٍ‏

تو اختلاف کیا (بنی اسرائیل کی) جماعتوں نے آپس میں، تو تباہی ہو گی ظالموں کے لئے دردناک دن کے عذاب سے

آیت 6643:66
پارہ 25•صفحہ 446
هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنۡ تَاۡتِيَهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

یہ (قیامت اور آخرت کے انکاری) انتظار کر رہے ہیں قیامت کا کہ آجائے ان پر اچانک اور وہ (اس وقت) سمجھ بھی نہ سکیں گے

آیت 6743:67
پارہ 25•صفحہ 446
اَلۡاَخِلَّاۤءُ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بَعۡضُهُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الۡمُتَّقِيۡنَ ؕ ‏

دوست اس (قیامت کے) دن ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں گے سوائے متقیوں کے

آیت 6843:68
پارہ 25•صفحہ 446
يٰعِبَادِ لَا خَوۡفٌ عَلَيۡكُمُ الۡيَوۡمَ وَلَاۤ اَنۡتُمۡ تَحۡزَنُوۡنَ​ۚ‏

اے میرے بندو! (اگر تم متقی اور پرہیزگار ہو تو) نہ کوئی خوف ہو گا تم پر آج اور نہ تم غمگین ہو گے

آیت 6943:69
پارہ 25•صفحہ 446
اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَكَانُوۡا مُسۡلِمِيۡنَ​ۚ‏

جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور مسلمان بھی تھے

آیت 7043:70
پارہ 25•صفحہ 446
اُدۡخُلُوا الۡجَنَّةَ اَنۡتُمۡ وَاَزۡوَاجُكُمۡ تُحۡبَرُوۡنَ​‏

(تو ان سے کہا جائے گا) داخل ہو جاؤ جنت میں تم اور تمہاری بیویاں اور خوشیاں مناؤ

آیت 7143:71
پارہ 25•صفحہ 446
يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِصِحَافٍ مِّنۡ ذَهَبٍ وَّاَكۡوَابٍ​ۚ وَفِيۡهَا مَا تَشۡتَهِيۡهِ الۡاَنۡفُسُ وَتَلَذُّ الۡاَعۡيُنُ​ۚ وَاَنۡتُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ​ۚ‏

پھیری جائیں گی ان کے سامنے پلیٹیں سونے کی اور پیالیاں، اور اس میں وہ ہو گا جو ان کا دل چاہے اور جن سے ان کی آنکھوں کو لذت ہو (سب وہاں ہو گا) اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے

آیت 7243:72
پارہ 25•صفحہ 446
وَتِلۡكَ الۡجَنَّةُ الَّتِىۡۤ اُوۡرِثۡتُمُوۡهَا بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

یہی وہ جنت ہے جس کے تم وارث بنائے جاؤ گے بسبب تمہارے اعمال کے (جو دنیا میں کئے)

آیت 7343:73
پارہ 25•صفحہ 446
لَكُمۡ فِيۡهَا فَاكِهَةٌ كَثِيۡرَةٌ مِّنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ‏

تمہارے لئے اس میں بکثرت میوے ہوں گے جنہیں تم کھاؤ گے

آیت 7443:74
پارہ 25•صفحہ 446
اِنَّ الۡمُجۡرِمِيۡنَ فِىۡ عَذَابِ جَهَنَّمَ خٰلِدُوۡنَ ۚ ۖ‏

(اور پھر وہاں جو مجرمین ہوں گے تو) بیشک مجرمین جہنم کے عذاب میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 7543:75
پارہ 25•صفحہ 446
لَا يُفَتَّرُ عَنۡهُمۡ وَهُمۡ فِيۡهِ مُبۡلِسُوۡنَ​ۚ‏

نہ ہلکا کیا جائے گا ان سے عذاب اور وہ اسی میں مایوس پڑے رہیں گے

آیت 7643:76
پارہ 25•صفحہ 446
وَمَا ظَلَمۡنٰهُمۡ وَ لٰـكِنۡ كَانُوۡا هُمُ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور نہیں کیا ہم نے ان (ظالموں) پر ظلم بلکہ یہ خود ہی ظالم تھے

آیت 7743:77
پارہ 25•صفحہ 446
وَنَادَوۡا يٰمٰلِكُ لِيَقۡضِ عَلَيۡنَا رَبُّكَ​ؕ قَالَ اِنَّكُمۡ مّٰكِثُوۡنَ‏

اور وہ پکاریں گے (داروغہ کو) اے مالک! تیرا رب ہمارا کام تمام کر دے (موت سے) کہے گا تم کو ٹھہرنا ہے (یہیں)

آیت 7843:78
پارہ 25•صفحہ 446
لَقَدۡ جِئۡنٰكُمۡ بِالۡحَـقِّ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَكُمۡ لِلۡحَقِّ كٰرِهُوۡنَ‏

یقیناً ہم (فرشتے) آئے تھے تمہارے پاس حق لے کر، اور لیکن تم میں اکثر حق کے انکاری تھے

آیت 7943:79
پارہ 25•صفحہ 446
اَمۡ اَبۡرَمُوۡۤا اَمۡرًا فَاِنَّا مُبۡرِمُوۡنَ​ۚ‏

انہوں نے ٹھان لیا تھا ایک امر (سازش کا) تو بیشک ہم نے بھی ٹھان لیا ہے (عذاب)

آیت 8043:80
پارہ 25•صفحہ 446
اَمۡ يَحۡسَبُوۡنَ اَنَّا لَا نَسۡمَعُ سِرَّهُمۡ وَنَجۡوٰٮهُمۡ​ؕ بَلٰى وَرُسُلُنَا لَدَيۡهِمۡ يَكۡتُبُوۡنَ‏

کیا ان کا گمان ہے کہ ہم نہیں سنتے ہیں ان کی چھپی باتوں کو اور ان کی کانا پھوسی کو، کیوں نہیں ہمارے فرشتے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں

آیت 8143:81
پارہ 25•صفحہ 446
قُلۡ اِنۡ كَانَ لِلرَّحۡمٰنِ وَلَدٌ ۖ فَاَنَا اَوَّلُ الۡعٰبِدِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے! کہ اگر رحمٰن کی اولاد ہو تی، تو میں پہلا عبادت کرنے والا ہوتا

آیت 8243:82
پارہ 25•صفحہ 446
سُبۡحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ رَبِّ الۡعَرۡشِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ‏

پاک ہے وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین اور عرش کا اس سے جو کچھ یہ بیان کر رہے ہیں

آیت 8343:83
پارہ 25•صفحہ 446
فَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَ‏

تم چھوڑ دو انہیں وہ بحث کرتے رہیں اور کھیل کرتے رہیں یہاں تک کہ جاملیں اپنے اس دن سے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے

آیت 8443:84
پارہ 25•صفحہ 447
وَهُوَ الَّذِىۡ فِى السَّمَآءِ اِلٰـهٌ وَّفِى الۡاَرۡضِ اِلٰـهٌ​ ؕ وَهُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡعَلِيۡمُ‏

اور وہی آسمانوں میں معبود ہے اور زمین میں بھی وہی معبود ہے، اور وہ جانکار حکمت والا ہے

آیت 8543:85
پارہ 25•صفحہ 447
وَتَبٰـرَكَ الَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا​ ۚ وَعِنۡدَهٗ عِلۡمُ السَّاعَةِ​ ۚ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

اور برکت والا ہے وہ جس کی بادشاہت ہے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کی اور قیامت کا علم بھی اسی کے پاس ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 8643:86
پارہ 25•صفحہ 447
وَلَا يَمۡلِكُ الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنۡ شَهِدَ بِالۡحَـقِّ وَهُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور نہیں ہیں وہ مالک جنہیں یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں شفاعت کا، مگر (ہاں) وہ جو شہادت دیں حق کی اور وہ عمل بھی کرتے ہوں

آیت 8743:87
پارہ 25•صفحہ 447
وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡـتَهُمۡ مَّنۡ خَلَقَهُمۡ لَيَقُوۡلُنَّ اللّٰهُ​ فَاَنّٰى يُؤۡفَكُوۡنَۙ‏

اور اگر سوال کرو ان سے کس نے پیدا کیا ہے انہیں تو یقیناً کہیں گے اللہ نے پھر وہ کہاں بہک رہے ہیں

آیت 8843:88
پارہ 25•صفحہ 447
وَقِيۡلِهٖ يٰرَبِّ اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ قَوۡمٌ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ​ۘ‏

اور قسم ہے (رسولؐ کے) اس کہنے کی (کہ) اے میرے رب! بیشک یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے

آیت 8943:89
پارہ 25•صفحہ 447
فَاصۡفَحۡ عَنۡهُمۡ وَقُلۡ سَلٰمٌ​ؕ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ‏

تو تم ان سے منہ پھیر لو (قیامت تک کیلئے) اور کہہ دو سلام، عنقریب وہ جان لیں گے