پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 37 • 182 آیات • مکی

الصافات

As-Saffat

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 137:1
پارہ 23•صفحہ 402
وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ‏

قسم ہے صف درصف (فرشتوں) کی

آیت 237:2
پارہ 23•صفحہ 402
فَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا ۙ‏

اور قسم ہے ڈانٹنے والے (فرشتوں) کی

آیت 337:3
پارہ 23•صفحہ 402
فَالتّٰلِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ‏

پھر قسم ہے تلاوت کرنیوالے کے ذکر کی

آیت 437:4
پارہ 23•صفحہ 402
اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌ ؕ‏

بیشک تمہارا معبود ایک ہی ہے

آیت 537:5
پارہ 23•صفحہ 402
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ الۡمَشَارِقِ ؕ‏

وہ رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو ان دونوں کے درمیان ہے اور وہ رب ہے مشرقوں (یعنی تمام طرف) کا

آیت 637:6
پارہ 23•صفحہ 402
اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِزِيۡنَةِ اۨلۡكَوَاكِبِۙ‏

ہم نے مزین کیا ہے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے

آیت 737:7
پارہ 23•صفحہ 402
وَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍ​ۚ‏

اور حفاظت کی ہے تمام شیطان مردود سے

آیت 837:8
پارہ 23•صفحہ 402
لَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ ‏

نہیں سن سکتے ملاء اعلی (یعنی اوپری دنیا) کی بات، اور وہ بھگائے جاتے ہیں ہر جانب سے

آیت 937:9
پارہ 23•صفحہ 403
دُحُوۡرًا  وَّلَهُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ  ۙ‏

دھکے دے کر اور ان (شیاطین) کیلئے دائمی عذاب ہے

آیت 1037:10
پارہ 23•صفحہ 403
اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَةَ فَاَتۡبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ‏

مگر جو اچکنا چاہے کوئی اچکا (شیطان) تو اسکا پیچھا کرتا ہے دہکتا ہوا شعلہ

آیت 1137:11
پارہ 23•صفحہ 403
فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ‏

تو پوچھو ان (کفار) سے ان (فرشتوں اور آسمانوں) کا پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے، یا جو ہم نے پیدا کیا (انسان کو وہ تو آسان ہے) ہم نے پیدا کیا ہے اسکو چکنی مٹی سے

آیت 1237:12
پارہ 23•صفحہ 403
بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُوۡنَ‏

بلکہ تمہیں تعجب ہے اور وہ تمسخر کر رہے ہیں

آیت 1337:13
پارہ 23•صفحہ 403
وَاِذَا ذُكِّرُوۡا لَا يَذۡكُرُوۡنَ‏

اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ نصیحت نہیں پکڑتے

آیت 1437:14
پارہ 23•صفحہ 403
وَاِذَا رَاَوۡا اٰيَةً يَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ‏

اور جب دیکھتے ہیں کسی معجزے کو تو مذاق اڑاتے ہیں

آیت 1537:15
پارہ 23•صفحہ 403
وَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ​ ۖ​ۚ‏

اور کہتے ہیں یہ تو کھلا جادو ہے

آیت 1637:16
پارہ 23•صفحہ 403
ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏

کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہو جائیں گے مٹی اور ہڈی تو کیا ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے؟

آیت 1737:17
پارہ 23•صفحہ 403
اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَؕ‏

کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی؟

آیت 1837:18
پارہ 23•صفحہ 403
قُلۡ نَعَمۡ وَاَنۡـتُمۡ دٰخِرُوۡنَ​ۚ‏

کہہ دو ہاں (یقینا ایسا ہی ہو گا) اور تم ذلیل ہو گے

آیت 1937:19
پارہ 23•صفحہ 403
فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ‏

وہ تو ایک چنگھاڑ ہو گی (صور پھونکنے کی) جب ہی وہ دیکھنے لگیں گے

آیت 2037:20
پارہ 23•صفحہ 403
وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ‏

اور کہیں گے ہائے ہماری تباہی! یہی ہے قیامت کا دن

آیت 2137:21
پارہ 23•صفحہ 403
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ‏

یہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

آیت 2237:22
پارہ 23•صفحہ 403
اُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ‏

(اے فرشتو!) جمع کرو ان سب کو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کے جوڑے (یعنی پوجنے والوں کو اور جن کو یہ پوجا کرتے تھے ان) کو اور جنکی یہ عبادت کرتے تھے

آیت 2337:23
پارہ 23•صفحہ 403
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَاهۡدُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡجَحِيۡمِ‏

اللہ کے علاوہ، اور راہ دکھاؤ انہیں جہنم کے راستے کی

آیت 2437:24
پارہ 23•صفحہ 403
وَقِفُوۡهُمۡ​ اِنَّهُمۡ مَّسْـُٔـوۡلُوۡنَۙ‏

اور روکو ان (کفار) کو بیشک ان سے سوال کیا جانا ہے

آیت 2537:25
پارہ 23•صفحہ 403
مَا لَـكُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ‏

تمہیں کیا ہو گیا ہے تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے

آیت 2637:26
پارہ 23•صفحہ 403
بَلۡ هُمُ الۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُوۡنَ‏

بلکہ یہ (کفار) آج فرمانبردار بن گئے ہیں

آیت 2737:27
پارہ 23•صفحہ 403
وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏

اور متوجہ ہوں گے ایک دوسرے کی طرف (اور) سوال کریں گے

آیت 2837:28
پارہ 23•صفحہ 403
قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ‏

کہیں گے کہ تم آتے تھے ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے

آیت 2937:29
پارہ 23•صفحہ 403
قَالُوۡا بَلْ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ​ۚ‏

(سردار) کہیں گے بلکہ تم خود نہ ہوئے ایمان لانے والے

آیت 3037:30
پارہ 23•صفحہ 403
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنِ​ۚ بَلۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِيۡنَ‏

اور نہ تھا ہمارا تم پر کوئی زور، بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے

آیت 3137:31
پارہ 23•صفحہ 403
فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآ ۖ اِنَّا لَذَآٮِٕقُوۡنَ‏

تو اب سچ ہو چکی ہے ہم (سب) پر ہمارے رب کی بات، اب ہمیں مزہ چکھنا ہی ہے

آیت 3237:32
پارہ 23•صفحہ 403
فَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ‏

تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا، کیوں کہ ہم خود گمراہ تھے

آیت 3337:33
پارہ 23•صفحہ 403
فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ‏

تو بیشک وہ سب اس دن عذاب میں شریک ہوں گے

آیت 3437:34
پارہ 23•صفحہ 403
اِنَّا كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

بیشک اسی طرح ہم کیا کرتے ہیں مجرموں کے ساتھ

آیت 3537:35
پارہ 23•صفحہ 404
اِنَّهُمۡ كَانُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَۙ‏

یہ وہ ہیں جب ان سے کہا جاتا تھا (دنیا میں) کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ تکبر کرتے تھے

آیت 3637:36
پارہ 23•صفحہ 404
وَيَقُوۡلُوۡنَ اَٮِٕنَّا لَتٰرِكُوۡۤا اٰلِهَـتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡـنُوۡنٍ ؕ‏

اور کہتے تھے کہ کیا ہم ترک کر دیں اپنے معبودوں کو شاعر اور مجنوں کی بات پر؟

آیت 3737:37
پارہ 23•صفحہ 404
بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏

بلکہ (نبی) آئے ہیں حق لے کر اور سچ بتایا (پچھلے) رسولوں کو

آیت 3837:38
پارہ 23•صفحہ 404
اِنَّكُمۡ لَذَآٮِٕقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِيۡمِ​ۚ‏

یقیناً تم مزہ چکھنے والے ہو دردناک عذاب کا

آیت 3937:39
پارہ 23•صفحہ 404
وَمَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ‏

(اے مجرمو!) اور تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے

آیت 4037:40
پارہ 23•صفحہ 404
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

سوائے اللہ کے مخلصین بندوں کے

آیت 4137:41
پارہ 23•صفحہ 404
اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏

یہی ہیں جن کیلئے رزق معلوم (یعنی مقرر) ہے

آیت 4237:42
پارہ 23•صفحہ 404
فَوَاكِهُ​ۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ‏

میوے ہوں گے، اور وہ مکرم ہوں گے

آیت 4337:43
پارہ 23•صفحہ 404
فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِۙ‏

نعمتوں والی جنتوں میں

آیت 4437:44
پارہ 23•صفحہ 404
عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ‏

مسندوں پر ایک دوسرے کے سامنے

آیت 4537:45
پارہ 23•صفحہ 404
يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۙ‏

پھیرا (یعنی دیا) جائے گا انہیں معین (شراب) کا جام

آیت 4637:46
پارہ 23•صفحہ 404
بَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏

(شراب) سفید اور لذیذ ہو گی پینے میں

آیت 4737:47
پارہ 23•صفحہ 404
لَا فِيۡهَا غَوۡلٌ وَّلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنۡزَفُوۡنَ‏

نہ اس (شراب کے پینے) میں دردِ سر ہو گا اور نہ وہ اس (کے پینے) سے بہکیں گے

آیت 4837:48
پارہ 23•صفحہ 404
وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ‏

اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی

آیت 4937:49
پارہ 23•صفحہ 404
كَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ‏

گویا کہ جیسے چھپائے (یعنی چھلے) ہوئے انڈے

آیت 5037:50
پارہ 23•صفحہ 404
فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏

تو متوجہ ہو کر (جنتی) ایک دوسرے سے پوچھیں گے

آیت 5137:51
پارہ 23•صفحہ 404
قَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ اِنِّىۡ كَانَ لِىۡ قَرِيۡنٌۙ‏

کہے گا ان میں ایک کہنے والا، میرا ایک ساتھی تھا (دنیا میں)

آیت 5237:52
پارہ 23•صفحہ 404
يَقُوۡلُ اَءِ نَّكَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِيۡنَ‏

(مجھے) کہتا تھا کیا تو سچ مانتا ہے؟ (قیامت کو)

آیت 5337:53
پارہ 23•صفحہ 404
ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيۡنُوۡنَ‏

کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہو جائیں گے مٹی اور ہڈی، کیا ہمیں بدلہ دیا جائے گا؟

آیت 5437:54
پارہ 23•صفحہ 404
قَالَ هَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ‏

(ساتھی) کہے گا، کیا تم اس کی اطلاع چاہتے ہو؟

آیت 5537:55
پارہ 23•صفحہ 404
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىۡ سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ‏

تو وہ اسکی اطلاع پائے گا، اور دیکھے گا اسے بیچ میں جہنم کے

آیت 5637:56
پارہ 23•صفحہ 404
قَالَ تَاللّٰهِ اِنۡ كِدْتَّ لَـتُرۡدِيۡنِۙ‏

کہے گا اللہ کی قسم! قریب تھا تو مجھے (بھی) ہلاک کر دیتا

آیت 5737:57
پارہ 23•صفحہ 404
وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ‏

اور اگر نہ ہوتی رحمت میرے رب کی، تو میں بھی حاضر کیا جاتا (جہنم میں)

آیت 5837:58
پارہ 23•صفحہ 404
اَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِيۡنَۙ‏

تو کیا اب ہمیں مرنا نہیں ہے؟

آیت 5937:59
پارہ 23•صفحہ 404
اِلَّا مَوۡتَتَـنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ‏

سوائے ہماری پہلی موت کے (جو ہو چکی ہے) اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا

آیت 6037:60
پارہ 23•صفحہ 404
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏

بیشک یہ کامیابی بہت بڑی ہے

آیت 6137:61
پارہ 23•صفحہ 404
لِمِثۡلِ هٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ‏

اسی (کامیابی) کیلئے عمل کرنا چاہئے عمل کرنیوالوں کو

آیت 6237:62
پارہ 23•صفحہ 404
اَذٰ لِكَ خَيۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَةُ الزَّقُّوۡمِ‏

کیا یہ بہتر مہمانی ہے یا زقوم کا (بدبودار) درخت؟

آیت 6337:63
پارہ 23•صفحہ 404
اِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ‏

بیشک ہم نے بنایا ہے اس (درخت) کو آزمائش ظالموں کیلئے (کفار کہتے ہیں کہ جہنم میں آگ ہے درخت کیسا؟)

آیت 6437:64
پارہ 23•صفحہ 404
اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخۡرُجُ فِىۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِيۡمِۙ‏

بیشک وہ درخت نکلا ہوا ہے جہنم کی جڑ سے

آیت 6537:65
پارہ 23•صفحہ 404
طَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ‏

اسکے خوشے (یعنی گچھے) ایسے ہیں گویا کہ شیطانوں کا سر

آیت 6637:66
پارہ 23•صفحہ 405
فَاِنَّهُمۡ لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡهَا فَمٰلِــُٔــوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ ؕ‏

تو بیشک وہ (جہنمی) کھانیوالے ہیں اسی (درخت) سے اور بھرنیوالے ہیں اسی سے پیٹوں کو

آیت 6737:67
پارہ 23•صفحہ 405
ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍ​ۚ‏

پھر انہیں اس (کھانے) پر پانی دیا جائے گا کھولتا ہوا

آیت 6837:68
پارہ 23•صفحہ 405
ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ‏

پھر ان کا لوٹنا جہنم کی طرف ہو گا

آیت 6937:69
پارہ 23•صفحہ 405
اِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ‏

(یہ اس وجہ سے کہ) یقینا انہوں نے پایا تھا اپنے باپ دادا کو گمراہ

آیت 7037:70
پارہ 23•صفحہ 405
فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ‏

تو وہ انہی کے پیچھے دوڑ پڑے

آیت 7137:71
پارہ 23•صفحہ 405
وَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

اور یقینا (عبرت نہ پکڑ سکے جبکہ) گمراہ ہو چکے تھے ان سے پہلے بھی بہت سے

آیت 7237:72
پارہ 23•صفحہ 405
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ‏

اور یقینا ہم نے بھیجے تھے ان میں ڈرانیوالے

آیت 7337:73
پارہ 23•صفحہ 405
فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ‏

تو دیکھو کیسا انجام ہوا ڈرائے گئے لوگوں کا

آیت 7437:74
پارہ 23•صفحہ 405
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے

آیت 7537:75
پارہ 23•صفحہ 405
وَلَقَدۡ نَادٰٮنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِيۡبُوۡنَ  ۖ‏

اور یقینا پکارا ہمیں نوح نے، تو کیا ہی بہتر ہم جواب دینے والے ہیں

آیت 7637:76
پارہ 23•صفحہ 405
وَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ  ۖ‏

اور ہم نے نجات دی اسے اور اس کے لوگوں کو بڑی مصیبت سے

آیت 7737:77
پارہ 23•صفحہ 405
وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَ  ۖ‏

اور ہم نے بنا دی اس کی ذریت (یعنی اولاد) کو باقی رہنے والی

آیت 7837:78
پارہ 23•صفحہ 405
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ  ۖ‏

اور ہم نے باقی رکھا اسکے (تذکرے کو) بعد والوں میں

آیت 7937:79
پارہ 23•صفحہ 405
سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ‏

سلام ہو نوح پر تمام جہانوں میں

آیت 8037:80
پارہ 23•صفحہ 405
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

بیشک اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو

آیت 8137:81
پارہ 23•صفحہ 405
اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

بیشک وہ ہمارے مؤمن بندوں میں تھا

آیت 8237:82
پارہ 23•صفحہ 405
ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‏

پھر ہم نے غرق کر دیا دوسروں کو

آیت 8337:83
پارہ 23•صفحہ 405
وَاِنَّ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ لَاِبۡرٰهِيۡمَ​ۘ‏

اور بیشک اسی جماعت سے ابراہیم تھے

آیت 8437:84
پارہ 23•صفحہ 405
اِذۡ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍ‏

جب لے کے آئے وہ اپنے رب کے پاس قلبِ سلیم (یعنی بے عیب دل)

آیت 8537:85
پارہ 23•صفحہ 405
اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَاذَا تَعۡبُدُوۡنَ​ۚ‏

جب کہا اپنے باپ اور اپنی قوم سے، کس کی تم عبادت کرتے ہو؟

آیت 8637:86
پارہ 23•صفحہ 405
اَٮِٕفۡكًا اٰلِهَةً دُوۡنَ اللّٰهِ تُرِيۡدُوۡنَؕ‏

کیا گھڑے ہوئے معبود کو اللہ کے سوا تم چاہتے ہو؟

آیت 8737:87
پارہ 23•صفحہ 405
فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

تو کیا خیال ہے تمہارا ربّ العالمین کے بارے میں؟

آیت 8837:88
پارہ 23•صفحہ 405
فَنَظَرَ نَظۡرَةً فِى النُّجُوۡمِۙ‏

تو اس نے ایک نظر ڈالی ستاروں کی طرف

آیت 8937:89
پارہ 23•صفحہ 405
فَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ‏

اور کہا میں بیمار ہوں

آیت 9037:90
پارہ 23•صفحہ 405
فَتَوَلَّوۡا عَنۡهُ مُدۡبِرِيۡنَ‏

تو اس سے پیٹھ پھیر کر چلے گئے (لوگ)

آیت 9137:91
پارہ 23•صفحہ 405
فَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَ​ۚ‏

تو لپکے (ابراہیم) ان کے معبودوں کی طرف، اور کہا تم کھاتے کیوں نہیں؟

آیت 9237:92
پارہ 23•صفحہ 405
مَا لَـكُمۡ لَا تَنۡطِقُوۡنَ‏

تمہیں کیا ہو گیا کہ تم بولتے نہیں

آیت 9337:93
پارہ 23•صفحہ 405
فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢا بِالۡيَمِيۡنِ‏

تو لپکے (ابراہیم) ان پر مارنے کیلئے دائیں ہاتھ سے

آیت 9437:94
پارہ 23•صفحہ 405
فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ‏

تو (لوگ) متوجہ ہوئے اس کی طرف دوڑتے ہوئے

آیت 9537:95
پارہ 23•صفحہ 405
قَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَۙ‏

کہا کیا تم ان کی عبادت کرتے ہو جنہیں تم (خود) تراشتے ہو

آیت 9637:96
پارہ 23•صفحہ 405
وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور اللہ نے پیدا کیا ہے تمہیں اور جو تم بناتے ہو (مورت انہیں بھی)

آیت 9737:97
پارہ 23•صفحہ 405
قَالُوا ابۡنُوۡا لَهٗ بُنۡيَانًا فَاَلۡقُوۡهُ فِى الۡجَحِيۡمِ‏

کہا بناؤ اس کیلئے ایک بنیاد (یعنی گڑھا) اور ڈال دو اسے دہکتی آگ میں

آیت 9837:98
پارہ 23•صفحہ 406
فَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَسۡفَلِيۡنَ‏

تو انہوں نے ارادہ کیا اس کے ساتھ چال چلنے کا تو ہم نے بنا دیا انکی چال کو نیچے

آیت 9937:99
پارہ 23•صفحہ 406
وَقَالَ اِنِّىۡ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ‏

اور کہا میں جانیوالا ہوں اپنے رب کی طرف، جلد ہی وہ میری رہنمائی کرے گا

آیت 10037:100
پارہ 23•صفحہ 406
رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اے میرے رب! عطا فرما مجھے نیک اولاد

آیت 10137:101
پارہ 23•صفحہ 406
فَبَشَّرۡنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيۡمٍ‏

تو ہم نے بشارت دی اسے ایک بردبار بچے کی

آیت 10237:102
پارہ 23•صفحہ 406
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعۡىَ قَالَ يٰبُنَىَّ اِنِّىۡۤ اَرٰى فِى الۡمَنَامِ اَنِّىۡۤ اَذۡبَحُكَ فَانْظُرۡ مَاذَا تَرٰى​ؕ قَالَ يٰۤاَبَتِ افۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُ​ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيۡنَ‏

پھر جب پہونچا وہ اس کے ساتھ دوڑنے کی عمر کو، تو اس نے کہا اے میرے بچے! میں دیکھتا ہوں خواب میں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں تو تم غور کرو تمہارا کیا خیال ہے؟ کہا اے میرے ابا! کر ڈالئے جو حکم دیا گیا ہے آپ کو، جلد ہی آپ مجھے پائیں گے انشاء اللہ صبر کرنے والوں میں سے

آیت 10337:103
پارہ 23•صفحہ 406
فَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَتَلَّهٗ لِلۡجَبِيۡنِ​ۚ‏

تو جب دونوں تیار ہو گئے اور لٹا دیا اس کو پیشانی کے بل

آیت 10437:104
پارہ 23•صفحہ 406
وَنَادَيۡنٰهُ اَنۡ يّٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۙ‏

تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم

آیت 10537:105
پارہ 23•صفحہ 406
قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَا ​ ​ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

یقیناً تو نے سچ کر دیا اپنے خواب کو، بیشک ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکی کرنے والوں کو

آیت 10637:106
پارہ 23•صفحہ 406
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡبَلٰٓؤُا الۡمُبِيۡنُ‏

بیشک یہ کھلی آزمائش تھی

آیت 10737:107
پارہ 23•صفحہ 406
وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ‏

اور ہم نے فدیے میں دیا اسے ایک بڑا ذبیحہ

آیت 10837:108
پارہ 23•صفحہ 406
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ​ۖ‏

اور ہم نے باقی رکھا ان کے تذکرے کو بعد والوں میں

آیت 10937:109
پارہ 23•صفحہ 406
سَلٰمٌ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ‏

سلام ہو ابراہیم (علیہ السلام) پر

آیت 11037:110
پارہ 23•صفحہ 406
كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو

آیت 11137:111
پارہ 23•صفحہ 406
اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

بیشک وہ تھا ہمارے مؤمن بندوں میں

آیت 11237:112
پارہ 23•صفحہ 406
وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور ہم نے بشارت دی اسے اسحاق نبی کی جو صالحین میں سے تھا

آیت 11337:113
پارہ 23•صفحہ 406
وَبٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلٰٓى اِسۡحٰقَ​ؕ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ مُبِيۡنٌ​‏

اور ہم نے برکت نازل فرمائیں اس (ابراہیم) پر اور اسحاق پر اور ان دونوں کی اولاد میں بعضے نیک ہیں اور بعض اپنے نفس پر کھلا ظلم کرنیوالے ہیں

آیت 11437:114
پارہ 23•صفحہ 406
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ​ۚ‏

اور یقیناً ہم نے احسان کیا موسیٰ اور ہارون پر

آیت 11537:115
پارہ 23•صفحہ 406
وَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ​ۚ‏

اور ہم نے نجات دی ان دونوں کو اور ان دونوں کی قوم کو بڑی مصیبت سے

آیت 11637:116
پارہ 23•صفحہ 406
وَنَصَرۡنٰهُمۡ فَكَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ​ۚ‏

اور ہم نے مدد کی ان کی تو وہی غالب ہوئے

آیت 11737:117
پارہ 23•صفحہ 406
وَاٰتَيۡنٰهُمَا الۡكِتٰبَ الۡمُسۡتَبِيۡنَ​ۚ‏

اور ہم نے عطا کی ان دونوں کو روشن کتاب

آیت 11837:118
پارہ 23•صفحہ 406
وَهَدَيۡنٰهُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَ​ۚ‏

اور ہم نے ہدایت دی ان دونوں کو سیدھے راستے کی

آیت 11937:119
پارہ 23•صفحہ 406
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ‏

اور ہم نے ان دونوں کے تذکرے کو باقی رکھا بعد والوں میں

آیت 12037:120
پارہ 23•صفحہ 406
سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ‏

سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر

آیت 12137:121
پارہ 23•صفحہ 406
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

بیشک اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو

آیت 12237:122
پارہ 23•صفحہ 406
اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

یقیناً یہ دونوں ہمارے مؤمن بندوں میں تھے

آیت 12337:123
پارہ 23•صفحہ 406
وَاِنَّ اِلۡيَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏

اور بیشک الیاس بھی رسولوں میں سے تھے

آیت 12437:124
پارہ 23•صفحہ 406
اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ‏

جب کہا (الیاس) نے اپنی قوم سے کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں؟

آیت 12537:125
پارہ 23•صفحہ 407
اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ‏

کیا تم پکارتے ہو بعل (بت) کو؟ اور چھوڑ دیتے ہو سب سے بہتر خالق کو؟

آیت 12637:126
پارہ 23•صفحہ 407
اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

اللہ ہی تمہارا رب ہے اور رب ہے تمہارے اگلے اجداد کا

آیت 12737:127
پارہ 23•صفحہ 407
فَكَذَّبُوۡهُ فَاِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ‏

تو انہوں نے جھٹلایا اسے، تو بیشک وہ حاضر کئے جائیں گے (عذاب میں)

آیت 12837:128
پارہ 23•صفحہ 407
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے

آیت 12937:129
پارہ 23•صفحہ 407
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ‏

اور ہم نے اس (الیاس) کے تذکرے کو باقی رکھا بعد والوں میں

آیت 13037:130
پارہ 23•صفحہ 407
سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ‏

سلام ہو الیاس پر

آیت 13137:131
پارہ 23•صفحہ 407
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

بیشک ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکی کرنیوالوں کو

آیت 13237:132
پارہ 23•صفحہ 407
اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

بیشک وہ ہمارے مؤمن بندوں میں سے تھا

آیت 13337:133
پارہ 23•صفحہ 407
وَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏

اور بیشک لوط بھی رسولوں میں سے تھا

آیت 13437:134
پارہ 23•صفحہ 407
اِذۡ نَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

ہم نے نجات دی اسے اور ان کے تمام گھر والوں کو

آیت 13537:135
پارہ 23•صفحہ 407
اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ‏

سوائے اس بڑھیا کے جو ہوئی پیچھے رہنے والوں میں

آیت 13637:136
پارہ 23•صفحہ 407
ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‏

پھر ہم نے ہلاک کر دیا دوسروں کو

آیت 13737:137
پارہ 23•صفحہ 407
وَاِنَّكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مُّصۡبِحِيۡنَۙ‏

اور بیشک تم گزرتے ہو ان (بستیوں) سے صبح

آیت 13837:138
پارہ 23•صفحہ 407
وَبِالَّيۡلِ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ​‏

اور شام، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 13937:139
پارہ 23•صفحہ 407
وَاِنَّ يُوۡنُسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏

اور بیشک یونس بھی رسولوں میں سے تھے

آیت 14037:140
پارہ 23•صفحہ 407
اِذۡ اَبَقَ اِلَى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ‏

جب (یونس) بھاگ نکلے بھری کشتی کی طرف

آیت 14137:141
پارہ 23•صفحہ 407
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الۡمُدۡحَضِيۡنَ​ۚ‏

تو قرعہ ڈالا (یعنی نام نکالا) تو وہ ہو گئے ہارنیوالوں میں سے

آیت 14237:142
پارہ 23•صفحہ 407
فَالۡتَقَمَهُ الۡحُوۡتُ وَهُوَ مُلِيۡمٌ‏

تو لقمہ بنا لیا اسے مچھلی نے، اور وہ ملامت کرنے لگے (اپنے آپ کو)

آیت 14337:143
پارہ 23•صفحہ 407
فَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ‏

تو اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا

آیت 14437:144
پارہ 23•صفحہ 407
لَلَبِثَ فِىۡ بَطۡنِهٖۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ​ۚ‏

تو یقینا وہ ٹھہرا رہتا اس کے پیٹ میں قیامت کے دن تک

آیت 14537:145
پارہ 23•صفحہ 407
فَنَبَذۡنٰهُ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيۡمٌ​ۚ‏

تو ہم نے ڈال دیا انہیں چٹیل میدان میں اور وہ بیمار ہو گئے

آیت 14637:146
پارہ 23•صفحہ 407
وَاَنۡۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً مِّنۡ يَّقۡطِيۡنٍ​ۚ‏

اور ہم نے اگا دیا ان پر (یعنی ان کے لئے) یقطین کا درخت

آیت 14737:147
پارہ 23•صفحہ 407
وَاَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلۡفٍ اَوۡ يَزِيۡدُوۡنَ​ۚ‏

اور ہم نے بھیجا انہیں ایک لاکھ بلکہ اس سے زیادہ آدمیوں کی طرف

آیت 14837:148
پارہ 23•صفحہ 407
فَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍؕ‏

تو وہ ایمان لے آئے، اور ہم نے فائدہ اٹھانے دیا انہیں ایک مدت تک

آیت 14937:149
پارہ 23•صفحہ 407
فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَلِرَبِّكَ الۡبَنَاتُ وَلَهُمُ الۡبَنُوۡنَۙ‏

تو آپ پوچھئے ان سے! کہ کیا آپ کے رب کیلئے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟

آیت 15037:150
پارہ 23•صفحہ 407
اَمۡ خَلَقۡنَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ اِنَاثًا وَّهُمۡ شٰهِدُوۡنَ‏

کیا ہم نے پیدا کیا فرشتوں کو مؤنث (یعنی عورت بنا کر) اور یہ موجود تھے (اس وقت)

آیت 15137:151
پارہ 23•صفحہ 407
اَلَاۤ اِنَّهُمۡ مِّنۡ اِفۡكِهِمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ‏

خبردار بیشک یہ ان کی گھڑی ہوئی بات ہے جو یہ کہہ رہے ہیں

آیت 15237:152
پارہ 23•صفحہ 407
وَلَدَ اللّٰهُۙ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ‏

کہ اللہ نے (ایسا) پیدا کیا ہے، اور بیشک یہ جھوٹے ہیں

آیت 15337:153
پارہ 23•صفحہ 407
اَصۡطَفَى الۡبَنَاتِ عَلَى الۡبَنِيۡنَؕ‏

کیا چن لیا ہے اللہ نے (اپنے لئے) بیٹیوں کو بیٹوں پر

آیت 15437:154
پارہ 23•صفحہ 407
مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ‏

کیا ہو گیا ہے تمہیں تم کیسا فیصلہ کر رہے ہو؟

آیت 15537:155
پارہ 23•صفحہ 407
اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ​ۚ‏

تو کیا تم غور نہیں کرتے؟

آیت 15637:156
پارہ 23•صفحہ 407
اَمۡ لَـكُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ‏

یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے

آیت 15737:157
پارہ 23•صفحہ 407
فَاۡتُوۡا بِكِتٰبِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

تو تم لے آؤ اپنی ہی کتاب (بطور دلیل) اگر تم سچے ہو

آیت 15837:158
پارہ 23•صفحہ 408
وَجَعَلُوۡا بَيۡنَهٗ وَبَيۡنَ الۡجِنَّةِ نَسَبًا ؕ​ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّةُ اِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ‏

اور وہ بناتے ہیں اللہ کے درمیان اور جنات کے درمیان بھی نسب (یعنی رشتہ) اور یقینا جنوں کو معلوم ہے کہ بیشک یہ (عذاب میں) حاضر کئے جائیں گے

آیت 15937:159
پارہ 23•صفحہ 408
سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ‏

اللہ پاک ہے اس سے جو یہ بیان کر رہے ہیں

آیت 16037:160
پارہ 23•صفحہ 408
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے

آیت 16137:161
پارہ 23•صفحہ 408
فَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ‏

تو بیشک تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو

آیت 16237:162
پارہ 23•صفحہ 408
مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ‏

تم اس (اللہ) کے خلاف کسی کو نہیں بہکا سکتے

آیت 16337:163
پارہ 23•صفحہ 408
اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ‏

مگر اسی کو جو داخل ہونے والا ہو جہنم میں

آیت 16437:164
پارہ 23•صفحہ 408
وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏

اور ہم (فرشتوں) میں سے کوئی ایسا نہیں جسے اپنا مقام معلوم نہ ہو

آیت 16537:165
پارہ 23•صفحہ 408
وَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَ​ۚ‏

اور یقینا ہم صف بصف رہتے ہیں (عبادت میں)

آیت 16637:166
پارہ 23•صفحہ 408
وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ‏

اور ہم اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں

آیت 16737:167
پارہ 23•صفحہ 408
وَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ‏

اور یہ (کفار) کہا کرتے تھے

آیت 16837:168
پارہ 23•صفحہ 408
لَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

اگر ہمارے پاس نصیحت ہوتی پہلوں کی طرح

آیت 16937:169
پارہ 23•صفحہ 408
لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

تو یقینا ہم ہوتے اللہ کے مخلص بندے

آیت 17037:170
پارہ 23•صفحہ 408
فَكَفَرُوۡا بِهٖ​ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ‏

تو (اب) انہوں نے انکار کیا اس (قرآن) کا تو عنقریب وہ جان لیں گے

آیت 17137:171
پارہ 23•صفحہ 408
وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ ​ۖ​ۚ‏

اور یقیناً طے ہے ہماری بات ہمارے بندوں میں سے رسولوں کے متعلق

آیت 17237:172
پارہ 23•صفحہ 408
اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ ‏

بیشک ان کی مدد کی جائے گی

آیت 17337:173
پارہ 23•صفحہ 408
وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ‏

اور بیشک ہماری فوج ہی غالب رہے گی

آیت 17437:174
پارہ 23•صفحہ 408
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ‏

تو آپ منہ پھیر لیجئے ان (کفار) سے کچھ دنوں تک

آیت 17537:175
پارہ 23•صفحہ 408
وَاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ‏

اور آپ انہیں دکھاتے (اور سمجھاتے) رہیں، تو جلد ہی وہ دیکھ لیں گے (عذاب)

آیت 17637:176
پارہ 23•صفحہ 408
اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ‏

کیا یہ ہمارے عذاب کیلئے جلدی کر رہے ہیں؟

آیت 17737:177
پارہ 23•صفحہ 408
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ‏

تو جب نازل ہو گا (عذاب) ان کے میدان میں تو بری صبح ہو گی ان ڈرائے گئے لوگوں کی

آیت 17837:178
پارہ 23•صفحہ 408
وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ‏

اور آپ منہ پھیر لیجئے ان سے کچھ دنوں تک

آیت 17937:179
پارہ 23•صفحہ 408
وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ‏

اور آپ انہیں دکھاتے (سمجھاتے) رہیں، تو جلد ہی وہ دیکھ لیں گے (عذاب)

آیت 18037:180
پارہ 23•صفحہ 408
سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ​ۚ‏

پاک ہے آپ کا رب جو عزت والا ہے ہر اس چیز سے جو (مشرک) بیان کرتے ہیں

آیت 18137:181
پارہ 23•صفحہ 408
وَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَ​ۚ‏

اور سلام ہے رسولوں پر

آیت 18237:182
پارہ 23•صفحہ 408
وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ​‏

اور تمام تعریف اللہ کی ہے جو رب ہے سارے جہانوں کا