آیت 1 36:1
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 397 کارڈ يٰسٓ ۚ ﴿١﴾
آیت 2 36:2
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 397 کارڈ وَالۡقُرۡاٰنِ الۡحَكِيۡمِ ۙ ﴿٢﴾
آیت 3 36:3
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 397 کارڈ اِنَّكَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَۙ ﴿٣﴾
بیشک آپ رسولوں میں سے ہیں
آیت 4 36:4
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 397 کارڈ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍؕ ﴿٤﴾
آیت 5 36:5
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 397 کارڈ تَنۡزِيۡلَ الۡعَزِيۡزِ الرَّحِيۡمِ ۙ ﴿٥﴾
نازل ہوا ہے (یہ قرآن) زبردست رحیم کی طرف سے
آیت 6 36:6
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 397 کارڈ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اُنۡذِرَ اٰبَآؤُهُمۡ فَهُمۡ غٰفِلُوۡنَ ﴿٦﴾
تاکہ آپ ڈرائیں اس قوم کو جن کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے، تو یہ غافل ہیں
آیت 7 36:7
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ لَقَدۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ عَلٰٓى اَكۡثَرِهِمۡ فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ ﴿٧﴾
یقینا طے ہے یہ بات ان میں اکثر پر کہ یہ ایمان نہیں لائیں گے
آیت 8 36:8
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ اِنَّا جَعَلۡنَا فِىۡۤ اَعۡنَاقِهِمۡ اَغۡلٰلًا فَهِىَ اِلَى الۡاَ ذۡقَانِ فَهُمۡ مُّقۡمَحُوۡنَ ﴿٨﴾
ہم نے ڈال دئے ہیں ان کی گردنوں میں طوق، پھر وہ ٹھوڑیوں (یعنی ڈاڑھی کی جگہ) تک ہیں، تو وہ سر اٹھائے ہوئے ہوں گے (قیامت میں)
آیت 9 36:9
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ وَجَعَلۡنَا مِنۡۢ بَيۡنِ اَيۡدِيۡهِمۡ سَدًّا وَّمِنۡ خَلۡفِهِمۡ سَدًّا فَاَغۡشَيۡنٰهُمۡ فَهُمۡ لَا يُبۡصِرُوۡنَ ﴿٩﴾
اور ہم نے ڈال دیا ہے ان کے سامنے پردہ (دنیا کا) اور ان کے پیچھے پردہ (آخرت کو جھٹلانے کا) ہم نے ڈھانک دیا ہے ان کو وہ نہیں دیکھ سکتے
آیت 10 36:10
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ وَسَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ ءَاَنۡذَرۡتَهُمۡ اَمۡ لَمۡ تُنۡذِرۡهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ ﴿١٠﴾
اور برابر ہے ان کیلئے آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں، یہ ایمان نہیں لائیں گے
آیت 11 36:11
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ اِنَّمَا تُنۡذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكۡرَ وَخَشِىَ الرَّحۡمٰنَ بِالۡغَيۡبِۚ فَبَشِّرۡهُ بِمَغۡفِرَةٍ وَّاَجۡرٍ كَرِيۡمٍ ﴿١١﴾
صرف اسی کو آپ ڈرا سکتے ہیں جو اتباع کرے نصیحت کی اور ڈرے رحمن سے بن دیکھے، تو آپ بشارت دیں اسکو مغفرت اور اجر کریم کی
آیت 12 36:12
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ اِنَّا نَحۡنُ نُحۡىِ الۡمَوۡتٰى وَنَكۡتُبُ مَا قَدَّمُوۡا وَاٰثَارَهُمۡؕ وَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ فِىۡۤ اِمَامٍ مُّبِيۡنٍ ﴿١٢﴾
بیشک ہم ہی زندہ کریں گے مُردوں کو، اور ہم لکھ لیتے ہیں (اعمال) جو وہ آگے بھیجتے ہیں اور جو پیچھے چھوڑتے ہیں، اور ہر چیز کا ہم نے شمار کر رکھا ہے لوح محفوظ میں
آیت 13 36:13
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ وَاضۡرِبۡ لَهُمۡ مَّثَلًا اَصۡحٰبَ الۡقَرۡيَةِ ۘ اِذۡ جَآءَهَا الۡمُرۡسَلُوۡنَۚ ﴿١٣﴾
اور بیان کیجئے ان کیلئے مثال ایک بستی (انطاکیہ، ترکی) والوں کی، جب آئے تھے اسمیں رسول
آیت 14 36:14
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ اِذۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡهِمُ اثۡنَيۡنِ فَكَذَّبُوۡهُمَا فَعَزَّزۡنَا بِثَالِثٍ فَقَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اِلَيۡكُمۡ مُّرۡسَلُوۡنَ ﴿١٤﴾
جب ہم نے بھیجا ان کے پاس دو (رسولوں) کو تو انہوں نے جھٹلایا دونوں کو، تو ہم نے قوت دی تیسرے سے، تو ان تینوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف رسول بناکر بھیجے گئے ہیں
آیت 15 36:15
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ قَالُوۡا مَاۤ اَنۡـتُمۡ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا ۙ وَمَاۤ اَنۡزَلَ الرَّحۡمٰنُ مِنۡ شَىۡءٍۙ اِنۡ اَنۡـتُمۡ اِلَّا تَكۡذِبُوۡنَ ﴿١٥﴾
ان لوگوں نے کہا کہ تم تو بشر (یعنی آدمی) ہو ہماری طرح اور نہیں نازل کی رحمان نے کوئی چیز، تم جھوٹ بولتے ہو
آیت 16 36:16
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ قَالُوۡا رَبُّنَا يَعۡلَمُ اِنَّاۤ اِلَيۡكُمۡ لَمُرۡسَلُوۡنَ ﴿١٦﴾
انہوں نے کہا ہمارا رب جانتا ہے، بیشک ہم تمہاری طرف رسول بھیجے گئے ہیں
آیت 17 36:17
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ ﴿١٧﴾
اور ہمارے ذمہ تو صرف کھول کر پہونچانا ہے
آیت 18 36:18
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ قَالُـوۡۤا اِنَّا تَطَيَّرۡنَا بِكُمۡۚ لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهُوۡا لَنَرۡجُمَنَّكُمۡ وَلَيَمَسَّنَّكُمۡ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِيۡمٌ ﴿١٨﴾
انہوں نے کہا کہ ہم تم کو منحوس سمجھتے ہیں، اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں پتھر ماریں گے، اور پہونچے گی تم کو ہم سے سخت تکلیف
آیت 19 36:19
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ قَالُوۡا طٰۤٮِٕـرُكُمۡ مَّعَكُمۡؕ اَٮِٕنۡ ذُكِّرۡتُمۡ ؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ مُّسۡرِفُوۡنَ ﴿١٩﴾
انہوں نے کہا تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے کیا جو نصیحت تمہیں کی جا رہی ہے (اسے نحوست کہتے ہو) بلکہ تم حد سے بڑھے ہوئے ہو
آیت 20 36:20
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ وَجَآءَ مِنۡ اَقۡصَا الۡمَدِيۡنَةِ رَجُلٌ يَّسۡعٰى قَالَ يٰقَوۡمِ اتَّبِعُوا الۡمُرۡسَلِيۡنَۙ ﴿٢٠﴾
اور آیا (اس) شہر کے آخری کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا کہنے لگا کہ اے میری قوم! تم اتباع کرلو ان رسولوں کی
آیت 21 36:21
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 398 کارڈ اتَّبِعُوۡا مَنۡ لَّا يَسۡـــَٔلُكُمۡ اَجۡرًا وَّهُمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ ﴿٢١﴾
اتباع کرو (ان کی) جو نہیں سوال کرتا تم سے کسی اجر کا، اور وہ ہدایت یافتہ ہیں
آیت 22 36:22
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ وَمَا لِىَ لَاۤ اَعۡبُدُ الَّذِىۡ فَطَرَنِىۡ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿٢٢﴾
اور مجھے کیا ہوا کہ میں اسکی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا، اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
آیت 23 36:23
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ ءَاَ تَّخِذُ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنۡ يُّرِدۡنِ الرَّحۡمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغۡنِ عَنِّىۡ شَفَاعَتُهُمۡ شَيۡـــًٔا وَّلَا يُنۡقِذُوۡنِۚ ﴿٢٣﴾
کیا میں بناؤں اس (اللہ) کے علاوہ کو معبود، اگر چاہے رحمان مجھے کوئی نقصان پہونچانا تو کچھ نفع نہ پہنچا سکے مجھے ان (غیر اللہ) کی سفارش، اور نہ وہ مجھے بچا سکیں
آیت 24 36:24
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ اِنِّىۡۤ اِذًا لَّفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ ﴿٢٤﴾
بیشک جب تو میں کھلی گمراہی میں پڑ جاؤں گا
آیت 25 36:25
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ اِنِّىۡۤ اٰمَنۡتُ بِرَبِّكُمۡ فَاسۡمَعُوۡنِؕ ﴿٢٥﴾
بیشک میں ایمان رکھتا ہوں تمہارے رب پر تو تم میری سنو!
آیت 26 36:26
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ قِيۡلَ ادۡخُلِ الۡجَـنَّةَ ؕ قَالَ يٰلَيۡتَ قَوۡمِىۡ يَعۡلَمُوۡنَۙ ﴿٢٦﴾
کہا گیا کہ داخل ہو جاؤ جنت میں، کہنے لگا کاش! میری قوم کے لوگ جانتے
آیت 27 36:27
پارہ 22 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ بِمَا غَفَرَلِىۡ رَبِّىۡ وَجَعَلَنِىۡ مِنَ الۡمُكۡرَمِيۡنَ ﴿٢٧﴾
جس طرح مغفرت کر دی میری میرے رب نے، اور بنا دیا مجھے مکرمین میں سے
آیت 28 36:28
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ وَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلٰى قَوۡمِهٖ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ مِنۡ جُنۡدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَمَا كُـنَّا مُنۡزِلِيۡنَ ﴿٢٨﴾
اور نہیں نازل کیا ہم نے اس کی قوم پر اس کے بعد آسمان سے کوئی لشکر اور ہم نہیں نازل کیا کرتے ہیں (اس طرح)
آیت 29 36:29
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ اِنۡ كَانَتۡ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمۡ خٰمِدُوۡنَ ﴿٢٩﴾
ایک زور کی چیخ تھی، تبھی وہ بجھ کے رہ گئے
آیت 30 36:30
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ يٰحَسۡرَةً عَلَى الۡعِبَادِ ؔۚ مَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ ﴿٣٠﴾
ہائے حسرت بندوں پر! جب بھی آئے ان کے پاس کوئی رسول تو انہوں نے ان کا مذاق اڑایا
آیت 31 36:31
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ اَلَمۡ يَرَوۡا كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ اَنَّهُمۡ اِلَيۡهِمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَؕ ﴿٣١﴾
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ہلاک کر دیا ان کے پہلے بہت سی قوموں کو، بیشک وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے
آیت 32 36:32
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ وَاِنۡ كُلٌّ لَّمَّا جَمِيۡعٌ لَّدَيۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ ﴿٣٢﴾
اور وہ سب ہمارے سامنے حاضر کئے جائیں گے
آیت 33 36:33
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ وَاٰيَةٌ لَّهُمُ الۡاَرۡضُ الۡمَيۡتَةُ ۖۚ اَحۡيَيۡنٰهَا وَاَخۡرَجۡنَا مِنۡهَا حَبًّا فَمِنۡهُ يَاۡكُلُوۡنَ ﴿٣٣﴾
اور ایک نشانی ہے ان کیلئے مردہ زمین، جس کو ہم نے زندہ کیا اور نکالا اس (زمین) سے دانا جسے وہ کھاتے ہیں
آیت 34 36:34
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ وَجَعَلۡنَا فِيۡهَا جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّاَعۡنَابٍ وَّفَجَّرۡنَا فِيۡهَا مِنَ الۡعُيُوۡنِۙ ﴿٣٤﴾
اور ہم نے بنائے اسمیں باغات کھجوروں اور انگوروں کے، اور ہم نے جاری کئے اس میں چشمے
آیت 35 36:35
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ لِيَاۡكُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِهٖ ۙ وَمَا عَمِلَـتۡهُ اَيۡدِيۡهِمۡ ؕ اَفَلَا يَشۡكُرُوۡنَ ﴿٣٥﴾
تاکہ کھائیں اس کے پھل، اور نہیں بنایا ان (پھلوں) کو ان کے ہاتھوں نے تو وہ کیوں شکر ادا نہیں کرتے
آیت 36 36:36
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ سُبۡحٰنَ الَّذِىۡ خَلَقَ الۡاَزۡوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۡۢبِتُ الۡاَرۡضُ وَمِنۡ اَنۡفُسِهِمۡ وَمِمَّا لَا يَعۡلَمُوۡنَ ﴿٣٦﴾
پاک ہے وہ ذات جس نے پیدا کئے ہر چیز کے جوڑے، چاہے وہ زمین کی اگائی ہوئی چیزیں ہوں چاہے وہ خود (انسان) ہوں، اور وہ بھی جنہیں یہ جانتے بھی نہیں۔
آیت 37 36:37
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ وَاٰيَةٌ لَّهُمُ الَّيۡلُ ۖۚ نَسۡلَخُ مِنۡهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمۡ مُّظۡلِمُوۡنَۙ ﴿٣٧﴾
اور ایک نشانی ان کیلئے رات ہے، ہم کھینچ نکالتے ہیں اس سے دن کو، تو جب ہی وہ اندھیرے میں ہو جاتے ہیں
آیت 38 36:38
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 399 کارڈ وَالشَّمۡسُ تَجۡرِىۡ لِمُسۡتَقَرٍّ لَّهَا ؕ ذٰلِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِؕ ﴿٣٨﴾
اور سورج جاری ہے اپنے مستقر (یعنی ٹھکانے) پر، یہ مقرر کیا ہوا ہے زبردست علم والے کا
آیت 39 36:39
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ وَالۡقَمَرَ قَدَّرۡنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالۡعُرۡجُوۡنِ الۡقَدِيۡمِ ﴿٣٩﴾
اور چاند کی ہم نے مقرر کر رکھی ہیں منزلیں، یہاں تک کہ وہ لوٹ کر پرانی (سوکھی) ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے
آیت 40 36:40
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ لَا الشَّمۡسُ يَنۡۢبَغِىۡ لَهَاۤ اَنۡ تُدۡرِكَ الۡقَمَرَ وَلَا الَّيۡلُ سَابِقُ النَّهَارِؕ وَكُلٌّ فِىۡ فَلَكٍ يَّسۡبَحُوۡنَ ﴿٤٠﴾
نہ سورج کیلئے ممکن ہے کہ چاند کو پکڑ لے، اور نہ رات سبقت کرسکتی ہے دن پر (کہ آگے بڑھ جائے) اور سب آسمان میں تیر رہے ہیں
آیت 41 36:41
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ وَاٰيَةٌ لَّهُمۡ اَنَّا حَمَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُمۡ فِى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ ﴿٤١﴾
اور ایک نشانی ان کیلئے (یہ) ہے کہ ہم نے سوار کیا ان کی ذریت (یعنی اولاد) کو بھری ہوئی کشتی میں
آیت 42 36:42
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ وَخَلَقۡنَا لَهُمۡ مِّنۡ مِّثۡلِهٖ مَا يَرۡكَبُوۡنَ ﴿٤٢﴾
اور ہم نے پیدا کیں ان کے لئے اس جیسی (اور چیزیں) جن پر یہ سوار ہوتے ہیں
آیت 43 36:43
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ وَاِنۡ نَّشَاۡ نُغۡرِقۡهُمۡ فَلَا صَرِيۡخَ لَهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡقَذُوۡنَۙ ﴿٤٣﴾
اور اگر ہم چاہتے تو غرق کر دیتے انہیں (کشتی میں) تو نہ کوئی پکار سننے والا ہوتا ان کی اور نہ وہ بچائے جاسکتے۔
آیت 44 36:44
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ اِلَّا رَحۡمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا اِلٰى حِيۡنٍ ﴿٤٤﴾
یہ رحمت تھی ہماری طرف سے اور فائدہ اٹھانا ایک مدت تک کیلئے
آیت 45 36:45
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّقُوۡا مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡكُمۡ وَمَا خَلۡفَكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ﴿٤٥﴾
اور جب کہا جاتا ہے ان (کفار مکہ) سے کہ ڈرو تم اپنے اگلے اور پچھلے (گناہوں) سے تاکہ تم پر رحم کیا جائے
آیت 46 36:46
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ وَمَا تَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ اٰيَةٍ مِّنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِمۡ اِلَّا كَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِيۡنَ ﴿٤٦﴾
اور جب بھی آتی ہے ان (کفار مکہ) کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی، تو وہ اس سے اعراض کرتے ہیں
آیت 47 36:47
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ اَنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ ۙ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنُطۡعِمُ مَنۡ لَّوۡ يَشَآءُ اللّٰهُ اَطۡعَمَهٗٓ ۖ اِنۡ اَنۡـتُمۡ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ ﴿٤٧﴾
اور جب کہا جاتا ہے ان (کفار مکہ) سے کہ خرچ کرو جو رزق تمہیں اللہ نے دیا ہے، تو کہتے ہیں کفار ایمان والوں سے کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں؟ جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلاتا (اللہ کو یہی منظور ہے کہ مسکین محتاج رہیں) تم ہو ہی کھلی گمراہی میں
آیت 48 36:48
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ﴿٤٨﴾
وہ کہتے ہیں کہ کب ہو گا وہ وعدہ (عذاب کا) اگر تم سچے ہو
آیت 49 36:49
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ مَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً تَاۡخُذُهُمۡ وَهُمۡ يَخِصِّمُوۡنَ ﴿٤٩﴾
وہ انتظار کر رہے ہیں ایک چنگھاڑ (یعنی صور پھونکنے) کا جو آپکڑے گی انہیں، اور وہ جھگڑتے رہ جائیں گے
آیت 50 36:50
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ تَوۡصِيَةً وَّلَاۤ اِلٰٓى اَهۡلِهِمۡ يَرۡجِعُوۡنَ ﴿٥٠﴾
پھر نہ طاقت ہو گی انہیں وصیت کرنے کی، اور نہ اپنے اہل (وعیال) کی طرف لوٹ سکیں گے
آیت 51 36:51
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَاِذَا هُمۡ مِّنَ الۡاَجۡدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمۡ يَنۡسِلُوۡنَ ﴿٥١﴾
اور پھونکا جائے گا صور میں، جب وہ اپنی قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے
آیت 52 36:52
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا مَنۡۢ بَعَثَنَا مِنۡ مَّرۡقَدِنَاۘهٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحۡمٰنُ وَصَدَقَ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿٥٢﴾
کہیں گے ہائے ہماری تباہی! کس نے اٹھایا ہمیں ہمارے سونے کی جگہ سے، یہی ہے جس کا وعدہ رحمن نے کیا تھا، اور سچ کہا تھا رسولوں نے
آیت 53 36:53
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ اِنۡ كَانَتۡ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمۡ جَمِيۡعٌ لَّدَيۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ ﴿٥٣﴾
وہ ہوگی (قیامت کی) ایک چنگھاڑ تو جب ہی وہ سب ہمارے سامنے حاضر کر دیئے جائیں گے
آیت 54 36:54
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 400 کارڈ فَالۡيَوۡمَ لَا تُظۡلَمُ نَفۡسٌ شَيۡـــًٔا وَّلَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٥٤﴾
تو آج نہ ظلم کیا جائے گا کسی شخص پر کچھ بھی، اور تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے
آیت 55 36:55
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ اِنَّ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ الۡيَوۡمَ فِىۡ شُغُلٍ فٰكِهُوۡنَۚ ﴿٥٥﴾
بیشک جنتی آج اپنے مشغلوں (یعنی کاموں) میں خوش ہوں گے
آیت 56 36:56
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ هُمۡ وَاَزۡوَاجُهُمۡ فِىۡ ظِلٰلٍ عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ مُتَّكِـــُٔوۡنَ ﴿٥٦﴾
وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں مسندوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے
آیت 57 36:57
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ لَهُمۡ فِيۡهَا فَاكِهَةٌ وَّلَهُمۡ مَّا يَدَّعُوۡنَ ۖۚ ﴿٥٧﴾
ان کیلئے اسمیں میوے ہوں گے، اور ان کیلئے وہ ہو گا جو وہ طلب کریں گے
آیت 58 36:58
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ سَلٰمٌ قَوۡلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِيۡمٍ ﴿٥٨﴾
سلام کہا جائے گا (انہیں) رب رحیم کی طرف سے
آیت 59 36:59
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿٥٩﴾
اور (کہا جائے گا مجرموں سے کہ) تم الگ ہو جاؤ آج اے مجرمو!
آیت 60 36:60
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ اَلَمۡ اَعۡهَدۡ اِلَيۡكُمۡ يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ اَنۡ لَّا تَعۡبُدُوا الشَّيۡطٰنَۚ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۙ ﴿٦٠﴾
کیا نہیں عہد لیا تھا میں نے تم سے اے آدم کی اولاد! کہ تم نہ عبادت کرنا شیطان کی، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
آیت 61 36:61
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ وَّاَنِ اعۡبُدُوۡنِىۡ ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ ﴿٦١﴾
اور یہ کہ میری ہی عبادت کرنا یہی سیدھا راستہ ہے
آیت 62 36:62
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ وَلَقَدۡ اَضَلَّ مِنۡكُمۡ جِبِلًّا كَثِيۡرًا ؕ اَفَلَمۡ تَكُوۡنُوۡا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿٦٢﴾
اور یقینا اس (شیطان) نے بہکایا تم میں سے بہت سے لوگوں کو، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے (دنیا کی زندگی میں)
آیت 63 36:63
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ ﴿٦٣﴾
یہی جہنم ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا
آیت 64 36:64
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ اِصۡلَوۡهَا الۡيَوۡمَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ ﴿٦٤﴾
داخل ہو جاؤ اس (جہنم) میں آج (اے مجرمو!) بسبب اپنے کفر کے
آیت 65 36:65
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ اَلۡيَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلٰٓى اَفۡوَاهِهِمۡ وَتُكَلِّمُنَاۤ اَيۡدِيۡهِمۡ وَتَشۡهَدُ اَرۡجُلُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ ﴿٦٥﴾
آج ہم مہریں لگا دیں گے ان کے مونہوں پر، اور باتیں کریں گے ہم سے ان کے ہاتھ، اور گواہی دیں گے ان کے پاؤں، ان کاموں کی جو وہ کرتے تھے
آیت 66 36:66
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ وَلَوۡ نَشَآءُ لَـطَمَسۡنَا عَلٰٓى اَعۡيُنِهِمۡ فَاسۡتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى يُبۡصِرُوۡنَ ﴿٦٦﴾
اگر ہم چاہیں تو (دنیا میں ہی) مٹا دیں ان کی آنکھیں، پھر وہ راستہ چلیں تو کیسے دیکھ سکیں؟
آیت 67 36:67
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ وَلَوۡ نَشَآءُ لَمَسَخۡنٰهُمۡ عَلٰى مَكَانَتِهِمۡ فَمَا اسۡتَطَاعُوۡا مُضِيًّا وَّلَا يَرۡجِعُوۡنَ ﴿٦٧﴾
اور اگر ہم (دنیا میں ہی) چاہیں تو بگاڑ دیں ان کو (ان کی صورتیں) ان کی جگہ پر تو وہ نہ طاقت رکھیں گے کہیں جانے کی اور نہ لوٹنے کی
آیت 68 36:68
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ وَمَنۡ نُّعَمِّرۡهُ نُـنَكِّسۡهُ فِى الۡخَـلۡقِؕ اَفَلَا يَعۡقِلُوۡنَ ﴿٦٨﴾
اور جسے ہم عمر دیتے ہیں اسے الٹ دیتے ہیں پیدائشی (یعنی کمزور) حالت میں، تو کیا وہ عقل نہیں رکھتے
آیت 69 36:69
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ وَمَا عَلَّمۡنٰهُ الشِّعۡرَ وَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهٗؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ وَّقُرۡاٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ ﴿٦٩﴾
اور نہیں سکھایا ہم نے اس (نبی) کو شعر اور نہ ہی مناسب ہے اسکے لئے، یہ تو نصیحت اور واضح قرآن ہے
آیت 70 36:70
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ لِّيُنۡذِرَ مَنۡ كَانَ حَيًّا وَّيَحِقَّ الۡقَوۡلُ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ ﴿٧٠﴾
تاکہ وہ ڈرائے اسے جو زندہ ہے، اور حق ہو جائے بات کافروں پر (یعنی حجت تمام ہو جائے)
آیت 71 36:71
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا خَلَقۡنَا لَهُمۡ مِّمَّا عَمِلَتۡ اَيۡدِيۡنَاۤ اَنۡعَامًا فَهُمۡ لَهَا مٰلِكُوۡنَ ﴿٧١﴾
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ بیشک ہم نے پیدا کئے ان کیلئے اپنے ہاتھوں سے چوپائے، جن کے یہ مالک ہیں
آیت 72 36:72
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ وَذَلَّـلۡنٰهَا لَهُمۡ فَمِنۡهَا رَكُوۡبُهُمۡ وَمِنۡهَا يَاۡكُلُوۡنَ ﴿٧٢﴾
اور ہم نے تابع کر دئے ہیں (چوپائے) ان کے، تو ان میں بعض سواری ہیں ان کی اور بعض کو کھاتے ہیں
آیت 73 36:73
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 401 کارڈ وَلَهُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُؕ اَفَلَا يَشۡكُرُوۡنَ ﴿٧٣﴾
اور ان کیلئے ان (جانوروں) میں اور بھی منافع ہے اور پینے کی چیزیں ہیں، تو کیا یہ شکر ادا نہیں کریں گے؟
آیت 74 36:74
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 402 کارڈ وَاتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ ﴿٧٤﴾
اور وہ بناتے ہیں اللہ کے علاوہ کو معبود، تاکہ ان کی مدد کی جائے
آیت 75 36:75
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 402 کارڈ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَصۡرَهُمۡۙ وَهُمۡ لَهُمۡ جُنۡدٌ مُّحۡضَرُوۡنَ ﴿٧٥﴾
وہ نہیں طاقت رکھتے ان کی مدد کی، اور وہ ان (بتوں کی حفاظت) کیلئے (خود) فوج بن کر حاضر رہتے ہیں
آیت 76 36:76
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 402 کارڈ فَلَا يَحۡزُنۡكَ قَوۡلُهُمۡۘ اِنَّا نَـعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ ﴿٧٦﴾
تو غمگین نہ کرے آپ کو ان کی بات بیشک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ اعلانیہ کرتے ہیں
آیت 77 36:77
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 402 کارڈ اَوَلَمۡ يَرَ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰهُ مِنۡ نُّطۡفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِيۡمٌ مُّبِيۡنٌ ﴿٧٧﴾
کیا غور نہیں کیا انسان نے کہ بیشک ہم نے پیدا کیا ہے اسے نطفے سے؟ تو جب ہی وہ کھلا جھگڑالو بن گیا
آیت 78 36:78
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 402 کارڈ وَضَرَبَ لَـنَا مَثَلًا وَّ نَسِىَ خَلۡقَهٗ ؕ قَالَ مَنۡ يُّحۡىِ الۡعِظَامَ وَهِىَ رَمِيۡمٌ ﴿٧٨﴾
اور وہ (انسان) بیان کرتا ہے ہمارے لئے مثال، اور بھول گیا اپنی پیدائش (کی اصلیت) کہتا ہے کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جب وہ چورہ ہو جائیں گی؟
آیت 79 36:79
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 402 کارڈ قُلۡ يُحۡيِيۡهَا الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ ؕ وَهُوَ بِكُلِّ خَلۡقٍ عَلِيۡمُ ۙ ﴿٧٩﴾
کہہ دیجئے! وہی حیات دے گا اسے جس نے پیدا کیا تھا اول مرتبہ، اور وہ تمام پیدائش (کی حالت) کو خوب جاننے والا ہے
آیت 80 36:80
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 402 کارڈ اۨلَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنَ الشَّجَرِ الۡاَخۡضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنۡـتُمۡ مِّنۡهُ تُوۡقِدُوۡنَ ﴿٨٠﴾
وہی ہے جس نے بنائی تمہارے لئے ہرے درخت سے آگ، جس (آگ کو) تم جلاتے ہو
آیت 81 36:81
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 402 کارڈ اَوَلَيۡسَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يَّخۡلُقَ مِثۡلَهُمۡؕ بَلٰی وَهُوَ الۡخَـلّٰقُ الۡعَلِيۡمُ ﴿٨١﴾
کیا وہ (ذات وحدہ لاشریک) قادر نہیں جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو، اس پر کہ وہ پیدا کرے ان کے مثل، کیوں نہیں؟ وہ بہت جانکار زبردست پیدا کرنے والا ہے
آیت 82 36:82
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 402 کارڈ اِنَّمَاۤ اَمۡرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْـًٔـا اَنۡ يَّقُوۡلَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ ﴿٨٢﴾
وہ جب کسی کام کا ارادہ کرتا ہے کہتا ہے اسے ہو جا، تو وہ ہو جاتا ہے
آیت 83 36:83
پارہ 23 • سورۃ 36 صفحہ 402 کارڈ فَسُبۡحٰنَ الَّذِىۡ بِيَدِهٖ مَلَـكُوۡتُ كُلِّ شَىۡءٍ وَّاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿٨٣﴾
تو پاک ہے وہ (اللہ) جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے ہر چیز کی، اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے