آیت 1 23:1
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ ﴿١﴾
بے شک ایمان والے کامیاب ہو گئے
آیت 2 23:2
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ صَلَاتِهِمۡ خَاشِعُوۡنَ ۙ ﴿٢﴾
جو اپنی نماز میں عاجزی کرنے والے ہیں
آیت 3 23:3
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَنِ اللَّغۡوِ مُعۡرِضُوۡنَۙ ﴿٣﴾
اور جو لغو (یعنی بے ہودہ) باتوں سے اعراض کرنے والے ہیں
آیت 4 23:4
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِلزَّكٰوةِ فَاعِلُوۡنَۙ ﴿٤﴾
اور جو زکوۃ دینے والے ہیں
آیت 5 23:5
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ ﴿٥﴾
اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں
آیت 6 23:6
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَۚ ﴿٦﴾
مگر اپنی بیویوں یا جو ان کی ملکیت میں لونڈیاں ہیں بے شک ان میں ملامت نہیں
آیت 7 23:7
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ ۚ ﴿٧﴾
تو جو شخص تلاشے اس کے علاوہ تو وہی حد سے نکلنے والے ہیں
آیت 8 23:8
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَاعُوۡنَ ۙ ﴿٨﴾
اور جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدے کا لحاظ رکھنے والے ہیں
آیت 9 23:9
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَوٰتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَۘ ﴿٩﴾
اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں
آیت 10 23:10
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡوَارِثُوۡنَ ۙ ﴿١٠﴾
آیت 11 23:11
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ الَّذِيۡنَ يَرِثُوۡنَ الۡفِرۡدَوۡسَؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ ﴿١١﴾
(یہی ہیں) جو جنت الفردوس کے وارث ہوں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے
آیت 12 23:12
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ طِيۡنٍ ۚ ﴿١٢﴾
اور یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے سلسلے سے پیدا کیا
آیت 13 23:13
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ ثُمَّ جَعَلۡنٰهُ نُطۡفَةً فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍ ﴿١٣﴾
پھر ہم نے بنایا اس (انسان) کو نطفہ حفاظت کی جگہ میں
آیت 14 23:14
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ ثُمَّ خَلَقۡنَا النُّطۡفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقۡنَا الۡعَلَقَةَ مُضۡغَةً فَخَلَقۡنَا الۡمُضۡغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوۡنَا الۡعِظٰمَ لَحۡمًا ثُمَّ اَنۡشَاۡنٰهُ خَلۡقًا اٰخَرَ ؕ فَتَبٰـرَكَ اللّٰهُ اَحۡسَنُ الۡخٰلِقِيۡنَ ؕ ﴿١٤﴾
پھر ہم نے بنایا نطفے کا لوتھڑا پھر ہم نے لوتھڑے سے گوشت کی بوٹی بنائی پھر ہم نے بنائی اس بوٹی سے ہڈیاں پھر ہم نے ہڈیوں پر گوشت پہنایا پھر اسے ہم نے پیدا کیا ایک نئی صورت میں، تو اللہ بڑی برکت والا سب سے بہتر پیدا کرنے والا ہے
آیت 15 23:15
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ ثُمَّ اِنَّكُمۡ بَعۡدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتُوۡنَؕ ﴿١٥﴾
پھر تم اس کے بعد مرنے والے ہو
آیت 16 23:16
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ ثُمَّ اِنَّكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ تُبۡعَثُوۡنَ ﴿١٦﴾
پھر بیشک تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے
آیت 17 23:17
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعَ طَرَآٮِٕقَ ۖ وَمَا كُنَّا عَنِ الۡخَـلۡقِ غٰفِلِيۡنَ ﴿١٧﴾
اور یقیناً ہم نے بنائے تمہارے اوپر سات آسمان، اور ہم تخلیق (یعنی بنانے) میں بے خبر نہ تھے
آیت 18 23:18
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 309 کارڈ وَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسۡكَنّٰهُ فِى الۡاَرۡضِۖ وَاِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۢ بِهٖ لَقٰدِرُوۡنَ ۚ ﴿١٨﴾
اور ہم نے نازل کیا آسمان سے پانی بقدر ضرورت، تو ہم نے ٹھہرایا اسے زمین میں، اور بیشک ہم اس کے لے جانے پر بھی قادر ہیں
آیت 19 23:19
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ فَاَنۡشَاۡنَا لَـكُمۡ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّ اَعۡنَابٍ ۘ لَـكُمۡ فِيۡهَا فَوَاكِهُ كَثِيۡرَةٌ وَّمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ ۙ ﴿١٩﴾
پھر ہم نے اگائے تمہارے لئے اس سے کھجور اور انگور کے باغ، جن میں تمہارے لئے بہت سے میوے ہیں اور انہیں میں سے تم کھاتے ہو
آیت 20 23:20
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ وَشَجَرَةً تَخۡرُجُ مِنۡ طُوۡرِ سَيۡنَآءَ تَنۡۢبُتُ بِالدُّهۡنِ وَصِبۡغٍ لِّلۡاٰكِلِيۡنَ ﴿٢٠﴾
اور (زیتون کا) وہ درخت جو طور سینا سے نکلتا ہے روغن (یعنی تیل) ہے اور سالن ہے کھانے والوں کے لیے
آیت 21 23:21
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ وَ اِنَّ لَـكُمۡ فِى الۡاَنۡعَامِ لَعِبۡرَةً ؕ نُسۡقِيۡكُمۡ مِّمَّا فِىۡ بُطُوۡنِهَا وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ كَثِيۡرَةٌ وَّمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ ۙ ﴿٢١﴾
اور بے شک تمہارے لیے چوپایوں میں بھی عبرت ہے، کہ ہم پلاتے ہیں تمہیں ان کے پیٹ کی چیزوں میں سے، اور تمہارے لیے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے (بعض کو) تم کھاتے بھی ہو
آیت 22 23:22
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ وَعَلَيۡهَا وَعَلَى الۡـفُلۡكِ تُحۡمَلُوۡنَ ﴿٢٢﴾
اور ان پر اور کشتیوں پر تم سواری کرتے ہو
آیت 23 23:23
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿٢٣﴾
اور ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف، تو اس نے کہا اے میری قوم! عبادت کرو اللہ کی، نہیں ہے تمہارے لئے اس کے سوا کوئی معبود، تو کیا تم ڈرتے نہیں؟
آیت 24 23:24
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ فَقَالَ الۡمَلَؤُا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ ۙ يُرِيۡدُ اَنۡ يَّـتَفَضَّلَ عَلَيۡكُمۡ ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَاَنۡزَلَ مَلٰٓٮِٕكَةً ۖۚ مَّا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِىۡۤ اٰبَآٮِٕنَا الۡاَوَّلِيۡنَ ۚ ﴿٢٤﴾
تو کہا کافر قوم کے سرداروں نے اس کی قوم کے کہ یہ تو صرف ایک انسان ہے تمہاری طرح، یہ چاہتا ہے کہ اس کی فضیلت ہو تم پر، اور اگر اللہ چاہتا تو یقیناً بھیجتا فرشتوں کو، ہم نے نہیں سنی یہ بات اپنے پہلے باپ دادا میں
آیت 25 23:25
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ اِنۡ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوۡا بِهٖ حَتّٰى حِيۡنٍ ﴿٢٥﴾
یہ ایک ایسا آدمی ہے جو مجنوں ہے، تو تم انتظار کرو اس کا ایک وقت تک
آیت 26 23:26
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ بِمَا كَذَّبُوۡنِ ﴿٢٦﴾
(نوح نے) کہا اے میرے رب! تو میری مدد کر کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے
آیت 27 23:27
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ فَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡهِ اَنِ اصۡنَعِ الۡفُلۡكَ بِاَعۡيُنِنَا وَ وَحۡيِنَا فَاِذَا جَآءَ اَمۡرُنَا وَفَارَ التَّـنُّوۡرُۙ فَاسۡلُكۡ فِيۡهَا مِنۡ كُلٍّ زَوۡجَيۡنِ اثۡنَيۡنِ وَاَهۡلَكَ اِلَّا مَنۡ سَبَقَ عَلَيۡهِ الۡقَوۡلُ مِنۡهُمۡۚ وَلَا تُخَاطِبۡنِىۡ فِى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡاۚ اِنَّهُمۡ مُّغۡرَقُوۡنَ ﴿٢٧﴾
تو ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ بناؤ کشتی ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی کے مطابق، تو جب آئے ہمارا حکم اور ابل پڑے تنور تو سوار کر لینا اس (کشتی) میں ہر جوڑا نر اور مادہ کا، اور اپنے گھر والوں کو مگر (نہ بٹھانا) جس کے متعلق طے ہوچکی ہے بات ان میں سے، اور نہ مخاطب ہونا مجھ سے ظالموں کے بارے میں، بے شک وہ غرق کئے جائیں گے
آیت 28 23:28
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ فَاِذَا اسۡتَوَيۡتَ اَنۡتَ وَمَنۡ مَّعَكَ عَلَى الۡـفُلۡكِ فَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ نَجّٰٮنَا مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ ﴿٢٨﴾
تو جب سوار ہو جاؤ تم اور تمہارے ساتھ والے کشتی پر، تو کہو الحمد للہ (تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہے) جس نے نجات دی ہمیں ظالم قوم سے
آیت 29 23:29
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ وَقُلْ رَّبِّ اَنۡزِلۡنِىۡ مُنۡزَلًا مُّبٰـرَكًا وَّاَنۡتَ خَيۡرُ الۡمُنۡزِلِيۡنَ ﴿٢٩﴾
اور کہو اے میرے رب! نازل فرما مجھے برکت کے ساتھ اور تو بہتر نازل کرنے والا ہے
آیت 30 23:30
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 310 کارڈ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ وَّاِنۡ كُنَّا لَمُبۡتَلِيۡنَ ﴿٣٠﴾
بے شک اس (واقعہ) میں نشانیاں ہیں، اور بے شک ہم تو آزمائش کرنے والے تھے
آیت 31 23:31
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِيۡنَ ۚ ﴿٣١﴾
پھر ہم نے پیدا کی ان کے بعد ایک دوسری قوم (قوم عاد اور ثمود) کو
آیت 32 23:32
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ فَاَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡهُمۡ اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿٣٢﴾
پھر ہم نے بھیجا ان میں ایک رسول (ہودؑ) انہیں میں سے کہ عبادت کرو اللہ کی تمہارے لیے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرتے نہیں؟
آیت 33 23:33
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ وَقَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ الۡاٰخِرَةِ وَاَتۡرَفۡنٰهُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ۙ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ ۙ يَاۡكُلُ مِمَّا تَاۡكُلُوۡنَ مِنۡهُ وَيَشۡرَبُ مِمَّا تَشۡرَبُوۡنَ ۙ ﴿٣٣﴾
اور کہا اس کی قوم کے سرداروں نے جنہوں نے کفر کیا تھا اور جھٹلایا تھا قیامت کی ملاقات کو، اور ہم نے خوش عیش بنایا تھا انہیں دنیا کی زندگی میں، کہ یہ (ہودؑ) ایک انسان ہے تمہاری طرح، وہی کھاتا ہے جس میں سے تم کھاتے ہو اور وہی پیتا ہے جو تم پیتے ہو
آیت 34 23:34
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ وَلَٮِٕنۡ اَطَعۡتُمۡ بَشَرًا مِّثۡلَـكُمۡ اِنَّكُمۡ اِذًا لَّخٰسِرُوۡنَۙ ﴿٣٤﴾
اور اگر تم نے اطاعت کی اپنے جیسے ایک آدمی کی، تو بے شک تم خسارے میں پڑجاؤ گے
آیت 35 23:35
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ اَيَعِدُكُمۡ اَنَّكُمۡ اِذَا مِتُّمۡ وَكُنۡتُمۡ تُرَابًا وَّعِظَامًا اَنَّكُمۡ مُّخۡرَجُوۡنَ ۙ ﴿٣٥﴾
کیا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور ہو جاؤ گے مٹی اور ہڈیاں تو تم نکالے جاؤ گے (دوبارہ)
آیت 36 23:36
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ هَيۡهَاتَ هَيۡهَاتَ لِمَا تُوۡعَدُوۡنَ ۙ ﴿٣٦﴾
دور کی بہت دور کی بات ہے جسکا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے
آیت 37 23:37
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ اِنۡ هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا نَمُوۡتُ وَنَحۡيَا وَمَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوۡثِيۡنَ ۙ ﴿٣٧﴾
ہماری صرف یہی دنیا کی زندگی ہے، ہم مرتے اور ہم جیتے ہیں اور ہم نہیں اٹھائے جائیں گے
آیت 38 23:38
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ اِنۡ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اۨفۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّمَا نَحۡنُ لَهٗ بِمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿٣٨﴾
(بس) یہ ایک ایسا شخص ہے جو افتراء کرتا ہے اللہ پر جھوٹ، اور ہم اس پے ایمان لانے والے نہیں ہیں
آیت 39 23:39
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ بِمَا كَذَّبُوۡنِ ﴿٣٩﴾
(ہودؑ نے) کہا اے میرے رب! میری مدد کر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے
آیت 40 23:40
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ قَالَ عَمَّا قَلِيۡلٍ لَّيُصۡبِحُنَّ نٰدِمِيۡنَۚ ﴿٤٠﴾
فرمایا تھوڑی دیر کے بعد یہ ہو جائیں گے نادم
آیت 41 23:41
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ بِالۡحَـقِّ فَجَعَلۡنٰهُمۡ غُثَآءًۚ فَبُعۡدًا لِّـلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ ﴿٤١﴾
پھر آپکڑا انہیں ایک چنگھاڑ نے حق کی جانب سے، تو ہم نے بنادیا انہیں کوڑا، تو دور ہوئی ظالم قوم (اللہ کی رحمت سے)
آیت 42 23:42
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قُرُوۡنًا اٰخَرِيۡنَؕ ﴿٤٢﴾
پھر ہم نے پیدا کی ان کے بعد ایک دوسری امت
آیت 43 23:43
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ مَا تَسۡبِقُ مِنۡ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَمَا يَسۡتَـاۡخِرُوۡنَؕ ﴿٤٣﴾
نہ آگے بڑھ سکتی ہے کوئی امت اپنے وقت سے، اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے
آیت 44 23:44
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡـرَا ؕ كُلَّ مَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوۡلُهَا كَذَّبُوۡهُ فَاَتۡبَـعۡنَا بَعۡـضَهُمۡ بَعۡـضًا وَّجَعَلۡنٰهُمۡ اَحَادِيۡثَ ۚ فَبُـعۡدًا لِّـقَوۡمٍ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ ﴿٤٤﴾
پھر ہم بھیجتے رہے اپنے رسولوں کو لگاتار جب کوئی رسول اپنی قوم کے پاس آیا وہ لوگ اسے جھٹلاتے رہے، پھر ہم بھی ہلاک کرتے گئے ایک کے بعد دوسرے کو اور ہم نے بنادے انہیں قصے، پھر دور ہوئی وہ قوم (جس قوم کے لوگ) ایمان نہیں لاتے تھے
آیت 45 23:45
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 311 کارڈ ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى وَاَخَاهُ هٰرُوۡنَ ۙ بِاٰيٰتِنَا وَسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍۙ ﴿٤٥﴾
پھر ہم نے بھیجا موسیٰ اور اس کے (بڑے) بھائی ہارون کو اپنی نشانیوں اور کھلی دلیل کے ساتھ
آیت 46 23:46
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ٮِٕهٖ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا وَكَانُوۡا قَوۡمًا عٰلِيۡنَ ۚ ﴿٤٦﴾
فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس، تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ تھے سرکش لوگ
آیت 47 23:47
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ فَقَالُـوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لِبَشَرَيۡنِ مِثۡلِنَا وَقَوۡمُهُمَا لَـنَا عٰبِدُوۡنَۚ ﴿٤٧﴾
پھر کہا کیا ہم ایمان لائیں دو لوگوں پر اپنے جیسے اور ان دونوں کی قوم ہمارا غلام ہے
آیت 48 23:48
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ فَكَذَّبُوۡهُمَا فَكَانُوۡا مِنَ الۡمُهۡلَـكِيۡنَ ﴿٤٨﴾
تو انہوں نے جھٹلایا ان دونوں کو پھر وہ ہلاک کر دئے گئے
آیت 49 23:49
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡـكِتٰبَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ ﴿٤٩﴾
اور یقیناً ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب تاکہ وہ ہدایت پائیں
آیت 50 23:50
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ وَجَعَلۡنَا ابۡنَ مَرۡيَمَ وَاُمَّهٗۤ اٰيَةً وَّاٰوَيۡنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبۡوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِيۡنٍ ﴿٥٠﴾
اور ہم نے بنایا ابن مریم اور اس کی ماں کو نشانی، اور ہم نے پناہ دی ان دونوں کو ایک ٹیلے پر قرار (یعنی سکون) اور چشمے والی جگہ
آیت 51 23:51
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ يٰۤـاَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوۡا مِنَ الطَّيِّبٰتِ وَاعۡمَلُوْا صَالِحًـا ؕ اِنِّىۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِيۡمٌ ؕ ﴿٥١﴾
اے رسولوں! کھاؤ پاک چیزوں میں سے اور عمل کرو نیک، بے شک میں جانتا ہوں جو کچھ تم کرتے ہو
آیت 52 23:52
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ وَاِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّاَنَا رَبُّكُمۡ فَاتَّقُوۡنِ ﴿٥٢﴾
اور بے شک یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تم سب کا رب ہوں تو تم مجھ سے ہی ڈرو
آیت 53 23:53
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ فَتَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ بَيۡنَهُمۡ زُبُرًا ؕ كُلُّ حِزۡبٍۢ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُوۡنَ ﴿٥٣﴾
پھر انہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر لئے اپنے دین کو آپس میں ہر ایک جماعت جو ان کے پاس (دین) ہے اس پر خوش ہونے لگی
آیت 54 23:54
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ فَذَرۡهُمۡ فِىۡ غَمۡرَتِهِمۡ حَتّٰى حِيۡنٍ ﴿٥٤﴾
تو چھوڑ دو انہیں اپنے نشے میں ایک وقت تک
آیت 55 23:55
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ اَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمۡ بِهٖ مِنۡ مَّالٍ وَّبَنِيۡنَۙ ﴿٥٥﴾
کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ ہم انہیں ڈھیل دے رہے ہیں مال اور اولاد میں (یہ ان کے لیے بہتر ہے؟)
آیت 56 23:56
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ نُسَارِعُ لَهُمۡ فِى الۡخَيۡـرٰتِ ؕ بَلْ لَّا يَشۡعُرُوۡنَ ﴿٥٦﴾
ہم جلدی کر رہے ہیں انہیں بھلائی پہونچانے میں، بلکہ یہ نہیں سمجھتے
آیت 57 23:57
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ اِنَّ الَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ خَشۡيَةِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَۙ ﴿٥٧﴾
بے شک وہ لوگ جو اپنے رب کے خوف سے ڈرنے والے ہیں
آیت 58 23:58
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُوۡنَۙ ﴿٥٨﴾
اور جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں
آیت 59 23:59
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِرَبِّهِمۡ لَا يُشۡرِكُوۡنَۙ ﴿٥٩﴾
اور جو اپنے رب کے ساتھ نہیں شریک کرتے
آیت 60 23:60
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ وَالَّذِيۡنَ يُؤۡتُوۡنَ مَاۤ اٰتَوْا وَّ قُلُوۡبُهُمۡ وَجِلَةٌ اَنَّهُمۡ اِلٰى رَبِّهِمۡ رٰجِعُوۡنَ ۙ ﴿٦٠﴾
اور جو انہیں دیا گیا ہے اس میں سے دیتے ہیں اور ان کے دل اس سے ڈرتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں
آیت 61 23:61
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ اُولٰٓٮِٕكَ يُسَارِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡـرٰتِ وَهُمۡ لَهَا سٰبِقُوۡنَ ﴿٦١﴾
یہی لوگ ہیں جو نیک کاموں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی (نیکی میں) آگے بڑھنے والے ہیں
آیت 62 23:62
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ وَلَا نُـكَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا وَلَدَيۡنَا كِتٰبٌ يَّـنۡطِقُ بِالۡحَـقِّ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ ﴿٦٢﴾
اور ہم نہیں تکلیف دیتے کسی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے (اعمال کی) جو سچ بولے گی، اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
آیت 63 23:63
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ بَلۡ قُلُوۡبُهُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ مِّنۡ هٰذَا وَلَهُمۡ اَعۡمَالٌ مِّنۡ دُوۡنِ ذٰلِكَ هُمۡ لَهَا عٰمِلُوۡنَ ﴿٦٣﴾
بلکہ ان کے دل غفلت میں ہیں اس (دین) سے، اور ان کے اعمال (دین کے) علاوہ ہیں جو یہ عمل کرتے ہیں
آیت 64 23:64
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 312 کارڈ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذۡنَا مُتۡـرَفِيۡهِمۡ بِالۡعَذَابِ اِذَا هُمۡ يَجۡـــَٔرُوۡنَؕ ﴿٦٤﴾
یہاں تک کہ جب ہم پکڑیں گے ان میں خوشحال لوگوں کو عذاب میں تو وہ چلّائیں گے
آیت 65 23:65
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ لَا تَجۡـــَٔرُوا الۡيَوۡمَ اِنَّكُمۡ مِّنَّا لَا تُنۡصَرُوۡنَ ﴿٦٥﴾
تم مت چلّاؤ آج بے شک تمہاری ہماری طرف سے مدد نہیں کی جائے گی
آیت 66 23:66
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ قَدۡ كَانَتۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَـكُنۡتُمۡ عَلٰٓى اَعۡقَابِكُمۡ تَـنۡكِصُوۡنَۙ ﴿٦٦﴾
یقیناً میری آیتیں سنائی جاتی تھیں (دنیا میں) تمہیں، تو تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگ جاتے تھے
آیت 67 23:67
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ مُسۡتَكۡبِرِيۡنَ ۖ بِهٖ سٰمِرًا تَهۡجُرُوۡنَ ﴿٦٧﴾
(اللہ کی کتاب کو تم) تکبر میں اسے کہانی سمجھ کر چھوڑ جاتے تھے
آیت 68 23:68
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ اَفَلَمۡ يَدَّبَّرُوا الۡقَوۡلَ اَمۡ جَآءَهُمۡ مَّا لَمۡ يَاۡتِ اٰبَآءَهُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ ﴿٦٨﴾
کیا انہوں نے غور نہیں کیا اس قول (یعنی قرآن) میں جو آیا ان کے پاس، جو ان کے پہلے باپ دادا کے پاس نہیں آیا تھا
آیت 69 23:69
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ اَمۡ لَمۡ يَعۡرِفُوۡا رَسُوۡلَهُمۡ فَهُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ ﴿٦٩﴾
یا یہ نہیں پہچانتے اپنے رسول کو تو (اسلئے) یہ اس کے منکر ہیں
آیت 70 23:70
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ اَمۡ يَـقُوۡلُوۡنَ بِهٖ جِنَّةٌ ؕ بَلۡ جَآءَهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَاَكۡثَرُهُمۡ لِلۡحَقِّ كٰرِهُوۡنَ ﴿٧٠﴾
یا یہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے، بلکہ آیا ہے (رسول) ان کے پاس حق بات لے کر، اور ان میں سے اکثر حق کو ناپسند کرنے والے ہیں
آیت 71 23:71
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ وَلَوِ اتَّبَعَ الۡحَـقُّ اَهۡوَآءَهُمۡ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرۡضُ وَمَنۡ فِيۡهِنَّؕ بَلۡ اَتَيۡنٰهُمۡ بِذِكۡرِهِمۡ فَهُمۡ عَنۡ ذِكۡرِهِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَؕ ﴿٧١﴾
اور اگر مطابق ہوتا حق ان کی خواہشوں کے تو فساد زدہ ہوجاتے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے، بلکہ ہم نے عطا کردی ہیں انہیں ان کی نصیحت، تو وہ اپنی نصیحت سے اعراض کرنے والے ہیں
آیت 72 23:72
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ اَمۡ تَسۡــَٔـلُهُمۡ خَرۡجًا فَخَرٰجُ رَبِّكَ خَيۡرٌ ۖ وَّهُوَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ ﴿٧٢﴾
کیا تم سوال کرتے ہو ان سے اجرت (یعنی مزدوری) کا تو تیرے رب کی اجرت بہتر ہے، اور وہی سب سے بہتر روزی دینے والا ہے
آیت 73 23:73
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ وَاِنَّكَ لَـتَدۡعُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ ﴿٧٣﴾
اور (اے نبیؐ) بے شک تم پکارتے ہو انہیں سیدھی راہ کی طرف
آیت 74 23:74
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ وَاِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَـنٰكِبُوۡنَ ﴿٧٤﴾
اور جو لوگ ایمان نہیں رکھتے آخرت پر وہ سیدھے راستے سے ہٹنے والے ہیں
آیت 75 23:75
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ وَلَوۡ رَحِمۡنٰهُمۡ وَكَشَفۡنَا مَا بِهِمۡ مِّنۡ ضُرٍّ لَّـلَجُّوۡا فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ ﴿٧٥﴾
اور اگر ہم رحم کردیں ان پر، اور ہم دور کردیں ان کی تکلیف (تو) وہ ضرور اڑے رہیں گے اپنی سرکشی میں اور بھٹکتے رہیں گے
آیت 76 23:76
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ وَلَقَدۡ اَخَذۡنٰهُمۡ بِالۡعَذَابِ فَمَا اسۡتَكَانُوۡا لِرَبِّهِمۡ وَمَا يَتَضَرَّعُوۡنَ ﴿٧٦﴾
اور یقیناً ہم نے پکڑا انہیں عذاب میں (جنگ بدر میں) تو بھی نہ عاجزی کی اپنے رب کے سامنے اور نہ گڑگڑائے
آیت 77 23:77
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ حَتّٰٓى اِذَا فَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيۡدٍ اِذَا هُمۡ فِيۡهِ مُبۡلِسُوۡنَ ﴿٧٧﴾
یہاں تک کہ جب ہم نے کھولا ان پر سخت عذاب کا دروازہ، تو وہ اس میں نا امید ہو گئے
آیت 78 23:78
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَ لَـكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَالۡاَفۡـِٕدَةَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ ﴿٧٨﴾
اور وہی (ذات ہے اللہ کی) جس نے پیدا کئے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل، بہت ہی کم تم شکر ادا کرتے ہو
آیت 79 23:79
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ وَهُوَ الَّذِىۡ ذَرَاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَاِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ ﴿٧٩﴾
اور وہی ہے جس نے پھیلا دیا ہے تمہیں زمین میں، اور اسی کی طرف تم جمع کئے جاؤ گے
آیت 80 23:80
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 313 کارڈ وَهُوَ الَّذِىۡ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ وَلَـهُ اخۡتِلَافُ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿٨٠﴾
اور وہی زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلنا اسی کے اختیار میں ہے، تو کیا تم نہیں سمجھتے؟
آیت 81 23:81
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ بَلۡ قَالُوۡا مِثۡلَ مَا قَالَ الۡاَوَّلُوۡنَ ﴿٨١﴾
بلکہ یہ (کفار بھی) وہی کہتے ہیں جو پہلوں نے کہا
آیت 82 23:82
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ قَالُوۡۤا ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ ﴿٨٢﴾
کہتے ہیں کیا جب ہم مرجائیں گے اور ہو جائیں گے مٹی اور ہڈیاں، تو کیا ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے
آیت 83 23:83
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ لَـقَدۡ وُعِدۡنَا نَحۡنُ وَاٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنۡ قَبۡلُ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ ﴿٨٣﴾
یقیناً وعدہ کیا گیا ہے (اس طرح کا) ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے اس سے پہلے، یہ صرف کہانیاں ہیں پہلوں کی
آیت 84 23:84
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ قُلْ لِّمَنِ الۡاَرۡضُ وَمَنۡ فِيۡهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿٨٤﴾
پوچھو (ان سے) کس کا ہے یہ زمین اور جو کچھ اس میں ہے اگرچہ تم جانتے ہو
آیت 85 23:85
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِؕ قُلۡ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ ﴿٨٥﴾
جلد ہی وہ کہیں گے اللہ کا ہے، کہہ دو تو تم کیوں نہیں نصیحت پکڑتے؟
آیت 86 23:86
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ قُلۡ مَنۡ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبۡعِ وَرَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ ﴿٨٦﴾
پوچھو (ان سے) کہ کون رب ہے ساتوں آسمانوں اور (کون) رب ہے عرش عظیم کا؟
آیت 87 23:87
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِؕ قُلۡ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿٨٧﴾
جلد ہی وہ کہیں گے اللہ ہی ہے، کہہ دو تو کیا تم ڈرتے نہیں؟
آیت 88 23:88
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ قُلۡ مَنۡۢ بِيَدِهٖ مَلَكُوۡتُ كُلِّ شَىۡءٍ وَّهُوَ يُجِيۡرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيۡهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿٨٨﴾
پوچھو (ان سے) کہ کس کے ہاتھ میں ہے حکومت ہر چیز کی؟ اور وہ پناہ دیتا ہے اور کوئی پناہ نہیں دے سکتا اس کے مقابلے میں اگرچہ تم جانتے ہو
آیت 89 23:89
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِؕ قُلۡ فَاَنّٰى تُسۡحَرُوۡنَ ﴿٨٩﴾
جلد ہی وہ کہیں گے اللہ (ہی کے ہاتھ میں ہے) کہہ دو تو تم پر کس طرح جادو کیا جا رہا ہے
آیت 90 23:90
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ بَلۡ اَتَيۡنٰهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَاِنَّهُمۡ لَكٰذِبُوۡنَ ﴿٩٠﴾
بلکہ ہم نے عطا کیا ہے انہیں حق اور بے شک وہ جھوٹے ہیں
آیت 91 23:91
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنۡ وَّلَدٍ وَّمَا كَانَ مَعَهٗ مِنۡ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۢ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ ﴿٩١﴾
نہیں بنایا اللہ نے کوئی بیٹا اور نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، (اگر ہوتا) تو لے جاتا ہر خدا جو اس نے پیدا کیا، اور چڑھائی کردیتا ایک دوسرے پر، پاک ہے اللہ (اس سے) جو یہ بیان کرتے ہیں
آیت 92 23:92
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ ﴿٩٢﴾
وہ جاننے والا ہے غیب اور حاضر کا، تو اعلیٰ ہے اس سے جو یہ شریک ٹھہراتے ہیں
آیت 93 23:93
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ قُل رَّبِّ اِمَّا تُرِيَنِّىۡ مَا يُوۡعَدُوۡنَۙ ﴿٩٣﴾
کہہ دو اے میرے رب! اگر تو مجھے دکھائے (وہ عذاب) جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے (تو وہ ظالم ٹھہریں گے)
آیت 94 23:94
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ رَبِّ فَلَا تَجۡعَلۡنِىۡ فِى الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ ﴿٩٤﴾
اے میرے رب! نہ بنانا تو مجھے ظالموں میں
آیت 95 23:95
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ وَاِنَّا عَلٰٓى اَنۡ نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمۡ لَقٰدِرُوۡنَ ﴿٩٥﴾
اور ہم تجھے اس کے دکھانے پر جس کا ان سے وعدہ ہے قادر ہیں
آیت 96 23:96
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ اِدۡفَعۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ السَّيِّئَةَ ؕ نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَصِفُوۡنَ ﴿٩٦﴾
دفاع (یعنی اختیار) کرو بہتر طریقہ بری بات (کے جواب) میں، ہم خوب جانتے ہیں جو یہ بیان کرتے ہیں
آیت 97 23:97
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ وَقُلْ رَّبِّ اَعُوۡذُ بِكَ مِنۡ هَمَزٰتِ الشَّيٰطِيۡنِۙ ﴿٩٧﴾
اور کہو اے میرے رب! میں پناہ مانگتا ہوں تیری، شیطانی وسوسوں سے
آیت 98 23:98
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ وَاَعُوۡذُ بِكَ رَبِّ اَنۡ يَّحۡضُرُوۡنِ ﴿٩٨﴾
اور میں پناہ چاہتا ہوں تیری اے میرے رب کہ وہ (شیطان) حاضر ہوں میرے پاس
آیت 99 23:99
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ حَتّٰٓى اِذَا جَآءَ اَحَدَهُمُ الۡمَوۡتُ قَالَ رَبِّ ارۡجِعُوۡنِۙ ﴿٩٩﴾
یہاں تک کہ جب آئے گی ان میں کسی کو موت تو کہے گا اے میرے رب! لوٹا دے مجھے
آیت 100 23:100
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 314 کارڈ لَعَلِّىۡۤ اَعۡمَلُ صَالِحًـا فِيۡمَا تَرَكۡتُؕ كَلَّا ؕ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآٮِٕلُهَاؕ وَمِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ بَرۡزَخٌ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ ﴿١٠٠﴾
تاکہ میں عمل کروں صالح اس (دنیا) میں جو میں چھوڑ آیا، ہرگز نہیں، بے شک یہ کہنے کی بات ہے جو یہ کہہ رہا ہے اور ان کے پیچھے ایک پردہ ہے قیامت تک
آیت 101 23:101
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَلَاۤ اَنۡسَابَ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ وَّلَا يَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿١٠١﴾
پھر جب پھونکا جائے گا صور میں، تو نہ ہوگا نسب (یعنی رشتہ کام نہ آئے گا) ان کے درمیان اس دن، اور نہ وہ کسی سے کچھ پوچھ پائیں گے
آیت 102 23:102
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ فَمَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿١٠٢﴾
پھر جن کا بھاری ہوگا وزن تو وہی فلاح پائیں گے
آیت 103 23:103
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ وَمَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فِىۡ جَهَـنَّمَ خٰلِدُوۡنَ ۚ ﴿١٠٣﴾
اور جن کا ہلکا ہوگا وزن تو وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈالا، جہنم میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے
آیت 104 23:104
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ تَلۡفَحُ وُجُوۡهَهُمُ النَّارُ وَهُمۡ فِيۡهَا كٰلِحُوۡنَ ﴿١٠٤﴾
جھلسا دے گی ان کے چہروں کو آگ، اور وہ اس میں بدشکل ہوں گے
آیت 105 23:105
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ اَلَمۡ تَكُنۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَكُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ ﴿١٠٥﴾
کیا تمہیں ہماری آیتیں نہیں سنائی جاتی تھیں، تو تم انہیں جھٹلایا کرتے تھے
آیت 106 23:106
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ قَالُوۡا رَبَّنَا غَلَبَتۡ عَلَيۡنَا شِقۡوَتُنَا وَكُنَّا قَوۡمًا ضَآلِّيۡنَ ﴿١٠٦﴾
کہیں گے اے ہمارے رب! غالب آگئی تھی ہم پر ہماری بدبختی اور ہم لوگ گمراہ تھے
آیت 107 23:107
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا مِنۡهَا فَاِنۡ عُدۡنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوۡنَ ﴿١٠٧﴾
اے ہمارے رب! نکال دے ہمیں اس سے، تو اگر ہم دوبارہ کریں تو بے شک ہم ظالم ہوں گے
آیت 108 23:108
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ قَالَ اخۡسَـُٔـوۡا فِيۡهَا وَلَا تُكَلِّمُوۡنِ ﴿١٠٨﴾
فرمائے گا پڑے رہو پھٹکارے ہوئے اس میں اور نہ کرو مجھ سے کلام (یعنی بات)
آیت 109 23:109
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ اِنَّهٗ كَانَ فَرِيۡقٌ مِّنۡ عِبَادِىۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَـنَا وَارۡحَمۡنَا وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰحِمِيۡنَۖۚ ﴿١٠٩﴾
بیشک بعض فریق تھے میرے بندوں میں (دنیا میں) جو کہتے تھے اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے تو ہماری مغفرت فرما اور ہم پر رحم کر اور تو بہتر رحم کرنے والا ہے
آیت 110 23:110
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ فَاتَّخَذۡتُمُوۡهُمۡ سِخۡرِيًّا حَتّٰٓى اَنۡسَوۡكُمۡ ذِكۡرِىۡ وَكُنۡتُمۡ مِّنۡهُمۡ تَضۡحَكُوۡنَ ﴿١١٠﴾
تو تم نے ان کا تمسخر (یعنی مذاق) کیا یہاں تک کہ انہوں نے (یعنی ان باتوں نے) بھلادیا تمہیں میرا ذکر، اور تم ان کا مذاق ہی کرتے رہے
آیت 111 23:111
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ اِنِّىۡ جَزَيۡتُهُمُ الۡيَوۡمَ بِمَا صَبَرُوۡۤا ۙ اَنَّهُمۡ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ ﴿١١١﴾
بے شک میں نے بدلہ دیا انہیں آج ان کے صبر کی وجہ سے، بے شک وہی کامیاب ہونے والے ہیں
آیت 112 23:112
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ قٰلَ كَمۡ لَبِثۡتُمۡ فِى الۡاَرۡضِ عَدَدَ سِنِيۡنَ ﴿١١٢﴾
فرمائے گا تم کتنا ٹھہرے زمین میں سالوں کی گنتی کے حساب سے
آیت 113 23:113
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ قَالُوۡا لَبِثۡنَا يَوۡمًا اَوۡ بَعۡضَ يَوۡمٍ فَسۡــَٔـلِ الۡعَآدِّيۡنَ ﴿١١٣﴾
کہیں گے ہم ٹھہرے ایک دن یا دن کا کچھ حصہ تو آپ پوچھ لیں گنتی کرنے والے (فرشتوں) سے
آیت 114 23:114
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ قٰلَ اِنۡ لَّبِثۡـتُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا لَّوۡ اَنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿١١٤﴾
فرمائے گا تم ٹھہرے اس میں تھوڑی مدت، کاش کہ تم جان لیتے
آیت 115 23:115
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ اَفَحَسِبۡتُمۡ اَنَّمَا خَلَقۡنٰكُمۡ عَبَثًا وَّاَنَّكُمۡ اِلَيۡنَا لَا تُرۡجَعُوۡنَ ﴿١١٥﴾
تو کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ ہم نے پیدا کیا تمہیں کھیل کیلئے، اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹائے نہیں جاؤ گے؟
آیت 116 23:116
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ فَتَعٰلَى اللّٰهُ الۡمَلِكُ الۡحَـقُّ ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡـكَرِيۡمِ ﴿١١٦﴾
تو عالی شان ہے اللہ جو حقیقی بادشاہ ہے نہیں ہے کوئی معبود اس کے سوا، وہ رب ہے عرش کریم کا
آیت 117 23:117
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ وَمَنۡ يَّدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۙ لَا بُرۡهَانَ لَهٗ بِهٖۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الۡـكٰفِرُوۡنَ ﴿١١٧﴾
اور جو شخص پکارتا ہے اللہ کے ساتھ دوسرے معبود کو، کوئی دلیل نہیں اسے اسکی، تو بے شک اس کا حساب اسی کے رب کے پاس ہے، بے شک فلاح نہیں پائیں گے کافر
آیت 118 23:118
پارہ 18 • سورۃ 23 صفحہ 315 کارڈ وَقُلْ رَّبِّ اغۡفِرۡ وَارۡحَمۡ وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰحِمِيۡنَ ﴿١١٨﴾
اور کہو اے میرے رب! مغفرت فرما اور رحم فرما اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے